Azad News Network / آزاد نیوز

Azad News Network / آزاد نیوز News

*اگر آپ چاہتے ہیں اگلے سال اتنی شدید گرمی نہ ہو تو آج ہی کم سے کم ایک درخت ضرور لگائیں ۔۔۔**ورنہ آنے والے ہر سال   شدید ...
26/06/2024

*اگر آپ چاہتے ہیں اگلے سال اتنی شدید گرمی نہ ہو تو آج ہی کم سے کم ایک درخت ضرور لگائیں ۔۔۔*
*ورنہ آنے والے ہر سال شدید سے شدید تر گرمی کے لیے تیار رہیں۔۔۔*

26/06/2024

چارسدہ ۔گورنر راج لگنے کا ابھی کنفرم نہیں کرسکتا۔

چارسدہ ۔مسلم لیگ ن اور پی پی پی پی عزم استحکام آپریشن کی حمایت کر چکی ہے۔

چارسدہ۔عز م استحکام آپریشن وقت کی ضرورت ہے ہم مکمل حمایت کرینگے
گورنر کے پی کے۔

چارسدہ تمام وزرا اعلیٰ نے آپریشن کی حمایت کی ہے

چارسدہ ۔اب جو بھی انکار کر رہا ہے وہ منافق ہیں۔

چارسدہ۔وفاقی حکومت کو گریڈ سٹیشن صوبے کی حوالہ کرنا چاہیئے۔

چارسدہ۔مولانا فضل الرحمان اپنے علاقے میں جلسہ نہیں کرسکتے تو آپریشن کی مخالفت کیوں کررہے ہیں۔

26/06/2024

ہم نہیں مانتے ظلم کے حساب سے

25/06/2024

محکمہ موسمیات کا خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 26 جون سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

*چارسدہ : ٹریفک پولیس چارسدہ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز۔**شہر بھر میں ...
25/06/2024

*چارسدہ : ٹریفک پولیس چارسدہ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز۔*

*شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1204 گاڑیاں چالان، دو لاکھ سے زائد جرمانہ وصول*

ضلعی پولیس سربراہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس چارسدہ نے کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹر، بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ،نیلی بتی اور ڈبل سواری بائیکرز سمیت پریشر ہارن کے مرتکبین کے خلاف بڑے پیمانے کا آغاز کیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک نورالامین خان کی قیادت میں ٹریفک اہلکاروں نے آپریشن کے دوران کالے شیشوں والی 209 گاڑیاں چالان کرکے 104500 جرمانہ جبکہ غیر رجسٹر 508 گاڑیاں چالان کرکے 64500 جرمانہ وصول کیا۔

اس کے علاؤہ ٹریفک اہلکاروں نے پریشر 99 گاڑیاں، بغیر ہیلمٹ 446، ون ویلنگ 19 اور ڈبل و ٹرپل سواری کے 132 بائیکرز سمیت پریشر ہارن کے 99 مرتکبین کو چالان کرکے 108300 جرمانہ وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کیا۔

شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ *ڈی ایس پی ٹریفک نورالامین خان*

25/06/2024
پولیس اہلکاروں کا وردی میں ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا پر وڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی سرکلر جاری
25/06/2024

پولیس اہلکاروں کا وردی میں ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا پر وڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی گئی
سرکلر جاری

25/06/2024

پشاور:بڈھ بیر بالو خیل میں جائیداد کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر ف ا ئ ر ن گ سے 9 افراد ج اں ب حق،م رنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں...ایس ایس پی آپریشنز ذوالفقار تفصیلات بتا رہے ہیں ۔

25/06/2024

چارسدہ :ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں سے پرچیوں کے مد میں حاصل کئے گیے 31 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔سٹی پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے ۔ذرائع

25/06/2024

اب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کام پولیس کر رہی ہے تو پھر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو ختم کر دینا چاہیے........

افغانستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز میچ میں 9 رنز سے ہرا کر سیمی فاینل تک پہنچ گئی ۔۔۔تمام افغان پختون قوم کو م...
25/06/2024

افغانستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز میچ میں 9 رنز سے ہرا کر سیمی فاینل تک پہنچ گئی ۔۔۔تمام افغان پختون قوم کو مبارکباد ۔۔۔

25/06/2024

واجدعلی آفریدی کرائم رپورٹر چارسدہ
چارسدہ میں غیر رجسٹر اور بغیر کاغذات والی موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن شروع ۔چارسدہ کے تھانوں اورچوکیات میں سینکڑوں موٹرسائیکل بند۔نہ کوئی دباؤ نہ سفارش
اگر کسی پولیس والے نے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل کو چھوڑ دیا۔اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی پی او چارسدہ

25/06/2024

چارسدہ میں غیر رجسٹر اور بغیر کاغذات والی موٹرسائیکلوں کے خلاف آپریشن شروع ۔چارسدہ کے تھانوں اورچوکیات میں سینکڑوں موٹرسائیکل بند۔نہ کوئی دباؤ نہ سفارش

25/06/2024

ٹرانسفارمرز مرمت کیلئے تمام ایم پی ایز کو اسسٹینٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے زریعے فنڈز ٹرانسفر کر دئیے گئے

کچھ لوگوں کو ہم پہاڑ سمجھ کر اعتبار کر لیتے ہیں لیکن اسل میں وہ شاپر ہوتا ہے  ۔۔۔۔۔۔🤔
25/06/2024

کچھ لوگوں کو ہم پہاڑ سمجھ کر اعتبار کر لیتے ہیں
لیکن اسل میں وہ شاپر ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔🤔

چارسدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی صرف پانچ بیڈز پر مشتمل ہے کرائم رپورٹر واجد علی آفریدی چارسدہ کے کم پیش 20 لاکھ کی ا...
24/06/2024

چارسدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی صرف پانچ بیڈز پر مشتمل ہے
کرائم رپورٹر واجد علی آفریدی
چارسدہ کے کم پیش 20 لاکھ کی ابادی پر واحد بڑا ہسپتال جس پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں کی ایمرجنسی درجن بھر وارڈ ہونے کے باوجود صرف پانچ بیڈ پر مشتمل ہے

اگر جگہ یا وارڈ کی کمی کی وجہ سے ایمرجنسی پانچ بیڈز تک محدود ہوتا تو ایک جواز بنتا لیکن سینکڑوں بیڈز اور درجن بھر وارڈ ہونے کے باوجود چارسدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی صرف پانچ بیڈز تک محدود رکھنا عقل سے باہر ہے

اکثر اوقات رات کو ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریض اس سخت گرمی میں ایمرجنسی کے برآمدے میں بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں

چارسدہ کے عوام ایم ایس اور ڈی ایم ایس چارسدہ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایمرجنسی کو ہسپتال میں ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں کم از کم وارڈز کی سہولت موجود ہو تاکہ ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو

علاؤہ ازیں تمام جدید مشینری مثلاً آئی سی یو اور سی سی یو ہسپتال کے ساتھ منسلک ہے اسلئے اگر ایمرجنسی میں لائے گئے مریضوں کو یہ ضروت پڑتی ہیں تو اس کو پھر ہسپتال ہی میں لایا جاتا ہے اسلئے اگر ایمرجنسی کو ہسپتال میں ہی منتقل کر دیا گیا تو یہ سہولیات بھی نزدیک ہو جائیں گے اور مریضوں کو ایمرجنسی سے ڈائریکٹ آئی سی یو اور سی سی یو میں منتقل کیا جائے گا

24/06/2024

پشاور(کرائم رپورٹر) مردان سنٹرل جیل سپرٹنٹڈنٹ نجم حسین عبّاسی صاحب کے خلاف مردان جیل کے وہ سزا یافتہ قیدی ان لوگوں کے ذریعے غلط پوسٹ کروا رہے ہیں۔جو جیل سے باالکل واقف نہیں یہ وہ سزا یافتہ قیدی ہیں۔جو مردان جیل میں اپنا راج چاہتے ہیں اور دوران تلاشی بہت بار ان لوگوں سے غیر قانونی اشیا ٫برآمد ہوئی ہیں۔اور جب یہ لوگ قانون کی گرفت میں آتے ہیں۔تو خود کو بچانے کے لے ایماندار افسر پر فیس بک کے ذریعے دباوٴ ڈالتے ہیں۔ تاکہ یہ لوگ سینہ تان کر ہر وہ جرم کرسکیں۔جن سے ان کو ذاتی مفادات حاصل ہوں اور دوسروں کی زندگی برباد ہو۔ نجم عباسی صاحب ایک ایماندار اور قابل انسان ہیں باقی رہی بات چوہے کے کاٹنے کی تو مردان جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے پہلے سے 180 بیڈ ہسپتال موجود ہے جس میں 24 گھنٹے میڈیکل کے ہر شعبہ سےتعلق رکھنے والے تجربہ کار ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم موجود ہے جن کے زیرنگرانی علاج کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ چندسزا یافتہ قیدی مردان سنٹرل جیل کا امن اپنی ذاتی انا کے لیے خراب کرنا چاہتے ہیں ۔اور من گھڑت پروپیگنڈے کے زریعے جیل عملے اور خصوصی طور پر نجم حسین عباسی صاحب کو دباؤ میں لا کر اپنی من مانیا کرنا چاہتے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے.کہ سپریڈنٹ نجم حسین عباسی صاحب کے مردان جیل میں چارج سنبھالے 20 دن ہوئے ہیں جس کے بعد سے قیدیوں اور سٹاف کے سہولیات کے لیے بہت کام کیا ہوا ہے اورجس کی وجہ سے جیل سٹاف اور قیدیوں کے معیار زندگی میں دن بدن بہتری آرہی ہےجس میں جیل میں حال ہی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔ جہاں تک بھوک ہڑتال کی بات ہے تو یہ وہی سزا یافتہ قیدی ہیں جنہوں نے اپنی بارکوں میں کھانے پینے کی وافر اشیا٫ رکھی ہوئی ہیں اور بھوک ہڑتاک کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔ تاکہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے جیل حکام کو بلیک میل کیا جائے ۔ اس لیے اہل مردان کے تمام عوام اور مذہبی اور سیاسی لوگوں سے اپیل ہے کہ ان سزایافتہ لوگوں کے کہنے پر کسی کے اوپر الزامات مت لگائیں اور حق و سچ کا ساتھ دے کر ایک مہذب شہری ہونے کا حق ادا کریں ۔

شبقدر بازار سے آج صبح موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کی تصویر شناخت کرنے والے شخص کو دس ہزار روپے نقدر انعام دیا جائے گا...
24/06/2024

شبقدر بازار سے آج صبح موٹر سائیکل چوری کرنے والے چور کی تصویر شناخت کرنے والے شخص کو دس ہزار روپے نقدر انعام دیا جائے گا اس نمبر پر رابطہ کریں واصد خان 03332007147یاپولیس اسٹیشن 0916280302

24/06/2024

مردان / قیدیوں کا بھوک ہڑتال

مردان : سنٹرل جیل میں قیدیوں کا جیل انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور ہتک آمیز رویئے کے خلاف بھوک ہڑتال

مردان : چار روز سے بھوک ہڑتال کے باعث دو قیدیوں کی حالت غیر

مردان : قیدی علاج کیلئے جیل ہسپتال منتقل

مردان :قیدیوں کا جیل میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی سراپا احتجاج

مردان : جیل ہسپتال میں سیلینگ فین نہ ہونے سے قیدی گرمی سے نڈھال

مردان : قیدیوں کا مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

مردان : قیدیوں کا وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور اور آئی جی جیل خانہ جات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

یہ ادمی چاہتا تو پوری پٹڑی پر قبضہ کر سکتا تھا لیکن  انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے
24/06/2024

یہ ادمی چاہتا تو پوری پٹڑی پر قبضہ کر سکتا تھا لیکن انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے

اطلاع عام 👇15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ...
24/06/2024

اطلاع عام 👇

15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کے مہینے ہوتے ہیں، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن مہینوں میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان، جانور پر حملہ کر دیتی ہیں،
ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں،
گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں
یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں, یہ معلومات تمام لوگوں تک پہنچاؤ

24/06/2024

چارسدہ پرانا بازار میں بجلی بل اب آپ کو ٹیلی فون کے کھمبے پر ملے گا واپڈا والے پھر کہتے ہیں ۔ہم نے تو بل بھيجا تھا۔مقررہ تاریخ پر بل ادا کیوں نہیں کیا۔اب غلطی کس کی ہے ۔عوام کا یا محکمے واپڈا کا۔

24/06/2024

پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ پانچ باتیں

حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو پانچ لاکھ احادیث یاد تھی، ایک دن انہوں نے اپنے بیٹے حمادؒ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ بیٹے میں آپ کو پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ صرف پانچ احادیث میں بیان کررہا ہوں ۔۔
1۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، اور انسان کے لئے وہی ہے جس کی اس نے نیت کی ہو۔
2۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ لایعنی، فضول چیزوں کو ترک کردے۔
3۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تم مومن نہیں ہوسکتے جب تک اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہ چیز پسند نہ کرو جو اپنے لئے کرتے ہو۔
4. نبی کریم ﷺ نے فرمایا حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی، اور دونوں کے درمیان شبہ کی چیز ہے جن کو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
سو جو شخص شبہات سے بچا اس نے دین محفوظ کرلیا اور جو شخص شبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑجائے گا جیسا کہ چرواہا اپنا ریوڑ کسی کھیت کی باڑ کے پاس لے جائے گا تو عنقریب ایسا ہوگا کہ اس کا ریوڑ کھیت میں بھی چرنے لگے گا۔ بلاشبہ ہر بادشاہ نے باڑ لگادی ہے اور اللہ کی باڑ حرام کردہ اشیا ہیں۔
5۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔
یہ پانچ احادیث سنانے کے بعد فرماتے ہیں بیٹا ان پانچ احادیث کو آئینے کی طرح رکھنا اور اپنے اعمال کا ان پانچ احادیث پر محاسبہ کرتے رہنا۔ یہ پانچ احادیث ان پانچ لاکھ احادیث کا نچوڑ ہیں جو مجھے یاد ہیں ۔
(از مجموعۂ وصایا امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ ص: ۶۴)

Address

Peshawar

Telephone

+923139635007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad News Network / آزاد نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Peshawar

Show All