Mohmand News

Mohmand News مہمند ایجنسی کا پہلا اور سب سے بڑا سوشل میڈیا گروپ اس صفحہ پر آپ مہمند ایجنسی کی تمام معلومات، خبریں، تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ دیکھ سکتے ہیں
(531)

27/06/2024

اورکزئی / فائرنگ
اپر اورکزئی کاگو قمر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی ملک سید نذیر قوم علی خيل جانبحق.

میرے نزدیک اب ورلڈکپ کوئی بھی جیتے لیکن افغانستان تو اسی رات چیمپیئن بن گیا تھا جب انھوں نے آسٹریلیا جیسی فیورٹ کو درواز...
27/06/2024

میرے نزدیک اب ورلڈکپ کوئی بھی جیتے لیکن افغانستان تو اسی رات چیمپیئن بن گیا تھا جب انھوں نے آسٹریلیا جیسی فیورٹ کو دروازے تک پہنچا دیا۔راشد خان! تمھاری آر راونڈ پرفارمنس اپنی جگہ،لیکن تمھاری دلیری،کمال کپتانی اور خاص کر جیسے تم نے بہادری کے ساتھ سب لڑکوں کو میدان میں لڑایا وہ یقینا قابل رشک تھا۔
Best of luck next time

26/06/2024

17 سے 23 جون کے دوران 11 لاکھ 37 ہزار 43 سیاحوں نے پختونخوا کا رخ کیا جس میں 282 غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

اطلاع گمشدگی
26/06/2024

اطلاع گمشدگی

جماعت نہم، دہم،فرسٹ ایئر اینڈ سیکنڈ ائیر طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول پگل کور( غلنئی تحصیل حلیمزی )میں ...
26/06/2024

جماعت نہم، دہم،فرسٹ ایئر اینڈ سیکنڈ ائیر طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول پگل کور( غلنئی تحصیل حلیمزی )میں یکم جولائی 2024 سے ٹیوشن کلاسز کا آغاز کیا جاۓگا۔

Biology (Hashim khan)
Chemistry (Attiq)
Physics (Hidayat Shah)
Math (Amjad khan)

 #پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئير کریں اپیل برائے مالی امداد (کڈنی ٹرانسپلانٹ) ایک 14 سالہ نوجوان جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہے ...
25/06/2024

#پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئير کریں
اپیل برائے مالی امداد
(کڈنی ٹرانسپلانٹ)
ایک 14 سالہ نوجوان جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہے اُسکا والد تحصیل پنڈیالی ڈاگ تمانزی ہاشم کور کے ایک مسجد میں پیش امام ہے جوکہ اپنے لخت جگر کے علاج کیلئے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر چکا ہے اب اس تبدیلی گردہ (کڈنی ٹرانسپلانٹ) آپریشن اور دیگر اخراجات کیلۓ کم از کم 5 لاکھ روپے کی رقم درکار ہے، جس کیلئے اس بچے کے والدین مخیر حضرات سے مالی امداد کے منتظر ہیں، دکھی والدین کے لخت جگر کی زندگی بچانے کیلئے آپ تمام سے مدد کی اپیل ہے 🙏🙏
کوئی بھائی اگر ان سے مل کر خود انکی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہم انکو ملوا بھی سکتے ہیں
خبیب اللہ موبائل نمبر 03009357586
امجد علی مومند جیز کیش نمبر 03029157569

ضلع مہمند تحصیل صافی میں آپریشن عزم استحکام  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
25/06/2024

ضلع مہمند تحصیل صافی میں آپریشن عزم استحکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد...
25/06/2024

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذولفقار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان کے بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتے رہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔
Via TNN

افغانستان کی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے پر ملک میں جشن کا سماں۔جنگ زدہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عرصہ دراز سے مشکل ترین...
25/06/2024

افغانستان کی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے پر ملک میں جشن کا سماں۔جنگ زدہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عرصہ دراز سے مشکل ترین حالات میں زندگی بسر کرنیوالی افغان عوام کو کرکٹ کے میدان میں یہ بڑی جیت بہت بہت مبارک ہو ۔❤️🫶✌️

پختون بلخصوص قبائل کا احتجاج اور اتفاق ان شاءاللہ رنگ لائیں گا ۔
25/06/2024

پختون بلخصوص قبائل کا احتجاج اور اتفاق ان شاءاللہ رنگ لائیں گا ۔

25/06/2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

24/06/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کا الیکشن کی وجہ سے جو تنازعہ پیدا ہوا تھا ان کے حوالے سے آج ایڈوکیٹ مزمل خان مہمند اور صدر مہمند پریس کلب شاکر اللہ مہمند نے دونوں گروپ کے ساتھ طویل مذاکرات کی۔ مزاکرات کے بعد دونوں گروپ سے متفقہ طور پر ایک ایک ممبر کو اپنے ساتھ جرگہ میں شامل کیا۔ انشاء اللہ آئندہ ہفتہ تک ان کا فیصلہ ہوگا دونوں گروپ کیلئے فیصلہ قابل قبول ہوگا۔

24/06/2024

مہمند شیخ بابا گلونوں کے عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم۔منتخب پارلیمنٹرین صرف ووٹ کیلئے آکر وعدے دعوے کرکے پھر واپس نہیں دیکھتے۔نوجوانوں کیلٸے کھیل کے گراؤنڈ موجود نہیں ،سڑکوں کی تعمیر اور مسمار شدہ گھروں کو واپس آباد کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیا جائے۔

23/06/2024

ضلع مہمند: پشاور لڑمہ میں افغان مہاجر ھدیر گل اور ساتھیوں کے تشدد سے مہمند کے رہائشی مدثر شدید زخمی. زخمی حالت میں صوبت خان گڑھی تھانہ چوکی میں پانچ گھنٹے تک بٹھانے کے باوجود ایف آئی آر درج کرنے سے انکار، زخمی شخص کا ایم این اے، ایم پی ایز، آئی جی خیبر پختونخوا و مہمند قوم سے امداد کی اپیل.

تفصیلات کے مطابق تحصیل خویزئے کونگ سے تعلق رکھنے والے مدثر ولد محمد عارف نے مہمند پریس کلب میں فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کام کے غرض سے موٹر سائکل پر پشاور جارہا تھا کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے افغان مہاجر ھدیر گل اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا، جس کی ویڈیو بنا کر بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ کئی گھنٹے بے ہوش پڑا رہنے کے بعد قریبی پولیس چوکی صوبت خان گڑئ میں ایف آئی آر کے غرض سے گیا مگر پانچ گھنٹے کے انتظار کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا اور مخالفین کی ملی بھگت سے مجھ سے زبردستی انگوٹھا لگا کر کیس ختم کردیا۔ اس سے پہلے بھی کئی بار مذکورہ افغان مہاجر حملہ آور ہوچکا ہے جبکہ ان کے خوف سے ہمارے بچے سکول نہیں جاسکتے۔مدثر اور بھائی احتشام ولد محمد عارف نے ایم این اے،آئی جی اور تمام متعلقہ اداروں سے تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مذکورہ افغان مہاجر ھدیر گل اور اس کی خاندان پشاور لڑمہ بخشی پل خان بابا گڑھی میں رہائش پذیر ہے. اس سے پہلے یہاں کسی فیصلے میں مدثر خویزئے نے بطور گواہ ھدیر گل کو افغان مہاجر ظاہر کیا تھا جس میں جرگہ مشران نے فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود افغان مہاجر اور ساتھیوں نے طیش میں آکر مجھ کو شدید زخمی کردیا اور بے ہوشی کے حالت میں چھوڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی.زخمی مدثر اور اس کے بھائی کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلمنٹیرین، مشران اور مہمند قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس افغان مہاجر کے ظلم سے تحفظ فراہم کریں اور اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.

23/06/2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے دی ۔

22/06/2024

قبائلی ضلع مہمند پاک افغان سرحدی علاقہ گلونوں میں امن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ۔ ٹورنامنٹ میں محتلف علاقوں سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ گراؤنڈ میں ہزاروں شائقین موجود تھے۔ مہمند پولیس، فرنٹیئر کور کے جوانوں نے سیکورٹی کے بہترین انتظام کیا گیا تھا۔زین الیون نے ڈاکٹر اسرار الیون کو شکست دے کر زین الیون نے موٹر سائیکل جیت کر ٹرافی اپنی نام کرلی۔ ٹورنامنٹ کا مقصد عوام کو امن اور مثبت پیغام دینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ شیخ بابا گلونوں میں امن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ آرگنائزنگ کمیٹی ملک محمد علی شینواری ، سرور خان ، چیرمین شیخ صفدر، شیر جمال، فضل مولا فضل واحد، بہرام خان، عظیم اللہ شینواری ملک موسیٰ خان کی کوششوں سے دور افتادہ علاقہ میں چار روزہ امن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا تھا ۔جس میں محتلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔اور ہزاروں شائقین موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کی سیکورٹی زمہ داری 202 وینگ ، مہمند پولیس نے سنبھال رکھی تھی۔ اس موقعہ پر کھلاڑیوں نے کرکٹ ٹورنمنٹ کے انعقاد کو احسن اقدام قرار دیا ۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی اپر مہمند جان محمد خان نے کہا کہ ہم آرگنائزنگ کمیٹی کے مشاورت سے یہاں پر ٹورنامنٹ اس لئے بنا گئی کہ ہم عوام فرنٹیئر کور پولیس کے درمیان جو فاضلہ ہے وہ حتم کرکے عوام اور ہم ایک پیج پر ہوکر اس پسماندہ علاقہ کو ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن کر دیں۔ احر میں مہمان حصوصی ڈی ایس پی جان محمد خان نے جیتنے والے ٹیم کو موٹر سائیکل جبکہ رنراپ ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی دی گئی ۔

22/06/2024

مہمند تحصیل صافی کوگ پنڈ چیناری میں ملک گل محمود کے حجرے میں علاقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشران کا گرینڈ جرگہ ۔ مامد گٹ کارخانوں کے ماربل کچرا ، مامد گٹ ہسپتال ،سڑکوں کی تعمیر ،علاقے میں شمسی ٹیوب ویل ، سکول سمیت دیگر مسائل پر بحث ہوئی۔ جرگہ سے ملک گل محمود ، ملک بحت منیر، ملک محمد حیات ، ایاز خان ودیگر نے کہا کہ مامد گٹ میں قائم ماربل کارخانوں کے کچرا کی وجہ سے مامد گٹ سڑک عبور کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ کیونکہ ان کچرا کی پانی عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے ۔ جبکہ مامد گٹ ہسپتال کو فعال بنا کر ان کے ڈاکٹرز ودیگر سٹاف کو تنخواہ دی جائے۔پانی کیلئے سمشی ٹیوب ویل نصب کی جائے ۔ کڑپہ روڈ کو فوری طور پر مرمت کیا جائے۔

22/06/2024

پشاور میں ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے حاجیوں کے قافلے پر فائرنگ ، فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ۔

21/06/2024

ایم این اے ساجد خان مہمند کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب۔
پاک افغان بارڈرز اسپیشلی مہمند گورسل بارڈر، انگور اڈہ سمیت جتنے بھی تجارتی راستے ہیں کھل دئے جائے،
ضلع مہمند میں بےروزگاری ختم کرنے کے لیے گورسل بارڈر کھلا جائے۔ ضلع مہمند کے کاروبار میں گورسل بارڈر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
ایران، افغانستان سمیت پڑوسی ممالک سے تجارت کی غرض سے ویزہ پالیسی میں بہتری لایا جائے۔
قبائیلی اضلاع عرصہ دراز سے بدامنی کی لہر سے گزر رہی ہے قبائیل مزید جنگ اور مشکل حالات کے متحمل نہیں ہوسکتی قبائیلی اضلاع میں امن بحال کیا جائے، مزید دوسرے شہروں میں بھی قبائل کو سی ٹی ڈی اور دوسرے اداروں کی جانب سے بے جا تنگ کرنے اور غیر قانونی طریقے سے اغوا کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ہمیں مزید غیرت جیسے القابات نہیں ہمیں عزت چاہئیے ، قبائلی اضلاع میں امن ہو تو پورا ملک پُرامن رہے گا۔
خیبر پختون خواہ کے تقریباً 80 فیصد ماربل معدنیات ضلع مہمند سے پیدا ہوتے ہیں لیکن وہاں بجلی کی غیر منصفانہ ٹکسس اور بجلی کی اضافی بل کی وجہ سے ماربل کارخانے بند پڑے ہیں، کاروبار کو فروغ دینے کیلئے قبائلی اضلاع کو ٹکسس کی مد میں ۱۰ دس سال تک چھوٹ دیا جائے۔ فاٹا کی پسماندگی دور کرنے کے لیے حکومت، پارلیمنٹ اور صوبے اپنا کردار ادا کرے۔

21/06/2024

ضلع مہمند
ضلع مہمند میں ماربل کاروبار کو تباہی سے بچایا جائے۔ایل فور یعنی بارود لائنسنس کا اجراء آسان بنایا جائے۔ماربل روزگار سے وابستہ کاروباری طبقے کو سیکیورٹی دیا جائے۔ماربل کاروبار سے ہزاروں لوگ برسرروزگار ہے۔اگر ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ نہ کیا گیا تو یکم جولائی سے ماربل ایسوسی ایشن مکمل ہڑتال کرے گی۔ان خیالات کا اظہار ماربل اینڈ مائنز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جان شیر،حاجی عابد خان،فضل اکبر،صداقت،ابوذر عرف ولی،حاجی بغداد شاہ،فضل ربی صافی،اصل خان صافی،نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ پہلے ضلع مہمند کے ماربل ٹھیکیداروں سے تین فی صد ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔جو کہ پہلے ہی ماربل ٹھیکیداروں کے بس سے باہر تھا اب اسے بڑھا کر پانچ ہزار فی صد بڑھانے کی تجویز دی گئے ہیں۔۔جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ضلع مہمند ایک پسماندہ ضلع ہے۔ماربل کاروبار کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ روزگار نہیں ہے۔ماربل اور مائینز کے کاروبار سے ہزاروں لوگ برسرروزگار ہے۔جس میں ماربل کارخانہ دار،ہوٹل مالکان،پٹرول پمپ،اور دوسرے مزدور اپنے روزی روٹی کماتے تھے۔مگر صوبائی حکومت نے اپ ماربل روزگار کو وسعت دینے کے بجائے ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ایل فور یعنی بارود لائسنس کے حصول کے طریقہ بھی انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔تین مہینوں کے لئے ایل فور لائنسنس کا اجراء دفتروں کے انے جانے پر گزرتا ہے۔ اگر حکومت ماربل روزگار اور علاقے کےعوام سے مخلص ہے تو پرانے نظام کے تحت کاروبار کو چلنے دیا جائے۔اس وقت بجلی بلوں اور بے جا ٹیکس سے تنگ ہوکر پچاس فی صد ماربل کارخانے پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا توہم بطور اختجاج یکم جولائی سے ماربل کاروبار مکمل طور پر بند کریں گے۔جسے ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے اور مقامی لوگ بے روزگاری کی وجہ سے فاقوں تک ائیں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

20/06/2024

سوات کے علاقہ مدین میں مبینہ طور پر قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل لوگوں نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کر دیا

باجوڑ پریس کلب اور مہمند پریس کلب کے وفد کا دورہ لنڈی کوتل ، شہید صحافی خلیل جبران کے گھر آمد ، شہید کے لواحقین سے تعزیت...
20/06/2024

باجوڑ پریس کلب اور مہمند پریس کلب کے وفد کا دورہ لنڈی کوتل ، شہید صحافی خلیل جبران کے گھر آمد ، شہید کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، مہمند پریس کلب کے صدر شاکر اللہ مہمند ، فضل حکیم خان ، انور زادہ گلیار ، اورنگزیب بابر ، فخر عالم مہمند,ابوزر خان شامل تھے۔ وفد نے شہید صحافی کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑے ہیں۔ وفد نے مذکورہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے کےلئے کاروائی کریں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید خاندان کو شہداء پیکج ایک کروڑ روپے دی جائے۔ وفد نے شہید صحافی خلیل جبران کے قبر پر حاضری دی اور شہید کے درجات بلندی کے لئے دعا کی۔

20/06/2024

اله بجلي لاړه

ستاسو علاقه کښي ده بجلي سه صورت حال دي.

20/06/2024
19/06/2024

لنڈی کوتل پریس کلب کے سابقہ صدر خلیل جبران کی قتل کیخلاف مہمند صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ ۔واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔دن دیہاڑے صحافی کو قتل کرنا ریاستی اداروں اورضلع خیبر پولیس کی واضح ناکامی ہے۔مہمند صحافی برادری کا خلیل جبران کی قتل واقعہ پر تین دن سوگ کا اعلان ۔ سوگ کیلئے مہمندپریس کلب پر علامتی کالے جھنڈے گاڑ دیے۔قاتلوں کی گرفتاری یک احتجاج جاری رکھنے کا۔اعلان ۔
مہمند صحافی برادری نے گزشتہ روز لنڈی کوتل پریس کلب کی صدر خلیل جبران کے قتل کیخلاف غلنئی بازار میں احتجاجی واک اور پشاور باجوڑ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔صحافیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے مہمند سٹوڈنٹس نے بھی احتجاجی مظاہرہ میں ساتھ دیا۔مہمند صحافی برادری نے خلیل جبران کے قتل کیخلاف کتبے اور کالے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر قتل کی شدید الفاظ میں مذمت اور نعرہ بازی کی ۔اور خلیل جبران کی قتل کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیا۔احتجاجی مظاہرہ سے مہمند پریس کلب کے صدر شاکراللہ مہمند۔سابق صدر گل محمد مومند ۔فنانس سیکرٹری اورنگزیب بابر نے اپنے خیالات میں بتایاکہ دن دیہاڑے ایک صحافی کو قتل کرنا ریاستی اداروں اور ضلع خیبر پولیس کی واضح ناکامی ہے۔انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کاپرزورمطالبہ کیا۔مقررین نے کہاکہ تمام ملک ۔خیبر پختونخوا اور خصوصا قبائلی اضلاع صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ہے۔حالانکہ صحافیوں کو تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ صحافیوں نے سخت ترین حالت میں ملک وقوم کی خدمت کی ہے ۔مگر ہمیشہ وہ خدمت کے بدلے شہید کئے گئے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے صحافیوں کو تحفظ دینے کا پرزور مطالبہ کیا ۔مہمندصحافی برادری نے خلیل جبران کی قتل واقعہ پر تین دن سوگ کا اعلان کیا ۔اور پریس کلب پر اظہار سوگ کیلئے کالے جھنڈے بھی گاڑ دئے ۔مہمند صحافی برادری نے فیصلہ۔کیا کہ احتجاج تب تگ جاری رہیگا جب تک زمہ دار ادارے شھید صحافی جمیل خبراں کے قاتلوں کو گرفتار نہ ہوجائے اور انکو سخت سے سخت سزا نہ مل۔سکے۔اخیر میں شھید صحافی خلیل خبراں کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی گئ۔

19/06/2024

باجوڑ ۔تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 22 کا ٹکٹ ملک راحت اللہ کو جاری جاری کر دیا۔ پارٹی ذرائع

19/06/2024

یا اللہ خیر
ضلع مہمند میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔

ضلع خیبرخیبر نیوز کے رپورٹر و لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران آفریدی مزرینہ زخہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرن...
18/06/2024

ضلع خیبر
خیبر نیوز کے رپورٹر و لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران آفریدی مزرینہ زخہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق۔پولیس زرائع

18/06/2024

بجلی لوڈشیڈنگ/وزیراعلی بیان

واپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ہے اور وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا پختونخوا کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، سردار علی امین گنڈاپور

اگرچہ واپڈا کے مقامی اہلکار اپنے بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کردی گئی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، علی امین گنڈاپور

لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، وزیر اعلی

لیکن وفاق کی طرف سے جو کمٹمنٹ کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہورہی، علی امین گنڈاپور

پی ڈی ایم کی حکومت ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، وزیر اعلی

صوبے کے مختلف مقامات سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر اعلی

اس معاملے پر ہم چپ نہیں رہیں گے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کریں گے اور جواب مانگیں گے، وزیر اعلی

بجلی کے ترسیل کے نظام میں کمی خامیوں کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور

ہم پوری طرح تعاون کر رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی، وزیر اعلی

اس وقت وفاق میں بیٹھی یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، علی امین گنڈاپور

یہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے غیر قانونی طور پر بنی ہوئی ہے، وزیر اعلی

جن لوگوں نے ان کو حکومت میں بٹھایا ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ان سے کہیں کہ یہ اپنا رویہ درست کریں، علی امین گنڈاپور

اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلے گی، وزیر اعلی

اور عوام جمہوری طریقے سے احتجاج کے ذریعے ان کا رویہ درست کرے گی، علی امین گنڈاپور

اگر ایسا ہوا تو ان سمیت ان کے لانے والوں کو بھی بہت تکلیف ہوگی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

اور اگر تکلیف ہوگی تو اس کی آواز دور تک جائے گی، علی امین گنڈاپور

Address

Mohmand Agency
Peshawar
POSTCODE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand News:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Peshawar

Show All