08/12/2024
پبی کے حالات دن بدن خرابی کی طرف گامزن ہیں اور ماشاءاللہ بہت سی سیاسی جماعتوں کے قائدین جو کے الیکشن کے دوران آسمان سے تارے بھی توڑنے کے وعدے کرتے ہیں مکمل طور پر غائب ہے حکومت وقت کے ایم این اے ایم پی اے اگر عمران خان سے فارغ ہو چکے ہوں تو اپنے علاقے کی خبر لے ۔۔۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر مکمل خاموش ۔۔۔جمعیت والے ماشاءاللہ سے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے لیے ھر وقت دھرنا تو دے سکتے ہیں لیکن پبی کے عوام کی کوئی خبر نہیں لیتے ۔۔۔۔ باقی پولیس والے بیچارے اپنی حق حلال کی کمائی بنانے میں مصروف ہیں ۔۔اور خود ساختہ میڈیا گروپ شادیوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔۔۔۔۔ اور اگر میرا جیسا عام آدمی اس سلسلے میں کوئی آواز اٹھاتا ہے تو حق حلال کی کمائی میں مصروف ھمارے محافظ ،سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور اہل علاقہ کے خود ساختہ مشرانو کے گلے شکوے شروع ھو جاتے ھیں اور پھر ہمیں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑتی ہیں اور آخر میں ھم پرویز خٹک صاحب سے شرمندہ ہیں کہ ہمارا حلقہ ان کے جانے کے بعد سیاسی یتیم ھو چکا ھے ۔۔۔۔