Social Media News

Social Media News SOCIAL MEDIA NEWS. A social media news update page with ambition to highlight social and local issues

مظفر گڑھ، spell skills karate academy کے کے ہونہار کھلاڑی سکند دلاور علی نے 34ویں نیشنل گیمز کوئٹہ 2023 میں سلور میڈل 🥈 ...
24/05/2023

مظفر گڑھ، spell skills karate academy کے کے ہونہار کھلاڑی سکند دلاور علی نے 34ویں نیشنل گیمز کوئٹہ 2023 میں سلور میڈل 🥈 حاصل کر کے مظفر گڑھ کا نام روشن کیا۔ عزت مآب سر طارق محمود بن سکندر صاحب شہر مظفر گڑھ کے لیے آپ کے تعاون کا شکریہ اور آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اگر مظفر گڑھ سپورٹس انتظامیہ بھرپور تعاون کرے تو انشاء اللہ ایسے بہت سے کھلاڑی اور انٹرنیشنل کوچ ملک بھر نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظفر گڑھ شہر اور پاکستان کا نام روشن کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا زنداں سے پیغام:میں نےعدلیہ پر اعتبار کر کے خود کو قانون کےحوالے کیا۔ امید ہے عدلیہ کسی بھی ...
30/03/2023

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا زنداں سے پیغام:
میں نےعدلیہ پر اعتبار کر کے خود کو قانون کےحوالے کیا۔ امید ہے عدلیہ کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہو کر مجھ سمیت میرے کارکنان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات سے بری کرے گی اور اپنا وقار قائم رکھے گی، ورنہ معاشرے میں بےگناہ اور مجرم میں فرق نہیں رہے گا، اور عدالت و انصاف پر اعتبار ختم ہو جائے گا۔

ذرا سوچیں! جس شخص کے اشارہ ابرو پر سارا گوادر امڈ آتا ہے اور جسے کوہاٹ اور باجوڑ کے کارکنان کو حفاظت کے لئے زمان پارک بلانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ جو حکم دے دے کہ گوادر پورٹ پر کام نہیں ہو گا تو نہیں ہو گا۔۔ وہ شخص گاڑیاں جلائے اور پیٹرول بم پھینکے بغیر شرافت سے گرفتاری دے دیتا ہے تو *جنرل آصف غفور باجوہ * اس کی ضمانت نہیں ہونے دیتا ۔۔!
آپ آخر محب وطن بلوچوں کو آخر کس طرف دھکیل دینا چاہتے ہیں...؟
#شیرگوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ 🇵🇰⚖️

22/03/2023

خدارا تعلیم و شعور حاصل کریں اور یہ سیلاب اور زلزلوں کو کسی نادیدہ قوت پر ڈالنا بند کریں۔۔۔

میرے ایک شاگرد جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ جاپان میں "ارتھ سائنس" پڑھ رہے ہیں ان کی پوری تعلیم میں یہ واہیات باتیں موجود نہیں ہیں جبکہ جاپان کی مخصوص ساحلی پٹی میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں جو کہ سونامی میں بھی تبدیل ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ ان کے ہاں یونیورسٹیوں کی تعداد زیادہ ہے تو ان لوگوں نے ان سب کو آسمانی خرافات ماننے کے بجائے ان پر اسٹڈی شروع کی تو انہیں وجوہات پتہ چلیں اور انہوں نے مختلف سدباب کیے۔

مانا کہ آپ کے ملک میں کرپشن عروج پر ہے، ظلم نا انصافی اور بربریت عروج پر ہے، اکیلی عروج پر اتنا وزن ہے کہ عروج خود زوال پذیر ہے لیکن آپ کے ملک میں کوئی شامت آتی ہے، غیرب برباد ہوجاتا ہے اور آپ لوگ شروع ہوجاتے ہیں کہ اوپر والے نے امیر شہر کے لیے جانے والے ظلم کا بدلہ لیا ہے، ابے بدلہ کس سے لیا ہے؟ اسی غریب سے جسے امیر شہر پہلے ہی برباد کرچکا ہے؟

ہوش کے ناخن لیں، تعلیم حاصل کریں اور شعور پکڑیں۔

اللہ دا نا لیو سنگیو ایہہ گلاں نہ کرو

Copied: Shahzaib Kamal

23/02/2023
29/01/2023

‏پاکستان نہ تو نور ہے اور نہ ہی خدا کے رازوں میں سے کوئی راز ہے۔
یہ لاقانونیت، بدانتظامی، کرپشن، منہ زور اداروں، بیروزگاری اور بھیک کے عذابوں میں مبتلا دنیا کا ایک خطہ ہے۔
ہماری بربادی میں ان روحانی پیشن گوئیوں اور جملے بازیوں نے اہم کردار ادا کیا ھے۔

اس ملک کی بیوروکریسی نے پہلے اس ملک  کو دیمک کی طرح چاٹا، اب براہ راست اس کی رگوں سے خون چوسنے پر اتر آئی ہے جو کہ ریاست...
16/11/2022

اس ملک کی بیوروکریسی نے پہلے اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹا، اب براہ راست اس کی رگوں سے خون چوسنے پر اتر آئی ہے جو کہ ریاست کی ذبردست ناکامی کا ثبوت، اور دو سو سال پرانے اس مکروہ اور فرسودہ بیوروکریسی کے ڈھانچے کی نالائقی سے متعلق ایک سوالیہ نشان ہے۔ 21ویں صدی میں کوئی بھی پڑھ لکھا شہری یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ نو آبادیاتی وقت کے اس فرسودہ افسر شاہی ڈھانچے سے آخر پونی صدی میں بطور ریاست ہمیں کیا مفاد پہنچا؟ اور نو آبادیاتی دور کے اس مکروہ ڈھانچے کو اور کتنی دہائیوں بھگتنا پڑے گا؟

27/10/2022

رانا محمد افضل امیدوار قومی اسمبلی این اے 177 مظفرگڑھ
مظفرگڑھ کے سرکاری اداروں بلخصوص پاسپورٹ آفس میں کرپشن لوٹ مات ایجنٹ اور ٹاوٹ مافیہ راج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے

26/09/2022

مظفرگڑھ(سوشل میڈیا نیوز) ماڈل پولیسنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ پولیس کاروائیاں محض سوشل میڈیا اور سب اچھا تک محدود۔ حقیقت میں عوام جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر۔
بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو دن دیہاڑے کار پر فارنگ کر کے لوٹ لیا گیا۔ ڈاکو مین شاہ راہ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے 10 لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار۔
تفصیل کے مطابق یو بی ایل بینک سے دس لاکھ روپے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو ڈی جی خان روڈ پر وحید الرحمان والی مین گلی میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں "مسلح کلاشن کوف" نے نشانہ بناتے ہوئے تعقب کر کے کار پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کے اگلے اور پچھلے ٹائر برسٹ ہو گئے جس کے بعد مسلح ڈاکو شہری سے بینک سے نکلوائی گئی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دن دیہاڑے اس طرح کی واردات سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ رقم نکلوانے والے شہریوں کی مخبری ہو جانا جہاں بینکوں کی نام نہاد سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے وہیں دن دیہاڑے مصروف شاہرات اور محلہ جات میں ڈکیتی کی ایسی وارداتوں سے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا۔

لا وارث ضلع مظفر گڑھ، ضلع بھر سے 18 منتخب نمائندے،حکام بالا اندھے، گنگے، بہرے،سب کے سب قصوروار، عوام اللہ کے رحم و کرم ک...
22/09/2022

لا وارث ضلع مظفر گڑھ،
ضلع بھر سے 18 منتخب نمائندے،
حکام بالا اندھے، گنگے، بہرے،
سب کے سب قصوروار، عوام اللہ کے رحم و کرم کے۔

بے باک صحافت، حقیقی مسائل کی نشاندھی، عوامی مسائل کی حقیقی ترجمانی۔روز نامہ جلوس کی پوری ٹیم اور چیف ایڈیٹر کو خراج تحسی...
16/09/2022

بے باک صحافت، حقیقی مسائل کی نشاندھی، عوامی مسائل کی حقیقی ترجمانی۔
روز نامہ جلوس کی پوری ٹیم اور چیف ایڈیٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Address

Muzaffargarh
34200

Telephone

+923016440300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Media News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Muzaffargarh

Show All