Shakir Media Cell

Shakir Media Cell like and follow our page for day today and fresh news.feedback is highly recommended.
(5)

ضلع مہمند 23 نومبر بروز ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کا ایک گرینڈ جلسہ بمقام شالم سلے میچنئ  ڈاکٹر عالمزیب خان ...
17/11/2024

ضلع مہمند
23 نومبر بروز ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کا ایک گرینڈ جلسہ بمقام شالم سلے میچنئ ڈاکٹر عالمزیب خان سابقہ ایکس ڈی جی لائیو سٹاک کے حجرہ میں منعقد کیا جار رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کے جیالوں کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

16/11/2024

دیر سے پی ٹی ائی ایم پی اے کے کام بھی زرہ دیکھیں۔مہمند پارلیمٹرینز اگر سڑکیں بنانا ہیں تو اس طرح بنائے۔ کمراٹ روڈ پر کلکوٹ کے مقام پر تیزی سے کام جاری ہے-ایم پی اے ملک گل ابراہیم خان پی کے 11

Deputy Commissioner Mohmand Sajid KhanMalak Gul Ibrahim Khan MPA Pk11 Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

16/11/2024

پرزور عوامی مطالبے کے بعد مہمند کڑپہ حادثاتی موڑ پر بھاری مشینری کے ذریعے کام کا آغاز ہوگیا۔😜
Deputy Commissioner Bajaur Deputy Commissioner Mohmand Sajid Khan

حاجی غلام نبی ناساپئی کلے وفات پاگئے ہیں۔مرحوم حضرت حسین کا بھائی ، ملک حاجی شاہی گل ،حاجی اسلام شاہ کا چچا زاد، غلام زا...
16/11/2024

حاجی غلام نبی ناساپئی کلے وفات پاگئے ہیں۔مرحوم حضرت حسین کا بھائی ، ملک حاجی شاہی گل ،حاجی اسلام شاہ کا چچا زاد، غلام زاہد کا والد محترم، نذر حسین اور لائق شاہ کا چچا تھے۔ نماز جنازہ کل بروز اتوار 11 بجے ناساپئ سلطان خیل تحصیل حلیم زئی میں ادا کیا جائے گا۔

16/11/2024

غلنئی پگل کور میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمے کی پانی پائپ لائن لیک ہو چکا ہے۔جس سے بڑے پیمانے پر پانی لیک ہو رہا ہے۔محکمہ جلد از جلد نوٹس لے۔ Deputy Commissioner Mohmand

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کا "نشے سے پاک خیبر پختونخوا"، کے خواب کو تعبیر کا روپ دینے کے لیے کمشنر پشاو...
15/11/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کا "نشے سے پاک خیبر پختونخوا"، کے خواب کو تعبیر کا روپ دینے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان مسعود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اے ایم ایف کمشنر پشاور ڈویژن سے مل کر معاشرے سے نشے کی لعنت کو ختم کرنے اور لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ نوجوان ہمارا روشن مستقبل اور والدین کی امیدوں کا مرکز ہیں جنہیں منشیات کے نقصانات سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے تاکہ وہ اس لعنت سے دور رہ کر اپنا مستقبل سنواریں۔ اس سلسلے میں اصغر مہمند فاؤنڈیشن نے پشاور ڈویژن سمیت پورے صوبے میں آگاہی واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا ہے جس میں نوجوانوں کو نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ نوجوان نشے کے لعنت کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔
اس سلسلے میں آج مورخہ 7 نومبر 2024 ء کو "تحصیل امبار ضلع مہمند میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلباء، اساتذہ اور کمیونٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹرز اور ماہرین صحت نے نوجوانوں کو نشے کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور انھیں اس لعنت سے بچنے کی تلقین ۔ سیمینار کے بعد نشے کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے یوئے
اے ایم ایف چیئرمین ملک اصغر خان مہمند نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچا کر صحت مند زندگی کی طرف لانا اصغر مہمند فاؤنڈیشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
نشہ سے پاک خیبر پختونخوا #
اے ایم ایف #
کمشنر پشاور ڈویژن #
سماجی خدمت #

14/11/2024

مہمند تحصیل امبار بکرو گھڑے لویہ شاہ میں میگنیشم کان کی لیز غیرقانونی ہے،ٹھیکیدار کان سے اپنی مشینری واپس لاکر علاقے کے عوام کو تصادم سے بچایا جائے۔ان خیالات کا اظہار تحصیل امبار موسیٰ کور بہائی ورہ کور کے رہائشیوں غلام خان، سعدخان، بہلول خان، بذرگل، ہمیش گل، محمد خان اور جعفر خان نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال سے بند میگنیشم کان پر ٹھیکیدار افتخار احمد نے لتئی کور اور بہائی ورہ کور کے مقامی لوگوں کو اعتماد لئے بغیر غیرقانونی طورپر لیز کی ہے جس میں ان کی کوئی رضامند ی شامل نہیں ہیں جبکہ یخنی کور، ضمیر کور، خیرکور اور پڑہ بندہ کور کو لالچ دیکر ان کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے اجلاس عام کیا ہے اور ہمارے ملکیت کے کان کی لیز پر دستخط لئے ہیں جوکہ ہمیں ورہ کور اور لتئی کور کے رہائشیوں کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ اس ضمن میں ٹھیکیدار نے ملی بھگت کرکے پچھلے روز ایس ایچ او نعیم کے سربراہی میں پچاس پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری وہاں بھیج کر غیرقانونی طورپر کام شروع کیا ہے جوکہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہماری حدبندی معلوم ہے ٹھیکیدار نے جس کان پر لیز کیا ہے وہ 144ایکڑ رقبہ بتا تا ہے حالانکہ مذکور مقام کا کل رقبہ 96 ایکڑ رقبہ ہے۔انہوں نے کہ ہم علاقے کے غریب لوگ ہیں اور ہم اس ضمن میں تنازعہ کی خاتمہ کیلئے جرگے کو مکمل واک اختیار دیا گیا ہے لہٰذا پولیس نے جرگے کو بھی نظر انداز کر کے ہمارے کان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی لہذا ہمیں اس معاملے میں انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار نے کان پر کام بند نہیں کیا اور کوئی تصادم ہوا تو اس کان کا ذمہ دار ایس ایچ او نعیم اور ٹھیکیدار افتخار ہوگا۔ اس سلسلے میں ہم ڈی سی، ڈی پی او مہمند اور دوسرے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ تنازعے کا نوٹس لیکر ہمیں اپنا حق دیا جائے بصورت دیگر کسی بھی قسم کی احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔
Deputy Commissioner MohmandDistrict Mohmand PoliceKhyber Pakhtunkhwa PoliceKPK Police

مہمند سٹوڈنٹس یونین کی 15رکنی وفد کا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات.طلبہ وفد نے گورنر کو مہمند تعلیمی صورت...
13/11/2024

مہمند سٹوڈنٹس یونین کی 15رکنی وفد کا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات.طلبہ وفد نے گورنر کو مہمند تعلیمی صورتحال پیش کرنے سمیت مہمند کلچر نائٹ میں شمولیت کی دعوت.گورنر فیصل کریم کنڈی کا تمام ممکنہ تعلیمی مسائل حل اور مہمند نائٹ میں شرکت کی یقین دہانی ۔

مہمند سٹوڈنٹس یونین کے 15رکنی وفد نے رضوان مہمند کے سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔مہمند ایم ایس یو وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ لکڑو کالج کی مرمت، چاندہ ڈگری کالج کو سٹاف فراہمی، ولی داد گاؤں پنڈیالئ میں پرائمری سمیت تحصیل پنڈیالئ میں ہائیر سیکنڈری سکول کےقیام، یکہ غنڈ ڈگری کالج کیلئے ٹرانسپورٹ، کڑپہ روڈ فوری تعمیر کے علاؤہ مہمند سٹوڈنٹس کے جانب سے منعقد ہونے والے کلچر نائٹ میں شمولیت کی دعوت دی.
مہمند سٹوڈنٹس یونین کے وفد میں صدر رضوان مہمند، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان، مرکزی ایڈوائزر رحمت شاہ مومند، لیگل ایڈوائزر ملک عمیر شاہ، لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ افضل مہمند، فنانس سیکرٹری کامران بادشاہ، انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہ خالد، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری ملک افراسیاب، ایجوکیشن اینڈ کلچر سیکرٹری صدام سردار، چئیرمین یکہ غنڈ کالج شاہ فیصل، چئیرمین گورنمنٹ کالج اعجاز خان، جنرل سیکرٹری پشاور کیمپس باسط خان، فنانس سیکرٹری پشاور کیمپس حسنین طارق، سمیت ضیاء صافی شامل تھیں.
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے وفد کو ضلع مہمند میں تعلیمی میدان میں درپیش مسائل کےحل کی یقین دہانی کرائی. اور طلباء وفد کو بتایا کہ بہت جلد ضلع مہمند کا دورہ کرکے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں گے۔ انہوں نے مہمند کلچر نائٹ میں شمولیت کی دعوت پر مسرت کا اظہار کیا اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کروائی.
Government of Punjab Governor’s House, Khyber Pakhtunkhwa , Peshawar

مہمند کڑپہ سڑک کے تین مختلف حادثاتی موڑ(ڈھنڈ،لکہ تیگہ،جراگانوں)ان تین موڑوں میں آئے روز بڑے و چھوٹے گاڑیوں کے حادثات معم...
13/11/2024

مہمند کڑپہ سڑک کے تین مختلف حادثاتی موڑ(ڈھنڈ،لکہ تیگہ،جراگانوں)ان تین موڑوں میں آئے روز بڑے و چھوٹے گاڑیوں کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ان کو فوری مرمت کرنے کی ضرورت ہیں۔جبکہ کڑپہ سڑک نہ بنانا مہمند عوام کیلئے دہشتگردی جنگ کے عذاب سے کم نہیں۔عوام نے فوری طور پر زمدار لوگوں سے مرمت کا مطالعبہ کیا ہے۔
Deputy Commissioner MohmandDistrict Mohmand PoliceChief Minister Khyber PakhtunkhwaAli Amin Khan GandapurISPRKhyber Pakhtunkhwa PoliceAli Amin Khan GandapurSajid KhanDeputy Commissioner Bajaur@

تلاش گمشدگی
13/11/2024

تلاش گمشدگی

13/11/2024

ضلع مہمند ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی سطح پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا تھا۔ ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ اس میچ میں تحصیل صافی گورنر ماڈل سکول اور تحصیل پڑانگ غار ہائی سکول کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جوکہ تحصیل صافی کے گورنر ماڈل سکول نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ہلال احمر کے رضاکاروں نے میچ کے دوران فرسٹ ایڈ پوسٹ لگایا تاکہ کسی بھی حادثے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔میچ کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی گئی۔ ہلال احمر پاکستان کے ڈسٹرکٹ سیکٹری امجد علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آفتاب احمد نے کھلاڑیوں کو انعامات اور سپورٹس کٹس دیئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر آفتاب احمد نے ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک عمدہ قدم ہے جو ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ نے ضلع میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سپانسر شپ فراہم کی۔
Deputy Commissioner MohmandDistrict Mohmand PoliceChief Minister Khyber PakhtunkhwaISPR

پشاور ہائیکورٹ کے نامورقانون دان  بشیر احمد صافی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میں پالیسی کے برعکس دا...
12/11/2024

پشاور ہائیکورٹ کے نامورقانون دان بشیر احمد صافی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں میں پالیسی کے برعکس داخلوں کے خلاف پیتیشن دائر کردی۔عدالت نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرکے فوری جواب طلب کرلیا۔
مختلف کئی درخواستگزاروں کی جانب سے بشیراحمد صافی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس خورشید نے سماعت کی۔بشیر احمد صافی نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پالیسی کے برعکس طلباء کو داخلے دیی گئے۔ بشیر احمدایڈوکیٹ نے بتایا کہ داخلوں پر پہلے حق لوکل طلبا بنتاہے۔جبکہ میڈیکل یونیوتسٹی نے نان لوکل طلباء کو داخلہ دے کر مقامی طلباء کا حق ماراہے۔عدالت نے کے ایم یو کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پرریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ضلع مہمند اور قبائیلی اضلاع سے تعلق رکھنے طلباء نے بشیراحمد صافی ایڈوکیٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ انشاءاللہ عدالت انصاف پر مبنی فیصلہ کرکے مقامی طلباء کی حق تلفی روکیں گے۔

ضلع مہمند کمالی حلیمزی آٹو خیل سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت خان مہمند کے بھائی محمد اس...
09/11/2024

ضلع مہمند کمالی حلیمزی آٹو خیل سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت خان مہمند کے بھائی محمد اسحاق کو لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.

ضلع مہمند کے نامور قبائیلی مشر نواب زادہ ملک نادر منان مہمند پریس کلب کے صدر و کابینہ ممبران  سے عوام کے مسائل جرگوں کے ...
08/11/2024

ضلع مہمند کے نامور قبائیلی مشر نواب زادہ ملک نادر منان مہمند پریس کلب کے صدر و کابینہ ممبران سے عوام کے مسائل جرگوں کے ذریعے حل کرنے اور علاقے کے عوام کی بہتر حدمات کے سلسلے میں مہمند پریس کلب میں ایوارڈز تقریب کے دوران شیلڈ وصول کررہے ہیں۔
دوسری طرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری وقار احمد بھی اپنا شیلڈ وصول کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر وائلڈ لائف ڈی ایف او کرامت خان بھی موجود تھے۔

08/11/2024

تحصیل صافی قنداروں شریف خان ٹیوب ویل میں الصافی موٹرسائیکل،رکشہ اور زرنجہ کا خرید و فروخت کا افتتاحی دعا و میلہ جاری ہوا ہیں۔تمام ڈیلرز و عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہیں۔انشاءاللہ ہرجمعے کو 9 بجے سے لیکر شام تک یہ میلہ جاری ہوگا۔

🌹خوشخبری🌹تحصیل صافی قنداروں شریف خان ٹیوب ویل میں کل بروز جمعہ کوصبح 8 سے 4 بجے تک الصافی موٹرسائیکل،رکشہ اور زرنجہ کا خ...
07/11/2024

🌹خوشخبری🌹
تحصیل صافی قنداروں شریف خان ٹیوب ویل میں کل بروز جمعہ کوصبح 8 سے 4 بجے تک الصافی موٹرسائیکل،رکشہ اور زرنجہ کا خرید و فروخت کا افتتاحی دعا و میلہ ہوگی۔تمام ڈیلرز و عوام کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہیں۔

مہمند رائفلز کی کاوشوں سے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پشاور کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم کی ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز، غلا...
07/11/2024

مہمند رائفلز کی کاوشوں سے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پشاور کی موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم کی ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز، غلانئ آمد**

مہمند رائفلز کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں پشاور سے ایک موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم غلانئ پہنچ گئی، جہاں 200 سے زائد رضاکاروں نے افواج پاکستان میں شمولیت کے لیے امتحانات دیے۔ یہ شرکت مہمند کے بہادر نوجوانوں کے جوش اور ولولے کا منہ بولتا ثبوت اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ ہے۔

موبائل ریکروٹمنٹ ٹیم نے غلانئ میں نوجوانوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو ٹیسٹ کیا۔ اس عمل سے نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کو ایک اہم موقع فراہم ہوا بلکہ پاکستان کے دفاعی اداروں کے لیے نئی اور ہنر مند قوت کو شامل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوئی۔

اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مہمند کے نوجوان اپنے ملک کے ہر شعبے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی محنت اور عزم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
ISPR DG ISPR

ضلع مہمندخویزائی بائیزائی اور حلیمزائی جرگے کا مشترکہ اعلامیہ بابت ملک فیاض خویزائی اور نواب خویزائی ماربل تنازعہ ۔7 نوم...
07/11/2024

ضلع مہمندخویزائی بائیزائی اور حلیمزائی جرگے کا مشترکہ اعلامیہ بابت ملک فیاض خویزائی اور نواب خویزائی ماربل تنازعہ ۔

7 نومبر کو خویزائی بائیزائی اور حلیمزائی قوم کے مشران کا الگ الگ جرگے بمقام غلنئی تحصیل حلیمزائی بسلسلہ ملک فیاض اور نواب خویزائی ماربل مائن تنازعہ منعقد ہوئے ۔
جسمیں یہ طے ہوا کہ ملک فیاض اور نواب خان کا یہ ذاتی مسلہ اور تنازعہ ہے لہذا اس کو قومیت کا رنگ نہ دیا جائے ۔ دونوں فریقین افہام و تفہیم کے ساتھ جرگہ کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔
دونوں اقوام کے مشران نے انتظامیہ کو یہ یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ تنازعے کے حل کے لیے اپنی کوششیں کررہے ہیں ۔
جرگے کے مشران نے یہ اعادہ کیا کہ یہ تنازعہ انفرادی و شخصی ہے اور قومیت کا تنازعہ نہیں ہے اور نہ بننے دینگے اور نہ کسی کو اجازت دینگے کہ اس کو قومیت کا تنازعہ بنائے.
Deputy Commissioner MohmandDistrict Mohmand Police

Address

Ghallanai
Mohmand
24650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakir Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shakir Media Cell:

Videos

Share

Nearby media companies