𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙈𝙤𝙝𝙢𝙖𝙣𝙙 𝙉𝙚𝙬𝙨

  • Home
  • Pakistan
  • Mohmand
  • 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙈𝙤𝙝𝙢𝙖𝙣𝙙 𝙉𝙚𝙬𝙨

𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙈𝙤𝙝𝙢𝙖𝙣𝙙 𝙉𝙚𝙬𝙨 Momand tribe is one of the most prominent Pashtun tribes.
(10)

ضلع مہمند کل سے دوبارہ ماربل فیکٹریاں بند ہونگے جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونگے۔ ضلع مہمند میں ماربل واحد روزگار ہے و...
01/07/2024

ضلع مہمند
کل سے دوبارہ ماربل فیکٹریاں بند ہونگے جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونگے۔ ضلع مہمند میں ماربل واحد روزگار ہے وہ بھی ہم چھیننا چاہتے ہیں۔
خلاف ورزی پر 50000 جرمانہ ہوگا۔

ضلع  مہمند کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری   مردان کمپلیکس میں چائنا کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹ نسب کیا گیا ہے  جو مریض کو ...
08/07/2023

ضلع مہمند کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری
مردان کمپلیکس میں چائنا کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹ نسب کیا گیا ہے جو مریض کو دروازے پر دیکھتے ہی بولے گا ،،،
"" دا پیښ‍ور تہ وڑئے زمونږ ‍ کار نہ دے ""

ضروری اطلاع !!!
22/06/2023

ضروری اطلاع !!!

گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی سے ضم ضلع مہمند کے عمائدین علاقہ پر مشتمل 65 رکنی جرگہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات.وفد ...
18/06/2023

گورنر خیبر پختون خواہ حاجی غلام علی سے ضم ضلع مہمند کے عمائدین علاقہ پر مشتمل 65 رکنی جرگہ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات.
وفد میں حلیم زئی قوم سے ملک صاحب داد،
،قوم بائزئی سے ملک نادر منان خان،
قوم خویزئ سے ملک فیاض خان،
قوم صافی سے ملک حاجی صوبیدار خان،
موسی خیل قوم سے ملک منظور خان،
قوم اتمانخیل سے ملک عزت خان، ملک بدری زمان خان،قوم بابازئی سے ملک سلطان،گربز قوم سے ملک خان ولی ترکزئیقومسےملک نصرت خان، ،قوم حمزہ خیل سے،
ملک محمد حلیم خان،قوم غلنئی ملک اورنگزیب خان،سلطان خیل قوم سے ملک نذیر ،کوز کدی سے ملک نثار خان ،برہ کدی ملک امیر نواز خان، قوم عیسی خیل سے ملک یونس، ملک شاہی روم، ملک تاج میر، برہان خیل سے ملک وارث خان اور دیگر ملکانان و مشران شامل تھے۔

قبائلی جرگہ نے گورنر کو ضم ضلع مہمند کے عوام کو بجلی، تعلیم گورسل راہداری، مہمند ورسک ڈیم رائلٹی،اور دیگر شعبوں میں درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔

قبائلی جرگہ نے قریبی رشتہ داریوں کے باعث پاک افغان سرحد پر آمدورفت سہل بنانے کی بھی درخواست کی

قبائلی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حاجی غلام علی

قبائلی عوام کو درپیش مشکلات و مسائل سے نجات دلائیں گے، حاجی غلام علی

ضم اضلاع میں ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہونیوالا ہے، حاجی غلام علی

سابقہ دور حکومت میں ملک کنگال ہوا ہے آج تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں ، حاجی غلام علی

ہم نے ایسی نسل تیار کی جس نے جی ایچ کیو پر حمله کیا ، حاجی غلام علی

سابق حکومت نے صوبہ کے بندوبستی و ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندوں کو ختیارات منتقل نہیں گئے،حاجی غلام علی

منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات و فنڈز کی منتقلی کیلئے کوسش کر رہا ہوں، حاجی غلام علی

قبائلی علاقوں کو پائیدار ترقی کیطرح گامزن کرنا ہے، حاجی غلام علی

قبائلی علاقوں کی مشکلات حل کرنا میری ذمه داری ہے ، گورنر حاجی غلام علی

انضمام کے بعد گورنر ہاؤس محدود تھی لیکن میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، حاجی غلام علی

آئیںن اور قانون کے تحت بندوبستی و ضم اضلاع کے عوامی مسائل کے حل کی کوشش کر رہا ہوں، حاجی غلام علی

وزیراعظم نے ضم اضلاع کے لئے سٹیرنگ کمیٹی بنائی ہے ، حاجی غلام علی

قبائلی عوام نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کے وفادار رہے ہیں، حاجی غلام علی

ضلع مہمند۔ عیدالاضحی قربانی کے مال مویشیوں خریداری کیلئے لکڑے منڈی (میلہ)  خاص توجہ کا مرکز بن گئے۔ مذکورہ میلہ میں قربا...
17/06/2023

ضلع مہمند۔
عیدالاضحی قربانی کے مال مویشیوں خریداری کیلئے لکڑے منڈی (میلہ) خاص توجہ کا مرکز بن گئے۔ مذکورہ میلہ میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے کافی رش اور بھاری تعداد میں مختلف مال مویشیوں کو لائے جاتے ہیں۔ اس میلے میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی قسم ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ پچاس سالوں سے زیادہ لکڑو میں ہرجمعہ کو منعقد میلہ سے مقامی لوگ مختلف اشیأخرید کر میلہ علاقے کی روزگار میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔جبکہ میلہ ڈھلوانی میدان سمیت قبرستان کی وقف ملکیت پر قائم جہاں کاروباری اور گاہگ کو پینے کی پانی اور سایہ کی سخت کمی کا سامنا ہیں۔

ضلع مہمند کے پہاڑوں کی موسم گرما کی لذید میٹھا پیداوار گورگرے
17/06/2023

ضلع مہمند کے پہاڑوں کی موسم گرما کی لذید میٹھا پیداوار گورگرے

ابھی تک  یکہ غنڈ سے لے کر غلنئی تا روڈ مکمل نہ ہو سکاانتہائی افسوس کی بات ہے.
17/06/2023

ابھی تک یکہ غنڈ سے لے کر غلنئی تا روڈ مکمل نہ ہو سکاانتہائی افسوس کی بات ہے.

مہمند، میٸرکراچی کےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی مہمند کا احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہ...
16/06/2023

مہمند، میٸرکراچی کےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی مہمند کا احتجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں جمعہ کے روز امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر
میٸرکراچی کےالیکشن میں مبینہ دھاندلی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع مہمندکے امیر اور این اے 26 ضلع مہمند امیدوار محمد سعید خان ، پی کے 65 امیدوار ملک فردوس خان صافی اور جے آئی مہمند یوتھ کےصدر نویدافکاری نے کی۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ مئیر کراچی کے الیکشن میں ہیرا پھیری اور دھاندلی سے اکثریت کو ہرادیا ہے۔ جوکہ انتخابی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائیگا۔

احتجاج اج تحصیل خویزی میں اپنے ائینی  قانونی بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کیا , گورسل روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا ، ...
15/06/2023

احتجاج
اج تحصیل خویزی میں اپنے ائینی قانونی بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کیا , گورسل روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا ، احتجاج میں بچوں بزرگوں اور مختلف مکتبہ فکر افراد نے شرکت کی ،
مطالبہ تھا کہ خوئزی بائزی کو بجلی اور انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے ،
سالوں سے تباہ حال روڈ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے
اخر میں انتظامیہ پولیس افسران اور کمانڈنٹ مہمند رائفل صاحب نے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم تعاون کا اعادہ کیا اور احتجاج کو پر امن طریقے سے منتشر کیا ۔

13/06/2023

ضلع مہمند میں غلنی کے مقام پر پتھر والاپرش گاڑی راکٹ کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور اختر علی شہید جوایک ایمان دار اور خوش اخلاق ڈرائیور تھا۔اللہ مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

ڈینگی آگاہی*ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے...
13/06/2023

ڈینگی آگاہی*

ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔
ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش نسل صاف پانی میں ہوتی ہے۔
گھروں کے اندر، ارد گرد چھتوں، پودوں کی کیاریوں،کھلے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں۔
مچھروں سے بچاؤ کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں۔
گھروں میں مچھر مار سپرے کروائیں۔
سوتے وقت پورے جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ڈینگی بخار کی علامت ظاہر ہونے پر فوراً قریبی ہسپتال سے رجوع کریں یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن "1122" پر کال کریں۔

13/06/2023

افسوس صد افسوس
غلنئی ہیڈکوارٹر اسپتال میں تھرمامیٹر موجودہ نہیں
مریضان در پہ در

ضلع مہمند میں سکول چھوڑ کر مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
13/06/2023

ضلع مہمند میں سکول چھوڑ کر مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

مہمند کڑپہ میں کچے سڑک کی وجہ سے ماربل ٹرک حادثے کا شکار۔ڈرائیور جاں بحق کنڈیکٹر زخمی۔تعلق یکہ غنڈ سروکلی سے بتایا جارہا...
12/06/2023

مہمند کڑپہ میں کچے سڑک کی وجہ سے ماربل ٹرک حادثے کا شکار۔ڈرائیور جاں بحق کنڈیکٹر زخمی۔تعلق یکہ غنڈ سروکلی سے بتایا جارہا ہیں۔تفصیلات کے مطابق کڑپہ کے کچے اور کھنڈرات سڑک پر ماربل سے بھرا ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔بتایا جارہا ہیں کہ کہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔جس کی وجہ سے ڈرائیور اختر علی ولد عنایت اللہ سکنہ بران خيل کونڑہ کالونی یکہ غونڈ ریسکیو 1122 نے ہسپتال لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جبکہ کنڈیکٹر زخمی ہوگیا تھا۔

ریجنل  پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کا ضلع مہمند کا دورہ۔تھانہ لکڑو کی حدود خانقاہ پوسٹ میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائر...
11/06/2023

ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کا ضلع مہمند کا دورہ۔

تھانہ لکڑو کی حدود خانقاہ پوسٹ میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عمر ولی خان شہید کے گھر آمد۔

شہید کی بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

11/06/2023

جرگہ
پشاور عیدگاہ میں مہمند قوم کا جرگہ
مہمند قوم کے تمام تحصیلوں کے مشران کی شرکت
پشاور میں مہمند کے 3 مزدور کاروں کو مختلف جھگڑوں میں قتل کے حوالے سے جرگہ کا انعقاد کیا گیا تھا
جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقتولین کے قاتلین کو فلفور سزا دی جائے ۔

ضلع مہمند تھانہ لکڑے حدود تحصیل صافی خانقاں پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کرنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مسمی عمر...
10/06/2023

ضلع مہمند
تھانہ لکڑے حدود تحصیل صافی خانقاں پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کرنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار مسمی عمرولی ولد جمعہ حان سکنہ ساگی بالا تحصیل صافی شھید ہوگئے ہیں شہید کی نماز جنازہ آج شام 5بجے اپنی آبائی گاؤں ساگی بالا میں ادا کی جائے گی 😭😭

جاپان میں مقیم ضلع مہمند تحصیل بائیزئی موسی خیل ہیبت خیل  کے نامی گرامی  فلاحی سماجی اور کاروباری شخصیت  ملک ارشاد مہمند...
08/06/2023

جاپان میں مقیم ضلع مہمند تحصیل بائیزئی موسی خیل ہیبت خیل کے نامی گرامی فلاحی سماجی اور کاروباری شخصیت ملک ارشاد مہمند کا پاکستانی سفارتخانہ میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ صاحب اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اشیج لقمان حافظ صاحب سے سے ان کے آفس پاکستان میں ملاقات کی
تفصلات کے مطابق پاکستان خیبر پختوا ضلع مہمند تحصیل بائیزئی کے نامی گرامی شخصیت ارشاد مہمند نے گزشتہ روز سفیر پاکستان سے خیبرپختونخوا کے کاروباری حضرات حاجی فضل شاہ صافی عرف بادشاہ اور حاجی سیف اللہ خان ناوگئ ملا
کے کچھ مسائل کے بارے میں ملاقات کیا
سفیر پاکستان نے ارشاد مہمند کو یقین دہائی دیا کہ جلد از جلد ان تمام مسائل پر ایکشن لینگے اور حل کرنے کے لیے برپور کوشش کرینگے
ملاقات میں موجود کاروباری شخصیات نے فلاحی سماجی اور کاروباری شخصیت ملک ارشاد مہمند کا شکریہ ادا کیا

Address

Mohmand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙈𝙤𝙝𝙢𝙖𝙣𝙙 𝙉𝙚𝙬𝙨 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝘿𝙞𝙨𝙩𝙧𝙞𝙘𝙩 𝙈𝙤𝙝𝙢𝙖𝙣𝙙 𝙉𝙚𝙬𝙨:

Videos

Share