Mohmand khpalwak News

Mohmand khpalwak News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohmand khpalwak News, Head Quarter Ghallanai, Mohmand.

ضلع مہمند کی خبریں
17/11/2023

ضلع مہمند کی خبریں

17/11/2023
16/11/2023

بڑے لوگ جھوٹے لوگوں کی حق کھانے سے غربت میں کھبی کمی نہیں آئی گی۔ بلکہ شرح غربت میں بڑی حد تک اضافے کی سبب بنے گا۔ غریت اور پسماندگی سے بدامنی اور لا قانونیت میں اضافہ ہوں گا جوکہ ہر کسی کے لیے باعث تشویش ہے ۔ وہی لوگوں بھی اس کے لپیٹ میں آسکتے ہیں

15/11/2023

انتقال پر ملال

ملک حاجی فیروز کدی خیل انتقال کرگئے ہیں۔ نمازجنازہ کل بروزجمعرات 11:30 دوپہر منسوکا شبقدر میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم سیشن جج خالدخان کے والد بزرگوار تھے۔ اور شاہد کے چچا تھے ۔ دوست و احباب جنازے میں شرکت کرے ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔

ضلع مہمند.. پاکستان پیپلز پارٹی مهمند کی سینیر لیڈرشپ بشمول جنرل سیکریٹری وحید مومند اور پی پی پی کے صوبائی لیڈر شپ صوبا...
15/11/2023

ضلع مہمند..
پاکستان پیپلز پارٹی مهمند کی سینیر لیڈرشپ بشمول جنرل سیکریٹری وحید مومند اور پی پی پی کے صوبائی لیڈر شپ صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا صوبائی کوآرڈینیٹر فرزند علی وزیر نایب صدر و ضم ضلاع کوآرڈینیٹر ساجد حسین طوری اور سینیر رہنما فضل حق نے ضلع مہمند کے اپر مہمند کے سماجی و کاروباری شخصیت حاجی عزت خان کے گھر چمکنی پشاور آمد پر انکو پارٹی لیڈر شپ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ جو انھوں نے قبول کی۔ ضلع مہمند تحصیل خویزئی بائیزئی میں ایک بڑا شمولیتی جلسہ ہو گا محمد علی شاہ باچا فرزند وزیر ساجد طوری اور فضل حق ان تمام کا جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مہمند کو عزت دی۔ وحید مومند جی ایس پی پی پی و سینئر رہنماؤں ضلع مہمند نے ان کا شکریہ ادا کیا

ضلع مہمند ۔  مہمند تحصیل پڑانگ غار ملاگوری سپری کے مقام پر میاں گان کی طرف سے بیدخلی مہمند ڈیم میں حقوق کے حصول و بجلی ک...
14/11/2023

ضلع مہمند ۔
مہمند تحصیل پڑانگ غار ملاگوری سپری کے مقام پر میاں گان کی طرف سے بیدخلی مہمند ڈیم میں حقوق کے حصول و بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی جرگہ منعقد ہوا ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر ہمارے مطالبات میں سنجیدگی لیکر حل کریں۔ بصورت دیگر ہمیں مہمند ڈیم کے سامنے دھرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔
احتجاجی جرگے کو سابقہ ایم پی اے نثار مومند ، لوئر مہمند ناظم اعلیٰ نوید احمد ، جے یو آئی کے رہنما ارشد بختیار ، کاروان رحمان کے حاجی احتر شاہ، ملک مولا الدین ، ملک رحیم شاہ، قاری جاوید، اقبال، فرہاد خان ودیگر نے قومی جرگہ سے حطاب کے دوران کہی ۔ کہ مہمند ڈیم میں اگر ہمارے حقوق کو نہیں دی گئے۔ تو ہم ڈیم کے سامنے نہ حتم ہونے والے دھرنے پر مجبور ہونگے ۔ جبکہ چارسدہ آبازی میاں گان ، باجوڑ ، شبقدر حوانین ہمارے حدود میں مداخلت کرکے ہمیں نام نہاد عدالتی فیصلوں پر پولیس ان کے ایمأ پر بیدحل کرنے کی منصوبے بنا رہے ہیں ۔ ہم ضلع کے حد بندی پر کسی قسم کے سودا بازی نہیں کرینگے ۔ جبکہ مہمند میں بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے جہدوجہد کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ مقررین نے 22 نومبر پر مہمند ڈیم میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔ کہ ایک طرف میرٹ لسٹ تیار ہو چکا ہے ۔ تو دوسرے طرف مہمند قوم کو خبر تک نہیں دی گئے۔ مہمند قوم کے ساتھ ظالمانہ اقدامات اور ان کے خلاف فیصلے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ورنہ حالات کے تمام تر زمہ داری ان متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی ۔

مهمند کی خبریں
14/11/2023

مهمند کی خبریں

District Mohmand news
13/11/2023

District Mohmand news

ضلع مہمندتحصیل صافی زیارت کلے میں ملک سیلادین کے گھر پر نامعلوم  افراد کا سی ٹی ڈی کے نام پر چھاپہ، دروازہ لات مارکر کھو...
13/11/2023

ضلع مہمند
تحصیل صافی زیارت کلے میں ملک سیلادین کے گھر پر نامعلوم افراد کا سی ٹی ڈی کے نام پر چھاپہ، دروازہ لات مارکر کھولا، صندوق اور بستروں کی تلاشی لی، بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا گیا اور ایک کلاشنکوف اٹھاکر چلے گئے. بغیر وارنٹ، بغیر لیڈی سرچر، بغیر مقامی پولیس اور بغیر مقامی اداروں کے رسم و رواج اور چادر و چاردیواری کی بےحرمتی کسی صورت قبول نہیں. اور اگر حقیقت میں یہ سی ٹی ڈی والے تھے تو ہمارے مخالف لوگ ان کے ساتھ کیوں تھے اور لکڑو پولیس ساتھ کیوں نہیں اور اگر گھروالوں نے فائرنگ کی ہوتی اور ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوتا تو ذمے دار کون ہوتا.
تحصیل صافی کے عمائدین ملک سیلادین، حاجی صوبیدار صافی، ملک خانداد، ملک خانزیب،حاجی معزواللہ، اور ملک عبدالحلیم نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کے روز شام کے وقت کچھ بغیر یونیفارم کے افراد نے ملک سیلادین کے گھر میں زور زبردستی کے گھس کر خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا اور ہمارے رسم و رواج کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی اداروں اور پولیس کو بائے پاس کرکے بیگناہ لوگوں کو اغواء کرانے کی ناکام کوشش کی. ان کا کہنا تھا کہ اگر آس پاس عوام کو بروقت اس اغواء کاری کا پتہ چل جاتا تو یہ لوگ وہاں سے اس شکل میں نہیں جاتے اور قومی روایات کے مطابق ان کو سبق سکھایا جاتا.
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لکڑو تھانہ کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے رابطہ کیا تو ان لوگوں نے لاعلمی ظاہر کردی.
حاجی صوبیدار صافی نے کہا کہ جن لوگوں نے اغواء کی کوشش کی اور جو کرنا چاہتے تھے،وہ نہ کرسکے تو پھر کہاکہ ہم سی ٹی ڈی والے ہیں. اور صندوق سے کلاشنکوف لیکر گئے ہیں اور اس گھر سے ایک لڑکا پہلے بھی انہی لوگوں نے اٹھاکر غائب کیا ہے اور ہم یاد دلاتے ہیں کہ حکومتی ادارے عوام کے درمیان تنازعات اور دشمنیوں میں فریق نہ بنے اور ان چیزوں سے دور رہے ورنہ تمام تر نقصانات کے ذمہ دار ہونگے اور ہم کسی صورت اسطرح گھروں میں گھس کر خواتین اور چاردیواری کی بےحرمتی برداشت نہیں کرسکتے.
مقامی عمائدین شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور ضلع مہمند کے آرمی بریگیڈیئر، ڈی سی مہمند، ڈی پی او مہمند اور دیگر تمام اداروں سمیت آئی جی پولیس پختونخوا اور کورکمانڈر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اندھے اقدام کی انکوائری کی جائے اور متاثرہ گھرانے کی داد رسی کی جائے بصورت دیگر تین دن بعد ہم احتجاج شروع کرکے مین روڈ کو ہرقسم ٹریفک کےلیے بند کردینگے.

ضلع مہمند۔ویلیج کونسل یا تحصیل میں سرمایہ کاری کی صورت میں ہرکمپنی CSR فنڈ کے تحت متعلقہ علاقے میں ایک فیصدفلاحی کاموں پ...
13/11/2023

ضلع مہمند۔
ویلیج کونسل یا تحصیل میں سرمایہ کاری کی صورت میں ہرکمپنی CSR فنڈ کے تحت متعلقہ علاقے میں ایک فیصدفلاحی کاموں پر خرچ کرنے کاپابندہے۔مگربدقسمتی سے ضلع مہمندمیں انکا کوئی سوچ بھی نہیں۔حالانکہ سرمایہ کار اپنے آڈٹ رپورٹ میں CSR فنڈ خرچ کرنا لازمی ظاہرکررہے ہیں۔سرمایہ کار منافع کیساتھ متعلقہ پسماندہ علاقوں میں CSRفنڈ خرچ کریں۔ملک رئیس خان
ان خیالات کا اظہار ملک رئیس خان آٹوخیل نے ایک اخباری خبر کے موقع پر کرتے ہوئے کہا۔کہ قبائلی ضلع مہمند کے مختلف ویلج کونسل اور تحصیلوں میں ماہانہ کروڑوں روپیوں کی سرمایہ کاری ہورہے ہیں۔جن میں کمپنی یاسرمایہ کار کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی(CSR)فنڈ کے تحت متعلقہ علاقے میں ایک فیصد فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا پابندہوتاہے۔مگر بدقسمتی سے مہمندکے وسائل سے کروڑوں روپے کمانے والے یا ضلعی انتظامیہ نے تاحال کوئی خاطر خواہ فلاحی کام یا ادارہ قائم نہیں کرسکا۔حالانکہ معدنی ذخائر سے مالامال علاقہ امبار،صافی اور بائیزئی پسماندگی کی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔جہاں سرمایہ کار اور مختلف کمپنیاں روزانہ کروڑوں کمارہے ہیں۔مگر وہ قوم کی فلاح وبہبود کاحق عصب کرکے اپنے رپورٹ میں CSRفنڈخرچ پیش کررہے ہیں۔انہوں نے بلدیاتی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ سے فوری وضاحت اوربندوبست کامطالبہ کیا۔اوربتایاکہ CSR ایک فیصدفنڈ متعلقہ علاقے کا قانونی حق ہے۔ان کا عوام پر احسان نہ کریں۔

اسلام اباد صدر پناہ  میجر جنرل مسعود رحمن کیانی صدر فیڈرل یونین اف جرنلسٹ افضل بٹ صحافی امجد علی خان یوسف زئی کو بہترین ...
12/11/2023

اسلام اباد صدر پناہ میجر جنرل مسعود رحمن کیانی صدر فیڈرل یونین اف جرنلسٹ افضل بٹ صحافی امجد علی خان یوسف زئی کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں
🎉

ضلع مہمند میں انٹرنیشنل معیار کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ۔ عوام اور شائقین کرکٹ نے شاندار استقبال۔  اور ان کے کاوش ...
11/11/2023

ضلع مہمند میں انٹرنیشنل معیار کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ۔ عوام اور شائقین کرکٹ نے شاندار استقبال۔ اور ان کے کاوش اور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا
معروف فلاحی و کاروباری شخصیت میراویس مہمند کے دست تعاون سے شگئ کرکٹ گراؤنڈ کو تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔
میراویس مہمند کو مہمند کرکٹ ایسوسیشن کا پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا اور گراؤنڈ آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا.
کھلاڑیوں نے ان پر پھول نچاور کیے، ہار پہنائے اور ایم سی اے والوں نے قبائلی روایتی پگڑی پہنائی.
ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تحصیل حلیمزئی کے مقام خوبصورت گراؤنڈ میں بہترین میراویس کرکٹ اکیڈمی بھی تعمیر کی گئی ہے جس کا میر اویس مہمند نے معائنہ کیا اور پی سی بی معیار کے دو پچز، سرسبز میدان، کھلاڑیوں کےلئے ڈریسنگ رومز اور تماشائیوں کے بیٹھنے کے سٹینڈز بھی تعمیر کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے سال 2019 میں سابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند نے شگئ گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور زمین خریدی تھی مگر فنڈ کی کمی کی وجہ سے گراونڈ کا دیگر تعمیراتی کام سُست روی اور تاخیر کا شکار تھا .
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر الحامد منرلز کے ایم ڈی، فلاحی وسماجی کارکن میراویس مہمند نے 65 لاکھ روپے کی لاگت سے اِس گروانڈ کا کام مکمل کرکے پورے گراونڈ پر معیاری گھاس لگایا, ٹیوب ویل لگاۓ ، مکمل سولر سسٹم لگائے سائٹ سکرین ، لیولنگ اور دفتر کا تزئین وآرائش کی گئی ۔
تحصیل حلیمزئ میں شاندارں انٹر نیشنل معیار کے کرکٹ گراؤنڈ بننے پر شائقینِ کرکٹ، کھلاڑیوں اور عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور میر اویس مہمند کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔
جے یو آئی مہمند کے امیر مفتی عارف حقانی، پی ٹی آئی کے سجاد مومند، شاعر و ادیب غزل مومند، ملک جھانزیب، سعید خان صافی اور ملک نوراللہ سمیت دیگر مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نےکرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کیلۓ میراویس مہمند کی خدمات کو شاندار الفاظ سے سراہا اور انکی گراں قدر خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے عُہدیداران نے کہا کہ میراویس مہمند کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں نکھارنے اور قومی سطح پر اجاگر کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جوکہ نیک شگون ہے.
اور اس مقصد کےلئے حال ہی میں اُنہوں نے ضلع مہمند کی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب ’مہمند ٹی ٹین لیگ‘ منعقد کرایاہے جس میں ضلع بھر کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ایم سی اے کے عُہدیداران نے کہا کہ اگر قبائلی نوجوانوں کو کھیل کود کےلئے میدان اور دیگر سہولیات میسر ہوجاۓ تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے نوجونان بھی ملک کی نمائندگی کرکے اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے۔
مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن نے میراویس مہمند کو ان کے گراں قدر خدمات پر پیٹرن انچیف ایم سی اے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر فلاحی و کاروباری شخصیت میراویس مہمند نے کہا کہ قبائلی نوجوانان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے سے یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے اور کرتا رہونگا تاکہ یہ نوجوان مایوسی کا شکار نہ ہوسکے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکے.
میراویس مہمند نے گراؤنڈ کے ساتھ ایک شاندار مسجد تعمیر کرانے اور کار پارکنگ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں اور تماشیوں کو نماز کے ادائیگی اور گاڑیاں پارک کرانے میں مسلہ نہ ہو ۔
اخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے گراؤنڈ میں موجود افراد خوب محظوظ ہوئے ۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بےلوث قومی خدمت کا یہ سلسلہ مزید دراز کرینگے.۔ عزت افزائی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

11/11/2023

ضلع مہمند
۔کاروان رحمان کا تحصیل صافی میں شمولیتی و ورکرز کنونش کا انعقاد۔مذکورہ شمولیتی و ورکرز کنونشن میں سنیٹرہلال الرحمان کی شرکت۔منعقد تقریب میں درجنوں افراد نے کاروان رحمان پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔کاروان رحمان کی روز بروز بڑھتی ہوئی قوت سے مخالفین کے نیندیں اڑ گئے ہیں۔بلکہ کاروان رحمان عوامی طاقت کاد وسرا نام بن چکا ہے۔أئندہ الیکشن میں عوام امیدوران کی سابقہ کارکردگی کامحاسبہ کرینگے۔کاروان رحمان کی امیدوران الیکشن میں قومی خدمت اور عوامی اعتماد سے حصہ لے رہے ہیں۔سنیٹرہلال الرحمان کا ورکرکنونش سے خطاب
مہمند تحصیل صافی بیان خیل میں میاں جمال شاہ کے رہائشگاہ پر کاروان رحمان کی گرینڈورکزکنونش وشمولیتی تقریب منعقد ہوا۔مذکورہ تقریب میں سنیٹرہلال الرحمان سمیت تحصیل صافی کاروان رحمان کارکنان نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر درجنوں افراد نے کاروان رحمان پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔منعقد تقریب کے موقع پرکاروان رحمان کے فوکل پرسن حاجی اخترشاہ نے تحصیل صافی میں کاروان رحمان کے جانب سے پایہ تکمیل اور زیر تکمیل منصوبے بیان کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ ایم این اے بلال الرحمان ،سابقہ ایم پی اے عباس الرحمان اور موجودہ سنیٹرہلال الرحمان نے مختلف فنڈز کے ذریعے صافی کے مختلف علاقوں میں درسگاہیں،سڑکیں،ٹیوب ویلز،سولرائزیشن،شفاخانہ حیوانات ،دور دراز علاقوں بجلی کی ترسیل وغیرہ فراہم کیے ہیں۔جوکہ ریکارڈ پرموجودہے۔جس پرمسافرخان,وکیل شیخ،قاری جھانزیب،زیارت شیخ،ودیگرنے علاقے میں کاروان رحمان کے جانب سے ترقیاتی پایہ تکمیل اور زیر تکمیل منصوبوں پر شکریہ اداکیا۔اورعلاقے میں مزید ترقیاتی عمل کامطالبہ کیا۔صافی ورکرکنونش وشمولیتی تقریب سے سنیٹرہلال الرحمان نے اپنے خیالات کے موقع پر بتایا۔کہ کاروان رحمان سے 2008میں بلال الرحمان ایم این اے منتخب ہوکر باقاعدہ علاقے کے تعمیر وترقی پر کام شروع کیا۔اور رفتہ رفتہ کاروان رحمان علاقے کی ایک مقبول گروپ بن گئے۔انہوں نے بتایا۔کہ مخالفین کاروان کی مقبولیت آور روز بروز بڑھتی ہوئی قوت سے خائف ہیں۔بلکہ ان کے ساتھ پروپیگنڈوں کے سوا علاقے کے تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کیلئے کوئی پلان نہیں۔انہوں نے جملہِ مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں ،جاری فنڈز اور کارکردگی پر مناظرے کاچلنج دیا۔انہوں نے واضح کیا۔کہ مخالفین سوشل میڈیا پر دوسرے شخصیات کے تمغے دیکھاکر اپنے آپ کو مزید شرمندہ کررہے ہیں۔ کیونکہ ہر شخص کو کوئی مخصوص کارکردگی کے بنأپر تمغہ سے نوازاجاتاہے۔حالانکہ میرے تمغہ کی خاصیت سب سے جداتھے۔انہوں نے منعقدتقریب سے بتایاکہ الیکشن امیدوران کی احتساب کیلئے ہوتاہے۔حالانکہ کاروان رحمان عوامی خدمت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔صافی ورکرکنونش کے بعدسنیٹرہلال الرحمان نےپنڈیالی ہاشم کور کے شمولیتی تقریب میں شرکت کی۔ہاشم کور شمولیتی تقریب کے موقع پر گوہرزمان،نوران ودیگر نے دوسری پارٹیوں سے ناطہ توڑکر کاروان رحمان میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

09/11/2023
ضلع مہمندمہمند سیاسی اتحاد نے  بنیادی حقوق کے لئے مشترکہ احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے تین مطالبات پر تمام مہمند اقوام کو ...
08/11/2023

ضلع مہمند
مہمند سیاسی اتحاد نے بنیادی حقوق کے لئے مشترکہ احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے تین مطالبات پر تمام مہمند اقوام کو احتجاج میں شامل کیا گیا کیونکہ صدی گزر گئے ۔ مهمند اقوام کو اپنی بنیادی حقوق نہیں مل رہی ہے ۔ ورسک ڈیم 50 فیصد مہمند کی علاقے میں بن گئے ہیں اور 40 فیصد خیبر کے حصّے میں اور 10 فیصد پشاور کا حصہ ڈیم کی سائیٹ میں آگیا تھا پشاور کا دس فیصد ایریا شامل ہیں وہ بھی مهمند اقوام کی جائیداد کا حصہ ہے لیکن رائیلٹی سمیت دیگر سارے فوائد پشاور کی کو مل رہی ہے ۔ جبکہ ہزاروں ایکڑ اراضی مہمند کی دریا برد ہوگئے ہیں ۔ مهمند کو اب تک ورسک ڈیم کی رائیلٹی کے مد میں ایک ٹکہ نہیں ملا ہے۔ یہ سراسر ظلم اور زیادتیاں ہورہی ہے ۔ دوسری طرف مہمند ڈیم تعمیر کی آخری مراحل میں ہے 100 فیصد ضلع مہمند کی حدود میں بن رہے ہیں۔ ڈیم کے لئے 20 ہزار ایکڑ زمین مفت میں قوم نے دی ہے یہ بیس ہزار ایکڑ اراضی قیمتی معدنیات سے مالامال بھری پڑی ہے ۔ قوم کی بدقسمتی ہے ۔ یا بےبسی، نااتفاقی اور یا اجتماعی کمزوریوں کی وجہ سے اپنی حقوق کے حصول کے لئے منظم نہیں ہورہے ہیں۔ مہمند میں اتنی بڑی پراجیکٹس میں ضلع مہمند کا ایک سنگل چوکیدار بھی نظر نہیں آئے گا ۔مہمند ڈیم میں وکریوں کی اشتہارات میں پنجاب ودیگر اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کے لئے درکار ہوتے ہیں ۔ یہ اقوام کی حقوق پر سب سے بڑے ڈاکے ڈالے جارہے ہیں جو کہ ایک بڑی المیہ سے کم نہیں ہے ۔ اور قوم ایک دوسرے کو گرانے میں مصروف ہے ۔ اور نہ ڈیم میں تعینات ضلع مہمند کے سیکیورٹی کی مد میں پولیس کو اضافی ڈیوٹی کے الاؤنس ملتے ہیں یا ہڑپ کر جاتی ہے ۔ ضلع مہمند میں بجلی کی طویل اور ناروا لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوتی ہے اور وہ دو گھنٹے بجلی بھی قسطوں میں دی جاتی ہے ۔ دو ڈیموں کے باوجود مہمند کو تمام ضلعوں میں کمترین بجلی کی سپلائی ہوتی ہے ۔۔ اس کے علاؤہ کشمیر میں منگلا ڈیم اراضی کی ملکیت کو فٹ کے حساب سے پیسے بھی ملے ہیں اور ڈیم کی متاثرین کو زیادہ تر انگلینڈ میں آباد ہیں اور وہاں ان متاثرین کی تین سٹریٹ یعنی تین گاؤں ہے اور ہر سٹریٹ کے کونسلر بھی ان کشمیریوں کی ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں انگلینڈ میں جس کمیونٹی سے کونسلر منتخب کیا جاتا ہے ان کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم و صحت مفت ہوتی ہے اب رائیلٹی کی مد میں بجلی ، تعلیمی ادارے ، سڑکیں اور تمام تر بنیادی حقوق اور دیگر ضروریات کے مطابق فنڈز فراہم کی جاتی ہے ۔دوسرا بھاشا دیامر ڈیم کے اراضی کی ملکیت کا قیمت فی ایکڑ زمین ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے دے دیے گئے ہیں ۔ وہاں زمین نہیں خشک پہاڑی علاقہ ہے اور ان پہاڑوں میں درختوں کا نام و نشان تک موجود نہیں جہاں بن رہی ہے ۔ جاری
#خپلواک

ضلع مہمند ۔ مہمند سیاسی اتحاد کا ہیڈکوارٹر غلنئی میں حقوق نہ ہونے کے خلاف مشترکہ احتجاجی دھرنا ۔ چارسدہ و باجوڑ کے ساتھ ...
07/11/2023

ضلع مہمند ۔
مہمند سیاسی اتحاد کا ہیڈکوارٹر غلنئی میں حقوق نہ ہونے کے خلاف مشترکہ احتجاجی دھرنا ۔ چارسدہ و باجوڑ کے ساتھ ضلعے حد بندیوں کی فوری طور پر تعین کیا جائے ۔ ضلع مہمند میں چارسدہ پولیس کے دخل اندازی کے بھرپور مزمت کرتے ہیں ۔ مہمند ڈیم میں مہمند قوم حقوق کے خلاف ہر کسی قسم کے سودا بازی نہیں ہونے دینگے ۔ ضلع مہمند کے عوام کو تین گھنٹے بجلی فراہمی ظلم ہے۔ مطالبات منظور نہ ہونے کے صورت میں ضلع مہمند کے ہر تحصیل میں احتجاجی دھرنے دینگے۔ مقررین کا ااحتجاجی مظاہرین سے خطاب ۔۔۔
مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں مہمند سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام مہمند پریس کلب کے سامنے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہِ پر احتجاجی دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چارسدہ کے پولیس مہمند قوم کو شبقدر و چارسدہ کے خوانین کے ایمأ پر تنگ کرکے بیدخل کر رہے ہیں ۔ صدیوں سے ہم رہ رہے ہیں ۔ لیکن چارسدہ پولیس گھروں کے چادر چار دیواروں کی تقدس کو پامال کر رہے ہیں ۔ جبکہ مہمند باجوڑ حد بندی کے جو فیصلہ ہوا ہے۔ کمشنر پشاور فوری طور ان فیصلے کی روشنی میں اعلان کیا جائے ۔ کیونکہ ہم دلیل اور شواھد پر بات کرتے ہیں ۔ اور مہمند ڈیم کے حقوق پر مہمند قوم کو حق حاصل ہے ۔ کیونکہ ہم نے اپنی زمینیں ڈیم کے لئے تحفہ میں دیے ہے۔ مگر حکومت مہمند قوم کو صلہ کے بجائے الٹا سزا دیتے ہیں ۔ جوکہ یہ ظلم اور جبر ہے ۔ موجودہ ڈائریکٹر مہمند قوم کے ساتھ ناانصافی بند کی جائے ۔ یہاں ورسک ڈیم میں جاری براجیکٹ کی تفصیلات بھی جلد قوم کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہمند ڈیم ، ورسک دونوں ڈیم کے حقوق لینے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند فوری طور پر کمشنر پشاور سے چارسدہ اور باجوڑ کے ساتھ حد بندیوں کی تعین کر کے قوموں کو لڑانے کے بجائے دلیل اور شواھد پر فیصلہ کریں۔ انہوں نے واپڈا کے طرف سے تین گھنٹے بجلی کی سپلائی پر بھی شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ۔ مقررین نے واضح کیا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول تک جنگ لڑینگے۔ مقررین نے فیصلہ کیا کہ ہم سیاسی اتحاد میٹینگ کے بعد جلد دوبارہ نئے لائحہ عمل احتیار کرینگے۔

د مومندو ولسوالي خبرونه
06/11/2023

د مومندو ولسوالي خبرونه

ضلع کرم کا علاقہ مناتو جنت نظیر وادی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہیاں کے باشندے محنتی اور جفاکش ہیں ۔ زیادہ تر مسائل اپنی م...
04/11/2023

ضلع کرم کا علاقہ مناتو جنت نظیر وادی بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہیاں کے باشندے محنتی اور جفاکش ہیں ۔ زیادہ تر مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مناتو وادی کو حکومت کے توجہ کی ضرورت ہے جو کہ صدہ شہر اور تحصیل صدہ سے محض 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہ علاقہ ہے تحصیل علیزئی کے ساتھ بھی متصل ہے لیکن مذکورہ سرسبز و شاداب علاقہ ہونے کے باعث ہر قسم کے بنیادی حقوق سے محروم ہو کر رہ گیا ہے جوکہ سیاحت کے اعتبار سے بھی زیادہ اھمیت کا حامل ہے ایک طویل عرصہ سے ہر دور حکومت میں نظر اندازی اور خستہ حالی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ اس لیے یہاں پر بسنے والوں کے مشکلات بھی بہت زیادہ ہیں اور مسلمہ حقیقت ہے - یہاں پر رہنے والے کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل اور بنیادی انسانی حقوق تعلیم، مواصلاتی نظام سڑکیں راستے، موبائل فون کا نظام، بنیادی صحت برائے انسان اور جانوروں کے لیے ڈسپنسریاں اور ھسبنڈریز و شفاء خانہ حیوانات، جنگلات اور جنگلی حیات کی پرورش حفاظت، زراعت اور سیاحت کی فروغ دینے کے لیے لوازمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھانا وقت پبلک اور یہاں کے عوام کے لئے اشد ضرورت ہے لہٰذا سرکار کو چاہیے کہ یہاں پر پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو آپ گریڈ کیا جائے اور مناتو سنٹرل کرم کے ہائیر سیکنڈری سکول سمیت دیگر پرائمری اسکول میں سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اعلی تعلیم کے فروغ کے مناتو ہائیر سیکنڈری سکول میں فوری طور پر کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ میٹرک پاس طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں -
مناتو تا صدہ شہر تک تقریباً 24 کلو میٹرز سڑک کی مرمت فوری طور پر کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں پر بسنے والوں کا زندگی کے تمام ضروریات کا انحصار اس سڑک پر ہی ہے گھریلو سامان اور طبی امداد سمیت زندگی کے ضرورت کی نقل و حمل کی نقطہ نظر سے یہ سڑک انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس سڑک پر توجہ دے کر پختہ کیا جائے - جس کی یہ مستحق ہے۔
لہذا مناتو کے بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) کو سول ہسپتال کا درجہ دے دیا جائے۔ اس سے نہ صرف صحت کی بہتر سہولیات میسر سکتے ہیں بلکہ ماہر طبی پیشہ ورانہ افراد کو علاقے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے - تعلیم ترقی کی کنجی ہے، اور وسطی کرم زیمشت کے لوگ بہتر تعلیمی مواقع کے مستحق ہیں۔ جبکہ لڑکیوں کی سکولوں کا قیام بھی وقت کا تقاضا ہے اور تعلیمی انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں لڑکیوں کے اسکول کے لیے عمارت کا مختص کیا جانا قابل ستائش ہے - لیکن اب بھی کمپیوٹرز لیبارٹریوں اور سائنس روم کی ضرورت ہے۔
مزید برآں، طلباء اور اساتذہ کے لیے ہاسٹلز کی کمی بھی علاقے میں تعلیم کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ بنا ہوا ہے سرکار فوری طور پر یہاں پر ہوسٹل بنایا جائے- تاکہ مزید اساتذہ کو علاقے میں خدمات انجام دینے کی ترغیب دی جا سکے اور طلباء کو سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
زراعت مقامی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس کے بہت سے باشندے کھیتی باڑی اور مویشی پالنے میں مصروف عمل ہیں۔ زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ہزاروں ایکڑ بنجرز زمین کو دوبارہ حاصل کر کے قابل کاشت بنایا جائے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت سے درخواست ہے کہ زراعت پر فوری طور پر توجہ دیں - اور اس مقامی لوگوں کو زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے -
پینے کے صاف پانی تک رسائی بنیادی ضرورت ہے۔ مناتو کو سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور پانی کی پائپ لائن کی مرمت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ رہائشیوں کو صاف پانی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ میسر ہو۔
مناتو کے اسٹریٹجک محل وقوع نے اسے تاریخی طور پر ایک پریشان کن علاقہ بنا دیا ہے۔ اس کے مکینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ مزید برآں، حکومت کو اپنے منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ترقیاتی پیکج کے لیے مناتو پر غور کرنا چاہیے۔
مناتو میں زیتون کے وافر باغات اور فصل کی کاشت کی صلاحیت کے پیش نظر ایک ماڈل گاؤں بننے کی صلاحیت ہے۔ زیتون کی پیوند کاری، سورج مکھی کی ہائبرڈائزیشن اور سویا بین کی کاشت کے لیے اقدامات شروع کیے جائیں تاکہ خطے کی زرعی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی لوگوں کے زریعہ آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔
بہتر نقل و حمل اور رابطوں سے اقتصادی ترقی کے مواقع کھل سکتے ہیں۔ مناتو کے لیے بس سروس اور صدہ شہر تا سڑک کی مرمت جیسے اقدامات کو رہائشیوں کی زندگیوں میں نمایاں طور پر مثب تبدیلی لاسکتی ہے - مناتو کے عوام کے لئے ضروری ہنگامی خدمات 1122 کی ضرورت تک رسائی کا مستحق ہے فوری طور پر فراہم کیا جائے - ۔ 1122 ریسکیو سروس اور پولیس اسٹیشن کے قیام سے کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح وبہبود میں اضافہ ہوگا۔
اہلیان مناتو سنٹرل کرم کا ان سب مسائل کے حل کیلئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جناب سید عاصم منیر سے عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ان کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے حل کیا جائے کیونکہ مذکورہ کمیونٹی کا مستقبل حکومت کی اجتماعی کوششوں اور مناتو کی ترقی کے لیے آپ سب کے عزم پر منحصر ہے -

ضلع مہمند۔ضم اضلاع پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے غلنئی پولیس لائن میں مشاورتی اجلاس ۔منعقداجلاس میں ضم پولیس کمیٹی بش...
02/11/2023

ضلع مہمند
۔ضم اضلاع پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے غلنئی پولیس لائن میں مشاورتی اجلاس ۔منعقداجلاس میں ضم پولیس کمیٹی بشمول ضلع مہمند پولیس اہلکاروں کی کثیرتعداد میں شرکت۔ہوم،فنانس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ضم اضلاع کی پولیس کو 2020 سے قبل ملازمت کی پنشن ادائیگی کوتیار نہیں۔جن میں پنشن کے علاؤہ سینیارٹی بھی متاثرہوسکتے ہیں۔کمیٹی تمام ضم اضلاع کا دورے کرکے اہلکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرینگے۔مسلے کا واحد حل باہمی اتفاق ہے۔تمام قبائلی اضلاع دورے کے بعد أئندہ لائحہ عمل طے کاعزم۔جبکہ مشاورتی اجلاس میں مہمندپولیس فورس نے کمیٹی کوہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔
ہیڈکوارٹر غلنئی پولیس لائن میں مہمندپولیس فورس کا مشاورتی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ضم اضلاع پولیس کمیٹی کے ممبران ڈی ایس پی جھانگیر ضلع خیبر،حوالدارحبیب اللہ باجوڑ،سہیل ودیگرکے علاؤہ مہمندپولیس کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس اہلکاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پولیس کی منعقد اجلاس سے ڈی ایس پی،لیاقت علی اور ڈی ایس پی آیازخان ودیگر نے بتایاکہ منعقد اجلاس کا مقصد ضم اضلاع پولیس کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرناہے۔جن کیلئے قائم ضم اضلاع پولیس کمیٹی مختلف ضلعوں کے دورے کررہے ہیں۔جن کا مقصد درپیش چیلنجر کے علاؤہ باہمی اتفاق و اتحاد بحال رکھناہے۔حبیب اللہ نے اجلاس میں پولیس شرکأکو بتایا۔کہ خیبرپختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ ضم پولیس کا سروس2020سے شمار کررہے ہیں۔جن سے پنشن سمیت سینیارٹی بھی متاثرہوررہے ہیں۔جبکہ قانون کیمطابق ملازم کاایک محکمہ سے دوسرے کومنتقلی کی صورت میں سابقہ سروس بھی شمار کرنا قانونی حق ہے۔جن کا انضمام کے وقت وعدہ بھی ہواتھا۔مگر اب ہوم،فنانس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ماننے کوتیار نہیں۔حالانکہ 2020سروس سٹرکچر لاگو کرنے سےضم پولیس دس سال سروس کے بعد پنشن کی حقدارہونگے۔جن سے سابقہ لیویز و خاصہ دار کی خدمات اور سروس رائیگاں چلے جائینگے۔انہوں نے بتایا کہ ضم اضلاع کی پولیس دوسری اضلاع میں پولیو،الیکشن وغیرہ کے ڈیوٹی کیلئے بھیجتے ہیں۔بلکہ ضم پولیس سے ڈیوٹی اورسزا سیٹل ایریا جیسے دئیے جاتےہے۔مگر پولیس کے برابر حقوق نہیں دیئے جاتے ہیں۔جوکہ ذیادتی ہیں۔انہوں نے مشاورتی اجلاس کوبتایا کہ کمیٹی دوروں کا مقصد ضم پولیس درپیش چیلنجز،حق تلفی سے آگاہ ہونے کیساتھ ساتھ ان کی باہمی اتفاق کو بحال رکھناہے۔اورائندہ لائحہ عمل تمام ضم ضلعوں دوروں کے بعدطے کرینگے۔مہمند پولیس نے کمیٹی کوہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔اور اطلاع کی باجود مہمندپولیس کی چند ذمہ دار اہلکاروں کی غیر موجودگی پر نکتہ چینی کی۔

Deftrint News of District Mohmand
01/11/2023

Deftrint News of District Mohmand

Challenges and unfulfilled promises: The plight of tribal areas in Pakistan.By Mushtharam Khan khpalwak Five years have ...
01/11/2023

Challenges and unfulfilled promises: The plight of tribal areas in Pakistan.
By Mushtharam Khan khpalwak
Five years have elapsed since the tribal areas were merged into the province, but the people residing in these regions continue to grapple with hardships and suffering. These individuals have endured economic fragility and uncertainty for over five decades. The tribes living along the Pak-Afghan border have served as unpaid soldiers of Pakistan for a staggering 60 years. Fueled by a sense of collective responsibility, they played a vital role in upholding the security and stability of the nation.
Over the past two decades, the war against terrorism has left countless Internally Displaced Persons (IDPs) residing in camps within their own country, enduring humiliation and degradation. A significant portion of the population still resides in different areas, grappling with impoverished living conditions. This is because most of the houses in their regions remain uninhabitable and in ruins, with security forces occupying some of them. Living in these remote tribal areas has become increasingly challenging, with a glaring absence of employment opportunities. The scourge of robbery has become a common means of livelihood.
Ironically, despite the richness of natural resources in the tribal areas, the local population has been rendered almost powerless in their utilization. These mineral reserves have been leased to powerful and corrupt individuals, barring locals from even accessing these mountains where their livestock once roamed freely. In the past five years, the resources of these tribal areas have been systematically looted.
Terrorism, insecurity, and military operations spanning two decades have left tribal children deprived of education. Unfortunately, very little meaningful work has been accomplished since the merger. Highways have been left in a state of disrepair, with work on various roads abandoned for five years due to an alleged lack of funds, despite the initial investment.
The dire state of the education system is a further testament to the neglect these areas have faced. Of the 5,101 educational institutions in tribal areas, the majority remain inactive. Many schools for girls have particularly suffered due to the appointment of non-local personnel who are ill-equipped to fulfill their duties. Appointments and transfers often occur with the connivance and influence of clerks, including the use of fake No Objection Certificates (NOCs). These non-duty teachers receive salaries without fulfilling their obligations. Consequently, many girls' high schools in tribal areas have only one or two staff members, and frequent holidays are taken, resulting in a lack of educational oversight.
Supporters of FATA integration, who once held high hopes for positive change, now find themselves disillusioned. The promises made to the tribal people have largely gone unfulfilled, pushing them further into a state of despair. It is evident that there is a need for comprehensive development and a restoration of the tribal people's confidence.
Chief Minister Mehmood Khan's announcement of grants for press clubs in the merged districts serves as a microcosm of the larger issue. Despite the promise of grants, not a single press club has received any funds over the past five years. This raises serious questions about the commitment to development in these regions.
In conclusion, the tribal areas of Pakistan have faced a multitude of challenges, including economic hardship, insecurity, lack of educational opportunities, and unfulfilled promises. To rebuild the trust of the tribal people and usher in a new era of development, it is imperative that the government takes concrete actions to address these pressing issues and deliver on the commitments made to these marginalized communities.

ضلع مہمند۔خیبرپختونخوا نگران صوبائی وزیر قبائل امور و انڈسٹریز سید عامر عبداللہ کا  مہمند کا دورہ۔ ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ...
27/10/2023

ضلع مہمند۔
خیبرپختونخوا نگران صوبائی وزیر قبائل امور و انڈسٹریز سید عامر عبداللہ کا مہمند کا دورہ۔ ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں ایک بڑے قومی جرگے سے خطاب۔ یادگار شہداء پر حاضری۔ استحصال کشمیر کی احتجاجی واک میں شرکت کی ۔ انضمام میں کئے گئے وعدوں میں کوتاہی ہوئے ہیں۔ قبائل اب بھی پسماندگی کے دورسے گزر رہے ہیں۔ جلد ان کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ضم اضلاع ٹیکسوں کی شفاف تحقیقات کرینگے۔ نگران صوبائی وزیر کا خطاب ۔
خیبرپختونخوا کی نگران صوبائی وزیر قبائلی امور و انڈسٹریز سید عامر عبداللہ نے جمعہ کے روز ضلع مہمند کا دورہ کیا ۔ ہیڈکوارٹر غلنئی میں یادگار شہداء پر حاضری دی گئی غلنئی جرگہ ہال میں منعقد مہمند قبائلی جرگہ سے خطاب کیا۔ جرگہ میں ڈپٹی کمشنر مہمند محمد احتشام الحق اور ڈی پی او مہمند محمد آیاز سمیت ضلعی انتظامیہ، مختلف محکموں کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو پایہ تکمیل ،زیر تکمیل اور علاقائی صورتحال پر بریفننگ دی گئی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید عامر عبداللہ کو ملک شاہ روم نے قبائلی روایتی قلہ لنگی پہنا کر ، ملک ریحان شاہ، اپر مہمند تحصیل ناظم حافظ تاج ولی خان،پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وحیدمومند ،ملک زیارت گل، اور یوتھ کے صدر حمیداللہ نے علاقائی مسائل ومحرومیاں بیان کرتے ہوئے مطالبے پیش کیں۔کہ حکومت نے انضمام بالجبر کرکے قبائلی عوام کی رائے کا کوئی خیال نہیں رکھا۔ بلکہ انضمام کے وقت کئے گئے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے۔جبکہ کڑپہ، گورسل روڈ کی تعمیراتی کام کی التوا، فیزفورخاصہ دار پولیس میں ضم وتنخواہیں عدم ادائیگی کاشکار ، دور دراز علاقوں میں ملازمین کو ہاسٹل کی فقدان،بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز کی عدم فراہمی سمیت فاٹا سٹوڈنٹس سکالرشپ ، قومی مواجب لنگی کو بحال رکھنے، ضم اضلاع میں منرل وددیگر ٹیکسوں کی شفاف تحقیقات ، سٹوڈنٹس کا ٹرانسپورٹ ،دریا کابل سے پینے کےلئے پانی کا منصوبہ ،سکل سنٹرز ،سولر گریڈ سٹشن کا قیام، مهمند ڈومیسائل کے بجائے شناختی کارڈ پر بھرتیاں کرانے، گورسل بارڈر تجارتی شاہراہ کھولنے، ایریگشن سمیت بعض محکموں کی پشاور کے بجائے ضلع مہمند میں دفاتر کی موجودگی ، ناقص میٹریل سے تعمیر تمام سمال ڈیمز کی انکوائری کے مطالبے پیش کیے۔نگران صوبائی وزیر سید عامرعبداللہ نے سٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ اور ٹیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے فوری کمیٹی تشکیل کے احکامات جاری کیے ۔جبکہ جرگے کے باقی مطالبات ومحرومیاں صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کی ۔ جرگہ میں کشمیر و فلسطین عوام کیلئے دعائے اور 27 اکتوبربکشمیر پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے احتجاجی واک کیاگیا۔

مهمندتحصیل خویزے میں طویل اور ناروا لوڈ شیڈنگ عوام کا شدید احتجاج
27/10/2023

مهمند
تحصیل خویزے میں طویل اور ناروا لوڈ شیڈنگ عوام کا شدید احتجاج

26/10/2023


دو بچے (1)معاذ اللہ ولد خادگل(2) اختر زمان ولد شاماس گل عمر تقریبا 9 ، 10 سال ہیں۔
دو ،تین دن پہلے چارسدہ سے لاپتہ ہوگٸے ہیں جنکے تعلق تحصیل امبار شینکمر سے ہیں ۔
اکر کسی کو معلومات ہے تو براٸے کرم مینشن نمبر پر رابطہ کیجٸے گھر والے کافی پریشان ہیں ۔
رابطہ نمبرز
03015543112
03313207774
Ambar utk media
شکریہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی میں 28 اکتوبر 2023 تک ت...
24/10/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کردی

ضلع مہمند کے مختلف علاقوں کی خبریں ملاحظہ فرمائے ۔District Mohmand Different areas news
24/10/2023

ضلع مہمند کے مختلف علاقوں کی خبریں ملاحظہ فرمائے ۔
District Mohmand Different areas news

ضلع مہمنددنیا بھر کی طرح ہیڈکوارٹرز غلنئی میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے آ ...
24/10/2023

ضلع مہمند
دنیا بھر کی طرح ہیڈکوارٹرز غلنئی میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے آ گاہی واک کیا گیا
آ گاہی واک گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی سے شروع ہو کر مہمند پریس کلب تک نکالی گئی ۔ واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شکیل احمد ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات ریسکیو 1122, اساتذہ کرام سکول کے طلباء اور علاقے کے عمائدین نے کثیر تعداد شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات نے میڈیا کو بتایا کہ
پاکستان میں اس وقت پولیو کے چار کیسز ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ باقی دنیا سے پولیو کا خاتمہ ہوچکاہے ۔پاکستان میں ہم 1994 سے پولیو مہم چلا رہے ہیں ۔ اور اب تک تاحال جاری ہے
پولیو کے خاتمے کے لیے ایک محفوظ ویکسین ہے۔ ڈاکٹر رفیق حیات نے کہا کہ مہمند کے عوام اوروالدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران ضرور پولیو قطرے پلائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران 932 انکاری رپورٹ ہوئے تھے جسکو کور کیا گیا ہے ۔ عوام کی تعاون سے مسلسل 6 پولیو مہم کے دوران ایک انکاری کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ صحت کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ پولیو کے عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند شکیل احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کے دوران محمکہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔ انہوں نے عوام اور والدین سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیں جائے ۔

Address

Head Quarter Ghallanai
Mohmand
24650

Telephone

+923459161055

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand khpalwak News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand khpalwak News:

Videos

Share