24/08/2023
چندریان چاند کے جس حصے میں اترا ہے وہاں شدید سردی ہوتی ہے لیکن تب جب رات ہوتی ہے اور چاند کی اپنی رات زمین کے چودہ دن اور رات کے برابر ہوتی ہے مطلب 336 گھنٹے اس دوران اس حصے کا درجہ حرارت منفی 100 سے منفی 160 تک ہوتا ہے جس میں الیکٹرانک آلات کام نہیں کرتے اور چندریان مشن ختم مطلب اس کی ٹوٹل زندگی چاند کے دن کے وقت کی ہے جو چندریان کے اترنے کے ساتھ شروع ہوجاتی ہے ٹوٹل 336 گھنٹے کی۔
اب یہ مشن گھومے گا پھرے گا اور پانی تلاش کرے گا جس کی امید ایک فیصد بھی نہیں ہے مطلب یہ صرف نفسیاتی برتری ہے جو دوسرے ممالک کرچکے ہیں مگر اس کا فاٸدہ عوام اور ملک کو بالکل نہیں ہوتا۔
مسٸلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنے وساٸل نہیں کہ ہم جاسکیں لیکن اگر ہوتے بھی تو جانے کی ضرورت نہیں تھی اگر یہ اتنا اچھا کام ہوتا تو اسراٸیل ,سویڈن جاپان اور قطر بھی کرچکے ہوتے جن کے پاس پیسوں کی کوٸی کمی نہیں فضول احساس کمتری میں مبتلا ہونے کے بجاۓ اور اپنے ملک کو گالیاں دینے کے بجاۓ اپنی تواناٸیاں اس سسٹم کو ختم کرنے میں صرف کریں جس ناسور نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہیں یقین جانیں تحقیق کرلیں یہ ایسا ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔