Bakhshali Press Club Mardan

Bakhshali Press Club Mardan Official page of Bakhshali Press Club.

.نہار علی ۔۔( مجنون )ولد امان اللہ آف گلی باع ۔ضلع مردان کل سے لا پتہ ہے  اگر کسی کو کوئی معلومات فراہم ہوے دیگر نمبرات ...
29/11/2025

.نہار علی ۔۔( مجنون )ولد امان اللہ آف گلی باع ۔ضلع مردان کل سے لا پتہ ہے اگر کسی کو کوئی معلومات فراہم ہوے دیگر نمبرات پر رابطہ کرے شکریہ03119506270 ..03052031486

20/11/2025
بخشالی غریب آباد میں *بارات پر ہوائی فائرنگ* — چورہ پولیس کی بجلی رفتار کارروائی، دولہا سمیت 5 افراد گرفتارمردان: ڈی پی ...
15/11/2025

بخشالی غریب آباد میں *بارات پر ہوائی فائرنگ* — چورہ پولیس کی بجلی رفتار کارروائی، دولہا سمیت 5 افراد گرفتار

مردان: ڈی پی او مسعود احمد کی ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اور واضح ہدایات پر ضلع بھر میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہی ہدایات کی روشنی میں چورہ پولیس نے SHO طاہر خان کی قیادت میں غریب آباد میں بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع پر فوری اور سخت کارروائی کی گئی۔

پولیس ٹیم موقع پر پہنچتےہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو قابو میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران دولہا سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈی پی او مسعود احمد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک جان لیوا، غیر قانونی اور ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ مردان پولیس ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ہر لمحہ مستعد ہے۔

پولیس اسٹیشن چورہ میں پبلک لائیزن کونسل (PLC) اجلاس منعقد.امن و امان، منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر تفصیلی...
14/11/2025

پولیس اسٹیشن چورہ میں پبلک لائیزن کونسل (PLC) اجلاس منعقد.
امن و امان، منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کے واقعات پر تفصیلی غور
پولیس اسٹیشن چورہ میں ایس ڈی پی او رستم سرکل ڈی ایس پی عاشق حسین کی زیرِ صدارت پبلک لائیزن کونسل (PLC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چورہ، ایس آئی طاہر خان سمیت پی ایل سی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ایل سی ممبران کے ساتھ موجودہ امن و امان کی صورتحال، علاقے میں منشیات فروشوں کی سرگرمیوں، ہوائی فائرنگ کے واقعات اور دشمن عناصر کی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایس ڈی پی او رستم سرکل نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مؤثر رابطہ جرائم کے خاتمے کے لیے نہایت ضروری ہے، اور کمیونٹی تعاون کے بغیر امن قائم رکھنا ممکن نہیں۔

اطلاع عامکچھ عرصہ قبل میرا شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے۔جس کسی کو بھی یہ کارڈ ملے، براہِ کرم دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔شکری...
06/11/2025

اطلاع عام
کچھ عرصہ قبل میرا شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے۔
جس کسی کو بھی یہ کارڈ ملے، براہِ کرم دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
شکریہ!
03025113066

ابابیل فاؤنڈیشن کا کور کمیٹی اجلاس خدمتِ انسانیت کا نیا عزم آج ابابیل فاؤنڈیشن کا ایک اہم کور کمیٹی اجلاس ڈاکٹر زاہد خان...
03/11/2025

ابابیل فاؤنڈیشن کا کور کمیٹی اجلاس
خدمتِ انسانیت کا نیا عزم

آج ابابیل فاؤنڈیشن کا ایک اہم کور کمیٹی اجلاس ڈاکٹر زاہد خان یوسفزئی کی زیرِ صدارت دوبئی اڈہ ( یوسفزئی حجرہ) میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فاؤنڈیشن کے آئندہ فلاحی منصوبوں، سماجی خدمات اور تنظیمی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر زاہد خان نے کہا:

“ابابیل فاؤنڈیشن کا مقصد صرف امداد دینا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت، امن و بھائی چارے کا فروغ، اور ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:
✅ ایسے تمام علاقوں میں جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، فاؤنڈیشن واٹر پمپ اور فلٹریشن پلانٹس فراہم کرے گی۔
✅ صحت کے میدان میں مفت میڈیکل کیمپس، ادویات کی فراہمی اور آگاہی پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
✅ خواتین کے لیے ہنر مند مراکز اور نوجوانوں کے لیے رضاکارانہ سروس پروگرام متعارف کروائے جائیں گے تاکہ معاشرے میں خودکفالت بڑھے۔

اجلاس میں میڈیا نمائندے، کور کمیٹی اراکین، مقامی عمائدین اور نوجوان رضاکار شریک ہوئے۔
تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فاؤنڈیشن کے مشن — “امن، خدمت اور خوشحالی” — کو ہر گاؤں اور ہر دل تک پہنچائیں گے۔

ابابیل فاؤنڈیشن
جہاں انسانیت کی بات، وہیں ابابیل فاؤنڈیشن کا ساتھ!

30/10/2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی آڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو!

28/10/2025

گھبراتے وہ ہیں جن کے ہاتھ کالے ہوں, ہماری ٹیم کے ہاتھ صاف ہیں, قبضہ گروپ، سود خوروں، بھتہ خوروں، فحش ٹک ٹاک اور گندی زبان استعمال کرنیوالوں کا دور ختم ہوچکا ہے، یہ اب علاقے میں نظر نہیں آئیں گے، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید

28/10/2025

عمران خان نے سہیل آفریدی کو کابینہ بنانے کا اختیار دے دیا
سہیل آفریدی اپنی مرضی سے اپنی ایک چھوٹی ٹیم چن لیں۔۔ عمران خان نے کوئی نام تجویز نہیں کیا۔۔۔ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

28/10/2025

میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی تو بھی بات باہر آ سکتی ہے، اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہو گا تو یہ اُسکی بھول ہے، من و عن عمل ہو گا، وزیراعلیٰ کے پی سُہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

سوات ایکسپریس وے بخشالی انٹرچینج پر ایک بیگ گر گیا تھا جو اب ہمارے ایک دوست کے پاس بطور امانت موجود ہے۔جس کا بھی یہ بیگ ...
25/10/2025

سوات ایکسپریس وے بخشالی انٹرچینج پر ایک بیگ گر گیا تھا جو اب ہمارے ایک دوست کے پاس بطور امانت موجود ہے۔
جس کا بھی یہ بیگ ہے، براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ کرے۔
+92 320 9943057

📍 پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کل اڈیالہ جیل کا دورہ متوقعذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخ...
15/10/2025

📍 پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کل اڈیالہ جیل کا دورہ متوقع

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل، راولپنڈی میں ملاقات کریں گے۔

🔸 محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ اور پنجاب حکومت کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
🔸 مراسلے میں وزیرِ اعلیٰ کی ملاقات کے لیے تمام ضروری انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔
🔸 ملاقات جمعرات، 16 اکتوبر 2025 کو اڈیالہ جیل میں متوقع ہے۔
🔸 خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس ملاقات کو ’’اہم سیاسی پیش رفت‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

Address

Main Bazar Bakhshali
Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bakhshali Press Club Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Our Story

کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال