Rajput News

Rajput News مسلم راجپوتوں کی آواز نیوز شاعری کالم افسانے تاریخی با?
(2)

30/01/2024

اپنے اپنے حلقے سے راجپوت MPA اور MNA کا نام بتائیں اور پارٹی بھی بتائیں

فیصل لطیف رانا، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد اے ایس پی کے عہدے پر منتخب ہو گئے۔فیصل لطیف رانا، نارُو راجپوت ہ...
13/06/2023

فیصل لطیف رانا، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد اے ایس پی کے عہدے پر منتخب ہو گئے۔
فیصل لطیف رانا، نارُو راجپوت ہیں اور عارف والہ شہر کے رہنے والے ہیں۔ آپ رانا محمد لطیف کے صاحب زادے اور رانا ہارون رشید، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر پنجاب پولیس کے بھائی ہیں۔
فیصل لطیف رانا، آج کل کے راجپوت نوجوانوں کے لیئے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔ آپ کُچھ عرصہ پہلے پنجاب پولس میں اے ایس آئی کے رینک پر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے باوجود آپ نے خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رکھی اور تحصیلدار کا امتحان دے دیا اور منتخب بھی ہو گئے۔ ساتھ میں آپ نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری جاری رکھی، امتحان دیا اور یہاں بھی کامیابی نے آپ کے قدم چومے اور آپ پاکستان پولیس سروس میں اے ایس پی کے عہدے پر منتخب ہو گئے ۔

فیصل لطیف رانا جیسے نوجوان، راجپوت قوم کا سرمایہ ہیں اور دیگر راجپوت نوجوانوں کے لیئے ایک روشن مثال ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ پاک فیصل لطیف رانا کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے اور آپ اپنی سروس میں رہتے ہوئے راجپوت برادری، علاقے اور خاندان کا نام روشن کریں، آمین۔

نوٹ ! فیصل لطیف رانا ابھی اے ایس پی منتخب ہوئے ہیں۔ ٹریننگ کے بعد ان کے رینک لگیں گے اور تعیناتی ہو گی۔ پوسٹ کے ساتھ اِن کی پُرانی اے ایس آئی والی دستیاب تصویر لگائی جا رہی ہے۔
Rajput News

قابلِ فخر راجپوت نوجوان راؤ طلحہ جاوید۔راؤ طلحہ جاوید، جو راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، دُنیا پور ضلع لودھراں کے رہنے...
13/06/2023

قابلِ فخر راجپوت نوجوان راؤ طلحہ جاوید۔
راؤ طلحہ جاوید، جو راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، دُنیا پور ضلع لودھراں کے رہنے والے ہیں۔ آپ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و نائب صدر جنوبی پنجاب راؤ عمر جاوید کے صاحبزادے ہیں۔
راؤ طلحہ جاوید نے ابتدائ تعلیم دُنیا پور سے حاصل کی اور ایف ایس سی کرنے کے بعد ملٹری کالج آف انجینئرنگ راولپنڈی سے انجینئرنگ کا امتحان 2021ء میں پاس کیا۔

اس کامیابی کے بعد آپ نے سی ایس ایس کے امتحان سال 2022ء کی تیاری شروع کی، امتحان دیا اور یہاں بھی اللہ کے فضل سے کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ اس وقت اِن کی عمر صرف 23 سال ہے۔ آپ اِن لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان میں سلیکٹ ہوئے اور اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو مقرر ہوئے۔

راؤ طلحہ جاوید جیسے نوجوان آج کال کے راجپوت نوجوانوں کے ایک قابلِ تقلید مثال اور مشعلِ راہ ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ کریم اِنہیں مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے آمین۔
Rajput News

ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ، ( چانگ ) راجپوت برادری کے ایسے سپوت ہیں جو کسی تعریف کے  محتاج نہیں ۔آپ 10 مئی 1969ء کو مخ...
07/10/2022

ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ، ( چانگ ) راجپوت برادری کے ایسے سپوت ہیں جو کسی تعریف کے محتاج نہیں ۔
آپ 10 مئی 1969ء کو مخدوم رشید ضلع ملتان میں ایک رانگڑھ راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے۔
آپ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 مخدوم رشید سے حاصل کی اور گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اسکے بعد ولایت حسین کالج ملتان سے انٹرمیڈیٹ پاس کیا اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گریجویشن کی۔ بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے انگلش بھی کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ نے پروونشل سول سروس کا امتحان دیا اور کامیاب رہے۔ آپ کی پہلی تعیناتی گورنمنٹ ڈگری کالج گکھڑ گجرانوالہ میں لیکچرار کی پوزیشن پر ہوئی۔
2000ء میں آپ نے سی ایس ایس کیا امتحان دیا جسکا رزلٹ 2001ء میں آیا اور آپ پھر کامیاب رہے۔ کامیابی کے بعد آپ نے پاکستان پولیس سروسز کا انتخاب کیا ۔2002ء میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد آپ نے تین سال صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف خدمات سر انجام دیتے رہے۔ آپ 2006ء میں واپس اپنے آبائی صوبے پنجاب آ گئے اور 2007ء میں آپ بطور ایس پی کے عہدے پر پرموٹ ہو گئے۔ اس پرموشن کے بعد آپ ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ تعینات ہوئے اور ضلع چنیوٹ میں بطور ڈی پی او بھی ڈیوٹی دیتے رہے۔2011ء میں آپ گریڈ 19 میں پرموٹ ہو کر بطور ڈی پی او مظفر گڑھ تعینات ہوئے۔ 2015ء میں آپ اسلام آباد میں بطور ایڈیشنل ڈایریکٹر، ایف آئی اے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اگست 2017ء میں آپ پھر پنجاب پولیس میں واپس آ گئے اور ٹریننگ سکول فاروق آباد شیخوپورہ میں بطور پرنسپل تعینات ہوئے۔ آپ 2018ء میں ڈی آئی جی پرموٹ ہوئے اور آپکو بطور ڈیپوٹیشن پیریڈ صوبہ بلوچستان میں بھیج دیا گیا۔
وہاں پر آپ آر پی او نصیرآباد اور آر پی او گوادر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

اڑھائی سال بعد آپ دوبارہ پنجاپ پولیس میں واپس آئے اور اب آپ بطور آر پی او بہاولپور تعینات ہوئے ہیں۔ تمام دوستوں کی طرف سے مزید ترقی کی دُعا اور نیک خواہشات ۔

11/03/2022

راجپوت ہریانوی مشاعرہ
krin
krin
News

Great
26/02/2022

Great

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rajput News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Lahore

Show All