Saiban Tv

Saiban Tv Daily Saiban Lahore Newspaper
(3)

14/07/2022
14/07/2022

باجوڑ، ارنگ پیجگرام میں پی ٹی آئی باجوڑ حلقہ 40 سے رکن قومی اسمبلی گل داد خان اور کارکنان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

*تلاش* لکی مروت: محمد فاروق ولد غلام محی الدین عمر 14 سال ساکن گاؤں پہاڑ خیل تھل گذشتہ روز گھر سے لاپتہ ہے۔ گھر والے نہا...
14/07/2022

*تلاش*
لکی مروت: محمد فاروق ولد غلام محی الدین عمر 14 سال ساکن گاؤں پہاڑ خیل تھل گذشتہ روز گھر سے لاپتہ ہے۔ گھر والے نہایت پریشان ہیں۔ گر کسی کو اس کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ 03190096244 03119006966

14/07/2022

‏پشاور کے تھانہ متنی کی حدود میں فائرنگ، فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کا اہلکار بختار خان جاں بحق ، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ویڈیو

لاپتہسرائے نورنگ: محب اللہ ولد محمد اسلم سکنہ کوٹکہ شاہ شاجہان نورنگ عید کے دوسرے دن سے لاپتہ ہے ۔ اگر کسی کو ملے یا معل...
14/07/2022

لاپتہ
سرائے نورنگ: محب اللہ ولد محمد اسلم سکنہ کوٹکہ شاہ شاجہان نورنگ عید کے دوسرے دن سے لاپتہ ہے ۔ اگر کسی کو ملے یا معلومات ہو تو رابطہ کریں۔
محمد اسلم خان
03467778776

13/07/2022

کرک میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے کے ساتھ بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ہائی وے پر جگہ جگہ ٹریفک معطل ہے۔دریا کرم میں سیلاب کاخدشہ

13/07/2022
12/07/2022

لکی مروت، کرم پار کے گاؤں میراعظم مچن خیل میں جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی میں تنازعہ، سوشل بائیکاٹ کااعلان،باقی تفصیل ویڈیو میں

10/07/2022

صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی یا نہیں؟ اگر نہیں تو علاقہ مینشن کرتے ہوئے تصویر وٹس ایپ کریں۔ 03229836322

09/07/2022

محترمی و مکرمی!!!
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ،
امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے عید قرباں کی آمد سے جہاں سنت ابراہیمی کو تازہ کرنے کا ماحول ہوتا ہے وہاں دینی مدارس تعاون و نصرت کے سلسلے میں اہل خیر حضرات،دوست و احباب کے سامنے اپنے خرچ کے تقاضے رکھتے ہیں ہم بھی جامعہ المرکز المبارک للعلوم الاسلامیہ لکی مروت کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ حضرات سے قربانی کے چرم اور دیگر صدقات و عطیات کی مد میں تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
ترسیل زر کے لئے دو اکاونٹ درج ہیں
مفتی مغفور الرحمن صاحب مہتمم جامعہ ہذا۔
موبی کیش اکاونٹ 03018758520
مولانا ممتاز علی صاحب ناظم جامعہ ہذا
ایزی پیسہ اکاونٹ03438676044

09/07/2022

لکی مروت، عیدالاضحٰی کے موقع پر مچن خیل ویلفیئر سوسائٹی میراعظم مچن خیل کے زیر اہتمام بیواؤں، یتیموں اور بے کسوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔مہمان خصوصی آل تحصیل چیئرمین اتحاد کے سرپرست اعلی اور ویلج چیئرمین مولانا مقبول الرحمن تھے۔ تقریب کی صدارت سابق نائب ناظم مفتی احسان اللہ مروت نے کی۔

06/07/2022

#موسم اپ ڈیٹ:مون سون #بارشوں کا سلسلہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری ہے گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں #موسلادھار بارش ہوئی آج بھی بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان⚡🌦🌩

#خیبرپختونخوا :کی بات کی جائے تو آج بھی کہیں کہیں بارش کا امکان #بنوں #پشاور #کوہاٹ #سوات #مانسہرہ #مردان #صوابی #ٹانک #بونیر #شانگلہ اور گردونواح میں #معتدل سے تیز بارش کا امکان اگلے 4 سے 5 دن مزید بارشوں کا امکان ندی نالوں میں #سیلابی صورتحال رونما ہو سکتی ہے ⚡🌦🌩

#بلوچستان:کی بات کی جائے تو اگلے 2 سے 3 دن بھی گرج۔ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان #کوئٹہ #زیارت #چاغی #قلات #بارکھان #لورالائی #خضدار #تربت #گوادر #لسبیلہ #نوشکی #نصیر آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان⚡🌦🌩

#سندھ:بارشوں کا ایک اور سلسلہ سندھ میں داخل آج اور کل مزید بارشوں کا امکان #کراچی حیدرآباد دادو عمرکوٹ اسلام کوٹ #چھاچھرو مٹھی گولاچی #بدین قمبر شکارپور نوابشاہ سکھر لاڑکانہ جیکب آباد شہدادکوٹ ٹھٹھہ تھرپارکر اور گردونواح میں #معتدل یا موسلادھار بارشوں کا امکان یہ سلسلہ 2 سے 3 دن جاری رہے گا⚡🌦🌩

#پنجاب:کی بات کی جائے تو #گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی آج اور کل مزید بارشوں کا امکان پنڈی #اسلام آباد اٹک چکوال کلر سیداں تلاگنگ #میانوالی گجرات سیالکوٹ کھاریاں #چنیوٹ وزیر آباد جہلم نارووال ڈسکہ لاہور گوجرانوالہ سرگودھا فیصل آباد خوشاب جھنگ ساہیوال خانیوال #بہاولنگر قصور پتوکی پاکپتن اور گردونواح میں 2 دن بارش کا امکان اس وقت #پنجاب کے #مختلف علاقوں میں گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں آج اور کل بارش کا امکان ملتان بہاولپور ڈیرہ غازی خان لیہ مظفر گڑھ اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان⚡🌦🌩

#کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان مری ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان #سکردو چترال میں بھی بارش کا امکان⚡🌦🌩😍

گمشدگی لکی مروت: موٹر کار نمبر AVW-530 کی رجسٹریشن کاپی لکی مروت سے براستہ سرائے نورنگ، بنوں جاتے ہوئے کہیں گر گئی ہے۔ ج...
04/07/2022

گمشدگی
لکی مروت: موٹر کار نمبر AVW-530 کی رجسٹریشن کاپی لکی مروت سے براستہ سرائے نورنگ، بنوں جاتے ہوئے کہیں گر گئی ہے۔ جس کسی کو بھی مل تو رابطہ کریں۔ ملنے والے کو نقد دس ہزار انعام دیا جائے گا۔

ڈرائیور نذیر خان
03118898298
03009153180

فیصل آباد: پاک مروت یونین کے صدر افتخار خان مروت کی پنجاب میں پشتون قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا...
04/07/2022

فیصل آباد: پاک مروت یونین کے صدر افتخار خان مروت کی پنجاب میں پشتون قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ان کے داماد رانا شہریار کے ساتھ خصوصی ملاقات، فیصل آباد میں مروت کمیونٹی اور دیگر پشتون قبائل کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال، دونوں نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔۔۔ڈاکٹر فہیم اللہ

03/07/2022

سرائے نورنگ: سبزی منڈی کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،پیر شفیق ولد بلال شاہ سکنہ زاہد اباد جان بحق، ہسپتال ذرائع

02/07/2022

لکی مروت: راولپنڈی میں عمران خان کے پریڈ گراونڈ جلسے میں شرکت کیلئے لکی مروت سے ریلی
سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان کی قیادت میں لکی مروت سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ریلی روانگی کے موقع پر لکی ایف ایم 88 سے خصوصی گفتگو

https://youtu.be/lzF9YgTITWIلکی مروت ،یونیورسٹی آف لکی مروت کی تعمیر ایک جائزہ
01/07/2022

https://youtu.be/lzF9YgTITWI
لکی مروت ،یونیورسٹی آف لکی مروت کی تعمیر ایک جائزہ

The construction activities of University of Lakki Marwat.

اَلْحَمْدُلِلّٰه : پاک مروت یونین فیصل آباد کی ایک اور بڑی کامیابی، دو ماہ پہلے چکوال سے غائب ہونے والے  عبدالخیل سے تعل...
30/06/2022

اَلْحَمْدُلِلّٰه : پاک مروت یونین فیصل آباد کی ایک اور بڑی کامیابی، دو ماہ پہلے چکوال سے غائب ہونے والے عبدالخیل سے تعلق رکھنے والے شخص کو بازیاب کرا لیاگیا ہے۔
شکریہ افتخار خان مروت آپ نے آج ایک بار پھر آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ مروت قوم سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

آگ برساتی گرمی میں نورنگ کے شہریوں پر  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امیرزادہ خانسرائے نورنگ:...
30/06/2022

آگ برساتی گرمی میں نورنگ کے شہریوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امیرزادہ خان

سرائے نورنگ: قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین امیر زادہ خان کا ایس ڈی او نورنگ کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹریپنگ کے حوالے ملاقات۔
اس موقع پر امیرزادہ شان نے کہا کہ سرائے نورنگ میں جاری لوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ سخت گرمی میں بجلی نہ ہونے بچوں مریضوں اور بالخصوص بزرگ شہریوں اذیت سے گزرتے ہیں۔ عوام کے ساتھ کسی بھی ذیادتی اور ظلم کے خلاف ہر حد جانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس قیامت خیز گرمی میں تو پیسکو والے لوڈشیڈنگ تو کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ٹریپنگ کے ذریعے عوام مالی نقصان بھی دے رہےہیں۔
اس موقع پر ایس ڈی او نورنگ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بجلی فراہم ہو۔ لیکن اورلوڈنگ کے باعث ٹریپنگ ہو رہی ہیں۔ جس کے لئے انہوں نے پلان تیار کر لیا ہے۔ اور لائن کو کم کرکے اس مسئلے پر وہ جلد قابو پالینگے۔

30/06/2022

ضلع لکی مروت کی ایسی بیوہ خواتین جن کے چار سے اٹھارہ سال کے درمیان کی عمر کے بچے اور بچیاں کسی سکول کالج یا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ مستقل طور پر مالی امداد کے حصول کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ضلع لکی مروت کے دفتر OWSP رجسٹریشن کے لیے فورا رابطہ کریں رجسٹریشن کے بعد حکومت پاکستان آٹھ ہذار روپے ماہانہ ادا کرے گا ۔ ایسے بیوہ خواتین کی بچیاں ذیر تعلیم ہوں انکو ترجیع دی جائے گی ۔ اہلیت برائے OWSPرجسٹریشن 1) بیوہ کی شناخت کارڈ کی فوٹو کاپی 2)خاوند کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 3)بچوں کا فارم ب (Form B) 4)سکول کالج یا یونیورسٹی میں داخلے کا ثبوت رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جولائی 2022 ہے۔ پتہ۔ ڈسٹرکٹ آفس پاکستان بیت المال نزد پاسپورٹ آفس مین اڈا لکی مروت فون نمبر۔ 0969511253

29/06/2022

سودی قرضوں کی وجہ سے معیشت کی بربادی اور ‏وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف پی ڈی ایم مشترکہ حکومت کے
سپریم کورٹ جانا اس بات کی علامت ہے کہ امیرکن یہودی ایجنڈے کے مطابق ہمارے سیاسی پارٹیاں اور بنک سودی نظام کے کل پُرزے ہیں اور اس کو ختم نہیں ہونے دینا چاہتے۔
ایچ بی ایل، ایم سی بی،یو بی ایل، این بی پی سٹیٹ بنک کی شہہ پر عدالت گئے ہیں۔ ہمیں ان سب کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

*علاقہ محمد زئی شاہ پور میں ظلم کی انتہا* ؟ ۔؟علاقہ محمد زئی شاہ پور پشاور میں کچھ شرپسند لوگ ہیں جان شیر، رمضان ، جوہر ...
27/06/2022

*علاقہ محمد زئی شاہ پور میں ظلم کی انتہا*
؟
۔؟
علاقہ محمد زئی شاہ پور پشاور میں کچھ شرپسند لوگ ہیں جان شیر، رمضان ، جوہر ولد شمشیر سکنائے محمد زئی علاقہ تھانہ شاہ پور پشاور جو کہ تھانہ چمکنی، تھانہ اکبرپورہ ، تھانہ شرقی کینٹ، تھانہ شاہ پور کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں ماضی میں ان لوگوں پہ پچھتر ایف۔آئی۔آرز ہو چکے ہیں۔
آج انہی ملزمان نے حاجی احسان اللہ ولد اسلم خان نامی شخص کو علاقہ شاہ پور سے اغوا کرکے اس کے ہاتھ، پاؤں اور سر کاٹ کر خالی کٹی ہوئی نعش کو تھانہ اکبرپورہ ضلع نوشہرہ میں پھینک کر علاقے پراپنی دہشت بنانے کیلئے سر اور پاؤں کو پورے گاؤں میں گھماتے رہے اور مسجدوں کے سپیکروں پہ اعلانات کرتے رہے۔ تاکہ علاقے کے لوگوں پہ رعب پڑھ جائے بار بار یہ ظلم بربریت خیبرپختونخوا پولیس کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔
ڈی۔پی۔او نوشہرہ، ایس۔پی رورل پشاور اور اعلیٰ افسران کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ یہ ظلم بربریت صرف اور صرف پولیس کی وجہ سے ہو رہا ہے متاثرہ لوگ پولیس افسران کو درخواستیں دے دے کر تھک گئے ہیں۔
پولیس افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے یہی ملزمان اکبرپورہ نوشہرہ میں افطاری کے وقت ایک ہی وقت میں ایک ہی خاندان کے پانچ قتل کر چکے ہیں۔
ایسے کریمینل لوگ پورے پشاور میں نہیں ہیں۔ ماضی میں تین پولیس اہلکاروں کو بھی مختلف اوقات میں شہید کر چکے ہیں۔ یہ سارا ظلم یہ سارا قصور خیبرپختونخوا پولیس کی وجہ سے ہو رہا ہے جب انہوں نے پہلے پولیس والے کو شہید کیا تھا اسی وقت ان کو شوٹ کر دینا چاہئیے تھا۔ سارا ظلم سارا قصور خیبرپختونخوا پولیس کا ہے انہی کی وجہ سے یہ ملزمان مزید ظلم کررہے ہیں۔ سر اور پاؤں، ہاتھ کٹے لاش کو گھر کیسے لے جائیں؟ عورتوں بچوں کو کیسے دکھایا جائے؟ ان لوگوں نے پہلے بھی عورتوں اور بچوں کو شہید کیا ہے۔
اور ابھی پھر سے آج ظلم کرکے سر،پاؤں ہاتھ کاٹ کر سر کو پورے گاؤں میں گھمایا ہے یزید کی یاد تازہ کرائی ہے۔
پشاور اور نوشہرہ کے ضلعے دہشتگرد ضلعے ہیں۔ پشاور اور نوشہرہ کے پولیس افسران دہشتگرد پولیس افسران ہیں۔ پشاور میں غریب آدمی کیلئے کوئی انصاف کوئی جگہ نہیں ہے پشاور کے پولیس افسران گندہ گیروں اور غنڈوں، ناسوروں دہشتگردوں کے خدمت گار ہیں۔
اعلیٰ حکام شاہ پور محمد زئی میں آج ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں۔۔۔۔۔

25/06/2022

ریسکیو 1122 کا ہیڈکوارٹر ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کے باجود مقتول کی لاش ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فرش پر پڑی رہی لیکن لاش اٹھانے کیلئے ریسکیو ایمبولینس نہیں آئی۔ https://tnnurdu.com/crimes/137160/

24/06/2022
لکی مروت میں دریافت شدہ گیس کے ذخائر کو نیشنل گرڈ کیساتھ ملانے کیلئے جو پائپ لائن جائے گی اس سے ملحقہ دیہاتوں کوگیس فراہ...
24/06/2022

لکی مروت میں دریافت شدہ گیس کے ذخائر کو نیشنل گرڈ کیساتھ ملانے کیلئے جو پائپ لائن جائے گی اس سے ملحقہ دیہاتوں کوگیس فراہم کی جائے۔ورنہ نہیں گزرنے دینگے۔ اہلیان علاقہ

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saiban Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saiban Tv:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Lahore

Show All