HHK

HHK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HHK, Lachi.
(2)

‏اس لیے کہتے ہیں دنیا تو پڑھ لی سیکھ لی تھوڑا بہت دین بھی پڑھ لیں سیکھ لیں۔اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی...
14/06/2024

‏اس لیے کہتے ہیں دنیا تو پڑھ لی سیکھ لی تھوڑا بہت دین بھی پڑھ لیں سیکھ لیں۔
اب عورتیں اپنا دودھ اس دفتر میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا یعنی کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا ۔
یعنی رضاعی بہن بھائی کا کنسیپٹ جو اسلام نے دیا اسے ختم کرنا ہے ۔

05/06/2024

‏بالآخر معاذ جانی کو اسلام شفا انٹرنیشنل ھسپتال سے ڈاکٹر کی جانب سے یہ جواب دے دیا گیا
کہ انکے پھیپھڑوں کی ٹرانسپلانٹ کے بغیر کوئی حل نہیں
اور ان کی لاگت 3کروڑ50 لاکھ ہے
یاد رہے کہ معاذ جانی کے ساتھ گزشتہ چھ دنوں میں صرف پندرہ لاکھ روپے کی امداد ہوئی
اس پوسٹ کو پھیلائیں تاکہ بچے کی مدد ہوسکے

‏شہد کا ایک قطرہ "🍯شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا. ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ ا...
31/05/2024

‏شہد کا ایک قطرہ "🍯
شہد کا ایک قطره زمین پر گر گیا. ایک چھوٹی سی چیونٹی آئی اور اُس نے اس شہد کے قطرے سے تھوڑا سا چکھا۔ اُسے بڑا مزا آیا۔
اسے کام سے جانا تھا تو جب وہ جانے لگی تو اس شہد کا مزہ اس کے منہ میں مزید پانی لانے کا سبب بنا، اُس کا منہ بھر آیا:
کیا زبردست اور مزے دارشہد ہے۔
کتنا میٹھا!
آج تک ایسا شہد نہیں کھایا!!
وہ لوٹی اور شہد میں سے تھوڑا سا اور چکھ لیا...
اس نے دوبارہ جانے کا عزم کیا مگر اُس نے محسوس کیا کہ یہ تھوڑا سا شہد کھانا کافی نہیں ہے، اُسے اور کھانا چاھئے۔
وہ رکی اور اس مرتبہ کھانے کے بجائے شہد پر گر پڑی تا کہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرلے!
وہ چیونٹی شہد میں غوطہ زن ہو گئی اور لطف اندوز ہونے لگی۔
مگر افسوس کہ وہ شہد سے باہر نہ نکل سکی۔
شہد کی چکنائی کی وجہ سے اس کے پیر زمین سے چپک گئے تھے اور اس میں انہیں ہلانے کی طاقت نہ رہی...!
وہ شہد میں رہ گئی یہاں تک کہ وہ اسی میں ہی مر گئی !
اس کی لذت اندوزی نے شہد کو ہی اس کی قبر میں تبدیل کر دیا!
ایک دانا کا قول ھے:
دنیا شہد کے ایک بہت بڑے قطرے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے!
پس جو بھی اس قطرہ شہد میں سے تھوڑا اور بقدر کفایت کھانے پر اکتفاء کرے گا وہ نجات پا جائے گا اور جو بھی اس شیرینی میں غوطہ زن ہو گا ہلاکت اس کا مقدر بن جائے گی۔
اللہ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے .
آمین!

‏عورت کے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات: غسل کے دوران مدینہ کی ایک عورت نے مردہ عورت کی ران پر ہاتھ رکھتے ہوئے یہ الفاظ کہے  ...
31/05/2024

‏عورت کے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات:

غسل کے دوران مدینہ کی ایک عورت نے مردہ عورت کی ران پر ہاتھ رکھتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ اس عورت کے فلاں مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے.
بس یہ بات کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنی ڈھیل دی ہوئی رسی کھینچ دی.
اس عورت کا انتقال مدینہ کی ایک بستی میں ہوا تھا اور غسل کے دوران جوں ہی غسل دینے والی عورت نے مندرجہ بالا الفاظ کہے تو اس کا ہاتھ میت کی ران کے ساتھ چپک گیا۔ چپکنے کی قوت اس قدر تھی کہ وہ عورت اپنا ہاتھ کھینچتی تو میت گھسیٹتی تھی مگر ہاتھ نہ چھوٹتا تھا۔
جنازے کا وقت قریب آ رہا تھا اس کا ہاتھ میت کے ساتھ چپک چکا تھا اور بے حد کوشش کے باوجود جدا نہیں ہو رہا تھا، تمام عورتوں نے اس کے ہاتھ کو پکڑ کر کھینچا، مروڑا، غرض جو ممکن تھا کیا مگر سب بے سود رہا!
دن گزرا ، رات ہوئی، دوسرا دن گزرا، پھر رات ہوئی سب ویسا ہی تھا، میت سے بدبو آنے لگی اور اس کے پاس ٹھہرنا ،بیٹھنا مشکل ہو گیا!
مولوی صاحبان، قاری صاحبان اور تمام اسلامی طبقے سے مشاورت کے بعد طے ہوا کہ غسال عورت کا ہاتھ کاٹ کر جدا کیا جائےاور میت کو اس کے ہاتھ سمیت دفنا دیا جائے۔ مگر اس فیصلے کو غسال عورت اور اس کے خاندان نے یہ کہہ کر رد کر دیا کہ ہم اپنے خاندان کی عورت کو معذور نہیں کر سکتے لہذا ہمیں یہ فیصلہ قبول نہیں!
دوسری صورت یہ بتائی گئی کہ میت کے جسم کا وہ حصہ کاٹ دیا جائے اور ہاتھ کو آزاد کر کے میت دفنا دی جائے، مگر بے سود. اس بار میت کے خاندان نے اعتراض اٹھایا کہ ہم اپنی میت کی یہ توہین کرنے سے بہر حال قاصر ہیں.
اس دور میں امام مالک قاضی تھے. بات امام مالک تک پہنچائی گئی کہ اس کیس کا فیصلہ کیا جائے! امام مالک اس گھر پہنچے اور صورت حال بھانپ کر غسال عورت سے سوال کیا "اے عورت! کیا تم نے غسل کے دوران اس میت کے بارے میں کوئی بات کہی؟"
غسال عورت نے سارا قصہ امام مالک کو سنایا اور بتایا کہ اس نے غسل کے دوران باقی عورتوں کو کہا کہ اس عورت کے فلاں مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے.
امام مالک نے سوال کیا "کیا تمھارے پاس اس الزام کو ثابت کرنے کےلیے گواہ موجود ہیں" عورت نے جواب دیا کہ اس کے پاس گواہ موجود نہیں. امام مالک نے پھر پوچھا "کیا اس عورت نے اپنی زندگی میں تم سے اس بات کا تذکرہ کیا؟" جواب آیا "نہیں"
امام مالک نے فوری حکم صادر کیا کہ اس غسال عورت نے چونکہ میت پر تہمت لگائی ہے لہذا اس کو حد مقررہ کے مطابق 80 کوڑے لگائے جائیں!
حکم کی تعمیل کی گئی اور 70 بھی نہیں 75 بھی نہیں 79 بھی نہیں پورے 80 کوڑے مارنے کے بعد اس عورت کا ہاتھ میت سے الگ ہوا.
آج ہم تہمت لگاتے وقت ذرا بھی نہیں سوچتے. استغفراللہ

‏حیض والے مرد 😊منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: بیٹا "حیض کے با...
21/05/2024

‏حیض والے مرد 😊

منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔

اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: بیٹا "حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو؟"

میں نے اپنے دل میں الحمد للہ پڑھ کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے ابا جی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا : "ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ھر جوان عورت مہینے میں ایک بار گزرتی ہے.."

ابا جی نے پھر پوچھا : "تو پھر عورت اس حالت میں کیا کرتی ہے؟"

میں نے کہا: "ابا جی..، عورت اس حالت میں نہ نماز پڑھ سکتی ھے نہ قران مجید پڑھ سکتی ھے اور نہ ہی روزہ رکھ سکتی ہے۔۔۔"

ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا: "پُتر اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس حیض والی عورت میں کوئی فرق نہیں ہے

کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔

تم بھی نہ تو نماز پڑھتے ھو نہ قرآن پڑھتے ہو اور .. ... !
یہ سن کر میں شرم سے ڈوب ڈوب گیا ۔۔۔ اور میرے اندر سکت باقی نا رہی کہ سر اٹھا سکوں یا وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جا سکوں ۔

ہاں اس کے بعد سے میں نے باقاعدہ نماز پڑھا شروع کر دی ۔ اور روزانہ قرآن مجید کی تلاوت بھی بآواز بلند کیا کرتا۔ تاکہ "حیض_والے_مرد " کے جیسے شرمناک الزام سے ابا جی کی نگاہوں میں خود کو بری ثابت کر سکوں۔

""""""""""""""""""""""""""""""""""
اب آپ خود اپنے بارے میں بھی فیصلہ کر لیجئے کہ آپ اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں ؟؟؟

‏🚨بائیکاٹ کے ثمرات 🚨بایئکاٹ کے زد میں آنے کی وجہ سے کوکاکولا برانڈ اب قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کا اعلان کرکے اپنا سی...
03/05/2024

‏🚨بائیکاٹ کے ثمرات 🚨

بایئکاٹ کے زد میں آنے کی وجہ سے کوکاکولا برانڈ اب قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کا اعلان کرکے اپنا سیل بڑھانا چاہتا ہے

شاباش غیرتی ایمان والو بائیکاٹ کو روکنا نہیں ہے اب یہ ھرقسم حربے استعمال کریں گے لیکن ہم نے بھی عزم کے رکھا ہے ان شاء اللہ

26/04/2024

جب تک تمہاری ماں کے ہونٹ تمہارے لیے دعا کے لیے ہل رہے ہیں تم دنیا کے امیر ترین انسان ہو !!
سلامت رہے ماں ❤️🌸

‏تصویر کہانی یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ،...
24/04/2024

‏تصویر کہانی

یہ جاپان کا بس سٹاپ ہے ، دو کرسیاں ہیں ، مقصد کیا ہے ؟ جو لوگ بس کے انتظار میں یہاں بیٹھیں تو فارغ نہ ہوں ، بس کے انتظار کے ساتھ تین کام کر سکیں ۔

پہلا : بس کا انتظار ۔
دوسرا : پیڈلز کے ذریعے جسمانی ورزش ۔
تیسرا : پیڈلز سے سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی پیداوار میں شرکت ۔

انتظار اپنے لئے ،
ورزش وجود کے لئے اور بجلی کی پیداوار میں شرکت ملک کے لئے ۔۔

حاضر دماغ رہنما یونہی قوم اور ملک کے لئے بہتری سوچتے ہیں ایسے ہی جاپان نے ترقی نہیں کی ، اس کامیابی کے پیچھے عالی دماغ ذہنوں کےاعلیٰ ترین آئیڈیاز کی کار فرمائی ہے جو قوم کو ترقی کی جانب لے جاتی ہے ۔

کاش کوئی سمجھے !!

‏مطالعہ پاکستان نے کئ نسلوں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم رکھا تھا...قیامت کے دن بہت سے پاکستانیوں کے ہاتھ مطالعہ پ...
24/04/2024

‏مطالعہ پاکستان نے کئ نسلوں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم رکھا تھا...
قیامت کے دن بہت سے پاکستانیوں کے ہاتھ مطالعہ پاکستان لکھنے والے کے گریبان میں ہونگے

‏🚨ھر 30 سال بعد ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان، چہ معنی-؟*🚨1965 میں جب بھارت کےساتھ جنگ کا ماحول بن رہا تھا حالات انتہائی ک...
24/04/2024

‏🚨ھر 30 سال بعد ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان، چہ معنی-؟*🚨

1965 میں جب بھارت کےساتھ جنگ کا ماحول بن رہا تھا حالات انتہائی کشیدہ تھے اور دوسری طرف ایران بھی جس کا ہمیشہ سے جھکاؤ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی طرف رہا ہے وہ بھی پاکستان کا شدید مخالف تھا تو اس خوفناک صورتحال میں کہ

ایک طرف بھارت سےہماری جنگ لگ جائےاورپیچھےسے ایران کہیں ہماری پیٹھ میں چھرا نہ گھونپ دے ایوب خان جو اس وقت صدرپاکستان تھے انہوں نےاس وقت کے وزیر خارجہ بھٹو کو ایران بھیجاجوایرانیوں کے دامادبھی تھےبھٹو سے ایوب خان نے کہا کہ جاؤ اور شاہ ایران کے پاس اور جس طرح بھی وہ راضی ہوتا ہے

اسے راضی کرو اور پاکستان کےخلاف ایران کے حملےسےبچنے کی تدبیر کرو بھٹو ایران گئےاور انہوں نے شاہ ایران سے جاکےکہا کہ اپ کیا چاہتےہیں تو اس پر شاہ ایران نے دو باتیں کی پہلی بات سیندک کےحوالے سے سیندک کا وہ علاقہ جہاں پر کاپر کے اور قیمتی معدنیات کے ذخائر ہیں اس کاوہ بڑاحصہ جہاں

پر زیادہ ذخائر ہیں. ایران نے اس پہ نشان لگاکےکہا کہ یہ آپ ہمیں دیں سیندک کا علاقہ شروع سے متنازعہ چل رہاتھا تو بھٹو نے شاہ ایران کی یہ بات مان لی اور دوسری شرط شاہ ایران نے بھٹو کےساتھ یہ رکھی کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحد کے قریب سے بلوچستان کے اندر سے تیل نہیں نکال سکتا

اور ایران پاکستان کی سرحد کے قریب سےایرانی بلوچستان سےجو ایران کے اندر کاہے وہاں سے تیل نکالےگا بھٹو نے یہ شرط بھی مان لی اور 30سال تک کایہ معاہدہ طے پایاکہ 30سال تک پاکستان اپنے بلوچستان سے تیل نہیں نکالے گا ایران پاکستان کی سرحد کے قریب سے تیل نکال سکےگا اور تیل کا معاملہ اس

اس طرح ہوتا ہے.کہ جب ایک جگہ سے نکالا جائے تو بہہ کر دور دور سےتیل وہاں آجاتا ہے تو ہوا یہ کہ ایران نے تیل نکالناشروع کر دیا پاکستان کاتیل بہ کر زمین کےاندراندر ایران کی طرف جاتا ہے اور ایران وہی تیل نکالتا ہے اور سستا تیل ہے ایران کاجسکےبارے ہمارے ہاں بہت سے لوگ کہتےہیں کہ

ایران سےپاکستان سستا تیل کیوں نہیں خریدتا اور یہ وہی تیل ہےجسکی سمگلنگ ایران پاکستان کی طرف کرتاہےجسکی ویڈیوز اور تصویریں ہم سوشل میڈیا پر اکثر دیکھتے رہتےہیں یہ معاہدہ 30سال تک تھا.

1965 سے30 سال کے بعد 1995 میں اس وقت کے ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی پاکستان تشریف لائے اور

اس وقت کی پاکستان کی وزیراعظم بے نظیربھٹو سے جو ایرانیوں کی نواسی تھیں ان سے اس معاہدے کی مزید30 سال کیلیے توثیق کروا لی گئی تو اب پھر اس معاہدےکے30سال پورے ہونےجارہےہیں 2025 میں تو اصولی طور پر تو ایران کے صدر کو2025میں پاکستان آناتھالیکن وہ ایک سال قبل ہی آگئے کیونکہ آج پھر

بےنظیر بھٹو کاشوہرمسٹر زرداری کرسی صدارت پر براجمان ہیں اور پاکستان کی ایک بڑی شخصیت وزیر داخلہ بھی ایران نواز ہیں تو ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئےوہ پاکستان تشریف لائےہیں.
🚩اور ایک بار پھر اسی معاہدےکو مزید آگےتوسیع دی جائے گی تو پاکستان میں شعور رکھنے افراد سے گزارش ہے

کہ اب مزیداس معاہدے کی توثیق نہیں ہونی چاہیے اسکو اگےنہیں بڑھانا چاہیے ہم اپنا تیل نکال سکیں. ہماری ضرورت ہے ہم باہرسےمہنگاتیل خریدتے ہیں جبکہ ہمارا تیل ایران مفت میں نکالےجارہاہے.اور الٹا ہمیں ہی وہ سمگل کرکےفروخت کرتا ہےتو اس پر پاکستان کےمقتدر حلقوں اور باشعور

افراد کو خصوصی توجہ دینی چاہیے.

قرآن کریم میں اللّٰہ تعالیٰ کافرمان عالیشان ہے۔
یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَعَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَقَدۡکَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ۔

اےلوگو، جوایمان لائے ہو.میرےاور(خود) اپنے دشمنوں کو اپنادوست نہ بناؤ.تم تو دوستی سے انکی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کےساتھ جو تمہارے پاس آچکاہے کفر کرتےہیں،

‏یہ ترک اداکار چاعلار ارتغرل ہیں جنہوں نے ایک پرائمری اسکول خریدا اور اس کو مسمار کردینے کے بعد فاتحانہ تصویر جاری کردی....
24/04/2024

‏یہ ترک اداکار چاعلار ارتغرل ہیں جنہوں نے ایک پرائمری اسکول خریدا اور اس کو مسمار کردینے کے بعد فاتحانہ تصویر جاری کردی.

انکا موقف یہ ہے کہ بچپن میں مجھے اس جگہ پر مارا جاتا تھا اس وجہ سے میں نے آج اس کو ختم کردیا ہے.

بچپن کے اس تشدد نے پوری زندگی اس اداکار کو کس ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا ہوگا؟

ذرا سوچیے اور عہد کیجیے کہ سوسائٹی سے تشدد کے خاتمے کے لیے ضرور اپنا کردار ادا کریں گے.

‏*جب آپ پھل کھاتے ہیں**تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں،**بلکہ انہیں خشک کریں،**ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی...
23/04/2024

‏*جب آپ پھل کھاتے ہیں*
*تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں،*
*بلکہ انہیں خشک کریں،*
*ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دیں ۔*
*جب آپ سڑک پر ہوں*
*تو انہیں کھڑکی سے باہر ان جگہوں پر پھینک دیں*
*جہاں درخت نہیں ہیں۔*
*قدرت ان کا خیال رکھے گی۔ 🌱*
*تھائی لینڈ اور ملائیشیا جیسے ایشیائی ممالک میں، وہ برسوں سے اس پر عمل کر رہے ہیں*
*اور اب ان کے پاس ہر جگہ پھل ہیں۔ 🍐🍒🍑 🍐🍒🍑*
*تو آئیے زمین پر بیج پھینکیں، کوڑے دان میں نہیں۔ ❤️🌳*

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرا...
22/04/2024

ایک بار جبرائیل علیہ سلام نبی کریم کے پاس آے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ جبرایل کچھ پریشان ہے آپ نے فرمایا جبرائیل کیا معاملہ ہے کہ آج میں آپکو غمزدہ دیکھ رہا ہوں جبرائیل نے عرض کی اے محبوب کل میں اللہ پاک کے حکم سے جہنم کا نظارہ کرکہ آیا ہوں اسکو دیکھنے سے مجھ پہ غم کے آثار نمودار ہوے ہیں نبی کریم نے فرمایا جبرائیل مجھے بھی جہنم کے حالات بتاو جبرائیل نے عرض کی جہنم کے کل سات درجے ہیں
ان میں جو سب سے نیچے والا درجہ ہے اللہ اس میں منافقوں کو رکھے گا
اس سے اوپر والے چھٹے درجے میں اللہ تعالی مشرک لوگوں کو ڈلیں گے
اس سے اوپر پانچویں درجے میں اللہ سورج اور چاند کی پرستش کرنے والوں کو ڈالیں گے
چوتھے درجے میں اللہ پاک آتش پرست لوگوں کو ڈالیں گے
تیسرے درجے میں اللہ پاک یہود کو ڈالیں گے
دوسرے درجے میں اللہ تعالی عسائیوں کو ڈالیں گئ
یہ کہہ کر جبرائیل علیہ سلام خاموش ہوگئے تو نبی کریم نے پوچھا
جبرائیل آپ خاموش کیوں ہوگئے مجھے بتاو کہ پہلے درجے میں کون ہوگا
جبرائیل علیہ سلام نے عرض کیا
اے اللہ کے رسول پہلے درجے میں اللہ پاک آپکے امت کے گنہگاروں کو ڈالے گے
جب نبی کریم نے یہ سنا کہ میری امت کو بھی جہنم میں ڈالا جاے گا تو آپ بے حد غمگین ہوے اور آپ نے اللہ کے حضور دعائیں کرنا شروع کی تین دن ایسے گزرے کہ اللہ کے محبوب مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تشریف لاتے نماز پڑھ کر حجرے میں تشریف لے جاتے اور دروازہ بند کرکہ اللہ کے حضور رو رو کر فریاد کرتے صحابہ حیران تھے کہ نبی کریم پہ یہ کیسی کیفیت طاری ہوئی ہے مسجد سے حجرے جاتے ہیں
گھر بھی تشریف لیکر نہیں جا رہے۔ جب تیسرا دن ہوا تو سیدنا ابو بکر سے رہا نہیں گیا وہ دروازے پہ آے دستک دی اور سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہیں آیا ۔ آپ روتے ہوے سیدنا عمر کے پاس آے اور فرمایا کہ میں نے سلام کیا لیکن سلام کا جواب نہ پایا لہذا آپ جائیں آپ کو ہوسکتا ہے سلام کا جواب مل جاے آپ گئے تو آپ نے تین بار سلام کیا لیکن جواب نہ آیا حضرت عمر نے سلمان فارسی کو بھیجا لیکن پھر بھی سلام کا جواب نہ آیا حضرت سلمان فارسی نے واقعے کا تذکرہ علی رضی اللہ تعالی سے کیا انہوں نے سوچا کہ جب اتنے اعظیم شحصیات کو سلام کا جواب نہ ملا تو مجھے بھی خود نھی جانا نھی چاھیئے
بلکہ مجھے انکی نور نظر بیٹی فاطمہ اندر بھیجنی چاھیئے۔ لہذا آپ نے فاطمہ رضی اللہ تعالی کو سب احوال بتا دیا آپ حجرے کے دروازے پہ آئی
" ابا جان اسلام وعلیکم"
بیٹی کی آواز سن کر محبوب کائینات اٹھے دروازہ کھولا اور سلام کا جواب دیا
ابا جان آپ پر کیا کیفیت ھے کہ تین دن سے آپ یہاں تشریف فرما ہے
نبی کریم نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے آگاہ کیا ہے کہ میری امت بھی جہنم میں جاے گی فاطمہ بیٹی مجھے اپنے امت کے
گنہگاروں کا غم کھاے جا رہا ہے اور میں اپنے مالک سے دعائیں کررہا ہوں کہ اللہ انکو معا ف کر اور جہنم سے بری کر یہ کہہ کر آپ پھر سجدے میں چلے گئے اور رونا شروع کیا یا اللہ میری امت یا اللہ میری امت کے گناہگاروں پہ رحم کر انکو جہنم سے آزاد کر
کہ اتنے میں حکم آگیا "وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى
اے میرے محبوب غم نہ کر میں تم کو اتنا عطا کردوں گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے..
آپ خوشی سے کھل اٹھے اور فرمایا لوگوں اللہ نے مجھ سے وعدہ کرلیا ہے کہ وہ روز قیامت مجھے میری امت کے معاملے میں خوب راضی کریں گا اور میں نے اس وقت تک راضی نہیں ہونا جب تک میرا آخری امتی بھی جنت میں نہ چلا جاے
لکھتے ہوے آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ہمارا نبی اتنا شفیق اور غم محسوس کرنے والا ہے اور بدلے میں ہم نے انکو کیا دیا..؟؟
آپکا ایک سیکنڈ اس تحریر کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا زریعہ ہے میری آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ لاحاصل اور بے مقصد پوسٹس ہم سب شیئر کرتے ہیں . آج اپنے نبی کی رحمت کا یہ پہلو کیوں نہ شیئر کریں. آئیں ایک ایک شیئر کرکہ اپنا حصہ ڈالیں . کیا پتہ کون گنہگار پڑه کہ راہ راست پہ آجاے

‏پاکستان میں نوکری کیلئے انٹرویو 1⃣آپ ہوائی جہاز میں سفرکر رہے ہیں جس میں 500 اینٹیں ہیں آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی با...
21/04/2024

‏پاکستان میں نوکری کیلئے انٹرویو
1⃣آپ ہوائی جہاز میں سفرکر رہے ہیں جس میں 500 اینٹیں ہیں آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی باقی کتنی بچیں ؟
امیدوار : 499
انٹرویور: بالکل ٹھیک

2⃣ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے؟
امیدوار : ف*ج کھولا، ہاتھی رکھا، ف*ج بند کر دیا۔
انٹرویور: بالکل صحیح

3⃣ہرن کو چار اسٹیپ میں ف*ج کیسے رکھیں گے؟
امیدوار: ف*ج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ ف*ج بند کیا۔
انٹرویور: ٹھیک ہے۔

4⃣شیر کی سالگرہ ہے تمام جانور آئے ہیں سوائے ایک کے وہ کون سا جانور ہے؟
امیدوار: ہرن کیوں کہ وہ ف*ج میں ہے۔
انٹرویور: بالکل ٹھیک ۔

5⃣ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں وہ کیسے پار کرے؟
امیدوار: بے فکرہوکر پار کر لے سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں۔
انٹرویور: ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی بتائیں کیوں؟
امیدوار: میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں؟
انٹرویور: جی نہیں
اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی۔
آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ

‏*عورتوں کو امیروں سے شادی کا لالچ اور مردوں کو حسن کا لالچ لے ڈوبا،**دینداری، اخلاق، سیرت، اچھے لوگ اور شریف خاندان کو ...
21/04/2024

‏*عورتوں کو امیروں سے شادی کا لالچ اور مردوں کو حسن کا لالچ لے ڈوبا،*
*دینداری، اخلاق، سیرت، اچھے لوگ اور شریف خاندان کو سب نے پیچھے چھوڑ دیا*
*نتیجه؛ ذلالت، فساد، جھگڑے، طلاقیں۔*

* *ہمسفر خوبصورت یا امیر نہیں بلکہ دین دار، پرہیزگار، ہر حال میں ساتھ دینے اور سمجھنے والا ہونا چاہیے*
* *اور جس کو ایسا مخلص شخص مل جائے تو وہ دنیا کا امیر ترین انسان ہے۔*

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ۔۔نوزائیدہ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل،ہزارہ...
19/04/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ۔۔
نوزائیدہ بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل،
ہزارہ کالونی کے وحید کی اہلیہ نے سی سیکشن کے ذریعے آج ان چھےبچوں کو جنم دیا ۔۔
ڈاکٹروں کے مطابق چھے بچے اور ان کی ماں مکمل طور پر تندرست ہے ۔۔

‏مٹی بھی جمع کی کھلونے بھی بنا کر دیکھےزندگی کبھی نہ مسکرائی پھر بچپن کی طرح
19/04/2024

‏مٹی بھی جمع کی کھلونے بھی بنا کر دیکھے
زندگی کبھی نہ مسکرائی پھر بچپن کی طرح

افسوس ہم بھی X اور فیسبک پر پوسٹ کرکے آواز اٹھاتے ہے اور یہ بے چارے بھی
18/04/2024

افسوس ہم بھی X اور فیسبک پر پوسٹ کرکے آواز اٹھاتے ہے اور یہ بے چارے بھی

‏باپ کیا ہستی ہے یہ آج اور کچھ گھنٹوں کے پہلے کی بات ہے کہ تلاش شمشی خان پل میں سیلابی پانی آنے کے وجہ سے گاڑی پانی میں ...
16/04/2024

‏باپ کیا ہستی ہے یہ آج اور کچھ گھنٹوں کے پہلے کی بات ہے کہ تلاش شمشی خان پل میں سیلابی پانی آنے کے وجہ سے گاڑی پانی میں پھنس گیا باپ نے بچے کو تو بچا لیا لیکن خود کو نہ بچا سکے اور اس وقت پانی کے بے رحم موجوں میں ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہیں ۔لاش کے لئے کوشش جاری ہے اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے ۔

‏آج کی سب سے اہم خبر تو یہ کہ فیض آباد دھرنا کمشن نے سپریم کورٹ میں جو رپورٹ جمع کروائی اس میں شہباز شریف، شائد حاقان عب...
15/04/2024

‏آج کی سب سے اہم خبر تو یہ کہ فیض آباد دھرنا کمشن نے سپریم کورٹ میں جو رپورٹ جمع کروائی اس میں شہباز شریف، شائد حاقان عباسی اور احسن اقبال صاحب نے جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کو کلین چٹ دی ہے
چاچو کو تو چلو سب جانتے یہ شاہد حاقان عباسی کا انقلابی کہاں چھپ گیا تھا؟

‏دینی سے درس نظامی مکمل کرنے والے دوست توجہ کریں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں آج ہی اپلائی کریںعربی بول چال,حافظ اور قرآت کر...
15/04/2024

‏دینی سے درس نظامی مکمل کرنے والے دوست توجہ کریں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں آج ہی اپلائی کریں
عربی بول چال,حافظ اور قرآت کرنے والےکو اھمیت ڈی جائے گی

پاک آرمی میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب) کی بھرتی جاری ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 مئی 2024ء ہے

15/04/2024

میرے پیج کو فالو کریں جزاک اللہ

‏چیتے نے کتے سے پوچھا: تم نے انسانوں کو کیسا پایا؟کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیںچیتا:...
14/04/2024

‏چیتے نے کتے سے پوچھا: تم نے انسانوں کو کیسا پایا؟
کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیں
چیتا: کیا تم نے ان کے بچوں کو کھایا؟
کتا: نہیں
چیتا: کیا تم نے انہیں دھوکہ دیا؟
کتا: نہیں
چیتا: کیا تم نے ان کے مویشی مارے؟؟
کتا: نہیں
چیتا: کیا تم نے ان کا خون پیا؟؟
کتا: نہیں
چیتا: کیا تم نے ان کو میرے حملوں سے بچایا؟؟
کتا: ہاں
چیتا: انسان بہادر اور ہوشیار کو کیا کہتے ہیں؟
کتا: وہ اسے چیتا کہتے ہیں
چیتا: کیا ہم نے تمہیں شروع سے مشورہ نہیں دیا تھا کہ ہمارے ساتھ چیتا بن کر رہو مگر تم نے انسانوں کے تحفظ کا ٹھیکے دار بننا پسند کیا۔ میں ان کے بچوں اور مویشیوں کو مارتا ہوں، ان کا خون پیتا ہوں، ان کے وسائل اور محنت کھا جاتا ہوں، اس کے باوجود نہ صرف وہ مجھ سے ڈرتے ہیں بلکہ اپنے ہیروز کو چیتے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
تمہیں یہ سیکھنا چاہیے کہ “انسان اپنے جلادوں کے سامنے سرتسلیم خم کر لیتے ہیں اور اپنے وفاداروں اور ہمدردوں کی توہین کرتے ہیں۔”...

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ajmal Gulistani, Rafi Ullah
13/04/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Ajmal Gulistani, Rafi Ullah

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری... اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا . چنانچہ ا...
11/04/2024

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری...
اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا . چنانچہ اس نے دونوں کے درمیان ایک شعری مقابلہ رکھا جس میں کامیاب ہونے والی کو وہ اپنے نکاح میں باقی رکھتا.
چنانچہ کالی والی بیوی نے کہا :

ألم ترى المسك لا شئ مثله
وأن بياض الملح بيع بدرهم
وأن سواد العين لا شك نورها
وأن بياض العين لا شيئ فاعلم

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ مشک (سیاہ ہونے کے باوجود) بے مثال ہوتا ہے ، اور سفید نمک ایک درہم میں بک جاتا ہے۔
آنکھ کی سیاہی سے ہی اس میں روشنی ہوتی ہے
اور یہ اچھی طرح جان لو کہ آنکھ کی سفیدی کسی کام کی نہیں ہوتی ۔

گوری والی نے اس کے جواب میں کہا :

ألم ترى أن البدر لا شئ مثله
وأن سواد الفحم بيع بدرهم
وأن رجال الله بيض وجوههم
ولا شك أن السواد أهل جهنم

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ چودھویں کا روشن چاند بے مثال ہوتا ہے ، کالا کوئلہ ایک درہم میں فروخت ہو جاتا ہے۔
اللہ والوں کے چہرے سفید ہوا کرتے ہیں۔
اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جہنمی سب کالے کلوٹے ہوں گے ۔

وہ شخص اس خوبصورت گفتگو سے نہایت لطف اندوز ہوا اور اس نے تیسری شادی ایک گندمی رنگ والی عورت سے کر لی۔

‏کل سے یہ تصویر وائرل ہے اور اسے آپ عام تصویر مت سمجھیں جس طرح بچوں کی ، نوجوانوں کی indoctrination ہو رہی ہے یہ نارمل س...
11/04/2024

‏کل سے یہ تصویر وائرل ہے اور اسے آپ عام تصویر مت سمجھیں جس طرح بچوں کی ، نوجوانوں کی indoctrination ہو رہی ہے یہ نارمل سیاسی پراسس نہی ہے
یہ پاپولسٹ کلٹ فارمیشن ہے اور اگر آپ کو یاد ہو امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے کلٹ لیڈر Jim Jonesجس کے کلٹ کے ممبر نے امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی خودکشی کی تھی 909کلٹ ممبرز مرے تھے ان میں سے 276بچے تھے اور بچوں کو کلٹ لیڈر کے کہنے پر پہلے مارا تھا اس واقع سے دنیا نے سبق سیکھا تھا کہ کسی کلٹ کو کبھی پروان نا چڑھنے دیا جائے کیونکہ یہ پورے معاشرے کے لیے خطرہ ہوتے ہیں
پاکستانی پالیسی ساز کیوں غافل ہیں ؟

‏ہانگ کانگ میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:"ہلنا مت۔ یہ پیسہ حکومت کا ہے۔ تمہاری زندگی تمہا...
11/04/2024

‏ہانگ کانگ میں ڈکیتی کے دوران، ڈاکو نے بینک میں موجود سب کو پکار کر کہا:
"ہلنا مت۔ یہ پیسہ حکومت کا ہے۔ تمہاری زندگی تمہاری ہے۔"

بینک میں سب خاموشی سے لیٹ گئے۔

اسے کہتے ہیں "ذہنوں کو تبدیل کرنے والا تصور دینا" سوچنے کے روایتی انداز کو تبدیل کردینا۔

جب ایک خاتون جذباتی انداز کے ساتھ میز پر لیٹی تو ڈاکو اس پر چلایا:
"مہذب بنیں! یہ ڈکیتی ہے ریپ نہیں!"

اسے کہتے ہیں "پیشہ ورانہ ماہر" ہونا ۔ صرف اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ آپ کو کیا کرنے کی تربیت دی گئی ہے-

جب ڈاکو بینک سے واپس گھر آئے تو چھوٹے ڈاکو (جس کی تعلیم MBA تھی) نے بڑے ڈاکو (جس کی تعلیم پرائمری تھی) سے کہا:
"بڑے بھائی، آئیے گنتے ہیں کہ ہمیں نے کتنا پیسہ اٹھایا ہے۔"

بڑے ڈاکو نے ڈانٹتے ہوئے کہا:
"تم بہت بیوقوف ہو، اتنا پیسہ ہے اسے گننے میں بہت وقت لگے گا۔ آج رات ٹی وی نیوز ہمیں بتائے گا کہ ہم نے بینک سے کتنا پیسہ لوٹا ہے !"

اسے کہتے ہیں "تجربہ"
آج کل، تجربہ کاغذی ڈگری سے زیادہ اہم ہے!

ڈاکوؤں کے جانے کے بعد، بینک منیجر نے بینک سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو جلدی سے بلائیں۔ لیکن نگران نے اس سے کہا:
"رکو! آئیے اپنے لیے بینک سے 10 ملین ڈالر نکالیں اور اسے 70 ملین ڈالر میں شامل کردیں جو ہم نے کچھ عرصہ پہلے بینک سے غبن کیا تھا"۔

اسے کہتے ہیں "بہتی موج کے ساتھ تیرنا"
ایک ناموافق صورتحال کو اپنے فائدے میں تبدیل کرنا!

سپروائزر کہتا ہے: "یہ اچھا ہو گا اگر ہر مہینے چوریاں ہوتی رہیں - "

اسے کہتے ہیں "ذاتی خوشی کی اہمیت"
ذاتی خوشی آپ کی نوکری سے زیادہ اہم ہے! ۔"

اگلے دن، ٹی وی نیوز نے اطلاع دی کہ بینک سے 100 ملین ڈالر چرا لیے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے یہ سن کر پیسہ گننا شروع کیا اور بار بار گنتی کی اور کئی بار کی ، لیکن ان کے پاس صرف 20 ملین ڈالر ہی تھے۔

ڈاکو بہت غصے میں تھے اور انہوں نے شکایت کی:
"ہم نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر صرف 20 ملین ڈالر لیے۔ بینک مینیجر نے اپنی انگلیوں کی چٹکی سے $80 ملین لے لیے۔ ایسا لگتا ہے کہ چور بننے سے بہتر تعلیم یافتہ ہونا ہے۔"
اسے کہتے ہیں "علم کی قیمت سونے کے برابر ہے!"

‏کعبے کی چھت پر نماز !!جب سے مریم نواز اور شہباز شریف مکتہ المکرمہ گئے ہیں تو پٹواریو اور یوتھیوں کے درمیان ایک جنگ  سی ...
09/04/2024

‏کعبے کی چھت پر نماز !!

جب سے مریم نواز اور شہباز شریف مکتہ المکرمہ گئے ہیں تو پٹواریو اور یوتھیوں کے درمیان ایک جنگ سی چھڑ گئی ہے۔ پٹواریوں نے کعبہ کا دروازہ مریم نواز کیلئے کھلنے کی پوسٹس لگائیں تو یوتھیوں نے بھی خان کیلئے کعبہ کھلنے کی تصاویر شیئر کر دیں۔

تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ذولفقار علی بھٹو ، ضیاء الحق ، بےنظیر بھٹو کیلئے بھی کعبے کا دروازہ کھلا ، یہاں تک کہ جنرل مشرف نے کعبے کا دروازہ اپنے ہاتھوں سے کھولا ۔ نواز شریف اور عمران خان کی ننگے پاؤں مدینے کی سڑکوں پر چلنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

"یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے" کے قصیدے پڑھنے والوں سے میری گذارش ہے۔

جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے عظیم حکمران شدید خواہش کے باوجود حج نا کرسکے وجہ صرف یہ تھی پہلی رعایا کی ذمہ داریاں پوری کی جا سکیں اور حج کے اخراجات قومی خزانے کے بجائے اپنی جیب سے ادا کرنے کی طاقت پیدا ہو۔

امت مسلمہ کے عظیم سپہ سالار کو 56 برس میں اتنا وقت بھی نہ ملا جتنا ہمارے بادشاہوں کے پاس ہر سال ہوتا ہے۔ یقینا پاکستان میں مسائل ختم ہوچکے ہوں گے۔لوگ بہوک و افلاس سے خودکشیاں نہیں کر رہے ہوں گے۔ بےروزگاری اور غربت ہجرت کر گئی ہوگی۔معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن گیا ہوگا۔ ہر طرف خوشحالی ہوگی۔ راوی چین لکھتا ہو گا۔ یوں ہمارے حکمران اپنی زمہ داریاں پوری کرکے ہر سال حجاز مقدس جا کر الله کی بارگاہ میں حاضر ہو کے یہ کہتے ہوں گے کہ ریاست پاکستان کی عوام کی تمام ذمہ داریاں پوری کرکے اب تیری بارگاہ میں حاضر ہوے ہیں۔

عزیزان من! یہ کوئی انوکھی بات نہیں کہ ہمارے حکمرانوں کے لیے کعبے کے دروازے وا ہوئے یا انہوں نے کعبے کی چھت پر نمازی پڑھیں کیونکہ اجتماعی معاملات کی درستگی کا عمل ان کی اپنی انفرادی عبادات سے پہلے آتا ہے.

اور حکمران کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں ہوتا کہ کعبے کا دروازہ کھلتا ہے یا نہیں، وہ تہجد مسجد نبوی میں پڑھتا ہے۔ حج کتنے کیے ہیں بلکہ معیار تو یہ ہے کہ اقتدار ملنے کے بعد وہ امانتدار ہے یا نہیں،ٹیکس سے غریب کو بھوکا تو نہیں ماردیا۔لوگ غربت کے مارے خودکشیاں تو نہیں کر رہے۔لوگ بےگھر تو نہیں ہو رہے، مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبور تو نہیں ہیں۔

اگر یہ مسائل رعایا میں موجود ہوں پھر چاہے حکمران ہر سال حج،بیسیوں عمرے اور مسجد نبوی میں تہجد ہی کیوں نہ پڑھتے پھریں وہ مخلوق خدا کے مجرم ہیں اور تاریخ انہیں نا اہل اور خائن حکمران کے نام سے یاد کرے گی۔ اس سے بڑھ کر وہ روز محشر اپنے رب کو کیا منہ دیکھائیں گے؟

سید کامران نقوی

Address

Lachi

Telephone

+923065115110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HHK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HHK:

Videos

Share


Other Lachi media companies

Show All