Kohat News

Kohat News Student in Kohat University of Science and Technology (KUST)
(1)

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے عوام الناس کو بہترین اور عمدہ گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے حوا...
18/07/2024

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کے عملے نے عوام الناس کو بہترین اور عمدہ گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے مصطفٰی بازار اور زرگراں بازار کا دورہ کیا اور قصابوں کی دوکانوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر بغیر سٹیمپ اور مضر صحت گوشت کو ضائع کیا گیا اور دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

کوہاٹ ۔ نواحی علاقے  چکر کوٹ بالا کے قومی امام بارگاہ سے گیارہوں محرم الحرام کا عزاداری جلوس برآمد ۔۔۔ کوہاٹ ۔ عزاداری ج...
18/07/2024

کوہاٹ ۔ نواحی علاقے چکر کوٹ بالا کے قومی امام بارگاہ سے گیارہوں محرم الحرام کا عزاداری جلوس برآمد ۔۔۔
کوہاٹ ۔ عزاداری جلوس میں کوہاٹ ۔ اورکزئی کرم۔ ہنگو ۔ پشاور سمیت صوبہ سے لاکھوں عزاداروں کی شرکت ۔۔
کوہاٹ ۔ عزادار سینہ کوبی زنجیر زنی سے شہدائے کربلا کو عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
کوہاٹ ۔ عزاداروں کے لئے مختلف جگہوں پر سبیلوں اور لنگر کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

شکردرہ سیر حسن کنڈاؤ، مرحوم رحم دین استاز کے جنازے میں جانے والے پک اپ کو حادثہ۔ GHSS سوڈل سکول کے متعدد اساتذہ زخمی۔زخم...
18/07/2024

شکردرہ سیر حسن کنڈاؤ، مرحوم رحم دین استاز کے جنازے میں جانے والے پک اپ کو حادثہ۔ GHSS سوڈل سکول کے متعدد اساتذہ زخمی۔
زخمیوں میں مولانا خان محمد، مولانا پیاؤزمان، وزیر آگا شامل ہیں۔
ہسپتال منتقل۔

18/07/2024

وہاٹ ۔۔ توغ بالا مین پنڈی روڈ
حاجی صورت شاہ تنور میں آگ بھڑک اٹھی ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی ٹیم کے تین منٹ کے اندر آگ کو کارںن ڈائی آکسائیڈ کے ذریعے آگ بجانے کی کوشش کی ۔ لیکن آگ زیادہ ہونے کی ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کال دی گئی جنہوں نے بروقت 10 منٹ کے اندر آگ کی جگہ کو ریسپانس کیا۔ اور ہائی ایکواپمنٹ اور فائر فائٹرز نے آگ کو قابو کر لیا ۔ اور نقصان سے بچا لیا ۔
علاقائی مشران نے ایس این جی پی ایل اور ریسکیو 1122 کو بہترین اور بروقت ریسپانس پر انکا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔

انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا، انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز وغیرہ پرتوہین آمیز گستاخانہ مواد کو اپ لوڈ کرنا، شیئر کرنااور پھیلانا پاک...
12/07/2024

انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا، انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز وغیرہ پرتوہین آمیز گستاخانہ مواد کو اپ لوڈ کرنا، شیئر کرنااور پھیلانا پاکستانی قوانین کے تحت جرم ہے
ایف ائی اے کا کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں محرم الحرام میں شرپسند عناصر کے خلاف کرؤائی کرنے کا فیصلہ
ایف ائی اے کی منتخب کردہ ٹیم 12 جولائی سے 18 جولائی تک کوہاٹ کا دورہ کرے گی ۔اگر کسی نے بھی امن امان خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی
(ایف آئی اے ٹیم)
#کوہاٹ

انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا/ انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز وغیرہ پرتوہین آمیز/ گستاخانہ مواد کو اپ لوڈ کرنا، شیئر کرنااور پھیلانا پاک...
12/07/2024

انٹرنیٹ/ سوشل میڈیا/ انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز وغیرہ پرتوہین آمیز/ گستاخانہ مواد کو اپ لوڈ کرنا، شیئر کرنااور پھیلانا پاکستانی قوانین کے تحت منع/جرم ہے۔
٭ایف ائی اے کا کوہاٹ میں محرم الحرام میں شرپسند عناصر کے خلاف کرؤائی کرنے کا فیصلہ٭
ایف ائی اے کی منتخب کردہ ٹیم 12 جولائی سے 18 جولائی تک کوہاٹ کا وزیٹ کرے گی ۔اگر کسی نے بھی امن امان خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

09/07/2024

کوہاٹ فورٹ سپورٹس کمپلیکس

کوہاٹ فورٹ سپورٹس اکیڈمی میں کرکٹ اور فٹبال کے داخلے جاری ہیں

اپنے خوابوں میں حقیقت کے رنگ بھرنے لیے ابھی داخلہ لیں کوہاٹ فورٹ سپورٹس اکیڈمی میں ۔۔

جہاں آپ کو کرکٹ اور فٹبال کی بہترین سہولیات اور باصلاحیت کوچنگ سٹاف میسر ہوگیں۔

آپ کے سٹار بننے کے خواب میں رنگ ہم بھریں گے۔

براۓ رابطہ 03355280671

کوہاٹ فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نزد لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ۔

08/07/2024
06/07/2024

کوہاٹ فورٹ اسپورٹس کمپلیکس کی پاک فوج کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے گروانڈ کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں جی او سی کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، کمشنر کوہاٹ، ضلعی انتظامیہ، مقامی مشران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی میچ کوہاٹ سٹی اور جرما کرکٹ کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سخت مقابلے کے بعد کوہاٹ سٹی کی ٹیم نے جیت لیا۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور کرکٹ انتظامیہ میں جی او سی کوہاٹ نے انعامات بھی تقسیم کیے۔

کوہاٹ کے رہائشیوں کے لیے ایک اچھی خبر۔کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گروانڈ کا افتتاح!کوہاٹ فورٹ کرکٹ گراؤنڈ میں آج رات 8...
05/07/2024

کوہاٹ کے رہائشیوں کے لیے ایک اچھی خبر۔

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گروانڈ کا افتتاح!
کوہاٹ فورٹ کرکٹ گراؤنڈ میں آج رات 8:30 بجے کوہاٹ سٹی اور جرما کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کے زریعے کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
یہ میچ کوہاٹ کرکٹ اکیڈمیز کی ٹیموں کے لیے ہارڈ اور ٹیپ بال کے لیے گراؤنڈ کا افتتاح کرے گا جس کی حالیہ وسیع تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

کوہاٹ کے تمام لوگوں کو اس افتتاحی تقریب میں دعوت دی جاتی ہے۔

Kohat Khabrona Hangu Orakzai NewsKohat News Deputy Commissioner Hangu Deputy Commissioner Kohat DPO Kohat

کوہاٹ گمبٹ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاایس ایچ او گمبٹ سدا خان کی قیاد...
01/07/2024

کوہاٹ گمبٹ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا
ایس ایچ او گمبٹ سدا خان کی قیادت میں پولیس نے ناکہ بندی کی کارروائی میں مبینہ اشتہاری مجرم کو حراست میں لیا
پکڑے گئے اشتہاری مجرم محمد عثمان شاہ سکنہ ناکبند کے قبضے سے پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی گئی
زیر حراست اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے

محرم الحرام 2024 کے پیش نظر ضلع کوہاٹ میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، امن و سکون ک...
01/07/2024

محرم الحرام 2024 کے پیش نظر ضلع کوہاٹ میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، امن و سکون کو یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کے کسی بھی نقصان کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضلع کوھاٹ کی حدود میں مندرجہ ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے 30 دن کے لئے حکمنامہ U/S 144 Cr.PC‏ جاری کر دیا ہے۔
1. وال چاکنگ۔
2. ڈبل سواری (ما سوائے سرکاری / محرم الحرام کے فرائض میں مصروف ملازمین)۔
3. اشتعال انگیز فرقہ وارانہ نعرے/تقریریں بلند کرنا۔
4. کسی مذموم مقصد کے لیے عوامی مقام پر پانچ یا زیادہ افراد کا جمع ہونا۔
5. اسلحہ کی نمائش۔
6. آذان اور محرم کے ماتم کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال۔
7. قابل اعتراض/فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم۔
8. گاڑیوں پر رنگین شیشے۔
9. ہوائی فائرنگ۔
10. چھوٹے کنٹینرز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت۔
11. پٹاخوں اور اس کی فروخت۔
12. جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف میں عمارتوں/گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونا۔
13. ہاسٹلوں/سرائیوں اور گھروں میں اجنبیوں کا ٹھہرنا، جو جلوس کے راستوں یا امام بارگاہوں کے احاطے میں ہوں۔
14. ضلع کوہاٹ میں تعمیراتی سامان کو سڑک کے کنارے پھینکنا۔
15. افغان مہاجرین کی نقل و حرکت ما سوائے افغان مہاجرین کیمپوں میں۔

صوبائی حکومت  کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپری...
01/07/2024

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کوھاٹ کے افسران نے واپڈا حکام اور کوھاٹ پولیس کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے علاقہ تپی میں بجلی چوروں کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کیا اور عوام الناس سے ملاقات کر کے کنڈا مافیا کے خلاف پیسکو حکام سے تعاون اور بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کہا تاکہ مستقل بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کے مطابق ضلع کوھاٹ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کو ضلع کوھاٹ کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اور بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

صوبائی حکومت  کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپری...
28/06/2024

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نے واپڈا حکام اور کوھاٹ پولیس کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کے علاقہ محمد ذئی اور جنگل خیل میں بجلی چوروں کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کیا اور عوام الناس سے ملاقات کر کے کنڈا مافیا کے خلاف پیسکو حکام سے تعاون اور بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کہا تاکہ مستقل بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کے مطابق ضلع کوھاٹ میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کو ضلع کوھاٹ کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اور بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

28/06/2024

سوشل میڈیا پہ گرمی گرمی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں
درخت لگائیں, گرمی گھٹائیں اس موسم گرما ہر شخص 2 درخت لگانے کا ذمہ اٹھائے

24/06/2024

جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذولفقار علی بھٹی کی زیر صدارت سیکورٹی کے حوالے سے جوائنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول ایڈمنسٹریشن، کوہاٹ پولیس اور دیگر مطالکہ اداروں کے افسران نے شرکت کی .
میٹنگ کا مقصد کوہاٹ ،کرک، بنوں اور لکی مروت میں دہشت گردی کی بگڑتی صورتے حال پر بات چیت کرنا تھا . جی او سی نے کہا کہ ان علاقوں کے لوگ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تو جلد ہی دہشت گردی جیسی لعنت پر قابو پالیںگے

07/06/2024

ہنگو بیورو رپورٹ)ضلع ہنگو کے خوبصورت ترین علاقہ نریاب ڈیم کو 15 سال بعد پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سھ تزئین و آرائش کرکے بحال گیسٹ ہاوس کو بحال کر دیا گیا جو کہ 2008 میں دہشگردوں نے توڑ پھوڑ کرکے مسمار کیا تھا
ٹل سکاوٹس اور ضلع انتظامیہ کی کوششوں سے نریاب ڈیم کے ریسٹ ہاوس کو مزید خوبصورت کردیا پاک فوج اور نائن ڈویژن کے طرف سے نریاب ڈیم میں سیاحوں کیلئے سولر لائٹس لگا دی گئی کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس بریگیڈیئر سخاوت ظاہر خان اور ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حسین نے ریسٹ ہاوس اور سولر لائٹس کا باقاعدہ افتتاح کردیا
افتتاحی تقریب میں کرنل جواد ڈی پی او ہنگو محمد خالد،ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کے علاوہ علاقائی مشران نے بھی شرکت کی تھی

DPO KohatDeputy Commissioner KohatCommissioner Kohat Division, Kohat

لاچی پولیس کی بڑی کاروائ ملزم اعظم۔خان سکنہ لکی مروت مجرم اشتہاری 302 پولیس کو مطلوب تھا جو کہ کافی عرصے سے رپوش تھا s.h...
06/06/2024

لاچی پولیس کی بڑی کاروائ ملزم اعظم۔خان سکنہ لکی مروت مجرم اشتہاری 302 پولیس کو مطلوب تھا جو کہ کافی عرصے سے رپوش تھا s.h.o تھانہ لاچی وقار خان نے چھاپہ مار کر ملزم کو مندوری مے اسلحہ سمیت گرفتار کیا اور تھانہ لاچی منتقل کر دیا۔
DPO KohatDeputy Commissioner KohatCommissioner Kohat Division, Kohat

خیبر پختونخوا کے تھائی فارسٹ اسکول میں 5 ویں ڈپٹی رینجر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب...
06/06/2024

خیبر پختونخوا کے تھائی فارسٹ اسکول میں 5 ویں ڈپٹی رینجر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب باقاعدہ پروٹوکول کے تحت منعقد کی گئی جس میں کئی اہم شخصیات، جن میں اعلیٰ سرکاری عہدیدار، فورسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام، اور دیگر معززین شامل تھے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسف زئی، صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا تھے، اس کے علاوہ حضرت میر، ڈائریکٹر I&HRD، فضل الٰہی CCF-I، یوسف خان کنزرویٹر CCF-II ھزارہ، کمشنر هزاره ڈویژن ظہیراسلام، ڈی ایف او وائلڈ لائف کوہاٹ عبدالصمد وزیر، ڈی ایف او شہریارخان، ڈخ ایف اؤفرہاد علی، ڈی ایف اؤ امجد، اور دیگر معزز مہمانوں نے سید طارق علی شاہ پرنسپل خیبرپختونخواہ فارسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد کے دعوت پر سکول کے گولڈن جوبلی پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے ٹرینیںز میں اسناد تقسیم کیے۔ڈپٹی رینجر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایک اہم تقریب ہے جس میں نئے تربیت یافتہ ڈپٹی رینجرز کی تکمیلِ تربیت کا جشن منایا۔تقریب میں تربیت یافتہ ڈپٹی رینجرز کی تربیت کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات اور انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔یہ تقریب نہ صرف تربیت یافتہ جوانوں کی محنت اور لگن کی تصدیق کرتی ہے بلکہ ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے حوالے سے عزم و حوصلہ بھی بڑھاتی ہے۔ اس تقریب کے ذریعے انہیں جنگلات کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے اہم مشن میں شامل کیا جاتا ہے۔
DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی زیر صدارت پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، کوہا...
05/06/2024

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی زیر صدارت پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس اور محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ کمشنر کوہاٹ نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے احداف کا جائزہ لیا اور اگلے دنوں میں بھرپور انداز سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر کوھاٹ نے ضلع کوھاٹ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔
DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

کوہاٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی ایم آر ایس پولیس کا نور الہی کالونی میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ چھاپہ مار کار...
04/06/2024

کوہاٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی ایم آر ایس پولیس کا نور الہی کالونی میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 8 قمار باز داؤمنی، اسلحہ اور شراب سمیت گرفتار انفارمیشن بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس جابر خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی .کارروائی میں زیر حراست قمار بازوں سے داؤ پر لگی 1 لاکھ 19 ہزار 4 سو روپے کی نقدی اور آلات قمار بازی برآمدگرفتار قمار بازوں کے قبضے سے 1 پستول بمعہ کارتوس اور شراب کی 3 بوتلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں. پکڑے گئے قمار بازوں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے ,

کوہاٹ/درہ آدم خیل قوم اخوروال ورسک موڑ میں موٹرکار حادثے کا شکار۔حادثے میں 1 شخص زخمی۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہ...
31/05/2024

کوہاٹ/درہ آدم خیل قوم اخوروال ورسک موڑ میں موٹرکار حادثے کا شکار۔
حادثے میں 1 شخص زخمی۔ ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ گاڈی کو ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں زخمی ہونے شخص کا نام اور عمر غفار عمر 53 سال سکنہ بنوں.
DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat Kohat Khabrona

کوہاٹ چھاؤنی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں 22 مشتبہ اف...
31/05/2024

کوہاٹ چھاؤنی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں 22 مشتبہ افراد گرفتار
سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی شامل ہے کاروئی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 1 کلاشنکوف, 1 کلاکوف، 1 ریپیٹر، 3 پستول, 1 رائفل،دس چارجر اور درجنوں کارتوس برآمد سرچ آپریشن کا انعقاد محمد زئی اور ملحقہ علاقے کی آبادی میں کیا گیا .کاروائی میں گرفتار افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ چھاؤنی منتقل کردیا گیا ہےڈی ایس پی سٹی حفیظ یوسفزئی اور ایس ایچ او کینٹ آصف حیات کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس و ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا. DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

31/05/2024

حکومتِ خیبر پختونخوا کا 2017 میں پولیس ایکٹ کے تحت پولیس کو دیئے گئے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ

کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع 132 kv gss کوہاٹ پاور گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت ال...
30/05/2024

کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع 132 kv gss کوہاٹ پاور گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کا واقعہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی او 1122 کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو سرگرمیاں فوری طور پر کی گئیں، اور ریسکیو 1122 نے آگ پورے گرڈ میں پھیلنے سے پہلے ہی بجھانے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے چیف ایگزیکٹو پیسکو سے رابطہ کیا اور ان کی درخواست پر صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم روانہ کردی۔
متاثرہ فیڈرز 11kV ہیں:
1. گمبٹ
2. OTS
3. کالونی ٹاؤن
4. کوہاٹ ایکسپریس
5. BCM
6. سلیپر فیکٹری
7. لاچی
ایکسپریس مکمل طور پر تباہ۔

30/05/2024

کوہاٹ: پنڈی روڈ گریڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی

کوہاٹ: آگ لگنے سے ایک پاور ٹرانسفارمر سمیت نو فیڈر متاثر

کوہاٹ: آگ بجھانے کیلئے ریسکیو عملہ پہنچ گیا

کوہاٹ: مزید نقصان کا اندازہ آگ بجھنے کے بعد لگایا جا سکے گا ، پیسکو حکام

DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

علاقہ بنگش روڈ بندش مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب،  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہد اللہ وزیر اور واپڈا ایس ڈی او کے ہمراہ ...
30/05/2024

علاقہ بنگش روڈ بندش مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہد اللہ وزیر اور واپڈا ایس ڈی او کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔پنگو کوہاٹ سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس موقع پر ویلج کونسل چیئرمین ملک بلال حسین بنگش اور دیگر مشران بھی موجود تھے.
DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

ہنگو کوہاٹ روڈ عبد العلی چیک پوسٹ کے مقام پر لودھی  خیل ،رئیسان ،جوزارہ،کچئ،ابراہیم زئ کی اقوام سراپہ احتجاج ۔ پیسکو کے ...
30/05/2024

ہنگو کوہاٹ روڈ عبد العلی چیک پوسٹ کے مقام پر لودھی خیل ،رئیسان ،جوزارہ،کچئ،ابراہیم زئ کی اقوام سراپہ احتجاج ۔ پیسکو کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہنگو کوہاٹ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا.
DPO KohatDeputy Commissioner KohatCommissioner Kohat Division, Kohat

کوہاٹ کے علاقہ کے ٹی ایم میلز ایریہ میں یوسف نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نامعلوم وجوہات کے بنا پر لگی۔ آگ لگ...
29/05/2024

کوہاٹ کے علاقہ کے ٹی ایم میلز ایریہ میں یوسف نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نامعلوم وجوہات کے بنا پر لگی۔ آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔
DPO Kohat Deputy Commissioner Kohat Commissioner Kohat Division, Kohat

Address

Lachi
Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+923275730972

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Khyber Pakhtunkhwa media companies

Show All