Daily Awaz Times Buner

Daily Awaz Times Buner Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Buner, Media/News Company, Dagar, Khyber Pakhtunkhwa.

10/02/2024

پی ٹی ائی کا نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف عبد الکبیر خان اڈوکیٹ پی کے 27 کا میڈیا سے گفتگو۔

25/01/2024
13/01/2024

بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

سپریم کورٹ میں بلّے کے نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر جاری سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی مجھے خبر ملی ہے فیملی پر حملہ ہوا ہے، مجھے ابھی خبر ملی ہے کہ میرے خاندان پر حملہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے خبر آئی ہے، چار ڈالے آئے تھے، بیٹے اور بھتیجے کو مارا پیٹا گیا ہے، میرے گھر سے کمپیوٹر اور کاغذات اٹھا لیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب، اگر ایسا ہوا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں اور وہ کمرۂ عدالت سے چلے گئے۔

بیرسٹر گوہر سپریم کورٹ میں واپس آئے تو چیف جسٹس نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کیا پوزیشن ہے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حالات بہت سنگین ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی معاملے کو طے کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چار ڈالوں میں لوگ میرے گھر آئے، کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے بات ہوئی ہے، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی معلوم کر رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں، اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب تو حد سے بھی تجاوز ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایس ایچ او تو نہیں ہیں، اگر ہم اس معاملے کو حل نہ کر سکیں تو آپ ہمیں کہیے گا، ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو فکس کیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا ہی ہو گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر میں اس عدالت کو نہیں بتاؤں گا تو پھر کس کو بتاؤں، مجھے ان پر اعتماد نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاع ملی ہے کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پولیس پہنچی ہے، پولیس ایک اطلاع پر اشتہاریوں کی تلاش میں ایک گھر پہنچی، پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے اور پولیس واپس آگئی، نہ ہی کسی پر تشدد کیا گیا اور نہ ہی کوئی دستاویزات اٹھائی گئیں، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر خان کے ملازم نے کہا کہ پولیس کے 3 ڈالے آئے، 18 سے 20 اہلکار تھے، گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، تلاشی کے دوران بیرسٹر گوہر کے بیٹے اور بھتیجے کو ہتھکڑیاں لگا کر رکھا گیا، سامان توڑا گیا اور کچھ کاغذات پولیس اہلکار لے کر روانہ ہو گئے۔

13/01/2024

انالله واناالیہ راجعون.
امیر اشاعت التوحید والسنہ ضلع بونیر مولانا محمدحسن صاحب، اور ناظم اعلیٰ بونیر مولانا حضرت حسین صاحب ، روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئےہیں انکا نماز جنازہ آج رات 8 بجے ادا کی جائیگی

13/01/2024

چیف جسٹس صاحب !!!
آپ سہولتکاری نہ کریں، کیس سنیں۔۔
پی ٹی ائی الیکشن کیس کے دوران حامد خان کا چیف جسٹس کو تنبیہ

13/01/2024

‏*تقسیم ہند سے پہلے پنجاب کے دل لاہور سے” پرتاب” نام کا ایک اخبار نکلا کرتا تھا جو کہ پرتاب نام کے ایک ہندو کا تھا وہی اس کا مالک بھی تھا اور چیف ایڈیٹر بھی ،*

*ایک دن پرتاب نے سرخی لگا دی : تمام مسلمان کافر ہیں ،*
*لاہور میں تہلکہ مچ گیا ،پرتاب کے دفتر کے باہر لوگوں کا ہجوم ‏اکٹھا ہو گیا جو مرنے مارنے پر تیار تھا، نقصِ امن کے خطرے کے پیش نظر انگریز کمشنر نے پولیس طلب کر لی، مجمعے کو یقین دلایا گیا کہ انصاف ہو گا اور مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، تمام مکاتب فکر کی مشترکہ کمیٹی کے پچاس آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کٹوا دیا گیا۔ چالان پیش کیا گیا ‏اور میجسٹریٹ نے جو کہ انگریز ہی تھا ،پرتاب سے پوچھا یہ اخبار آپ کا ہے ؟ جی میرا ہے!*

*اس میں جو یہ خبر چھپی ہے کہ مسلمان سارے کافر ہیں اپ کے علم اور اجازت سے چھپی ہے ؟*

*جی بالکل میں ہی اس اخبار کا مالک اور چیف ایڈیٹر ہوں تو میرے علم و اجازت کے بغیر کیسے چھپ سکتی ہے!*
‏آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں؟*

*جی جب یہ جرم ہے ہی نہیں تو میں اس کا اعتراف کیسے کر سکتا ہوں، مجھے تو خود مسلمانوں نے ھی بتایا ہے جو میں نے چھاپ دیا ہے، صبح ہوتی ہے تو یہ لوگ سپیکر کھول کر شروع ہوتے ہیں کہ سامنے والی مسجد واالے کافر ہیں، وہ ظہر کے بعد شروع ہوتے ہیں‏تو عشاء تک ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ فلاں مسجد والے کافر ہیں اور اتنی قطعی دلیلیں دیتے ہیں کہ میں تو قائل ہوگیا کہ یہ واقعی کافر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ عدالت بھی یقین کرنے پر مجبور ہو جائے گی بس اگلی تاریخ پر فلاں فلاں محلے کے فلاں فلاں مولوی صاحبان کو بھی بلا لیا جائے‏اور جن 50 آدمیوں کی مدعیت میں پرچا کاٹا گیا ھے انہیں بھی اگلی پیشی پہ بلا لیا جائے تو معاملہ ایک ھی تاریخ میں حل ہو جائے گا ,*
*اگلی پیشی پر تمام متعلقہ مولویوں کو جو کہ صبح شام دوسرے فرقے کے لوگوں کو مدلل طور پر کافر قرار دیتے تھے اور پرتاب نے جن کا نام دیا تھا، باری باری کٹہرے‏میں طلب کیا گیا۔ مجمعے میں سے تمام افراد کو کہا گیا کہ دیوبندی ، اہل حدیث اور بریلوی الگ الگ کھڑے ہوں!*
*بریلوی مولوی سے قرآن ہر حلف لیا گیا ،جس کے بعد پرتاب کے وکیل نے اس سے پوچھا کہ دیوبندوں اور اھل حدیثوں کے بارے میں وہ قرآن و سنت کی روشنی میں کیا کہے گا ؟*
*مولوی نے کہا کہ‏یہ دونوں توہینِ رسالت کے مرتکب اور بدترین کافر ہیں, پھر اس نے دیوبندیوں اور اہلِ حدیثوں کے بزرگوں کے اقوال کا حوالہ دیا اور چند احادیث اور آیات سے ان کو کافر ثابت کر کے فارغ ہو گیا، جج نے پرتاب کے وکیل کے کہنے پر اہل حدیثوں اور دیوبندیوں سے کہا کہ وہ باہر تشریف لے جائیں!*
‏اس کے بعد دیوبندی اور اہلِ حدیث مولویوں کو یکے بعد دیگرے حلف لے کر گواہی کے لئے کہا گیا، دونوں نے بریلویوں کو مشرک ثابت کیا اور پھر شرک کے بارے میں قرآنی آیات اور احادیث کا حوالہ دیا،*
*پھر تینوں کو ایک ساتھ بلوایا اور کہا آپ تینوں کا شیعہ کے متعلق کیا خیال ہے؟*
*تینوں نے مشترکہ‏طور پر کہا جناب ہم تینوں اس بات پر متفق ہیں کہ شیعہ ہماری نظر میں پکے کافر ہیں ،*
*پھر مجسٹریٹ نے سب کو عدالت سے باھر بھیج دیا ،*
*اس کے بعد پرتاب کے وکیل نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحب آپ نے خود سن لیا کہ یہ سب ایک دوسرے کو کافر سمجھتے اور ببانگ دھل کہتے بھی ہیں اور کافر ہوکر عدالت سے‏نکل بھی گئے ہیں' اب عدالت میں جو لوگ بچتے ہیں ان میں سے مدعیوں کے وکیل صاحب بھی ان تینوں فرقوں میں سے کسی ایک فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں' لہذا یہ بھی کافروں میں سے ہی ہیں' باقی جو مسلمان بچا ہے اسے طلب کر لیجئے تا کہ کیس آگے چلے؟
*مجسٹریٹ نے کیس خارج کر دیا
‏اور پرتاب کو باعزت بری کردیا اور پرتاب اخبار کو بھی دوبارہ بحال کر دیا ،*
*یہ دھندا تقسیم ہند کے ستر سال بعد بھی جاری وساری ہے!

منقول

13/01/2024

بریکنگ نیوز
ضلع بونیر میں مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کا انتخابی اتحاد ہوگیا۔۔۔۔۔

12/01/2024
12/01/2024
ججوں کے استعفوں کا سلسلہ جاری
12/01/2024

ججوں کے استعفوں کا سلسلہ جاری

12/01/2024

تین اور اھم ججز استعفی' دیں سکتے ہیں۔ اندرونی زرائع

12/01/2024

بونیر : پی ٹی ائی ، پی کے 27کے امیدوار کا انتخاب ۔معمہ بن گیا
ابھی تک کیسی کا نام سامنے نہیں ایا

افغان طالبان کہتے ہیں ھم نے مولانا کو افغانستان کے دورے کی دعوت نہیں دی۔ وہ خود ایا ہے اور الیکشن میں حمایت حاصل کرنا چا...
12/01/2024

افغان طالبان کہتے ہیں ھم نے مولانا کو افغانستان کے دورے کی دعوت نہیں دی۔ وہ خود ایا ہے اور الیکشن میں حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں

29/12/2023

بونیر پی جے 27سے بیٹ کے ٹکٹ کیلئے امیدوار فضل اکبرخان کا اپنے ساتھیوں سمیت خصوصی ٹاک شو۔

30/11/2023

پشاور :- صوبائی دارالحکومت پشاو رکی تاریخ میں پہلی بار شہریوں سے چوری اور چھینے جانے والے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی روک تھام کو یقیی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کےلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب’’ایف ایم سی ‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی گئی، جبکہ موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کےلئے خصوصی فارم کا اجراء بھی کردیا گیا ہے فارم موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدور اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز کی تصدیق کے بعد رجسٹر کیا جائے گا جس کےلئے طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے ابتدائی طور پر پشاور کی سطح پر یہ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر تک بڑھایاجائےگا کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے موبائل ایپ لانچ کرنے پر جہاں موبائل فونز ڈہلروں نے سراہاہے و ہیں شہریوں کی جانب سے اس ایپ کو احسن اقدام قراردیا گیا ہے

آج ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں *سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی* کی جانب سے خصوصی ایپ’’ایف ایم سی ‘‘ کو باقائدہ طور پر لانچ کردیا گیا، کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پشاور کے شہریوں کی سہولت اور موبائل فونز چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے، پشاور کے شہریوں کی سہولت اور موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے تاجر وں کیلئے نئی موبائل ایپ لانچ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ’’ایف ایم سی ‘‘ فائنڈ مائی سیل فون کے نام سے ایپ پشاور کے تمام تھانہ جات اور رجسٹرڈ دوکانداروں کے پاس یہ سہولت موجود ہوگئی ،جس میں خرید و فروخت کے دوران موبائل فروخت کرنے والے کا نام ، ولدیت ، موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر سمیت موبائل فون کی آئی ایم ای آئی محفوظ کیا جائے گا جس کے تحت موبائل کی خرید و فروخت کرنے والے رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس فوری طور پر سنیچنگ کے دوران چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کا فوری ڈیٹا آجائے گا، یہی ڈیٹا پشاور پولیس حکام،پشاور پولیس کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ میں موجود موبائل ایپ پر بھی الرٹ کی صورت میں جاری ہوجائے گا ، جس سے موبائل چوری میں ملوث عناصر کا سدباب ممکن ہو سکے گا ، خصوصی موبائل ایپ ضلع بھر کے تھانوں کیساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کے دوران بھی استعمال کی جائے گی،

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موبائل فونز کی خرید وفروخت میں شفافیت اور چوری شدہ موبائل فونز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاو رکی تارےخ مےں پہلی بار جرائم پےشہ عناصر کےخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کےلئے’’ایف ایم سی ‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی گئی ، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور ، ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی* نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی ایپ لانچ کرتے ہوئے اس کی افادیت اور استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس کا کام عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے، جس کیلئے تمام تر اصلاحات اور دستیاب وسائل کو بروکار لانا ہے، شہر میں راہزنی، سنیچنگ ،چوری شدہ اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والے موبائل کی خرید وفروخت کا آسان حل ڈھونڈنے کیلئے خصوصی موبائل ایپ ’’ایف ایم سی ‘‘ فائنڈ مائی سیل فون لانچ کر دی گئی ہے،جس کا مقصد پولیس اصلاحات میں مزید بہتری لاکر تاجروں کو آسان سہولیات فراہم کر نا ہے ، جبکہ موبائل ڈےلرز کی رجسٹرےشن کےلئے خصوصی فارم کا اجراء بھی کردےا گےا ےہ فارم موبائل ڈےلر اےسوسی اےشن کے صدور اور متعلقہ تھانے کے اےس اےچ اوز کی تصدےق کے بعد رجسٹرکےاجائےگاجس کےلئے طرےقہ کار بھی واضع کےاگےا ہے ابتدائی طور پر پشاور کی سطح پر ےہ اےپ لانچ کی گئی ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر تک بڑھاےاجائےگا

عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر گوہر ’قائم مقام چیئرمین‘ کے امیدوار نامزدبیرسٹر علی گوہر خان نے کہا کہ ’میں اس وقت تک اس سی...
30/11/2023

عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر گوہر ’قائم مقام چیئرمین‘ کے امیدوار نامزد
بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا کہ ’میں اس وقت تک اس سیٹ پر اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا جب تک خان صاحب واپس اپنی سیٹ پر باعزت طور پر واپس نہیں آتے۔‘
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بدھ کو کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات آئندہ ہفتے یعنی دو دسمبر 2023 کو کرائے جائیں گے جس کے لیے عمران خان نے بیرسٹر گوہر علی خان کو قائم مقام چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہدایات عمران خان کی جانب سے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک عمران خان انٹرا پارٹی انتخاب نہیں لڑیں گے۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 دنوں میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ ’عمران خان نے کہا ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور یہ انٹرا پارٹی الیکشن ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اور فیصلہ جلد ہو جائے تو میں بطور چیئرمین دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن لڑ لوں گا۔‘

عمران خان کی جانب سے نگران چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کیے جانے پر بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا کہ ’خان صاحب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا کہ ’میں عمران خان کے نامزد نمائندہ جانشین کی حیثیت سے ہوں گا۔ پی ٹی آئی وہ ہی ہے جو عمران خان کی ہے، خان صاحب لیڈر ہیں، چاہے وہ جیل کے اندر ہیں یا جیل سے باہر ہیں۔‘
نہوں نے کہا کہ ’میں اس وقت تک اس سیٹ پر اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا جب تک خان صاحب واپس اپنی سیٹ پر باعزت طور پر واپس نہیں آتے۔‘

بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں؟

ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر گوہر علی خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2004 سے وکالت کا باقاعدہ آغاز کرنے والے گوہر خان نے جولائی 2022 سے عمران خان کی عدالتوں میں نمائندگی شروع کی۔

بیرسٹر گوہر علی خان پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات کے لیے معاوضہ لیا کرتے تھے، تاہم 2022 سے وہ بغیر کسی معاوضے کے جماعت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

گوہر خان پہلے ایسے وکیل ہیں جنہوں نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں سب سے پہلے رٹ پٹیشن دائر کی اور توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ ایسا تاریخی کیس تھا، جس نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

گوہر خان کہنا تھا کہ ’تبدیلی اور اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، میں جدوجہد کے ساتھ ہوں۔ ہمیں یہ پرانا نظام ختم کرنا ہے جس کے لیے اصلاحات لانا ضروری ہیں۔‘

30/11/2023
ھمارہ مقصد بدعات،رسومات،شرکیات کا خاتمہ اور قران  و سنۃ کی اشاعت ہے مولا نا طیب طاھریھمارے شاگردوں کی دنیا میں تعداد 20ل...
03/10/2023

ھمارہ مقصد بدعات،رسومات،شرکیات کا خاتمہ اور قران و سنۃ کی اشاعت ہے مولا نا طیب طاھری

ھمارے شاگردوں کی دنیا میں تعداد 20لاکھ تک پہنچ گئ ہے ۔ وفد سے گفتگو۔
نگری امازی بونیر کی وفد کا مولانا نجم الرحمان صاحب کی قیادت میں امیر اشاعت وصدر وحدت المدارس شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری سے ملاقات۔
(بونیر دواخان جانان)
1 اکتوبر 2023 بروز اتوار مولانا نجم الرحمن بونیری کی قیادت میں 27 افراد پر مشتمل ایک وفد نے امام الموحدین قائد انقلاب قرانی ،شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری سے انکے حجرے واقع پنجپیر صوابی میں ملاقات کی۔ وفد میں علماء کرام کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات موجود تھے ۔ پنجپیر ہاوس پہنچتے ہی شیخ القرآن مولانا طیب طاھری صاحب نے بذات خودوفد کا زبردست استقبال کیا ۔ تعارف اور بہترین مہمان نوازی کے بعد مولانا نجم الرحمن نے ملاقات کا ایجنڈا پیش کیا اور تفصیلی گفتگو کے بعد مولانا صاحب کو امازئ بونیر انے اور مہابن کی سیر کرنے کی دعوت دی جیسے مولانا صاحب نے بخوشی قبول کر لیا۔۔وفد کے انے پر شیخ القرآن نے خوشی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اس مفادات اور فسادات کےدور میں خالص دینی اور قرآنی محبت والے لوگ کم ملتے ہیں۔ اور مجھے خوشی ہوئی کہ اج بھی لوگ دین کی نسبت سےملنے، تقریبات منعقد کرنے اور قران و سنت کو پھیلانے کیلئے جی لگا کر محنت کر تے ہیں جس کا انکو یقین" اجر ملے گا
بعد میں متحدہ پریس کلب جنرلسٹ یونین بونیرکے نمائیندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے حضرت شیخ صاحب نے اپنی زندگی کے ابتدائی دور، تعلیمی سلسلے، اور اپنے والد صاحب جناب شیخ القران مولانا محمد طاھر صاحب (نورللہ مرقدۂ) کے زندگی کے حالات بیان کیئے۔ یاد رہے پاکستان میں ترجمہ قران پاک کے سلسلے میں 67روزہ سب سے بڑا اجتماع پنجپیر کے مقام پر ہی ہوتا ہے۔ وحدت المدارس بورڈ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وفاق المدارس کے نصاب میں قران کو وہ حیثیت و فوقییت نہیں تھی جو ھم چاہتے تھے۔ اور ہمارے طلباء سے بھی اچھا سلوک نہیں رکھا جاتا تھا جس کی وجہ سے ھم نے الگ بورڈ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے بھی اب دوسالہ کورس متعارف کروا رہے ہیں تاکہ وہ ڈیوٹی سے فارغ اوقات میں ترجمہ قران اور بنیادی علم حاصل کر سکیں۔ طلباء کی تعداد اور مدرسے کی انتظام کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ ھمارے طلباء کی تعداد دنیا بھر میں 20لاکھ سے زیادہ ہے جس میں جنرل مبین بھی یہاں سے قران پڑھا ہے۔ میرے اور میرے والد صاحب کے کتابیں ایران، قطر، اور دیگر ممالک میں دیگر زبانو میں ترجمہ کرکے چھپ چکے ہیں۔مدرسہ ھم اپنے مدد اپ کے تحت چلا رہے ہیں اپنی امدنی کا کچھ حصہ ،خیرات زکواۃ دیتے ہیں باقی باہر سے جو بندے خود دینا چاہتے ہیں وہ لیتے ہیں باقی چندہ نہیں کرتے۔ اشاعت توحید وسنۃ کےبارے میں انکا کہنا تھا کہ یہ خالص قران و سنۂ کو پھیلانے اور اسے عام کرنے، بدعات، رسومات، شرکیات کا رد کرنے کیلئے ہے اور ھماری نہ کوئی سیاسی وابستگی ہے نہ ہی کوئی سیاسی مقاصد ہیں۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور اسکے رول پر تفصیلی گفتگو کی۔ دور جدید کے تقاضوں اور پیش انے والے مشکلات کے حوالے سے دواخان جانان کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے حضرت نے فرمایا کہ اس طرف بہت کم لوگ توجہ دیتے ہیں لیکن ھم اس پر بھر پور کام کرتے ہیں اور مفتی کرام کو مقالہ دیتے ہیں جو تین سو سے لیکر اٹھ سو صفحوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور ابھی تک کئی سو موضوعات پر ہمارے پاس مقالے پڑے ہوئے ہیں جس میں ، زراعت، ڈیجیٹل تصاویر اور ویڈیوز کی شرعی حیثیت وغیرہ شامل ہیں مگر چھپائی ھم مالی مشکلات کی وجہ سے نہیں کر سکتے۔
وفد کے ارکان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ حضرت سے ملکر ھم سب دنگ رہ گئے ،ہم نے اپنی زندگی میں شیخ القرآن جیسا ادمی نہیں دیکھا ایک چھوٹے سے ممبر سے ملنا کتنا مشکل ہوتا ہے ایک چھوٹے سے پیر مولوی کتنے تکلفات کرتے ہیں
لیکن اج امیر اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ وصدر وحدت المدارس ،لاکھوں علماء، مجاھدین ،افسران کےاستاد ،بین الاقوامی شخصیت اور مالی لحاظ سے خیبرپختونخواہ کے مالدار ترین شخصیت دین کی وجہ سے کتنے عاجزی کے ساتھ ہمارے ساتھ زمین پر بیٹھ گیا اور ہر ساتھی کو الگ الگ محبت دی۔ وفد کے تمام ساتھیوں نے بار بار انے کا عزم کیا اور موت تک شیخ القرآن کی شانہ بشانہ رہنے کیلئے وعدے کئے۔ اخر میں انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ حالات سے نجات صرف قران و سنۃ پر عمل کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ قران سیکھیں، پھیلائیں اور اپنے بچوں کو قران کی تعلیم دیں۔ کہ یہ دنیا و اخرت دونوں کی کامیابی ہے۔ اخر میں وفد کے اراکین نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات اور وحدت المدارس بورڈ کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کی۔

سوات خوازہ خیلہ  :  ایک گودام سے ذخیرہ شدہ چینی کے 000 14 بیگ برآمد.پھر کہتے ہیں چینی مہنگی ہو گئی
09/09/2023

سوات خوازہ خیلہ : ایک گودام سے ذخیرہ شدہ چینی کے 000 14 بیگ برآمد.
پھر کہتے ہیں چینی مہنگی ہو گئی

09/09/2023

بونیر:پاکستان تحریک انصاف پی میں لوگوں کے شمولیت کا سلسلہ جاری۔ گذشتہ روز درہ امبیلا میں 50 افراد شہزاد اکبر خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف پی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر چئیر مین وی سی ملکا سید خورشید باچا، سیمع نگری، چائینہ خان سورہ بھی شامل تھے۔

امازئ: ملکا کے پختہ سڑک کو املوک درہ سے ملانے کیلئے امولکدرہ کے عوام نے خود سڑک تعمیر کیا۔ 3.5کلومیٹر سڑک کا اخری پورشن ...
09/09/2023

امازئ: ملکا کے پختہ سڑک کو املوک درہ سے ملانے کیلئے امولکدرہ کے عوام نے خود سڑک تعمیر کیا۔
3.5کلومیٹر سڑک کا اخری پورشن ماسپخین تا املوکدرہ مابنڑ ویلفئیر ٹرسٹ کے جوانوں نے تعمیر کرکے سیاحتی مقام باغونہ مابن کیلئے متبادل اسان راستہ فراھم کیا۔ اس سڑک سے املوکدرہ کے عوام کا رابطہ اسان ہو جائے گا اور وہ ملکا تک کے پختہ سڑک سے استفادہ کر سکیں گے۔ یاد رہے یہ سڑک باھمی تعاون اور عوامی چندے سے بنا۔ حکومت وقت اس سڑک کی پختگی اور توسیع کرکے اس علاقے میں سیاحت کی فروغ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ عوامی مطالبہ۔

09/09/2023
27/08/2023

سیاحتی مقام مہابن میں فیاض خیشکی صاحب، پشتو سینگر کا خوبصورت غزل

الائی بٹگرام میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے اصل ھیروز یہ دونوں افراد ہیں۔ جو کام کمانڈو نہ کرسکے وہ کام ان دونوں نے کیا ا...
23/08/2023

الائی بٹگرام میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے اصل ھیروز یہ دونوں افراد ہیں۔ جو کام کمانڈو نہ کرسکے وہ کام ان دونوں نے کیا اور رات گئے اندھیرے میں 6افراد ریسکیو کئے۔ طلحہ محمود صاحب نے سب ٹیم ممبرز کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ مگر حکومت ابھی تک خاموش ہے۔

بونیر گندم کے سمگلنگ پر پابندی عائد کیا جائے عوامی حلقے اور زمیندار ایکشن کمیٹی قلعہ سیف اللہ کا صوبائی حکومت سے مطالبہ
01/06/2023

بونیر
گندم کے سمگلنگ پر پابندی عائد کیا جائے
عوامی حلقے اور زمیندار ایکشن کمیٹی قلعہ سیف اللہ کا صوبائی حکومت سے مطالبہ

01/06/2023

جسم پر بننے والے ان نشانوں کو دھپڑ یا وہیل کہتے ہیں اور اس حالت کو چھپاکی (urticaria) کہتے ہیں۔مریض کو جسم پر بےتحاشہ خارش کا مسلہ ہوتا ہے ۔یہ دھپڑ بنتے اور غاٸب ہوتے رہتے ہیں اور درمیان میں ایسے لگتا ہے جیسے بالکل غاٸب ہو گۓ ہوں۔
یہ ایک الرجک ردعمل ہے.
اس کی وجہ خوراک (انڈے، مونگ پھلی وغیرہ)،درخت,پودے,حشرات,
دواٸیاں، اور یہاں تک کہ وائرل انفیکشن بھی ہو سکتے ہیں۔
اس حالت کا علاج الرجی کی ادویات کے استعمال سے کیا جاتا ہے۔ کچھ سنگین صورتوں میں ہمیں سٹیراٸڈ ادویات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اہم یہ ہے کہ محرک عنصر کی نشاندہی کریں اور اس سے بچیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔
ڈاکٹر ارشد محمود
چاٸلڈ اسپیشلیسٹ

Address

Dagar
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share