اپنے علاقے کی تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لیے ہمارا آفیشل فیسبک پیج دربند نیوز کو لائک اینڈ فالو کریں شکریہ
(1)
25/10/2025
#اوگی علی زمان ولد فقیر محمد، عمر تقریباً 45/46 سال، ساکن سیری گوریا، موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے ٹالیاں کے قریب نامعلوم مُسلح افراد نے مبینہ طور پر راہزنی کے دوران فائرنگ کر کے انہیں ق_ت_ل کردیا
وقوعہ کی اطلاع پر سابق ایم این اے نوابزادہ صلاح الدین بھی موقع پر پہنچ گئے
ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزمان نے دوسرے موٹر سائیکل سوار سے موبائیل بھی چھین لیا
25/10/2025
بیٹا باپ کو دائیں اور ماں کو بائیں کندھے پر بٹھا کر
سو سال بھی چلتا رہے تو انکا حق ادا نہیں کر سکتا
24/10/2025
24/10/2025
سید دلبر شاہ اسٹام نویس کے فرزند صدام شاہ اور حکیم سید نیاز علی شاہ کے فرزند نعمان علی شاہ نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے ساتھ خوبصورت گروپ فوٹو بنوا کر اس لمحے کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا لیا۔ 📸دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان دونوں نوبیاہتا جوڑوں کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے، ان کی زندگی محبت، امن اور خوشیوں سے بھر دے، اور ان کے درمیان ہمیشہ اخلاص و اعتماد قائم رکھے۔ 🤍🌿
اللہ پاک ان کے اس نئے سفر کو کامیابیوں، سکون اور دائمی مسرتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین ثم آمین
23/10/2025
دربند کے سابقہ کرکٹر احمد زمان اور مستری نیاز کے والدِ محترم، شیر زمان (بسگ )والے وفات پا چکے ہیں جنکی نمازہ جنازہ کل جمعہ کی نماز کے بعد دربند میں ادا کی جائے گی اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
23/10/2025
علاقہ تناول کی جانی پہچانی، بااخلاق اور محترم شخصیت جناب بھائی ذوالفقار سیجپور نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ان کا یہ نیک عمل اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے سفر کو باعثِ برکت بنائے، اور ہم سب مسلمانوں کو بھی اپنے پیارے گھر خانۂ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔
آمین
22/10/2025
*عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقادڈھوڈیال میں کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شہری اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز لے کر پہنچے تو ڈی پی او مانسہرہ نے انہیں نہایت تحمل، توجہ اور خلوص سے سنااورمتعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے، جنہیں عوام نے بے حد سراہا۔
کھلی کچہری میں ڈی ایس پی شنکیاری جاوید خان، ڈی ایس پی ٹریفک ارشد خان سمیت دیگر پولیس افسران، علماء کرام، بلدیاتی نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کھلی کچہری کے دوران عوامی نوعیت کے اہم مسائل پر فوری اقدامات عمل میں لائے گئے۔ بازاروں میں نو پارکنگ اور منی اڈوں کے خاتمے کے معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا، جبکہ اسکول و کالجز کے اوقات میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر اوباش نوجوانوں کے جمع ہونے کی شکایات پر ڈی پی او مانسہرہ نے تمام پولیس افسران کو فوری کارروائی اور ایسے عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل براہ راست سننا اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل میری اولین ترجیح ہے، پولیس کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
ڈی پی او مانسہرہ نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، لہٰذا پولیس اور عوام کے مابین اعتماد اور رابطے کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
عوام نے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے عوام دوست رویے، فوری اقدامات اور جرائم کے خاتمے کے لیے ان کی پُرعزم کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
22/10/2025
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے صوبائی قیادت کی مشاورت سے حلقہ این اے ۱۸ ہری پور کا ٹکٹ بابر نواز خان کو جاری کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان،فاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)امیر مقام، سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر ،سابق وزیراعلی پیر صابر شاہ،سابق رکن قومی اسمبلی سردار مشتاق، کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی اور وفاقی وزیر وفاقی مبشر اقبال کی موجودگی میں ٹکٹ بابر نواز خان کو دیا۔
Be the first to know and let us send you an email when DarBand news Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.