W Waziristan News

W Waziristan News w waziristan news

13/02/2024

اپر وزیرستان سے نومنتخب ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف آصف خان محسود کو وزیراعلی بنائے جانے کا امکان۔ زرائع
آصف خان محسود عمران خان کے دیرینہ ساتھی سینیٹر دوست محمد خان کے فرزند، سابق کمشنر پشاور ریاض خان محسود کے بھائی ہیں۔
آصف خان محسود کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع جنوبی وزیرستان سے ہے اگر آصف خان محسود کو وزیراعلی خیبر پختونخوا تعینات کرلیا گیا تو نہ صرف آپریشن زدہ جنوبی و شمالی وزیرستان بلکہ پورے ساوتھ ریجن کے لئے انتہائی خوش آئیند اقدام ہوگا۔
آصف خان محسود ایک انتہائی پڑھے لکھے نوجوان ہیں انہوں نے امریکہ سے اپنی ڈگری مکمل کی ہے اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔
آصف خان محسود کو وزیراعلی بنانے سے نہ صرف جنگ زدہ قبائلی علاقوں خصوصا جنوبی و شمالی وزیرستان میں ترقی ہوگی بلکہ پورے خیبر پختونخوا میں ترقی ہوگی۔

29/01/2024

جمعیت علمائے اسلام حلقہ محسود کے مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس مدرسہ اصحاب صفہ وزیر آباد ٹانک میں شروع ۔۔
اجلاس کے ابتدائی مناظر ۔۔
ان شاءاللہ جیت کتاب کی ہوگی ان شاءاللہ

07/07/2023


ایم این اے و چیئرمین
مولانا محمد جمال الدین تحصیل مکین میں رغزائی ملک شائی قوم کی شمولیتی پروگرام سے اظہار خیال-
بتاریخ 3 جولائی کو اپر جنوبی وزیرستان تحصیل مکین کے گاؤں تودہ چینہ رغزایی ملک شاہی کے پورے گاؤں نے متفقہ طور پر ایم این اے مولانا محمد جمال الدین کی موجودگی میں جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان .شمولیتی پروگرام میں گاؤں ملک شاہی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی. پروگرام میں ملک شاہی کے اہم سیاسی ورکرز نوجوانان ، ملکانان اور علاقائی مشرانوں نئے شرلت کی ،جسمیں ملک حاجی مینہ گل, ملک رمضان ,ڈکٹر ولی اللہ خان , ملک ممتاز,محمد مختیار پوری قوم سمت ائیندہ سیاسی سفر جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ کرنے کا اعلان کیا-ایم این اے و چیئرمین مولانا محمد جمال الدین نے ملک شائی قوم کو مبارکباد دی-

07/07/2023

-
اپر وزیرستان دورہ-
گزشتہ ہفتہ ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین نے جنوبی وزیرستان کا تفصیلی دورہ کیا-
ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین نے جمعیت عُلَما اسلام حلقہ محسود کابینہ کے ہمراہ وچہ خورہ تابے لنگرخیل ،کوٹکی ،کرنگائی ،خیسور،بروند،شہور، و دیگر علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا از خود مانیٹرنگ ۔
ایم این اے و چیئرمین مولانا محمد جمال الدین نے اپنے خطیر فنڈ سے جاری مختلف ترقیاتی اسکموں کا خود جائزہ لیا۔
ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین کو اپر وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

ایم این اے و چیئرمین مولانا محمد جمال الدین نے مختلف ترقی یاتی منصوبوں کا سنگ بنیادِ رکھا-
سنگ بنیادِ کے موقع پر ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین نے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سنگ بنیادِ پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہو-اپر وزیرستان میں سڑکو،پلو،اور دیگر منصوبو سے اس پورے علاقہ میں اب ترقی کا نیا دور شوروع ہوگا-

ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین نے ہدایات کی کہ اپر وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے-ان ترقیاتی کاموں پر دن رات محنت کیا جائے ،معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے-

ایم این اے و چیئرمین مولانا جمال الدین نےبعد ازاں مختلف مقامات پر فوت شدگان کے گھروں میں جا کر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
دورہ میں سابقہ سینیٹر مولانا صالِح شاہ، سابقہ ایم پی اے حافظ عصام الدین،ناظم مفتئ احمد شئیر و دیگر بھی موجود تھے-

اپر جنوبی وزیرستان چیئرمین سب ڈویژن لدھا کونسل حاجی تاج ملوک کی جناب سے اپر جنوبی وزیرستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے لیے تحص...
30/05/2023

اپر جنوبی وزیرستان چیئرمین سب ڈویژن لدھا کونسل حاجی تاج ملوک کی جناب سے اپر جنوبی وزیرستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے لیے تحصیل کونسل لدھا کے ممبران پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹیوں؛ پریذائیڈنگ آفیسر لدھا کونسل سمیت میڈیا کوآرڈینیشن کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے؛

ممبر میڈیا کوآرڈینیشن سب ڈویژن لدھا کونسل

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں  ایم  این اے و چئیرمین مولانا جمال الدین کی سربراہی میں وفد کی م...
30/05/2023

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ایم این اے و چئیرمین مولانا جمال الدین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔

وفد میں چیئرمین فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر وہاب،پروفیسر محمد شعیب محسود، و دیگرشامل تھے۔

ملاقات میں ملکی و صوبائی اور خصوصی طور پر ساوتھ وزیرستان
کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون۔وزیراعظم شہباز شریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر اردوان کو...
30/05/2023

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر صدر اردوان کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے نومنتخب صدر سے گفتگو
گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز شریف
مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اجلاس میں شرکت کےلئے آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
آپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف
ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا
صدر اردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

30/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان ریشوڑہ بروند میں محسودویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے ماوا سکول اینڈ کالج کی عمارت کی بنیاد رکھ دی،اس موقع پر علاقے عمائدین اور نوجوانوں نے محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کی تعلیم کے میدان میں تعلیمی اداری کی بنیاد رکھ کر علاقے کی ترقی کیلئے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے ،اس موقع پر آرکیٹیکچرکامران محسود اور جنرل سیکٹری ماوا ڈاکٹر نور زمان محسود نے کہا کہ تعلیمی ادارہ تعمیر ہونے کے بعد علاقے کے غریب اور یتیم بچے مفت تعلیم سے مستفید ہونگے،مزید تفصیل اس ویڈیو میں

ٹانک؛گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرینگ سے جان بحق بلال محسود کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے جب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک لایا گی...
30/05/2023

ٹانک؛
گزشتہ شب نامعلوم افراد کی فائرینگ سے جان بحق بلال محسود کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے جب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک لایا گیا تو مقتول کی ڈیڈباڈی صبح تک ہسپتال میں موجود رہا کیوں کہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا بلال کے میت کے ساتھ آنے والے لوگوں نے بتایا کہ بلال محسود کی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر کے گھر کے دروازے پر بھی دستک دی لیکن ڈاکٹر نے صاف آنے سے انکار کردیا۔بد قسمتی یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کے سابق ایم ایس عباس شیرانی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ایم ایس کے چارج ایک فیمیل ڈاکٹر کو دینا ٹانک کے عوام کے ساتھ کھلم کھلا مزاق ہے۔اندھرونی زرائع کے مطابق فیمیل ایم ایس کے تعیناتی کے بعد ہسپتال نے قصاب خانے کی شکل اختیار کردیاہے صفائی کی ابتر صورتحال ہر طرف سے بدبو اور ہسپتال میں گند کے ڈھیرے اور مسائل میں دن با دن اضافے نے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ کردیاہے فیمیل ایم ایس کی تعیناتی کا مطلب حالیہ دوایوں کی مد میں کروڑوں روپے کے سکینڈل کو رفع دفع کرنا اور موجود مڈیسن کی پرائویٹ پر چیز میں خوب کرپشن کرنا ہی مقصد تھا ستم ضریفی کی بات یہ ہے درجنوں میل ڈاکٹر موجودگی کے باوجودایک فیمیل ڈاکٹر کو ایم ایس کی چارج دیناٹانک کے عوام کے ساتھ ایک کھلا مزاق ہے جہاں ایم ایس تک کسی بھی مرد کے رسائی نہ ممکن ہے اس حوالے سے مقامی میڈیا میڈیا پر چلنے والے خبروں کے بعد انکو بلک ملینگ کے الزام لگا کر خاموش کردیا۔ہسپتال میں اندھر نگری کی راج ہے کوئی ڈاکٹر اور سٹاف موجود نہیں گھر بیھٹے حرام کی تنخواہیں لے رہے ہیں ایم ایس صاحبہ کی نظریں عوام کی پریشانی یا ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی غیر حاضری کے بجائے اپنے خوب خوردبرد پر مرکوز ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک شعیب خان۔کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری طور پر فیمیل ایم ایس کو ہٹانے اور میل ایم ایس ڈاکٹرکی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو تین ماہ سے جاری خورد برد کے شفاف انکوائری کا مطالبہ دہرایا ہے

30/05/2023

فخر قبائل،فرزند وزیرستان ، سیلف میڈ جمشید برکی کے لئے بڑا اعزاز ، دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک کمپنی Sony نے انہیں پاکستان کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرلیا ہے ۔
جمشید کی کہانی ہر اس نوجوان کے لئے ہے ۔ اگر وہ
صرف محنت ، صبر اور مستقل مزاجی کو اپنا لے تو کامیابیاں ضرور اس کے پاوں پڑے گی ۔
بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات

ملک امان اللہ کا بیٹا اور ملک حاجی محمد عبدلائی کا بھتیجا بلال نواز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ۔۔ جسکا نماز جنازہ آ...
30/05/2023

ملک امان اللہ کا بیٹا اور ملک حاجی محمد عبدلائی کا بھتیجا بلال نواز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ۔۔ جسکا نماز جنازہ آج 2:30 کو سپین جامعیہ مسجد میں ادا کیا جائے گا۔۔۔
امان اللہ خان اللہ آپکو اور آپکی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔۔ آمین۔۔

 #اپر جنوبی وزیرستان اج تحصیل چیرمین/میئر حاجی تاج ملوک کی ہدایات کے مطابق تحصیل کونسل سب ڈیویژن لدھا دفتر حال میں پریذا...
29/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان

اج تحصیل چیرمین/میئر حاجی تاج ملوک کی ہدایات کے مطابق تحصیل کونسل سب ڈیویژن لدھا دفتر حال میں پریذائڈنگ آفیسر/ سپیکر جناب احسان محسود ایڈوکیٹ کے زیر صدارت تحصیل ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کا ایجنڈہ مختلف ذیلی ڈیپارٹمنٹ کیلئے کمیٹیوں کو فعال کرنے بارے لائحہ عمل تیار کرنا تھا ۔۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تحصیل ممبر نور نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔۔۔
سپیکر تحصیل کونسل احسان ایڈوکیٹ نے سب سے پہلے محکمہ تعلیم پر تمام تحصیل ممران سے تجاویز طلب کی۔۔۔
ہر ویلیج چیرمین نے اپنے اپنے ویلج کونسل میں سکولوں کے مسائل کے بارے میں متعلقہ کمیٹی اور سپیکر کو اگاہ کیا۔۔۔
اجلاس میں موجود ایجوکیشن کمیٹی کے محمد یامین، ثناءاللہ اور ناول وغیرہ نے کہا کہ وہ 2 جون کو ایجوکیشن افسران کے ساتھ میٹینگ کرینگے اور اپکے مسائل انکے ساتھ زیر بحث لائینگے۔۔
سوشل ویلفیئر پر بات ہوی جس کی کمیٹی کا صرف اسحاق اور احسان موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بھی اپنی ذمداری پوری کرکے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرینگے اور متعلقہ افسران سے ملاقات کرینگے۔۔
محکمہ زاراعت پر بات ہوی جس کی کمیٹی کے حسیب اور اسماعیل ہیبت خیل اجلاس میں شریک تھے انہوں نے کہا کہ چونکہ اب ہم پر ذمداری آ گئی ہے تو میں بھی اس سلسلے میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کرینگے۔۔۔
سپورٹس کمیٹی کے رشید اور سیف اللہ برکی اجلاس میں شریک تھے انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سپورٹس افیسر کے ساتھ مل چکے ہیں اور انکو بتایا ہے کہ آپ جو بھی حکمت عملی جاری کرینگے تو کمیٹی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
اخر میں تمام چیرمنان متفقہ طور پر اس بات اتفاق کیا کہ چونکہ تمام ڈیپارٹمنٹ کیلئے ذیلی کمیٹیاں بن چکی ہیں۔۔۔ اب جس کا کوئی بھی مسلہ ہوگا وہ متعلقہ کمیٹی کو تحریری شکل میں پیش کرینگے اور پھر سٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان اس بات کے پابند ہونگے کہ وہ اپکا مسلہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمداروں کے سامنے رکھ کر آپکے ویلیج کونسل کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ اسی سلسلے میں عنقریب کمیٹیوں سے رپورٹ طلب کرنے بارے اجلاس طلب کیا جائے گا۔


 #اپر جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا؛تحصیل چیئرمین سب ڈویژن لدھا؛ جناب حاجی تاج ملوک سمیت سب ڈویژن لدھا کونسل کے ممبران نے...
29/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا؛
تحصیل چیئرمین سب ڈویژن لدھا؛ جناب حاجی تاج ملوک سمیت سب ڈویژن لدھا کونسل کے ممبران نے اپر جنوبی وزیرستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے کے کارکن منتخب کیئے
سب ڈویژن لدھا کے عوام کا خدمت کرنے کا ان کو موقع ملا ہے اس موقعے کو ضائع نہیں کریں گے انشاءاللہ ایجوکیشن کے حوالے سے سب ڈویژن لدھا کے عوام کا بہتر سے بہتر خدمت کریں گے

جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود کی قیادت جناب سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ قریشی,  ایم پی اے مولانا عصام الدین قریشی اور مئی...
28/05/2023

جمعیت علماء اسلام حلقہ محسود کی قیادت جناب سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ قریشی, ایم پی اے مولانا عصام الدین قریشی اور مئیر سب ڈویژن لدھا الحاج تاج ملوک صاحب امن جرگہ مکین پہنچ گئے ہیں یاد رہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جہاں قوم کی بات ہو وہاں سیاست بالاتر ہوکر قوم کا ساتھ دینا چاہئے

ضلع ٹانک محلہ خدریا والا کا رہائشی ضیاء اللہ جو کہ گزشتہ دو سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔  ضیاء اللہ حافظ ق...
27/05/2023

ضلع ٹانک محلہ خدریا والا کا رہائشی ضیاء اللہ جو کہ گزشتہ دو سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔
ضیاء اللہ حافظ قرآن بھی ہے اور یتیم بھی۔ وہ پچھلے 18 ماہ سے آفریدی میڈیکل کمپلیکس پشاور میں اپنی ذاتی خرچ پر زیر علاج ہیں۔
اب ان کا بقیہ علاج اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
خاندان والوں نے اپنی ساری جمع پونجی اس کے علاج پر خرچ کر دی ہے اور اب ان کے پاس مزید علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

تمام حضرات سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور پھول جیسے نوجوان (ضیاء اللہ) کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

نوٹ : نیچے دیا گیا ایزی پیسہ اکاؤنٹ ضیاء اللہ کے بھائی کا ہے اس پر آپ لوگ اپنا امداد بھیج سکتے ہیں۔

رابطہ ، ایزی پیسہ (مطیع اللہ) 03469048474
ایم سی بی بینک اکاؤنٹ (نور سلام خان) 0875087261003834

Fee Sabeelilah Foundation Tank

 ہیڈ ماسٹر نہ ہونے سے سکول پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ تصویر گورنمنٹ ہائی سکول سراروغہ ہے جوکہ موجودہ سکول کی تعداد سے...
27/05/2023


ہیڈ ماسٹر نہ ہونے سے سکول پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
یہ تصویر گورنمنٹ ہائی سکول سراروغہ ہے جوکہ موجودہ سکول کی تعداد سے معلوم ہو رہا ہے کہ وزیرستان میں گورنمنٹ سکولز کیتنے برباد ہوچکے ہیں آج سے 2سال پہلے اس سکول کی تعداد 400تک تھی جب سکول میں باقاعدہ سے ہیڈماسٹر اور باقی سٹاف ڈیوٹی انجام دینے پر ہر وقت موجود ہوتی مگر ایجوکیشن آفس ساؤتھ کی نااہلی اور لاپرواہی سے سکول کی تعداد آگے بڑھنے کیبجائے پیچھے تک چلا گیا ھے پیچھلے 2ساولں سے مذکورہ سکول کا ہیڈماسٹر نہیں ھے اور سٹاف کی منجمنٹ کی ترتیب نہ ہونے سے اکثر سٹاف والے اپنی مرضی کے مطابق ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ایجوکیشن آفس ساؤتھ DEO ,ADEO,SDOکو کئ بار کمپلینٹ کرنے کے بجائے اب تک ہیڈماسٹر پوسٹ کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ پریشان کن ہے
علاقائی اقوام کے ساتھ مشورہ کرنے بعد بہت جلد اس بارے اور باقی وزیرستان میں غیر فعال سکولز چاھیے گرلز ہے یا بوائے ان سب کے خلاف جرگہ کرکے ایجوکیشن آفس ٹانک میں احتجاج ریکارڈ کرینگے اور سیکٹری ایجوکیشن کو انکے خلاف درخواست جمع کرینگے





 #اپر جنوبی وزیرستان تحصیل کونسل لدھا کے پریزائڈنگ افیسر جناب احسان محسود ایڈوکیٹ کی سربراہی میں تحصیل کونسل لدھا کے نما...
27/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان
تحصیل کونسل لدھا کے پریزائڈنگ افیسر جناب احسان محسود ایڈوکیٹ کی سربراہی میں تحصیل کونسل لدھا کے نمائندہ وفد نے AC لدھا اور ڈپٹی کمیشنر کے ساتھ اپر وزیرستان میں SRSP کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں حوالے سے الگ الگ نشست ہوئی۔۔۔
سپیکر احسان محسود نے اسسٹنٹ کمیشنر لدھا اور ڈپٹی کمیشنر وزیرستان اپر کو بتایا کہ اگرچہ SRSP ایک غیر سرکاری ادراہ ہے مگر یہ ویلیج کونسل کی ایکزیکٹیو اتھارٹی کی حیثیت سے تحصیل لدھا کے کسی بھی ویلج کونسل میں ترقیاتی کام چیرمین کی مشاورت سے ہونے چاہیئے۔۔۔
جس پر محترم AC لدھا اور DC وزیرستان اپر نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور غیر سرکاری ادارے SRSP کے ساتھ اس پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔۔۔
ویلیج کونسل دفاتر کے کرائے اور اکاونٹس کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ساتھ بھی میٹینگ ہوی ۔۔۔۔۔
حلیم شاہ صاحب نے کہا کہ چیرمین حضرات اپنا کام جاری رکھیں، مزید اپکے مسائل بہت جلد حل ہوجائینگے۔

 #اپر جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا تحصیل کونسل وزیرآباد ٹانک میں آج اہم اجلاس منعقد ہوا تفصیل/آج کے تحصیل کونسل اجلاس می...
02/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا تحصیل کونسل وزیرآباد ٹانک میں آج اہم اجلاس منعقد ہوا تفصیل/

آج کے تحصیل کونسل اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسر/سیکریٹری تحصیل کونسل بذات خود موجود رہے اور چیرمین تحصیل کونسل کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ بھی موجود پائے گئے۔

رمضان المبارک اور عید الفطر کے بعد تحصیل کونسل اجلاس کی پریزائڈنگ آفیسر/سپیکر جناب احسان محسود ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوئی۔

اجلاس کا آغاز دعوت کلام پاک سے کیا گیا۔۔۔ اجلاس میں AD لوکل گورنمٹ سے ویلیج کونسل دفاتر اور سامان تحریر وغیرہ بارے میں مفصل گفتگو ہوئی۔ تحصیل میونسپل آفیسر سے جنگلی کتوں کے روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات لینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ لوگوں کے مویشیوں کو نقصان پہنچنا بند ہوجائے۔

اجلاس میں تحصیل چیرمین میئرجناب حاجی تاج ملوک کی مردم شماری مہم کیلئے انتھک کاوشوں کی بدولت زبدست مردم شماری کا تاج جناب حاجی تاج ملوک کے سر پر رکھا گیا اور تحصیل ممبران کا علاقے کی ترقی کیلئے مزید ایسے ضروری معاملات میں متحرک رہنے پر بھرپور ساتھ کا عندیہ دیا۔

چیرمین تحصیل کونسل نے مردم شماری مہم میں ویلیج چیرمین/تحصیل ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا اور تمام ان افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صف اول کے کھلاڑیوں کا کردار ادا کیا۔

تحصیل چیرمین میئر جناب حاجی تاج ملوک نے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے خواہش مند تحصیل ممبران سے نام طلب کرلئے اور جلد از جلد متعلقہ محکموں کیلئے ذیلی/ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ اختیارات صحیح معنوں میں نیچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوام کو سہولیات دروازی کی دہلیز پر دسیاب ہوں۔

اجلاس کے اختتام میں میڈیا کوارڈینیٹر تحصیل کونسل لدھا جناب راشید محسود کے گھر اولاد نرینہ کی ولادت پر مبارکباد اور تحصیل ممبر سپین کمر جناب محمد عمران کے چچا کی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ مغفرت کیلئے اجتماعی دعا ہوئی۔

 -توئی خُلہ میں پہلے نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح-ایم این اے و چئیرمین محمد جمال الدین نے نادرا برانچ تحصیل توئی خُلہ  کا ...
02/05/2023

-
توئی خُلہ میں پہلے نادرہ میگا سینٹر کا افتتاح-
ایم این اے و چئیرمین محمد جمال الدین نے نادرا برانچ تحصیل توئی خُلہ کا افتتاح کیا-
اس موقع پر ایم این اے و چئیرمین مولانا محمد جمال الدین کو نادرہ کے پروجیکٹس پر بریفنگ بھی دی گئی-
کثیرتعداد میں لوگوں نے ایم این اے مولانا محمد جمال الدین کا استقبال کیا-
ایم این اے مولانا محمد جمال الدین نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں ترقی اور خوشحالی ہماری اوالیںن ترجیحات میں شامل ہے
دورے میں سابقہ سنیٹر مولانا صالح شاہ،مولانا مفتی احمد شیر،حاجی اختر گل و دیگر شامل تھے-

  !!آج جمعیت علمائے اسلام ایف آر جنڈولہ کے زیرِ اہتمام مفتی عبدالشکور شہید رحمۃ اللّٰہ علیہ کی یاد میں جنڈولہ کے مقام پر...
01/05/2023

!!

آج جمعیت علمائے اسلام ایف آر جنڈولہ کے زیرِ اہتمام مفتی عبدالشکور شہید رحمۃ اللّٰہ علیہ کی یاد میں جنڈولہ کے مقام پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں مفتی عبدالشکورشہید رح کے جانشین برادر صغیرجناب مفتی احمد منیر صاحب اور برادر نصیر صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تعزیتی ریفرنس میں اکابر علماء کرام ، بیٹنی اور محسود قوم کے مشران اور دیگر مقررین نے نمونہ اسلاف شہید مفتی عبد الشکور رحمہ اللہ کی سیاسی سماجی خدمات، سیرت اور جدوجہد بھری زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تمام شرکاء نے مفتی صاحب کے خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کی اور دعاۓ مغفرت کی۔
اللہ تعالیٰ شہید کا قبر مبارک نور سے بھر دیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین

آج مزدوروں کا عالمی دن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی...
01/05/2023

آج مزدوروں کا عالمی دن ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوم مئی، مزدور کا عالمی دن یا لیبر ڈے، ہم کیوں مناتے ہیں

پسِ منظر
یوم مئی، مزدور کا عالمی دن یا لیبر ڈے، ہم کیوں مناتے ہیں۔ہوتا یہ تھا کہ۔ جانور کی طرح مزدور سے کام لیا جاتا تھا۔ دن میں 16-16 گھنٹے کام لیا جاتا۔ تنخواہ بھی کچھ خاص نہیں تھی ۔ اوورٹائم کا تصور ہی نہیں تھا۔ ڈیوٹی کے دوران اگر کوئی مزدور زخمی ہو جاتا یا مر جاتا تو اس کے تمام اخراجات خود مزدور کے ذمہ تھے فیکٹری یا مل کی طرف سے ایسا کوئی قانون نہیں تھا کہ مزدور کو زخمی ہونے کی صورت میں اس کا علاج کروایا جاتا۔ مزدور کی ملازمت کا فیصلہ مالک کی صوابدیدی پر ہوتا ۔ وہ جس کو چاہتا ملازمت پر رکھتا اور جس کو چاہتا ملازمت سے ہٹا دیتا۔ ہفتے میں سات دن کام کرنا پڑتا، چھٹی کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یکم مئی یا مزدور کا عالمی دن کی تاریخ

ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے امریکہ اور یورپ میں مزدوروں نے مختلف تحریکیں چلائیں 1884ء میں فیڈریشن آف آرگنائزڈ ٹریڈرز اینڈ لیبریونینز نے اپنا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے ایک قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کچھ مطالبے رکھے گے جن میں سب سے اہم مطالبہ 'مزدوروں کے اوقات کار کو 16 گھنٹوں سے کم کر کے 8 گھنٹے کیا جائے۔ مزدوروں کا کہنا تھا 8 گھنٹے کام کے لیے، 8گھنٹے آرام کے لیے اور 8 گھنٹے ہماری مرضی کے۔ یہ مطالبہ یکم مئی سے لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ لیکن اس مطالبہ کو تمام قانونی راستوں سے منوانے کی کوشش ناکام ہونے کی صورت میں یکم مئی کو ہی ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور جب تک مطالبات نا مانے جائیں یہ تحریک جاری رہے گی۔ 16-16 گھنٹے کام کرنے والے مزدوروں میں 8 گھنٹے کام کا نعرہ بہت مقبول ہوا۔ اسی وجہ سے اپریل 1886 ء تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مزدور اس ہڑتال میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گے۔ اس تحریک کا آغاز امریکہ کے شہر "شگاگو" سے ہوا۔ ہڑتال سے نپٹنے کے لیے جدید اسلحہ سے لیس پولیس کی تعداد شہر میں بڑھا دی گئی۔ یہ اسلحہ اور دیگر سامان پولیس کو مقامی سرمایہ داروں نے مہیا کیا تھا۔تاریخ کا آغاز یکم مئی سے شروع ہوگیا۔ پہلے روز ہڑتال بہت کامیاب رہی دوسرے دن یعنی 2 مئی کو بھی ہڑتال بہت کامیاب اور پُر امن رہی۔ لیکن تیسرے دن ایک فیکٹری کے اندر پولیس نے پر امن اور نہتے مزدوروں پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے چار مزدور ہلاک اور بہت زخمی ہو گے۔
اس واقعہ کے خلاف تحریک کے منتظمین نے اگلے ہی روز 4 مئی کو ایک بڑے اجتجاجی جلسے کا اعلان کیا۔ اگلے روز جلسہ پُر امن جاری تھا لیکن آخری مقرر کے خطاب کے دوران پولیس نے اچانک فائرنگ شروع کرکے بہت سے مزدور ہلاک اور زخمی کر دے۔ پولیس نے یہ الزام لگایا کہ مظاہرین میں سے ان پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک پولیس ہلاک اور کئی زخمی ہوگے ہیں۔ اس حملے کو بہانہ بناکر پولیس نے گھر گھر چھاپے مار ے اور بائیں بازو اور مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا‘ ایک جعلی مقدمے میں آ ٹھ مز دور رہنماؤں کو سزا ئے موت دے دی گئی۔
البرٹ پار سن‘ آ گسٹ سپائز ‘ایڈولف فشر اور جارج اینجل کو 11 نومبر 1887ء کو پھانسی دے دی گئی۔لوئیس لنگ نے جیل میں خود کشی کر لی اور باقی تینوں کو 1893ئمیں معافی دیکر رہا کر دیا گیا۔ مئی کی اس مزد ور تحریک نے آ نے والے دنوں میں طبقاتی جدوجہد کے متعلق شعور میں انتہائی اضافہ کیا‘ایک نوجوان لڑکی ایما گولڈ نے کہا ’’کہ مئی1886ء کے واقعات کے بعد میں محسوس کرتی ہوں کہ میرے سیاسی شعور کی پیدائش اس واقعے کے بعد ہو ئی ہے‘‘ ۔ البرٹ پا رسن کی بیوہ لوسی پارسن نے کہا’’ دنیا کے غریبوں کو چاہیے کہ اپنی نفرت کو ان طبقوں کی طرف موڑ دیں جو انکی غربت کے ذمہ دار ہیں یعنی سر ما یہ دار طبقہ‘‘۔ جب مزدوروں پر فائر نگ ہو رہی تھی تو ایک مزدور نے اپناسفید جھنڈاایک زخمی مزدور کے خون میں سرخ کرکے ہوا میں لہرا دیا ‘اسکے بعد مزدور تحریک کا جھنڈاہمیشہ سرخ رہا۔
1889 ء میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر یکم مئی 1890ء کو یوم مئی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دن کی تقریبات بہت کامیاب رہیں۔ اسکے بعد یہ دن ’’ عالمی یوم مزدور‘‘ کے طور پر منایا جانے لگا سوائے امریکہ‘ کینیڈا اورجنوبی افریقہ کے۔ جنوبی افریقہ میں غالبا ًنسل پرست حکومت کے خاتمے کے بعد یوم مئی وہاں بھی منایا جانے لگا ۔ مزدور اور دیگر استحصال زدہ طبقات کی حکومت لینن کی سربراہی میں اکتوبر انقلاب کے بعد سوویت یونین میں قائم ہوئی۔ اسکے بعد مزدور طبقے کی عالمی تحریک بڑی تیزی سے پھیلی اور چالیس پچاس سالوں میں دنیا کی تقریباً نصف آبادی پر مزدور طبقے کا انقلابی سرخ پرچم لہرانے لگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یکم مئی 1972ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر سرکاری سطح پر یکم مئی کو محنت کشوں کا دن قرار دیا تب سے اب تک ہرسال یکم مئی کو ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے اور پاکستان کے تمام محنت کش دنیا بھر کے محنت کشوں کے مل کر اپنے ان ساتھیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں جو ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے یکم مئی 1886ء کو شہید ہوئے تھے۔

 #اپر جنوبی وزیرستان تھانہ لدھا پولیس کی کامیاب کاروائی، گزشتہ دنوں لدھا کے علاقہ بدر میں ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور علی زم...
01/05/2023

#اپر جنوبی وزیرستان تھانہ لدھا پولیس کی کامیاب کاروائی، گزشتہ دنوں لدھا کے علاقہ بدر میں ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور علی زمان بھٹنی کے آندھے قتل کیس کا سراغ لگالیا،01 ملزم گرفتار، چھنی گئی ٹیکسی کار برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان شبیر حسین مروت کی خصوصی ہدایات تھانہ لدھا پولیس زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل سب ڈویژن لدھا انجنئیر شیراللہ خان محسود ہمراہ ٹیم نے گزشتہ دنوں قبل تحصیل لدھا کے علاقے سام مومی کڑم میں قتل ہونے والے جنڈولہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور علی زمان بھٹنی قتل کیس کو نہایت ہی ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے قتل میں ملوث 1ملزم کو آلہ قتل سمیت حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ملزم سے چھنی گئی ٹیکسی کار بھی برآمد کرلی گئی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مقتول علی زمان بھٹنی کی لاش گزشتہ دنوں لدھا کے علاقے سام مومی کڑم سے برآمد ہوئی تھی جس کو لدھا پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی تھی،
ملزم کہ گرفتاری پر مقتول کے ورثا سیاسی قائدین اور مشران علاقہ کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین مروت اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈی ایس پی سرکل انجنئیر شیراللہ محسود کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے جلد ہی تمام ملزمان گرفتار کرلیے جائینگے

اپر جنوبی وزیرستان چیئرمین عمران بھائی کا چچا اور گل محمد کے والد محترم  ملک تاج علی خان کا رضائے الٰہی سے انتقال فرما گ...
29/04/2023

اپر جنوبی وزیرستان چیئرمین عمران بھائی کا چچا اور گل محمد کے والد محترم ملک تاج علی خان کا رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ھیں جسکا نماز جنازہ کل 30 اپریل دن 2 بجے ادا کی جائے گی...

تقریباً ایک سال ہوچکا ہے کہ ہمارا انتخاب ہوا ہے ہم منتخب عوامی نمائندے ہیں نہ پچھلی حکومت نے ہماری آواز سنی ہے اور نہ مو...
29/04/2023

تقریباً ایک سال ہوچکا ہے کہ ہمارا انتخاب ہوا ہے ہم منتخب عوامی نمائندے ہیں نہ پچھلی حکومت نے ہماری آواز سنی ہے اور نہ موجودہ حکومت ہماری آواز سن رہی ہے ہمیں اج تک Hang رکھا گیا ہے نہ ہمیں دفتر دے رہے ہیں اور نہ ہی سٹاف؛ نہ ہمیں تنخواہیں دی جارہی ہے اور نہ تیل و گاڑیاں؛
ہمیں عوام نے اپنے مسائل اور ترقیاتی کاموں کیلئے منتخب کیا ہے پچھلی حکومت نے ہمارے آئینی اختیارات ہڑپ کئے اور موجودہ حکومت بھی اسی پر عمل پیرا ہے سابقہ صوبائی حکومت نے فاٹا مرجڈ آئیریا کے 100 آرب روپے Down District میں استعمال کئے ہیں اور تنخواہوں کی مد میں دیئے ہیں حالانکہ یہ رقم مظلوم قبائلی اولس کا حق تھا اور ہے ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور موجودہ نگراں صوبائی وزیر اعلیٰ جناب اعظم خان صاحب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ 100 ارب روپے قبائل کا حق ہے سابقہ حکومت کا کھڑا احتساب کیا جائے آنے والے فنڈز لوکل باڈیز کو دیئے جائیں اور منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کئے جائیں
ساتھ ساتھ KP گورنر سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم تحصیل چئیرمینز منتخب عوامی نمائندے ہیں ہمیں عوام نے اپنے وسائل اور ترقیاتی کاموں کیلئے منتخب کیا ہے ترقیاتی فنڈز ہمارا آئینی حق ہے اور ہم ہی استعمال کریں گے گورنر سے مطالبہ ہے کہ گورنر ہمیں اپنے آئینی اور بنیادی حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں
فاٹا مرجڈ آئیریا میں بلدیاتی نظام فرسٹ ٹائم Practice ہورہا ہے اگر یہ نظام ناکام ہوا اور قبائل بدظن اور ناامید ہوئے اور انکے مسائل و ترقیاتی امور جوں کہ توں رہ گئے تو قبائل دوبارہ پرانی نظام پہ چل پڑیں گےاور موجودہ مرجڈ فلاپ ہوجائے گا
منجانب: ال تحصیل چئیرمینز فاٹا مرجڈ آیریاز KPK

ضروری اطلاع::::::سولر لگوانے والے حضرات ایک ماہ صبر کریں، قیمتیں زمین پر آنے والی ہیں 80 روپے سے 85 روپے واٹ۔ سولر مافیا...
28/04/2023

ضروری اطلاع::::::
سولر لگوانے والے حضرات ایک ماہ صبر کریں، قیمتیں زمین پر آنے والی ہیں 80 روپے سے 85 روپے واٹ۔
سولر مافیا والے اب عوام کو عید کے بعد قیمتیں بڑھنے کا ڈراوا دے کر اپنا پرانا مال اور پرانے ماڈل بیچنا چاہتے ہیں۔
بنیادی وجوہات
1.پاکستان میں سٹاکیوں نے پہلے سے بےتحاشہ امپورٹ کرلی ہے جن کے کنٹینرز اب آہستہ آہستہ کراچی پورٹ سے کلیئر ہورہے ہیں۔
2. عالمی مارکیٹ میں سولر کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں، جن کا فی الحال ایک دو سال تک بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔

نوٹ: یہ ہدایات خاص کر کسان بھائیوں کے لیے ہیں۔
بغیر کاغذات بغیر بار کوڈ والے جعلی بی گریڈ پینل ہرگز نہ خریدیں ۔

28/04/2023

جنوبی وزیرستان شکتوئی آمن جرگہ
جنوبی وزیرستان تحصیل شکتوئی میں بدامنی کے خلاف ایک بہت بڑا جرگہ منعقد ہوا
شکتوئی میں یہ جرگہ ایک تاریخی جرگہ تھا
جرگہ میں تمام لوگوں کا متفقہ طور پر ایک ہی ایجنڈا تھا وہ ایجنڈا آمن ہی آمن کے نام پر تھا
تمام لوگوں نے متفقہ طور پر ریاستی اداروں کو پیغام دیا کہ آمن آپ ہی کی ذمہ داری ہے یہاں آمن قائم ہونا چاہیے
2004 سے لیکر آب تک کتنے آپریشن کئے آمن کے نام پر تو آب تک آمن کیوں قائم نہیں ہوا
جرگہ میں تمام لوگوں نے متفقہ طور پر سہولت کاروں کے نام پر بے گناہ لوگوں کی گرفتاری کو مسترد کردیا
جرگہ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آئندہ مظلوم بے گناہ عوام پر جہاں بھی کوئی ظلم کرینگے ہم سب ایک ہو کر اس اس ظالم کا راستہ روکینگے
جرگہ کے بعد ایک بہت بڑا ریلی نکالی گئی پاکستان دنیا کو واضح پیغام دیا کے ہم آمن چاہتے ہیں جنگ نہیں
جرگہ میں جمعیت علماء اسلام کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا حافظ عصام الدین صاحب
جناب حاجی سعید انور صاحب
عالم زیب صاحب شیر پاؤ عرف پاجی صاحب کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

 #پشاورکسی بھی شہر کی ترقی میں مضبوط بلدیاتی نظام کاعمل دخل ہوتا ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی دہلیز پر حل کرنا مشن ہے جس...
28/04/2023

#پشاور
کسی بھی شہر کی ترقی میں مضبوط بلدیاتی نظام کاعمل دخل ہوتا ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی دہلیز پر حل کرنا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور خدمت کا جزبہ ہمیشہ جاری رہے گا، فاٹا کے مختلف علاقوں میں 2000 مساجد کو سولرائزیشن کرینگے جس میں ہر تحصیل میں 50 مساجد کی سولرائزیشن کی جائیگی ۔اج بروز جمعہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور فاٹا کی میئرز اور چیئرمینوں کی وفد نے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ملاقات کیں جس میں جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا سے تحصیل مئیر حاجی تاج ملوک محسود مئیر میرعلی الحاج احمد سعید قاری محمد طاہر اپر اورکزئی بہادر خان ایف آر پشاور مزمل حسین اپر کرم بسم اللہ صالح محمد نیک زمان حقانی ڈاکٹر احسان اللہ حاجی سید بادشاہ انور بادشاہ ملک مستوخان حاجی بہادر خان اور دیگر اضلاع کے نمائندہ مئیرز نے ملاقات کیں اس دوران فاٹا کے مختلف علاقوں کے میئرز اور چیئرمینوں نے اپنے مسائل جس میں اختیارات آفسز فنڈزگاڑیاں اور دیگر مسائل جبکہ فاٹا کے مخصوص فنڈز جو گورنر کے ذریعے ملتا ہے اور فاٹا میں پیکجز کے حوالے سے اپنے مسائل سے مئیر پشاور کو تفصیل سے آگاہ کیا

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں تحصیل چئیرمین میرعلی شمالی وزیرستان الحاج احمد سعید صاحب کے سر...
28/04/2023

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں تحصیل چئیرمین میرعلی شمالی وزیرستان الحاج احمد سعید صاحب کے سربراہی میں سابقہ فاٹا کے تحصیل چئیرمینز سمیت 45 رکنی وفد نے ملاقات کی؛۔۔
اپر وزیرستان سے جمعیت کے منتخب تحصیل چیئرمین جناب حاجی تاج ملوک صاحب نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا۔۔۔۔
وفد میں ضم اضلاع سے 14 چیرمین اور کونسلران و منتخب نمائندگان نے بلدیاتی ممبران کو آفسز؛ گاڑی؛ سمیت علاقے کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی؛.
فاٹا کے تحصیل چئیرمینز نے گورنر صاحب سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا کہ کل بروز ہفتہ دن 11 بجے پشاور پریس کلب میں بقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے اور وزیراعظم سمیت صوبائی حکومت کو بھی اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے

Address

Ladha
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when W Waziristan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share