RA news HD

RA news HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RA news HD, Media/News Company, Kharian.

عوام ہوجائے تیار اب چالان پر ٹریفک پولیس  کو دس فیصد بونس دینے کا پلان جتنے زیادہ چالان اتنا زیادہ بونس
12/06/2024

عوام ہوجائے تیار اب چالان پر ٹریفک پولیس کو دس فیصد بونس دینے کا پلان جتنے زیادہ چالان اتنا زیادہ بونس

11/06/2024

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر 3 تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

عیدالاضحٰی کی تعطیلات 17 جون (سوموار) تا 19 جون (بدھ) تک ہونگی، نوٹیفیکیشن

11/06/2024

اہم ترین ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیا کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

10/06/2024

کواٹلہ ارب علی خان
علی فرخ مجید کو گجرات کے ق لیگی اراکین اسمبلی نے بے گناہ قرار دے دیا
اے سی کھاریاں سےصلح کے لئے کوششیں
مقدمہ کے بعد علی فرخ مجید کی گرفتاری کے لئے گھر اور ان کے دوستوں کے ڈیروں پر چھاپے
بلدیہ کھاریاں کے افسران پر کھوکھوں کی مد میں لاکھوں کی دیہاڑیاں لگانے کا الزام

09/06/2024

کوٹلہ: سریعہ روڈ پر کیمرے نصب کرنے پر جھگڑا، فائرنگ، علی حسنین بٹ، غلام عباس بٹ، زین عباس بٹ کے خلاف مقدمہ 324ت پ درج

09/06/2024

ایس ایچ اوتھانہ ککرالی ارشد ڈفرانہ ان ایکشن
منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ خلاف کریک ڈاؤن متعدد دھر لیےگئے الگ الگ مقدمات درج

09/06/2024
09/06/2024

گجرات گاوں دھیرکے خورد غریب شخص کی زمین پرقبضہ کی درخواست ڈی ایس پی لالہ موسئ کی انکوائری میں جرم ثابت ھونے پر دو پولیس اھلکاروں سمیت کالرہ کلاں کے چوھدری کے خلاف تھانہ صدر گجرات میں مقدمہ درج فوری انصاف کی فراھمی پر معشوق حسین اور اسکے خاندان اور اھلیان دیہات کا ڈی ایس پی محمد اکرم کو خراج تحسین

09/06/2024

"سوشل ميڈيا ہوشيار "

آج پاکستان کے 4 ٹاپ موبائل نیٹورک پر فائر وال کے انسٹالیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ھے

امید ھے اگلے 4 دن تک فائر وال کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا

اس کہ بعد جیسے ہی کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی ناپسندیدہ مواد اپلوڈ ہو گا فائر وال کے زریعے اس مواد کو ہٹا بھی دیا جائے گا اور ساتھ اپلوڈ کرنے والے بندے کو بھی ٹریس کر لیا جائے گا

اس کے علاوہ یہ مواد جہاں جہاں کا سفر کر کے لاسٹ یوزر تک پہنچا ھے وہ سب ٹریس ہوں گے

مواد کہاں سے آیا کہاں سے اپلوڈ ہوا اور کس کس نے پاکستان میں چھپے تمام ملک دشمن کا ایڈریس انکا آئی پی ایڈریس اور موبائل نمبر اور موجودہ لوکیشن جہاں یہ بندہ اب بیٹھا ہوا ھے وہ لوکیشن تک بتائے گی

09/06/2024

کوٹلہ ارب علی خان (کرائم رپورٹر )کوٹلہ کے رہائشی علی حسنین بٹ اور زوالقرنین بٹ کے درمیان سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور ان کا منہ پھیرنے کا تنازع چل رہا تھا کہ علی بٹ اور زوالقرنین بٹ دونوں آپس میں رشتے دار بھی ہیں کہ دونوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد علی حسنین بٹ نے اپنا پستول نکال کر زوالقرنین بٹ کو ٹانگوں میں فائر مار دیے اور دوسرا فائر زوالقرنین کے بیٹے میسر کو لگا جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا پولیس تھانہ ککرالی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفرکردیا گیا ہے

قوم کا اصل ہیرو۔۔۔ وارڈ بوائے ارشد ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ میں اپنی جا...
08/06/2024

قوم کا اصل ہیرو۔۔۔ وارڈ بوائے ارشد ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ میں اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر بے خوف و خطر آگ میں کود جاتا ہے۔۔ارشد ہر ایک پھیرے میں چار ننھی جانوں کو سینے سے چمٹا کر باہر لے آتا ہے اور پندرہ منٹ کے اندر اندر تمام بچوں کو زندہ سلامت نکال لایا۔
اس طرح بہادری کے ساتھ آگ سے لڑتا ہوا 26 بچوں کو بچا لایا اور 26 ماوں کی کوکھ اجڑنے سے بچا لی۔۔۔۔
ویلڈن ارشد بھائی۔۔۔آپ جیسے فرض شناس اور انسان دوست نوجوان کو قوم کا سلام

08/06/2024

پٹرول 2 سال میں 200 روپے بڑھا کر 20 روپے سستا کرنا ریلیف نہیں بیوقوف بنانا ہوتا ہے۔ ریلیف 150 سے کم ہوگا تو ملے گا

اس خاندان  کا سیڑھیوں کو اپنے گھر تک محدود رکھنے اور گلی تک رسائی نہ دینے کا یہ عمل میری نظر میں اسے معتبر بنانے کیساتھ ...
08/06/2024

اس خاندان کا سیڑھیوں کو اپنے گھر تک محدود رکھنے اور گلی تک رسائی نہ دینے کا یہ عمل میری نظر میں اسے معتبر بنانے کیساتھ ساتھ اس گرے پڑے معاشرے میں اُمید کی کِرن جگا گیا

08/06/2024

بریکنگ نیوز ۔سریحہ روڈ کوٹلہ فائرنگ دو نوجوان شدید زخمی پولیس تھانہ ککرالی موقع پر پہنچ گئی پولیس زخمیوں کوسول ہسپتال کوٹلہ ریفر کرنے کےلیے کوشاں

08/06/2024

گجرات:(جلیل بٹ روزنامہ لاہور رنگ)
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی عدن گاڑن جی ۔ٹی روڈ گجرات میں انسداد تجاوزات کا آپریشن کیا گیا، ضلع کونسل کی 28 مرلہ اراضی اے سی گجرات نے کامیابی سے واگزار کروالی، ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے بتایا ہے کہ لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ پر قبضہ کیا گیا تھا جبکہ قبضہ ختم کروا کر 20 ملین روپے سے زائد رقم کی اراضی کو واگزار کروایا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ پر خواتین کے لئے پارک بنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات ناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا ضلع کونسل کے افسران کے ہمراہ آپریشن، تفصیلات کے مطابق عدن گارڈن میں مقامی افراد نے قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا اور جگہ کو واگزار کروالیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے کہا کہ کسی فرد کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی، قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،۔

07/06/2024

کوٹلہ ارب علی خان
حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ گجرات سے عوام کامطالبہ
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنا رول جلد ادا کرے
عید قربان قریب آرہی ہے آپ سے کزارش ہے ضلع گجرات کےتمام دیہاتوں میں اعلان کروایا جائے ہر گاوں میں قربانی کےلیے ایک جگہ مختص کی جائے اور تمام گاوں کے قصاب قربانی اسی مخصوص جگہ پر کریں اور جانوروں کی آآلاش گڑھ گھود کر اس میں دفن کی جائیں تاکہ عوام بدبو سے بچ سکے
اور دوسری طرف قربانی کے گوشت کی تقسیم کے حوالے سے گاوں کے نمبرادروں اور سوشل کمیٹیوں کو پانبد کیا جائے وہ اسی قربانی والی جگہ سے قربانی دینے والوں سے قربانی کے گوشت کاتیسرا حصہ اپنے گاوں کے ان تمام گھروں میں جن کی قربانی نہیں ہے ان میں برابر تقیسم کریں

گجرات(راجہ ارشد) گجرات یونیورسٹی کی سرکولیشن کے ذریعے سینڈیکیٹ سے منظوری کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ حکومت پنجا...
06/06/2024

گجرات(راجہ ارشد) گجرات یونیورسٹی کی سرکولیشن کے ذریعے سینڈیکیٹ سے منظوری کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3جون کو جاری اپنے ایک لیٹر نمبر 16-06-2019 کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے قائم مقام وائس چانسلر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس جانب سے گجرات یونیورسٹی کے 30 مئی 2024ء کو جاری لیٹر UoG/REG/Circulation/1795میں
سینڈیکیٹ کے 3x ایجنڈا کی 'اپروول تھرو سرکولیشن' کو جامعہ گجرات کے ایکٹ کے منافی قرار دے دیا۔اور ہدایت جاری کی ہے کہ چونکہ جامعہ گجرات کی سینڈیکیٹ کے رولز آف بزنس ہی تاحال نہیں بنے اس لیے یہ قانونی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔ اسی طرح HED نے گجرات یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر کے نام جاری ایک لیٹر SO(G)2-76/2021 جو 30 مئی کو جاری ہوا کے ذریعے جامعہ گجرات کے شعبہ انگریزی کی استاد محترمہ صائمہ انور دھمیال جو ایچ ای ڈی میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات انجام دے رہی ہیں ان کی واپسی کے لیٹر کو کینسل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صائمہ انور کی تقرری چیف سیکرٹری کی منظوری سے قواعد کے مطابق ہوئی ہے اور اسے ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ مینیج کرتا ہے۔ چند روز میں جامعہ گجرات کے رد ہونے والے دو خطوط ادارے کے سربراہ اور متعلقہ شعبوں کی قوانین سے عدم واقفیت اور انتظامی نااہلی کی مثال ہے۔ یاد رہے قائم مقام وی سی جامعہ گجرات کی انتقامی کاروائیوں اور اختیارات کے ناجائز اور جابرانہ استعمال کے خلاف درجنوں درخواستیں چانسلر/ گورنر ہاوس اور ایچ ای ڈی میں جمع ہیں۔ جامعہ گجرات سے وابستہ ملازمین نے جبر و زیادتی کے سلسلے کو روکنے اور ادارے کو نااہلیت کے ناسور سے نجات دلانے کی درخواست کی ہے ۔ جامعہ گجرات کی ابتر صورتحال کا تقاضا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور ایچ ای ڈی اس قائم مقام عہد کی کرپشن و کمیش کی زبان زد عام کہانیوں اور بدانتظامی کے الزامات کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے فوری بااختیار کمیٹی بنائے۔ مبینہ طور پر قائم مقام وی سی کی بطور پرووائس چانسلر تقرری کے حوالے سے کئی سوالات ہیں کہ سنیارٹی لسٹ کی جعلسازی سے تقرری کروائی گئی اسی طرح بطور پروفیسر جغرافیہ تجربہ کے جعلی سرٹیفکیٹ کے الزامات بھی زیر تحقیق ہیں۔ دستاویزی حوالے سے متنازعہ شخصیت کی بطور قائم مقام وائس چانسلر تقرری کمیشن و کرپشن اور سفارش کی کرامت ہی قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان میں  ڈاکٹر  اور لیب والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں  آپ اپنی رایے کمنٹس  میں دیں
06/06/2024

پاکستان میں ڈاکٹر اور لیب والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں آپ اپنی رایے کمنٹس میں دیں

05/06/2024

ڈی جی DG امیگریشن کا حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ گجرات پاسپورٹ دفتر پر چھاپہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیات تارڑ اور عملہ تبدیل کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
شہریوں سے یومیہ ٹمپرنگ کر کے ذریعے 7 لاکھ کی زائد رقم ہتھیانے کا الزام
علی عمران AD گجرات تعینات

05/06/2024

*نیوزالرٹ*

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، بھارتی ٹی وی

بجلی کے مسائل بننے پر نا کسی  کی منتیں کریں اور نا ہی واپڈہ اہلکاروں کو گالیاں دیں۔نہ  انہیں برا بھلا کہیں۔ تھوڑا عقلمند...
05/06/2024

بجلی کے مسائل بننے پر نا کسی کی منتیں کریں اور نا ہی واپڈہ اہلکاروں کو گالیاں دیں۔نہ انہیں برا بھلا کہیں۔

تھوڑا عقلمندی کا مظاہرہ کریں اور مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں

جب بھی آپ کے علاقے میں بجلی بند ہو سب محلے والے مل کر اپنے اپنے موبائل فون سے

1. واپڈا کی ہیلپ لائن 118 پر کال کریں

2. اردو زبان کیلئے ایک دبائیں اور پھر نمائندے سے بات کرنے کیلئے زیرو 0 دبائیں

3. نمائندے سے بات ہونے پر اسے اپنے بجلی کے بل کے اوپر دائیں طرف لکھا ہوا حوالہ نمبر (Reference No) بتائیں۔ریفرنس نمبر

4. نمائندے کو بتائیں کہ آپ کے علاقے کی لائٹ اتنے گھنٹے سے بند ہے

نمائندہ آپ کی آن لائن کمپلینٹ نوٹ کرنے کے بعد آپ کے علاقے کے بجلی کے دفتر کو فارورڈ کر دے گا اور آپکو کو بذریعہ ایس ایم ایس کمپلین نمبر میسج کر دے گا

آن لائن 118 پر کی گئی کمپلینٹ پر جلد از جلد نوٹس لینا اہلکاروں کی مجبوری ہوتی ہے۔ جتنی زیادہ کمپلینٹس ہوتی ہیں، اتنی ہی زیادہ ان کی مجبوری بن جاتی ہے اور وہ فوری ایکشن لے کر بجلی بحال کر دیتے ہیں
آپکی بجلی بحال ہونے تک اور آپ کی طرف سے تسلی بخش جواب ملنے تک نمائندہ 118 مسلسل آپ سے رابطہ میں رہیے گا جب آپ نے کہنا ہے کہ ھمارا مسئلہ حل ہو گیا ہے تب وہ اوکے کرے گا

سب دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی لائٹ چلی جائے حکومت یا ادارے کو گالیاں دینے اور ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کے بجائے 118 پر 2 روپے کی کال کرلیں
راجہ ارشد محموداسلم

یہ بالکل آسان سا کام ہے ۔ایک بار آپ کر کے دیکھیں۔

05/06/2024

کوٹلہ ارب علی خان و گردونواح دیہاتوں میں سود کا مکروہ دھندہ عروج پر انتظامیہ اور
سکیورٹی ادارے لمبی تان کر سوگے

05/06/2024

آج ریڑھیوں پر ٹماٹر 50روپے کلو ہیں اور دکاندار 100روپے کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ ریٹ لسٹ پر55روپے کلو ہیں۔

05/06/2024

ضلع گجرات میں چکن فروشوں کی غنڈاگردی ۔ ضلعی انتظامیہ کی خاموشی قیمت۔۔1000گرام کی
تول 900گرام
صفائی کے بعد ایک کلو کا800گرام
یہ چکن فروشوں کی بددیانتی ہے

سروئے مکمل ہوچکا ہے
05/06/2024

سروئے مکمل ہوچکا ہے

05/06/2024

‏⛔️⛔️اہم خبر ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

05/06/2024

*عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا*

*اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمودکو بری کردیا*

*سائفر کیس میں بھی سزا معطل، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم*

*اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا*

*سائفر کیس میں سزا کیخلاف عمران خان، شاہ محمود کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، جو اب عدالت نے سنادیا*

اسلام آباد ( راجہ ارشد محموداسلم )
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے میں بری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔

اپیلیں سننے والے بینچ میں چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

فیصلے سنائے جانے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اوربیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

Address

Kharian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RA news HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RA news HD:

Videos

Share