"onspot news is on""

"onspot news is on"" Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from "onspot news is on"", Media/News Company, Kharian.
(1)

وہ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی۔اک شخص سارے۔  شہر    کو   ویران   کر   گیاہمارے علاقے کی معروف روحانی شخصیت پیر ...
23/05/2024

وہ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی۔
اک شخص سارے۔ شہر کو ویران کر گیا
ہمارے علاقے کی معروف روحانی شخصیت پیر علی حسن صاحب اف کوٹلہ حاجی شاہ اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین ۔۔

14/05/2024
5 سالوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ معمولی 65ارب روپے تک محدود کردیا گیا۔ہائی ایجوکیشن سیکٹر ک...
14/05/2024

5 سالوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ معمولی 65ارب روپے تک محدود کردیا گیا۔

ہائی ایجوکیشن سیکٹر کے لیے فنڈز کم کئے جانے کے باعث پورے ملک میں اداروں کو برقرار رکھنا اور ترقی دینا مشکل ہوگیا۔ سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ نقدی کی کمی اور وفاقی فنڈز میں کٹوتی سے بری طرح متاثر تعلیمی اداروں کے تناظر میں پاکستان میں اعلی تعلیم کا مسقبل کیا ہوگا؟

ملک کو جب بھی معاشی زوال کا سامنا ہوتا ہے تو حکومت بڑی آسانی سے اعلی تعلیم کے لیے مختص وسائل کو کم کرکے اپنی کفایت شعاری شروع کردیتی ہے۔ انتہائی ناقص منصوبہ بندی پر مبنی اس کفایت شعاری کی قیمت پاکستان میں پہلے سے وسائل کی کمی کے ستائے ماہرین تعلیم اور علمی افراد کو ادا کرنا پڑتی ہے۔ یا پھر فنڈز کی اس کمی کی زد میں ترقیاتی منصوبے آتے ہیں۔
حالیہ کساد بازاری کا منفی اثر اگرچہ زندگی کے تمام شعبوں پر پڑا ہے تاہم اس معاشی سست روی سے گزشتہ پانچ سالوں میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر بالکل جمود کا شکار ہوگیا اور وفاقی حکومت کے حالیہ فنڈز کی کٹوتی کے فیصلوں کے پیش نظر مستقبل قریب میں بھی یہ شعبہ مزید ابتری کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

حالیہ کاٹ کھانے والی مہنگائی میں فنڈز کی کٹوتی کا اعلان ملک بھر کی ان یونیورسٹیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جو پہلے ہی فنڈز کی کمی، وائس چانسلرز کی کی عدم تقرریوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں، ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے روکے جانے جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ صوبائی یونیورسٹیوں کو اپنے حال پر چھوڑ دینا مناسب نہیں ہے۔ اگر صوبے بجٹ فراہم کرنے کے قابل نہ ہوں اور وفاق بھی فنڈز کو محدود کردے تو یہ یونیورسٹیاں اپنے معاملات کیسے چلا سکتی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں سے وفاقی حکومت نے انتہائی معمولی 65ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔ ہم نے وفاق سے اگلے مالی سال کے دوران 126ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔

سندھ اور بلوچستان میں سرکاری یونیورسٹیوں کے خستہ حالات بیان کرتے ہوئے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (ایف اے پی یو اے ایس اے )کے پریذیڈنٹ کلیم اللہ بریچ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں یونیورسٹی ٹیچرز اور عملے نے تنخواہوںؒ کی عدم ادائیگی پر دھرنا دیا تھا۔

شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیر پور کے پروفیسر اور ’’ایف اے پی یو اے ایس اے ‘‘ کے سنٹرل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اختیار گھمرو نے کہا ہماری یونیورسٹی اس وقت 20کروڑ روپے کے اوور ڈرافٹ کے مسئلے کا سامنا کر رہی ہے۔ سندھ یونیورسٹی جام شورو اور ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام بھی اسی طرح ادائیگیوں کے دباؤ میں ہیں۔

سندھ میں ایک سرکاری یونیورسٹی کے وی سی نے کہا ہم نے ایک خاص حد تک ٹیوشن فیس بڑھا دی ہے لیکن یہ مالیاتی خسارے کا یہ مستقل حل نہیں ہے۔ اس بے روزگاری اور غربت کے زمانے میں فیسز بڑھانے سے والدین پر اضافی بوجھ آئے گا۔

ایکسپریس ٹریبون کی جانب سے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے سندھ کی یونیورسٹیوں کو اپنے سالانہ بجٹ کے تناسب سے ملنے والے مختص حصے میں بڑی کمی لائی گئی ہے۔ مثال کے طور پر فیڈرل اردو یونیورسٹی نے 14سال قبل بجٹ کا 65فیصد حصہ وصول کیا تھا لیکن اب یہ اپنے بجٹ کا صرف 28فیصد حصہ وصول کر رہی ہے۔

اسی طرح این ای ڈی یونیورسٹی کا حصہ بھی 51فیصد سے کم ہوکر 31فیصد اور کراچی یونیورسٹی کو بجٹ کی نسبت ملنے والا حصہ 48فیصد سے کم ہوکر 30فیصد پر آگیا ہے۔ پنجاب میں بھی تعلیمی ز وال کی کہانی مختلف نہیں ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ 36سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 28یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور اس کی وجہ سے ریسرچ، ڈویلپمنٹ اور پالیسی میکنگ منجمد ہوکر رہی گئی ہے۔پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، لاہور کالج ویمن یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف فیصل آباد اور ایجوکیشن یونیورسٹی ان یونیورسٹیوں میں شامل ہیں جن یونیورسٹیوں نے 2018سے ایچ ای سی سے گرانٹ وصول نہیں کی۔

پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ترجمان امجد مگسی نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں کوئی نئی ریسرچ ہوئی نہ ہی کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں طلبہ کے اکیڈمک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سمجھوتہ کرنا پڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی اعلی تعلیم کے اداروں کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

صوبائی ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو معمولی وسائل کی فراہمی کا مسئلہ یونیورسٹی کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی اینڈ یونیورسٹی آف ایگری کلچر کے چیئر مین ڈاکٹر جہاں بخت کے وزیر اعلی خیبر پی کے کو لکھے گئے خط سے واضح ہوجاتا ہے۔

اسلامیہ کالج ٹیچر ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ شاہ نواز خان نے انکشاف کیا کہ اسلامیہ کالج کے پاس سٹاف کو مئی اور جون کی تنخواہیں دینے کی استعداد نہیں ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے گورنر سیکریٹریٹ کے ذرائع سے معلوم کیا کہ خیبر پی کے کی 34یونیورسٹیاں اس وقت سرپلس خسارے کا سامنا کر رہی ہیں۔ انجینیرنگ یونیورسٹی پشاور کو 977ملین، پشاور یونیورسٹی کو 470ملین، گومل یونیورسٹی کو 434ملین اور ایگری کلچر یونیورسٹی کو 188ملین روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ اسلامیہ کالج کی وفاقی گرانٹ 447.318ملین سے کم ہوکر 446.2ملین روپے پر آگئی۔

ایچ ای سی پنجاب کے سابق سربراہ ڈاکٹر ناظم نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اور عالمی ماہرین تعلیم کی مدد سے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ٹیکنالوجیکل ترقی دینے کی بھی ضرورت ہے۔

ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے خیبر پی کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے کہا خیبر پی کے حکومت یونیورسٹیوں کو مشکلات میں ڈالنے والے مالیاتی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ ہم جلد یونیورسٹیز ایکٹ 2012میں ترمیم کے لیے اجلاس طلب کریں گے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ می...
14/05/2024

امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے۔ امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہماری جانیں بھی قربان عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان ہی کامل نہیں ہو سکتا۔ چو...
23/02/2024

ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہماری جانیں بھی قربان عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان ہی کامل نہیں ہو سکتا۔ چوہدری شفیق لنگڑیال
قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینا انتہائی تشویشناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری شفیق لنگڑیال نے گجرات میں الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کے حالیہ فیصلے نے کروڑوں پاکستانیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینا قرآن و سنت اور آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم قطعا ایسا نہیں ہونے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا جزو لازم ہے اس پہ کوئی زد نہیں آنے دیں۔ ہماری جانیں بھی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر قربان ہیں

منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں و لالہ موسی ' کے زیر اہتمام ...
23/02/2024

منہاج ماڈل سیکنڈری سکول اینڈ کالج چک پیرانا (کھاریاں ) میں تحریک منہاج القرآن تحصیل کھاریاں و لالہ موسی ' کے زیر اہتمام و انتظام قائد ڈے پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تحصیل بھر کے عہدیداران و کارکنان کی بھر پور شرکت کی ، کارکنان ، کھاریاں ، لالہ موسی ' دھنی شریف ، موہری شریف ،، بیگہ مہروجپور، نصیرہ کے علاوہ سرائے عالمگیر سے بھی تشریف لائے ۔تحریک منہاج القرآن انگلینڈ ، تحریک منہاج القرآن اٹلی اور تحریک منہاج القرآن جرمنی کی نمائندگی بھی موجود تھی ۔ اس تقریب سعید کے مہمان خصوصی محترم جناب رانا محمد ادریس صاحب نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب تھے۔ انہوں نے اپنے پر مغز خطاب میں جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی دینی، قومی ،تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی نیز انہوں نے ایک بہترین تقریب کے انعقاد کرنے پر انتظامیہ و پرنسپل ہذا کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔۔تقریب کے بعد انہوں نے خصوصی طور پر فون کر کے تقریب کے حوالے سے اپنے خصوصی حوصلہ افزائی کے کلمات ارشاد کیے اور شاباش کہی ۔۔۔۔ انہو ں نے کہا کہ قائد ڈے کی یہ تقریب اپنی حاضری ، وقت کی پابندی ، نظم و ضبط اور تھوڑے وسائل میں بہترین "انعقاد " کی بہترین مثال ہے اس موقع پر قائد محترم جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی درازئ عمر اور بہترین صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔ تقریب کا آغاز نماز عصر کی ادائیگی اور اختتام نماز مغرب کی ادائیگی پر ہوا

23/02/2024

عروف یوٹیوبرز عمران ریاض خان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف مذہبی منافرت کے ٹرینڈ چلانے پر ایف آئی اے کا نوٹس جاری
عمران ریاض خان کو دوپہر 2 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا

23/02/2024

شادی کی تقریب میں ساونڈ سسٹم کے استعمال پر نامور گلوکار ذیشان روکھڑی وزیر آباد سے گرفتار.

تنم فرسودہ جاں پارہ ، زِ ہجراں ، یارسول اللہ ﷺ(ہے میری جان تے تن پارہ پارہ ، یارسول اللہ ﷺ)۔۔۔۔۔دِلم پژمردہ آوارہ ، زِ ع...
21/02/2024

تنم فرسودہ جاں پارہ ، زِ ہجراں ، یارسول اللہ ﷺ
(ہے میری جان تے تن پارہ پارہ ، یارسول اللہ ﷺ)
۔۔۔۔۔
دِلم پژمردہ آوارہ ، زِ عصیاں ، یارسول اللہ ﷺ
(ہے دل دُکھیا گناہاں نال سارا ، یارسول اللہ ﷺ)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد چوہان اور کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کا دورہ چنار فری ڈائلیسز سنٹر بھمبر آزاد...
10/01/2023

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد چوہان اور کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی کا دورہ چنار فری ڈائلیسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر .

Video from onspotnews651

10/01/2023
کھاریاں بار میں مشاعرہ ، نامور ادبی ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔ ملک بھر سے شعراء کی شرکت
10/01/2023

کھاریاں بار میں مشاعرہ ، نامور ادبی ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔ ملک بھر سے شعراء کی شرکت

Video from onspotnews651

10/01/2023

Video from onspotnews651

قربانی کا بکرا عوام ہی کیوں
09/01/2023

قربانی کا بکرا عوام ہی کیوں

07/01/2023

Video from onspotnews651

07/01/2023
07/01/2023
30/12/2022

Video from onspotnews651

27/12/2022

Video from onspotnews651

Address

Kharian
050091

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when "onspot news is on"" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to "onspot news is on"":

Share


Other Media/News Companies in Kharian

Show All

You may also like