Kharian Update

Kharian Update ہمارے پیج کو زیادہ سے زیادہ فالو کریں شکریہ 🫀کھاریاں اپڈیٹ

06/06/2024

خبرءغم۔۔۔کھاریاں لالہ موسی
جی ٹی روڈ پہ خوفناک حادثہ
دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

تفصیلات کیمطابق اب سے کچھ دیر قبل جی ٹی روڈ پہ واقع الخلیل پٹرولیم کے نزدیک مسافر بس اور شہ زور ڈالے کا خونی تصادم ہوا

بس لالہ موسی سے کھاریاں جا رہی تھی
جبکہ شہ زور گاڑی کھاریاں سے لالہ موسی رواں دواں تھی

اچانک یہ آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں
شہ زور ڈالا بس کے نیچے دھنس گیا

اس میں سوار دو افراد جن کی موت واقع ہو چکی ہے ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں
جبکہ مسافر بس میں 35 لوگ سوار تھے جن میں سے اب تک 9 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے
إنا لله وإنا إليه راجعون

کھاریاں (تنویرنقوی) کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے واٹر ٹینکر کو جی ٹی روڈ پر پودوں کو پانی دیتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار...
05/06/2024

کھاریاں (تنویرنقوی) کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے واٹر ٹینکر کو جی ٹی روڈ پر پودوں کو پانی دیتے ہوئے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی ڈرائیور شدید زخمی ۔سی ایم ایچ منتقل ۔ٹریکٹر مکمل طور پرتباہ۔۔ پولیس کی روائیتی سستی وقوعہ کے ایک گھنٹہ بعد بھی ملازم جائے وقوعہ پر نہ پہنچے ۔۔شہری تشویش کا شکار۔ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ۔۔۔

04/06/2024

محکمہ پولیس ضلع گجرات
4جونء2024 پریس ریلیز
گجرات: کھاریاں کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں کی ہلاکت کا معاملہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پکار 15 پر پولیس کو ڈکیتی کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

جہاں پرمتاثرہ مقبول حسین ساکن کراڑیوالہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ محمد سجاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پرپل اتووالہ سے دیہہ کراڑیوالہ جارہے تھاکہ دیہہ خونن کے قریب چار مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین کر ایک سائڈ پر بٹھا دیا۔
جہاں پر مذکورہ ملزمان نے پہلے سے دو افراد کو لوٹ کر زبردستی بٹھا رکھا تھا۔

اسی دوران ایک اور موٹر سائیکل وہاں پر پہنچی جس پر دو شہری سوار تھے جنہیں بھی مذکورہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ جو مذکورہ شہری ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحم ہوئے جنہیں دیکھ کر ہم بھی حوصلہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔
اسی دوران ایک ڈاکو نے پسٹل سے یکے بعد دیگرے فائر کئے جو کہ اس کے ساتھی وسیم ولد بوٹا سکنہ گاؤں رڑیالہ تحصیل کھاریاں کو لگے۔
اسی دوران متاثرہ شہریوں نے فائر کرنے والے ڈاکو کو دبوچ لیا اور پاس پڑی ہوئی اینٹیں وغیرہ اٹھا کر اس کو ماریں۔
جبکہ دیگر دو ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی ڈاکو نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرسرچ لائٹس سے علاقے کی تلاشی لی تو نہر کے کنارے جھاڑیوں سے اٹکی ہوئے نعش ملی جو کہ پانی میں ڈوب کر مر چکا تھا۔ جس کی شناخت خلیل احمد ولد خان محمد سکنہ چک مموری ضلع منڈی بہاؤالدین کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ہونے والے دونوں ڈکیت پولیس کومختلف تھانوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔واقعہ کا مقدمہ مقبول حسین کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

ترجمان گجرات پولیس

" ایک راستہ ہے "جس کی کوئی منزل نہیںجو فقط اُن لوگوں کے لیے بنا ہےجو زندگی کو سفر مان کر چل رہے ہیںاور موت تک چلتے رہیں ...
03/06/2024

" ایک راستہ ہے "
جس کی کوئی منزل نہیں
جو فقط اُن لوگوں کے لیے بنا ہے
جو زندگی کو سفر مان کر چل رہے ہیں
اور موت تک چلتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔

*میرا نام محمد بشیر ھے عمر 62 سال میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس چاول کی ریڑھی لگایا کرتا تھا سن 1970 سے.**وقت گزرتا گی...
03/06/2024

*میرا نام محمد بشیر ھے عمر 62 سال میں گوجرانوالہ گھنٹہ گھر کے پاس چاول کی ریڑھی لگایا کرتا تھا سن 1970 سے.*
*وقت گزرتا گیا. شادی ہوئی. ﷲ نے دو بیٹیاں عطا کیں. اپنی حثیت کے مطابق ان کی پرورش کی. دونوں بچیاں جوان تھیں۔ لیکن میرے حالات ایسے نہیں تھے کہ ان کی شادی کر سکتا ۔گھنٹہ گھر کے پاس ھی ایک مغل صاحب کی کپڑے کی دوکان تھی۔ سن 2008 کی بات ھے۔ وہ میرے پاس آئے اور کہا بشیر صاحب! مجھے اپنے دونوں بیٹوں کے لیے آپ کی بیٹیوں کا رشتہ چاہیئے۔ میرے لیے حیرت کی بات تھی مجھ غریب پر یہ کرم کیسے؟ خیر! گھر جا کر بیوی سے مشورہ کر کے ہم نے ہاں کر دی۔*

*سال گزر گیا۔ وہ شادی کا تقاضہ کرنے لگے اور میرے پاس 10,000 روپے بھی نہیں تھے کہ میں بچیوں کو رخصت کر سکتا۔ بیوی کہنے لگی۔ آپ ﷲ پر بھروسہ رکھیں۔ شادی کا دن طے کر دیں۔ ہم نے تاریخ طے کر دی۔ 25 نومبر 2009۔ شادی کو 7 دن رہ گئے تھے۔ میں پریشان، اب کیا ہوگا؟ شادی کیسے ہوگی؟ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں۔*
*مغرب کا وقت تھا۔ انہیں سوچوں میں غرق صحن میں بیٹھا تھا کہ دروازے پر کسی نے دستک دی۔ میں اٹھ کر باہر گیا۔ دروازہ کھولا۔ سامنے ایک باریش نوجوان کھڑا تھا، جسےآج سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔*
*میں نے پوچھا آپ کون۔؟*
*نوجوان بولا۔ کیا بشیر صاحب کا گھر یہی ھے جو چاول کی ریڑھی لگاتے ہیں؟*
*جی! میں ھی بشیر ہوں۔ میں نے جواب دیا۔ کیا ہم اندر بیٹھ کر تھوڑی دیر بات کر سکتے ہیں؟*
*میں اسے گھر کے صحن میں لے آیا۔*
*سوالیہ نظروں سے اس کی طرف دیکھنے لگا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ بولا، میں کراچی سے آیا ہوں۔ دو دن سے آپ کو تلاش کر رہا ہوں۔ مجھے بتائیں، آپ ایسا کیا عمل کرتے ہیں کہ مجھے وہاں 'مدینہ' سے حکم ملتا ھے۔ گوجرانوالہ جاؤ۔ ہمارے غلام کی مدد کرو۔ اس کی بیٹیوں کی شادی ھے۔ یہ سن کر میری دھاڑ نکل گئی۔ میں دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔*
*عرض کی۔ بیٹا! میں تو بہت گنہگار ہوں۔ ہاں! پچھلے 45 سال سے بلا ناغہ سرکار ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پڑھا کرتا ہوں اور تو کچھ نہیں۔*
*وہ نوجوان رونے لگا۔ بولا، جن پر آپ درود پڑھتے ہیں، انہوں نے ہی مجھے بھیجھا ھے۔ اس کے ہاتھ میں بریف کیس تھا۔ وہ مجھے دیا۔ مجھے گلے سے لگایا۔ بنا اپنا نام پتہ بتائے مجھے مل کر رخصت ہوگیا۔ میں نہیں جانتا، وہ کون تھا؟ کہاں سے آیا تھا؟بعد میں بریف کیس کھول کر دیکھا۔ اس میں تیس 30 لاکھ روپے تھے اور ایک خط کہ آپ بچیوں کی شادی کریں۔ یہ مدد وہاں سے ھے۔*

*میں نے بچیوں کی شادیاں بھی کیں۔ پھر حج بھی کیا۔ مدینہ حاضری بھی ہوئی اور آج میرا کاروبار بھی بہت اچھا ھے..*

*اللّٰه تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں سورۃ احزاب میں ارشاد فرمایا ھے:*

*﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦﴾*...
*(سورة الاحزاب)*

*''بے شک اللّٰه اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود و سلام بھیجو۔*''

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...*.

*اللّٰه پاک ہم سب کو اپنے نبیﷺ پر کثرت سے درود بھیجنےوالا بنائے (آمین)*

*اسے مزید آگے شئیر کرتے جائیے ...*
*اس طرح کتنے ھی لوگ آپ کی وجہ سے نبی ﷺ پر درود بھیجیں گے...!*

حکومت کا عوام کیساتھ مزاق15 روپے نہیں بلکہ 4روپے کچھ پیسے پٹرول کی قیمت میں کمی
01/06/2024

حکومت کا عوام کیساتھ مزاق
15 روپے نہیں بلکہ 4روپے کچھ پیسے پٹرول کی قیمت میں کمی

01/06/2024

*بریکنگ نیوز*
*پنجاب حکومت نے جون2024سے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا،صوبائی وزیر بلدیات*
*پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو ایک سال سات ماہ کے لیے بحال کیا جا رہا ہے،صوبائی وزیر بلدیات*
*بلدیاتی اداروں کی مدت دسمبر2025کوختم ہو گی،صوبائی وزیر بلدیات*
*

کھاریاں/سرائے عالمگیر: پبی فاریسٹ میں خوفناک آتشزدگی نے کئی ایکڑ جنگل اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
29/05/2024

کھاریاں/سرائے عالمگیر: پبی فاریسٹ میں خوفناک آتشزدگی نے کئی ایکڑ جنگل اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

28/05/2024

سیاست ھار گئی ۔۔۔۔۔ رشتہ داری جیت گئی؟چوھدری شجاعت حسین اور پرویز الہی خاندان میں صلح؟زرائعظہور پیلس سمیت جائیداد کا تنا...
27/05/2024

سیاست ھار گئی ۔۔۔۔۔ رشتہ داری جیت گئی؟
چوھدری شجاعت حسین اور پرویز الہی خاندان میں صلح؟زرائع
ظہور پیلس سمیت جائیداد کا تنازعہ بھی گھر بیٹھ کر حل عدالت میں دائر درخواستیں واپس,زرائع
پرویز الہی کو شجاعت حسیںن اور سالک حسین نے رھا کروایا،زرائع
دونوں بھائی شجاعت حسین اور پرویز الہی ماہ جون میں گجرات ظہور پیلس کا ایک ساتھ دورہ کرینگے،زرائع
حلقہ پی پی 32 کنجاہ میں دوبارہ الیکشن یا پرویز الہی کی جیت کا الیکشن کمیشن سے نوٹیفیکیشن,اگلے دو ماہ انتہائی اہم

عہدِ حاضر کا ایک بڑا فنکار ، ہم سب کا محبوب ستارہ ، اداکار طلعت حسین اللّٰہ پاک کو پیارے ہوگئےدہلی میں 1940ء میں پیدا ہو...
26/05/2024

عہدِ حاضر کا ایک بڑا فنکار ، ہم سب کا محبوب ستارہ ، اداکار طلعت حسین اللّٰہ پاک کو پیارے ہوگئے

دہلی میں 1940ء میں پیدا ہونے والے طلعت حسین نے 1970ء سے قبل کم عمری میں اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔

لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا جنہوں نے بعدازاں برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

سینئر اداکار کو 2021 میں ستارہ امتیاز (اسٹار آف ایکسیلنس) اور 1982 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہیں 2006 میں نارویجن فلم 'امپورٹ ایکسپورٹ' میں بہترین معاون اداکار کے لیے امانڈا ایوارڈ اور فلم 'مس بینکاک' میں بہترین معاون اداکار کے لیے 1986 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

طلعت حسین نے ماہر تعلیم پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی اور وہ

تین بچوں کے والد تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

سومنات کا مندر اتنا بڑا تھا کہ ہندوستان کے سب راجے اس کے لیے جاگیریں وقف کرتے، اپنی بیٹیوں کو خدمت کے لیے وقف کرتے جوکہ ...
26/05/2024

سومنات کا مندر اتنا بڑا تھا کہ ہندوستان کے سب راجے اس کے لیے جاگیریں وقف کرتے، اپنی بیٹیوں کو خدمت کے لیے وقف کرتے جوکہ ساری عمر کنواری رہتیں اور انہیں دیوداسیاں کہا جاتا، ہر وقت 2000 برہمن پوجا پاٹ کرنے کے لیے حاضر ہوتے اور 500 گانے بجانے خوبصورت عورتیں اور 300 قوال ملازم تھے، سومنات کے بت کی چھت 56 ستونوں پہ قائم تھی وہاں مصنوعی یا سورج کی روشنی کا بندوبست بالکل بھی نہیں تھا بلکہ ہال کے قندیلوں میں جڑے اعلیٰ درجے کے جواہرات روشنی مہیا کرتے تھے،
ﷲ کے دلاور سلطان محمود غزنوی بت شکن نے سونے و چاندی کے چھوٹے چھوٹے بتوں کو روندنے کے بعد بادشاہ بت کے سامنے جا کھڑے ہوئے، یہ بت 6 فٹ زمین کے اندر اور 9 فٹ زمین سے بلند تھا-
اسی دوران شہر کے معزز سمجھے جانے والے ہندوؤں نے منہ مانگی مال و دولت کی پیش کش کی کہ سومنات کے بادشاہ بت کو کچھ نا کہیں، تو سلطان محمود غزنوی کے دیسی دانشوروں نے مشورہ دیا کہ پتھر کو توڑنے کا کیا فائدہ جبکہ مال و دولت مسلمانوں کے کام آئے گا (یہی کنویں میں کتے والی سوچ ہمارے آجکل کے حکمرانوں کی بے کہ جہاد میں کیا فائدہ ہم اپنی معیشت مضبوط کرتے ہیں)
سلطان محمود غزنوی نے دیسی دانشوروں کی بات سُن کر کہا کہ "اگر میں نے تمھاری بات مان لی تو دنیا اور تاریخ مجھے بت فروش کہے گی جبکہ میری چاہت یہ ہے کہ دنیا و آخرت میں مجھے محمود بُت شکن کے نام سے پکارا جائے"
یہ کہتے ہی محمود بُت شکن کی توحیدی غیرت جوش میں آئی اور ہاتھ میں پکڑا ہوا گرز سومنات کے دے مارا، اس کا منہ ٹوٹ کر دور جا گرا، پھر سلطان کے حکم پہ اس کے دو ٹکڑے کیے گئے تو اس کے پیٹ سے اس قدر بیش بہا قیمتی ہیرے، جواہرات اور موتی نکلے کہ جو ہندو معززین اور راجوں کی پیش کردہ رقم سے 100 گنا زیادہ تھے

محمود غزنوی نے وہ بت توڑا جو فتح مکہ سے ایک رات قبل بنو اُمیہ کے سردار نے کعبہ سے ٹرانسفر کروایا تھا کہ اسے سنبھال کے رکھنا ، ہم لینے آئیں گے ، وہ تو نہ آسکے لیکن بنو ہاشم سے محمود غزنوی ضرور پہنچ گیا توڑنے ..

اسی لئے کافر مورخین سلطان کو ڈاکو کہتے ہیں .. جبکہ اسلام اسے مال غنیمت کہتا ہے ۔
یاد رکھیں غیرت مند مسلمان بت شکن ہے... بت فروش نہیں..

بت شکن سلطان محمود غزنوی رح وہ ہستی ہے، جب ظاہر شاہ کی
حکومت میں 1974 ء کو زلزلہ
آیا ،محمود غزنوی کی قبر پھٹ گئی۔ منتظمین نے قبر کو ٹھیک کرنے کیلئے پوری قبر کھول دی۔ اس کو مرے ہوئے 1000 سال ہو گئے تھے۔ ان کی قبر میں عجیب منظر تھا، اس کا کفن تک میلا نہیں ہوا تھا۔ 1000 سال بعد بھی اس کا کفن ویسے کا ویسا ہی تھا۔ اس کاہاتھ سینے پر تھا اور کفن سینے سے کھلا ہوا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اسے آج ہی کوئی قبر میں اتار کر گیا ہے۔ اس کے ہاتھ کو ہاتھ لگایا گیا تو وہ نرم و نازک تھا۔ ساری دنیا میں اس بات کی خبر پھیل گئی۔

اللہ کے دین ، ملک و ملت کی حفاظت کرنے والوں کو اللہ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بلند مقام عطا کرتا ہے۔🌺
اللہ پاک ہم سب کو عمل نیک کرنے کی توفیق دے آمین 🌹

25/05/2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کے لیے نمبر جاری کردیا
شہری 1223 پر کال کرکے کسی بھی ملاوٹ یا غیر معیاری اشیاء بارے اطلاع کرسکتے ہیں۔

‏تم نے عشق سنا ھے ، دیکھا ھے ، پڑھا ھے ،کہا ھے ہم نے عشق کیا ھے ، جیا ھے ، ہارا ھے ، سہا ھے
24/05/2024

‏تم نے عشق سنا ھے ، دیکھا ھے ، پڑھا ھے ،کہا ھے
ہم نے عشق کیا ھے ، جیا ھے ، ہارا ھے ، سہا ھے

24/05/2024

شہریوں کے لیے خوشخبری ریل کے کرایوں میں40سے 54 فیصد تک کمی

24/05/2024
24/05/2024

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر مختص کردیے

سولر پینل کے ذریعے گرین میٹر لگا کر بجلی بیچنے والوں کے نام :واپڈا سے سونے کے بھاؤ بجلی خرید کر پلاسٹک کی قیمتوں پر بجلی...
23/05/2024

سولر پینل کے ذریعے گرین میٹر لگا کر بجلی بیچنے والوں کے نام :

واپڈا سے سونے کے بھاؤ بجلی خرید کر پلاسٹک کی قیمتوں پر بجلی واپس واپڈا کو بیچنے سے اچھا ہے آپ اپنی وافر بجلی اپنے غریب ہمسایوں، رشتہ داروں اور مسجدوں کو دیں بیشک ان کے ساتھ ماہانہ معقول معاوضہ طے کر لیں، آپ کو منتھلی معاوضہ بھی ملتا رہے گا اور آپ کے آس پڑوس کے لوگوں کو بھی اس مہنگی بجلی سے نجات ملے گی اور اس کے بدلے اللہ رب العزت آپکو اجر بھی عطا فرمائے گا ان شاءاللہ

Address

Kharian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kharian Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Kharian media companies

Show All