16/01/2025
محکمہ پولیس ضلع گجرات
16جنوری 2025
(پریس ریلیز)
گجرات: موضع کھوہار کی کم سن بچی کا اندھا قتل ٹریس کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 05.01.24 کومسمی جنید اقبال ولد مختار احمد ساکن کھوہار سرائے عالمگیر نے بذریعہ ریسکیو15تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی 4سالہ بیٹی زہرہ جنید اور 7سالہ بیٹا احمد جنید گھر سے3بجے دن ٹیوشن پڑھنے کے لئے گئے جوبعد ازاں بیٹا احمد جنید واپس گھر آگیا جبکہ زہرہ جنید واپس نہیں آئی جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوراً ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیراز حیدر، SIعابد حسین انچارج چوکی کھوہار معہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اغواء کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رائے منیر احمد خود معہ بھاری نفری موضع کھوہار پہنچے اور گاؤں سے باہر نکلنے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کروائی۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کو بھی مطلع کیا گیا۔جو اطلاع وقوعہ پاکر جلد ہی موقع پر پہنچ گئے اور تمام آپریشن کی نگرانی شروع کردی۔بعد ازاں ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عبا س شیراز ی، ڈی ایس پی کھاریاں ملک عرفان صفدر بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مغویہ کی تلاش اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے دوسرے روز علی الصبح اسی گلی کے ایک خستہ حال مکان سے مغویہ بچی کی بوری بند نعش مل گئی۔جس کے بعدپولیس نے جرم 302/376iiiایزاد کرلئے۔ تفتیشی ٹیم نے تمام سائنسی و دیگر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو موقع پر بلا کر ڈی این اے سیمپلز اور دیگر شوہد اکٹھے کئے۔اس دوران 73مختلف جگہوں سے ڈی این اے کے نمونہ جات حاصل کئے گئے جن میں سے 24جگہوں پر انسانی ڈی این اے کے نشانات پائے گئے۔ملحقہ گھروں سے5 مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے انٹیروگیشن کی گئی اور ان میں سے تین مشکوک افرادکے پولی گرافک ٹیسٹ لیئے گئے جن کے DNAسیمپل حاصل کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور برائے تجزیہ بھجوائے گئے۔ جو بعد ازاں ملزم محمد ندیم ولد محمد صادق سکنہ کھوہار کا ڈی این اے مقتولہ بچی کے سیمپل سے میچ کرگیا۔ سفاک ملزم کو پولیس نے حسب ضابطہ گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
ترجمان گجرات پولیس