News Portal Kharian

News Portal Kharian Providing latest news, advertisement, entertainment.

22/01/2025
کھاریاں شہر کا مین کاروباری مرکز ۔۔۔ اس کو ریڑھی بازار  کا نام دینا  غیر مناسب ہے ۔
26/12/2024

کھاریاں شہر کا مین کاروباری مرکز ۔۔۔ اس کو ریڑھی بازار کا نام دینا غیر مناسب ہے ۔

17/10/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
امید ہے اپ سب خیریت سے ہوں گے؟۔دوستو اپ کا معلوم ہے تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے ہمیں سمجھ بوجھ دیتی ہے ۔مگر گزشتہ دو تین روز سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے علم ہم نے سیکھا ہی نہیں علم سے کچھ ہمیں ملا ہی نہیں ۔دوستو جو بندہ اپنے گھر کا نقصان کرے اپنی چیزوں کا نقصان کرے چیزوں کو خراب کر دے اپنے گھر کے دروازے توڑ دے اپنی چیزوں کو باہر پھینک دے ایسے بندے کا علم حاصل کرنا نہ کرنا سمجھ بوجھ رکھنا نہ رکھنا ایک جیسا ہے وہ پاگل کہلائے گا ۔اگر ہم اتنی بڑی بڑی فیسیں دے کر یہی پاگل پن حاصل کرنا ہے تو کیا فائدہ اتنی فیس دینے کا اتنا ٹائم ضائع کرنے کا اس طرح کا شعور تو پھر اپ جانور سے بھی ایکسپیکٹ کر سکتے ہیں ۔کسی بھی سانحہ کے پیچھے چلنے والی باتیں ایک بات نہیں ہزاروں باتیں ہوتی ہیں ۔ہر کسی کو اپنی اپنی تکلیف اپنے اپنے درد یاد ا جاتا ہے ۔اس تکلیف کی اڑ میں ہم اپنے ہاتھ بھی صاف کر لیتے ہیں اسی بہانے ۔
دوستو سانحہ پنجاب کالج ہوا بہت افسوسناک ہے دردناک ہے تکلیف دہ ہے اس میں کوئی شک نہیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔جو کچھ بھی ہو جس نے بھی کیا جیسے بھی ہوا اس کی سزا اس کو سرعام دینے چاہیے ۔تاکہ انے والے وقت میں کوئی ایسے دوبارہ حرکت نہ کر سکے ۔مگر دوستو جو پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ اور دوسرے کالجز کے سٹوڈنٹ نے کیا یہ بھی تو غلط ہے نا ۔پنجابی میں کہتے ہیں نا خود چونڈی بھرن ہوے تے درد ہوندا ہے ۔تکلیف صرف اس کو ہوتی ہے جس پہ بیت رہی ہوتی ہے باقی سب تماشائی اور ڈرامے باز ہوتے ہیں ۔سٹوڈنٹ نے شغل میلا میں بہت نقصان کر دیا ۔سٹوڈنٹ نے اپنا کوئی نقصان نہیں کیا یا تو کالج والوں کا کیا ہے یا اپنے والدین کا کیا ہے جب پولیس ان کو پکڑ کر لے جائے گی تو پھر والدین منت متاجی کریں گے پیسہ لگائیں گے معافی تلافی لیں گے پھر ان کی جان چھوٹے گی پریشانی کس کو ہوئی والدین کو مسئلہ کس کے لیے بنا والدین کے لیے سٹوڈنٹ کا کیا ہے چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ۔میری سٹوڈنٹس سے گزارش ہے اپنے لیے نہیں تو اپنے والدین کا ہی سوچیں ۔اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ ہم سب پر رحم کرے اپنا کرم کرے ملک پاکستان کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے ۔اور وہ بیٹی جس کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ظلم ہوا ہے اس کا انصاف جلد از جلد ہو امین ثم امین

09/10/2024

پاکستان کے دو بڑے مسائل ۔۔۔
پہلا مردانہ کمزوری
دوسرا آبادی کا بڑھنا ۔۔۔سوچو اگر پہلا مسئلہ نہ ہوتا تو دوسرا کتنا بڑا ہوتا۔۔۔

حلقہ NA-62 ہی کیوں ! مینڈیٹ چور مستعفی ہوں ضلع گجرات کے ہر حلقہ سے ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔ امتحان میں نقل کر کے پ...
05/10/2024

حلقہ NA-62 ہی کیوں ! مینڈیٹ چور مستعفی ہوں ضلع گجرات کے ہر حلقہ سے ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔
امتحان میں نقل کر کے پا س ہونے والے سر اٹھا کر بات کرنے کے قابل نہیں رہتے، حیرت ہے کہ نہتی عورتوں کے خلاف سرکاری مشینری کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے والے شرمسار ہونے کی بجائے للکارنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن 2024ء میں تو سازش کے تحت میرے آبائی علاقے کے پریزائیڈنگ آفیسرز غائب کر کے میرے حلقہ کی عوام کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا لیکن اگر NA-62 میں ضمنی الیکشن کا میدان سجا تو انشاءاللّہ مینڈیٹ چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

مجاہد عباس تیرے جذبہ ایمانی کو  سلام  !کوٹلہ ارب علی خان توہین مذہب کا واقعہ اور پولیس کا کردار پیارے پڑھنے والو !  وطن ...
04/10/2024

مجاہد عباس تیرے جذبہ ایمانی کو سلام !
کوٹلہ ارب علی خان توہین مذہب کا واقعہ اور پولیس کا کردار

پیارے پڑھنے والو !
وطن عزیز میں اس وقت شدت پسندی چاہے وہ سیاسی ہو یا مذہبی اپنے عروج پر ہے
اور توہین کے واقعات اس تیزی سے رونما ہونے لگے ہیں کہ خوف آتا ہے
سیالکوٹ، سوات ، کوئٹہ اور پھر عمر کوٹ سندھ میں توہین کے الزام میں ملوث افراد کو یا تو ھجوم نے جلا دیا یا پھر پولیس نے مار دیا
ایسے میں یہ رحجان انتہائی خطرناک ہے کہ کسی تفتیش یا تصدیق کے بغیر پولیس والے ہی قتل کر ڈالیں

گذرے کل کوٹلہ ارب علی خان میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ رپورٹ ہوا مگر پولیس تھانہ ککرالی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا
پرانا کوٹلہ محلہ کسانہ کی مسلم شیخ برادری کے ایک نوعمر لڑکے کے بارے میں رپورٹ ہوا کہ اس نے اپنی
ٹک ٹاک آئی ڈی سے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے
پولیس نے وقت ضائع کئے بغیر ملزم کو گرفتار کیا اس کا موبائل اور قابل اعتراض لٹریچر برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا
معاملہ چونکہ انتہائی حساس نوعیت کا تھا اس لئے مختلف رائے سامنے آئیں
ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے براہ راست خود کچھ کہنے کی بجائے کسی اور کی آئی ڈی پہ ایسا کمنٹ کیا جو باعث آزار تھا
کچھ لوگوں نے کہا چونکہ اس سے سہوا یہ گستاخی سرزد ہوئی ہے اور اب یہ اپنے اس فعل پہ نادم بھی ہے اور رجوع بھی کرنا چاہتا ہے لہذا اس کی معافی کا راستہ نکالا جائے
ایک تجویز یہ بھی آئی کہ اس کا معاملہ امن کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے
یہی وہ موقع تھا جب ایس ایچ او تھانہ ککرالی مجاہد عباس کی معاملہ فہمی اور فیصلہ سازی کی قوت کا امتحان تھا
اب ان کی دو ٹوک رائے یوں سامنے آئی
یہ معاملہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ناموس کا ہے
ایک شخص ان کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے
معاملہ سیدھا سا ہے جس میں کوئی ابہام یا شک کی گنجائش نہیں ہے
اللہ کی مقرر کردہ حدود میں مداخلت کا ہمیں کوئی اختیار نہیں
آئین پاکستان اور قانون اس ضمن میں بڑا واضح ہے
ہم کون ہوتے ہیں ایسے کسی ملزم م کو معافی کی بات کرنے والے
ہمارے فرض کا تقاضا یہی ہے کہ
قانون کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کریں
اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں
شواہد کو من و عن چالان کے ذریعے عدالت میں پیش کر دیں
جزا و سزا عدالت کے اختیار میں ہے
بس پھر ایک مضبوط فیصلہ کرتے ہی ملزم کے خلاف آئین کی دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد اسی وقت اسے جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں بھجوا دیا گیا
اس عمل سے کوٹلہ ارب علی خان کے باسیوں نے اطمینان محسوس کیا
معاملہ بہترین طریقے سے حل ہوا
اشتعال کی نوبت ہی نہ آئی
یہ سارا کریڈٹ ایس ایچ او تھانہ ککرالی مجاہد عباس کو جاتا ہے
ان کا جذبہ ایمانی سراہے جانے کے لائق ہے
اور ان کی فرض شناسی نے پولیس کے وقار میں اضافہ کیا ہے
اس موقع پر ذرا سی بھول چوک یا کمزور فیصلہ حالات کو سنگین بنا سکتا تھا
قانون کے رکھوالوں کا یہی رول بنتا تھا جو ککرالی پولیس نے نبھا کر دکھا دیا
ویل ڈن پولیس تھانہ ککرالی
ویل ڈن مجاہد عباس
عامر عثمان عادل
4 اکتوبر 2024

02/10/2024

ہم سے تعلق رکھو طبیعت ٹھیک رہے گی ۔♥️

ہم وہ حکیم ہیں ۔ جو لفظوں سے علاج کرتے ہیں ۔🔥

02/10/2024

کھاریاں بار کا اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

02/10/2024

گلیانہ روڈ کھاریاں پر دکانوں کے سامنے پیلے رنگ کی ایک لائن لگانا شروع کر دی گئی ہے
اس لائن سے اندر اندر دکاندار اپنا سامان رکھ سکتا ہے
اور اگر اس لائن سے باہر کسی قسم کا سامان ہوا تو گورنمنٹ اس کو ضبط کر لے گی اور جرمانہ علیحدہ ہوگا
اس لائن سے باہر کسی قسم کی کوئی بھی کنسٹرکشن یا تجاوزات ہوئی تو اس کو گرا دیا جائے گا
رکشہ ڈرائیورز کو سخت وارننگز ، تجاوزات مافیا اور عوامی روٹس میں رکاوٹ ڈالنے والے فروٹ فروش ریڑی والے مچھلی فروش ریڑی والے اور سبزی فروش ریڑی والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
باحکم سی او میونسپل کمیٹی کھاریاں

02/10/2024

کھاریاں میں ربیع الاول کے مہینے میں تقریبا" ایک سو سے زائد محافل ہوئ ہیں جن میں تلاوت کے بعد نعت خوانی اور خطاب کے بعد لنگر دیا گیا
آئیے ٹرینڈ بدلیں
آئندہ محفل کا موضوع پہلے مشتہر کیا جائے پھر خطاب کے آخر پر سوال و جواب کی نشست ہونی چاہیے ۔۔اس کے علاوہ ایک یا دو نعتیں ہوں باقی وقت علماء کو دیا جائے۔ دوران نعت و خطاب۔ پیسے پھینکنے کی رسم بھی بند ہونی چاہیے

اکثر اوقات۔ سامعین میں اہل علم بیٹھے ہوتے ہیں وہ اپنے اذہان میں سوالات رکھتے ہیں ان سوالات کے جوابات مانگنے پر علماء مطالعہ کر کے آئیں گے ۔ ایک صحت مند سرگرمی اور مثبت مکالمہ ہو گا جس سے فکر و نظر کے نئے گوشے وا ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔

مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے وفد کی عمران عباس شیخ کو ایگزیکٹو ممبرچیمبر  اف کامرس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے ل...
30/09/2024

مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے وفد کی عمران عباس شیخ کو ایگزیکٹو ممبرچیمبر اف کامرس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے ان کے افس میں گئے اس موقع پر سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ۔چیئرمین مرکزی انجمن تاجران چوہدری راشد محمود ۔سابق ناظم کھاریاں عبدالقیوم بھٹی ۔عثمان اکبر عباسی . چوھدری صہیب اصغربہبلی۔ ۔جاوید اقبال بٹ ۔جاوید خان ۔عتیق الرحمان چوہدری ۔گل نواز ۔چوہدری عنصر بھدر۔چوہدری ارشد راشہ۔ ملک مظہرا عوان ۔ملک تنویر اسلام ۔چوھدری رفاقت بیگہ۔ چوھدری اشفاق احمد اور دیگر بھی موجود تھے

جی روڈ کھاریاں ڈکیتوں کے نرغے میں آگیا ، متعدد واقعات رپورٹ  کھاریاں ، دلو موڑ تا کینٹ سٹاپ ڈکیتوں کی لپیٹ میں آگیا ، ...
23/09/2024

جی روڈ کھاریاں ڈکیتوں کے نرغے میں آگیا ، متعدد واقعات رپورٹ

کھاریاں ، دلو موڑ تا کینٹ سٹاپ ڈکیتوں کی لپیٹ میں آگیا ، مبینہ طور پر ڈکیت دلیری کیساتھ اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے لگے، شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شدید خوفزدہ ہوگئے۔

مبینہ طور پر ڈکیت مع اسلحہ ، موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ہنڈا ایجنسی ، دلو موڑ ، کینٹ اسٹاپ اور بالخصوص رات کو سروس روڈ پر ڈکیتی کی غرض سے گشت میں ہوتے ہیں۔

نوکری پیشہ افراد کی جانب سے اس معاملے میں کافی شکایات سامنے آئی ہیں ، ممکن ہے کہ ڈکیت کسی مخبر کی اطلاع پر مختلف پوائنٹس پر ڈکیتی کی غرض سے تاک میں ہوتے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں کو اسلحے کے زور پر روک کر واردات ڈالتے ہیں۔

آئے روز بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر شہری بہت خوفزدہ ہیں اور ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں سے درخواست کرتے ہیں کہ جی ٹی روڈ کھاریاں پر ڈکیتوں کو لگام ڈالیں۔

جنید ڈار

انجمن تاجران باؤ جاوید گروپ کے راہنماؤں کا بازارکا دورہ۔تاجروں کو انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات کے نتیجے میں تاجران کو ا...
23/09/2024

انجمن تاجران باؤ جاوید گروپ کے راہنماؤں کا بازارکا دورہ۔تاجروں کو انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات کے نتیجے میں تاجران کو انکی حدود کی راہنمائ کرتے ہوۓ۔تاجروں کو یقین دلایاکہ ان کے حقوق کاہر ممکن تحفظ کیا جاۓگا۔

Address

Kharian
50070

Telephone

+923117878333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Portal Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share