Dargah Alia Qadria Rashdia Deenpur Sharif official Media

Dargah Alia Qadria Rashdia Deenpur Sharif official Media Education,islahi Islah e nafs

نیکی میں جو تکلیف ہے، وہ ختم ہو جاتی ہے، لیکن اُس کا ثواب باقی رہتا ہے؛گناہوں کی لذّت تو جاتی رہتی ہے، جبکہ اُس کا عذاب ...
28/09/2024

نیکی میں جو تکلیف ہے، وہ ختم ہو جاتی ہے، لیکن اُس کا ثواب باقی رہتا ہے؛
گناہوں کی لذّت تو جاتی رہتی ہے، جبکہ اُس کا عذاب باقی رہتا ہے!"
امام ابن الجوزی رحمه الله
(صید الخاطر)

28/09/2024
•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
28/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَن أبي مُوسَى الْأَشْعَرِيّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً فَقَالَ: «أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَحْمَدُ وَالْمُقَفِّي وَالْحَاشِرُ وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ وَنَبِيُّ الرَّحْمَة» . رَوَاهُ مُسلم

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

27/09/2024

۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜(((طائر سدرہ))) 📜📚​*
۔ ︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
🌼🌼((قسط نمبر138)🌼🌼
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
سوانح حیات عمدۃالعارفین امام المتقین ،بقیۃالسلف حضرت مولانا میاں عبدالہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ(دین پور شریف)

۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩
جو بھی تیرے فقیر ہوتے ہیں
آدمی، بے نظیر ہوتے ہیں
◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈

خانپور میں عظیم الشان استقبال
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
خانپور میں عظیم الشان استقبال
دینی حلقوں میں دین پور کو جو روحانی مرکزیت حاصل ہے ۔جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت حافظ الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہ اللہ علیہ کی ذات اقدس کے باعث بھی خانپور روحانی و سیاسی اعتبار سے دینی حلقوں کا مرکز و محور بنتا جارہا ہے ، چنانچہ اسی تعلق خاطر کی وجہ سے مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ نے اپنے والد ماجد حضرت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ کے نقش قدم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خانپور اور دین پور کا سفر اختیار کیا۔
جانشین شیخ التفسیر مولانا عبید اللہ انور رحمہ اللہ علیہ آپ کے استقبال کے لیے صادق آباد تشریف لے گئے تھے ، اور مولانا سید حامد میاں صاحب (خلیفہ حضرت مدنی رحمہ اللہ علیہ )کراچی سے آپ کے ہمسفر تھے ۔مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ رحیم آباد، صادق آباد سے بذریعہ کار دین پورکے لیے روانہ ہوئے۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولا نا مفتی محمود رحمہ اللہ علیہ ،نامور خطیب مولانا ضیاء القاسمی رحمہ اللہ علیہ ، مولانا محمد لقمان علی پوری رحمہ اللہ علیہ ،قاضی عبد اللطیف اختر، ؔ مولانا غلام مصطفی رحمہ اللہ علیہ اور دوسر ے ممتاز علماء کرام اور دینی جماعتوں کے رہنما مولانا سید اسعدمدنی رحمہ اللہ علیہ کے استقبال کے لیے خانپور پہنچ چکے تھے ۔ کراچی ،سکھر ، بہاول پور ڈویژن اور ملتان سے حضرت دین پوری رحمہ اللہ علیہ اور حضرت درخواستی رحمہ اللہ علیہ کے ہزاروں مرید اور معتقدین مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ کے لیے دیدہ ٔو دل فرش راہ تھے، صادق آباد سے دین پور کا سفر چونکہ کارواں کے ذریعہ طے ہورہاتھا اور خان پور پہنچنے کا وقت متعین نہیں کیا جاسکا تھا، اس لیے مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ اپنے رفقاء کے ہمراہ خانپور میں اچانک پہنچے ۔حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہ اللہ علیہ کو آپ کی تشریف آوری کا علم ہوا تو آپ بھی استقبال کے لیے باہر تشریف لائے ،آپ نے اھلا ً و سہلاً مرحبا کہہ کر مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ سے بغلگیر ہوتے ہوئے فرمایا! آپ کی اچانک تشریف آوری سے خوش آمدید کہنے کے تمام منصوبے دھرے رہ گئے۔
مولانا مدنی رحمہ اللہ علیہ خانپور سے سید ھے دین پور تشریف لے گئے، حضرت مولانا عبد الہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ نے جس عقیدت و محبت بھر ے جذبات کے ساتھ آپ کا استقبال کیا اور اس موقع پر جس والہانہ شیفتگی کا اظہار کیا وہ کیف آور منظر دیکھنے سے ہی تعلق رکھتا تھا۔ مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ نے دین پور میںقیام کے دوران حضرت خلیفہ غلام محمد صاحب رحمہ اللہ علیہ اور مولانا عبید اللہ سندھی رحمہ اللہ علیہ کے مزار ات پر فاتحہ خوانی کی۔
مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ کی تشریف آوری پر چونکہ حضرت دین پوری رحمہ اللہ علیہ اور حضرت درخواستی رحمہ اللہ علیہ کے ہزاروں مرید جمع ہوگئے تھے، اس لیے حضرت درخواستی رحمہ اللہ علیہ نے خانپور میں واقع اپنے مدرسہ مخزن العلوم میں اجتماع عام کا اہتمام کرلیا تھا۔ حضرت درخواستی رحمہ اللہ علیہ نے اس اجتماع عام سے خطاب کے لیے مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ سے خصوصی سفا رش کی لیکن مولانا مدنی رحمہ اللہ علیہ نے معذرت خواہانہ انداز میں عرض کیا حضرت میں نے پاکستان کا یہ سفر صر ف آپ بزرگوں کی زیارت اور حضرت والد ماجد رحمہ اللہ علیہ کے بے شمار معتقدین سے شرف ملاقات کے لیے کیا ہے اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دوران سفر خطاب عام سے دامن بچا کے رکھوں ۔ چنانچہ اس اجتماع سے مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ علیہ مولانا ضیاء القاسمی رحمہ اللہ علیہ ، مولانا لقمان رحمہ اللہ علیہ اور مولانا عبد اللطیف شجاع آبادی رحمہ اللہ علیہ نے خطاب کیا۔مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ علیہ اور دوسرے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا حضرت دین پور ی رحمہ اللہ علیہ اور عشائیہ کا حضرت درخواستی رحمہ اللہ علیہ نے اہتمام کر رکھا تھا ، نماز عشاء سے فراغت پاکر حضرت مدنی رحمہ اللہ علیہ کوئٹہ ایکسپریس کے ذریعہ ملتان کے لیے روانہ ہوگئے ۔حضرت دین پور ی رحمہ اللہ علیہ نے اشکبار آنکھوں اور رقت آمیز لہجہ میں دعا کرتے ہوئے آپکو الوداع کہا۔
ع بسلامت روی و باز آئی
ت ت ت

🌱🌹🌱🌹🌱🌹🌱🌹🌴

*پریشان ہونے والوں کو کبھی نہ کبھی سکون مل جاتا ہے لیکن پریشان کرنے والے ہمیشہ سکون کے متلاشی رہتے ہیں*
27/09/2024

*پریشان ہونے والوں کو کبھی نہ کبھی سکون مل جاتا ہے لیکن پریشان کرنے والے ہمیشہ سکون کے متلاشی رہتے ہیں*

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
27/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إنَّ لي أَسْمَاءً: أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِي الْكُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي وَأَنَا الْعَاقِبُ . وَالْعَاقِب: الَّذِي لَيْسَ بعده شَيْء. مُتَّفق عَلَيْهِ

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

"دعائیں رد نہیں ہوتی ،محفوظ کرلی جاتی ہیں ۔۔۔ جو آپ مانگ رہے ہو ، وہ نہ ملے تب بھی آپ کے ہاتھ خالی نہیں لوٹائے جاتے ۔۔۔ ...
26/09/2024

"دعائیں رد نہیں ہوتی ،محفوظ کرلی جاتی ہیں ۔۔۔ جو آپ مانگ رہے ہو ، وہ نہ ملے تب بھی آپ کے ہاتھ خالی نہیں لوٹائے جاتے ۔۔۔ اللّٰہ ہمیشہ بڑھ کر عطا کرتا ہے ، وہ آپ کو حیران کردیتا ہے“*
*"دعا مانگتے رہنا چاہیے ، قبول ہوجائے تب بھی ، نہ قبول ہو تب بھی ، کہ دعائیں رد نہیں ہوتیں ، جواب ضرور آتا ہے۔۔۔ جھولی خالی نہیں رہتی ۔۔۔ اس میں کچھ نہ کچھ ضرور گرتا ہے
*کچھ دن صبر کے ہوتے ہیں سراسر صبر کے خاموش رہنے کے درگزر کرنے کے، اکیلے گزارنے کے ، صحیح ہونے کے بعد غلطی تسلیم کر لینے کے، کچھ لوگوں اور باتوں کے فیصلے اللُّہ کے حوالے کر دیں۔ اور حوالے کیے فیصلے کے نتیجے کا انتظار کریں اور جب انتظار کرتے کرتے صبر کرنا محال ہو جاتا ہے تب بھی صبر کا اجر عظیم ملتا ہے🌸🌴🌹

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
26/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَنْ جَابِرأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قا ل: «إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِی لِتَمَامِ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَكَمَالِ محَاسِن الْأَفْعَال»
رَوَاهُ فِي شرح السّنة

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
25/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: إِن لِكُلِّ نَبِيٍّ وُلَاةً مِنَ النَّبِيِّينَ وَإِنَّ وَلِيِّيَ أَبِي وَخَلِيلُ رَبِّي ثُمَّ قَرَأَ: [إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمنُوا وَالله ولي الْمُؤمنِينَ] . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

24/09/2024

۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜(((طائر سدرہ))) 📜📚​*
۔ ︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
🌼🌼((قسط نمبر137)🌼🌼
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
سوانح حیات عمدۃالعارفین امام المتقین ،بقیۃالسلف حضرت مولانا میاں عبدالہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ(دین پور شریف)

۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩۩
جو بھی تیرے فقیر ہوتے ہیں
آدمی، بے نظیر ہوتے ہیں
◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈◈
(ایک سفر نامہ ، ایک تاریخی سرگذ شت)
""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
حضرت مولانا مجاہد الحسینی صاحب
دین پور کی روحانی اور سیاسی مرکزیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ قیام پاکستان سے بہت پہلے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ علیہ بھی حضرت دین پور ی رحمہ اللہ علیہ کی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے اس پسماندہ اور گمنام علاقہ میں تشریف لائے تھے۔ اس زمانہ میں حضرت مولانا عبید اللہ سندھی رحمہ اللہ علیہ زندہ تھے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ علیہ کے لیے خانپور اسٹیشن پر مولانا سندھی رحمہ اللہ علیہ نے گھوڑے کی سواری کا انتظام کر رکھا تھا ۔ آپ رحمہ اللہ علیہ جب دین پور کے قریب پہنچے تو اچھل کر سوار ی سے اتر گئے اور فرمایا! عبیداللہ تو نے ہمیں مار ڈالا۔ اس علاقہ میں بہت بڑے ولی اللہ رہتے ہیں، ان کی خدمت میںتو ننگے پائوں حاضر ہونا چاہیے۔
حضرت تھانوی رحمہ اللہ علیہ کے علاوہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ علیہ نے بھی حضرت دین پور ی رحمہ اللہ علیہ کی ملاقات کے لیے کئی مرتبہ دین پور کا سفر کیا۔
حضرت ابو السراج خلیفہ غلام محمد صاحب رحمہ اللہ علیہ کی وفات کے بعد آپ رحمہ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا عبد الہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ سے ملاقات کے لیے بھی حضرت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ کئی بار دین پور تشریف لائے۔
ایک دفعہ حضرت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ خانپور اسٹیشن سے اتر کر دین پور جارہے تھے کہ راستہ میں مولانا عبد الہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ نے آپ کو پہچان لیا ،کیا دیکھتے ہیں کہ حضر ت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ کچھ سامان کی گٹھڑی سر پر رکھے خراماں خراماں جارہے ہیں۔
مولانا عبد الہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ نے جلدی سے آگے بڑ ھکر بصد اصرار حضرت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ سے سامان کی گٹھڑی پکڑلی اور آپ کو دین پور تک ساتھ لے گئے۔ حضرت شیخ مدنی رحمہ اللہ علیہ کی تشریف آوری پر مولانا عبد الہادی صاحب رحمہ اللہ علیہ نے مہمان نواز ی میں ذرا تکلف سے کام لیا، تو حضرت رحمہ اللہ علیہ نے فرمایامیں نے دین پور میںچند روز ٹھہرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن دسترخوان پر آپ چونکہ تکلف سے کام لے رہے ہیں، اگر آپ حضرات صرف ایک کھانے پر اکتفا کرلیں تو میں ٹھہر سکوں گا ورنہ میں چلا جائوں گا۔
حضرت مولانا عبد الہادی رحمہ اللہ علیہ نے یقین دلایا کہ آج کے بعد صر ف ایک ہی کھانا پیش کیا جائے گا ، اس یقین دہانی کے بعد حضرت مدنی رحمہ اللہ علیہ نے چند روز دین پور میں قیام کیا۔

🌱🌹🌱🌹🌱🌹🌱🌹🌴

*جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے* *اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے زندگی ایک کتاب ہے*           *پہلا...
24/09/2024

*جسکی کوئی گارنٹی نہیں اسکا نام "زندگی" ہے*
*اور جسکی فل گارنٹی ہے اس کا نام "موت" ہے زندگی ایک کتاب ہے*

*پہلا صفحہ''پیدائش*'' *آخری صفحہ''موت''*
*درمیانی صفحات خالی ہیں اس میں جو پسند ہو لکھیں*
*بس ایسا کچھ لکھیں کہ"الله"کو دکھاتے ہوئے*
*شرمندگى محسوس نہ ہو*

*انسان اس دنیا کی حقیقت اور اس دنیا میں اپنی حقیقت کو پہچانے۔* *اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کون ہے ؟ کہاں سے آیا ہے؟*
*اس زندگی کے بعد کہاں جائے گا؟ اس کی زندگی کا کیا مقصد ہے ؟*
*کن اعمال میں اس کی نیک بختی اور سعادت ہے اور کن اعمال میں اس کی بد بختی اورشقاوت ہے؟ زندگی ایک سفر ہے اور اس کے دو ہی راستے ہیں، جنت اور دوزخ اور ان میں سے کس کا انتخاب کرنا ہے....؟؟؟؟*
*یہ ہمارے اختیار میں ہے۔*

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
24/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَنْ ابی ھریرۃ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سلوا الله الْوَسِيلَةَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْوَسِيلَةُ؟ قَالَ: «أَعْلَى دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ لَا يَنَالُهَا إِلَّا رجلٌ واحدٌ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

*`يُحِبُّونَهُْم كَحُبِّ الله "`**وہ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی کہ اللہ سے رکھنی چاہیے۔(2:165)* جب کوئی دل " اللہ " ...
23/09/2024

*`يُحِبُّونَهُْم كَحُبِّ الله "`*
*وہ ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں جیسی کہ اللہ سے رکھنی چاہیے۔(2:165)*

جب کوئی دل " اللہ " سے بڑھ کر کسی اور چیز سے محبت کرنے لگتا ہے تو اللہ تعالی اس دل کو اسی چیز کی محبت کا محتاج کر دیتا ہے۔ اور پھر پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟؟؟
*پھر دل اسی چیز سے دھوکا کھاتا ہے اور ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے* 🥀
ہر محبت کو " اللہ " کی محبت کے نیچے رکھیں ۔
*جس دل میں " اللہ " کی یاد سے بڑھ کر کسی اور کی یاد ہو وہ دل مردہ کہلاتا ہے۔ جو دل اپنے " اللہ " سے غافل ہو وہ زندہ کہاں ہوتا ہے۔ " اللہ " ہی تو ہے جو سب سے بڑا قدردان ہے ہمارا۔*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
23/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فَأُكْسَى حُلَّةً مِنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ ثُمَّ أَقُومُ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ لَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْخَلَائِقِ يقومُ ذلكَ المقامَ غَيْرِي» . الترمذی

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

22/09/2024

استاد نے کلاس روم میں داخل ہوتے ہی بغیر کوئی بات کیے.
بلیک بورڈ پر چاک سے ایک لمبی لکیر کھینچ دی اور پورے کلاس کو مخاطب ہوکر کہا :
“تم میں سے کون ہے جو بلیک بورڈ پر موجود اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دے؟ ”
استاد کے سوال کا جواب کلاس میں موجود طلباء میں کسی کے پاس بھی نہیں تھا۔ سوال ہی ایسا عجیب و غریب تھا۔
ساری کلاس سوچ میں پڑ گئی کیونکہ استاد نے ایک ناممکن بات کہہ دی تھی.
کلاس کے سب سے ذہین طالب علم نے کھڑے ہو کر کہا کہ استاد محترم
“یہ ناممکن ہے ، لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے تھوڑا سا مٹانا پڑے گا جو چھوئے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا اور آپ نے چھونے سے منع کیا ہے“ .
باقی طلباء نے بھی سر ہلا کر اس طالبعلم کی بات کی تائید کی۔
استاد نے گہری نظروں سے طلباء کی طرف دیکھا
اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر چاک سے اس لکیر کے متوازی لیکن اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی،
جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ اب پہلے والی لکیر چھوٹی نظر آ رہی ہے،
استاد نے اس لکیر کو چھوئے بغیر ، اسے ہاتھ لگائے بغیر اُسے چھوٹا کر دیا۔
طلباء نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھا تھا کہ دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر , دوسروں پر تنقید کیے بغیر ، اُن کو بدنام کیے بغیر ، اُن سے حسد کیے بغیر , اُن سے آگے بڑھ جانے کا ہنر انہوں نے چند منٹ میں سیکھ لیا تھا.
کہ اپنے آپ کو اخلاق میں ، کردار میں اور عمل سے دوسرے سے آگے بڑھا لو تو تم خودبخود دوسروں سے بڑے نظر آنے لگو گے. دوسروں کو چھوٹا کر کے کوئی بڑا نہیں بن سکتا بلکہ خود بڑا ہوکر بڑا بن سکتا ہے.۔!!!

•══༻◉﷽◉༺══•۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞ ۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩ مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی  🔰 آلِهٖ وَبَارِ...
22/09/2024

•══༻◉﷽◉༺══•
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
۩ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا ۩
مُحَمَّد ِۨ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی
🔰 آلِهٖ وَبَارِكْ وَسَلِّمْ🔰

🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ خُرُوجًا إِذَا بُعِثُوا وَأَنَا قَائِدُهُمْ إِذَا وَفَدُوا وَأَنَا خَطِيبُهُمْ إِذَا أَنْصَتُوا وَأَنَا مُسْتَشْفِعُهُمْ إِذَا حُبِسُوا وَأَنَا مُبَشِّرُهُمْ إِذَا أَيِسُوا الْكَرَامَةُ وَالْمَفَاتِيحُ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي وَلِوَاءُ الْحَمْدِ يَوْمَئِذٍ بِيَدِي وَأَنَا أَكْرَمُ وَلَدِ آدَمَ عَلَى رَبِّي يَطُوفُ عَلَيَّ أَلْفُ خادمٍ كأنَّهنَّ بَيْضٌ مُكْنُونٌ أَوْ لُؤْلُؤٌ مَنْثُورٌ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ
🌼 ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟ ⃟🌼
۩مجموعةالاسلامیة۩
┄┅══❁🌹❁══┅┄
https://chat.whatsapp.com/IFkSVBD59xWAVavRmZl6Ga

Address

Deenpur Sharif
Khanpur
64100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dargah Alia Qadria Rashdia Deenpur Sharif official Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dargah Alia Qadria Rashdia Deenpur Sharif official Media:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Khanpur

Show All