15/05/2022
السلام علیکم!
جیسا کے آپ سب کو معلوم ہے پی پی ایس سی کے ذریعے لیکچرار کی سیٹس آئی ہوئی ہیں جن کی اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی 2022 ہے۔۔
اردو ___________ (184_Male_54/Female)
ایجوکیشن________ (Female_170)
اسلامیات ___________ (184_Female)
بیالوجی ______________ (Male_19)
پی پی ایس سی کے متعلق کچھ ضروری ہدایات اور اپلائی کیسے کرنا ہے بتانا چاہتا ہوں
1) سب سے پہلے آپ لوگوں نے چالان فارم خود ڈاؤن لوڈ کر کے یا کسی نیٹ کیفے سے لے کر فل کر کے 600 روپے فیس کے ساتھ نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں
2) چالان فارم جمع کروانے کے بعد آپ نے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کرنا ہے اس کے لیے آپ کو اپنی ایک تصویر اور چالان فارم کی تصویر اپلوڈ کرنی ہیں ساری معلومات دینے کے بعد درخواست فارم Submit کر دینا ہے TCS وغیرہ کچھ نہیں کرنا اگر کوئی خود نہیں کر سکتا اپلائی تو نیٹ کیفے سے اپلائی کروا سکتے ہیں
3) اپلائی کے بعد اب پی پی ایس سی کی نئی پالیسی ہے کہ پیپر والے دن اصل چلان فارم لازمی چیک کیا جائے گا اس لیے چلان فارم کو کسی خاص جگہ پر رکھنا ہے تاکہ نہ گم ہو اور نہ چوہے کھا جائیں تاکہ پیپر والے دن کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
4) 23 مئی سے جتنا پہلے ہو سکے اپلائی کر دیں کیونکہ آخری دن ویب سائٹ پر ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اور اکثر لوگ چالان فیس جمع کروانے کے باوجود اپلائی کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔
باقی اللّٰلہ پاک کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا
کہتے ہیں نا جتنا گڑھ اتنا میٹھا۔ شکریہ