Sahja Media House

Sahja Media House ظلم کے خلاف ہم بنیں گے۔۔۔ مظلوموں کی آوازسہجا میڈیاہاؤ?
(1)

تھانوں میں درج مقدمات میں نامعلوم کو شامل کرنے کا سلسلہ کیوں ضروری روزی روٹی یا چکر کوئی اورروز نامہ ایگل فلائٹ میں شائع...
13/11/2023

تھانوں میں درج مقدمات میں نامعلوم کو شامل کرنے کا سلسلہ کیوں ضروری روزی روٹی یا چکر کوئی اور
روز نامہ ایگل فلائٹ میں شائع ہونے والا میرا کالم کچھ پس پردہ حقائق کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے
محمد آصف چاچڑ صدر پریس کلب سہجا

خوش آمدید
17/09/2023

خوش آمدید

18/08/2023
سہجا (کرائم رپورٹر)موضع گہمل پیر کی معشور و معروف سیاسی و سماجی  روحانی مذہبی ہر دل عزیز  شخصیت پیر سید وقار حسین شاہ نق...
14/08/2023

سہجا (کرائم رپورٹر)موضع گہمل پیر کی معشور و معروف سیاسی و سماجی روحانی مذہبی ہر دل عزیز شخصیت پیر سید وقار حسین شاہ نقوی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سہجا میں 14اگست کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس موقع پر انہوں سرسبز و شاداب پاکستان کے سلسلے میں پرنسپل پروفیسر محمد جمیل خان صاحب کے ساتھ مل کر کالج میں پودے لگائے اور اس موقع پر انہوں نے 14اگست کے دن کی مناسبت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بانيان پاکستان کی اولاد ہونے پر فخر ہے ، مجھے فخر ہے کہ میرے اجداد نے ہجرت جیسی عظیم سنت پوری کی تھی ، اس ملک کا نقشہ میرے اجداد کے لہو سے سینچا گیا ہے ، آزادی گھر بیٹھ کر نہیں ملتی اسکے لئے میدان عمل میں اترنا پڑتا ہے ، تن من دھن وارنا ہوتا ہے ، گردنیں کٹوانی پڑتی ہیں ، بچے قربان کرنے پڑتے ہیں۔ 1947 میں ہم پاکستان نہیں آئے تھے ، بلکہ جناح کے بتائے ہوئے رستے پر دین اسلام کے نام پر ہجرت کر کے آئے تھے۔
ہجرت کے سفر میں کٹنے ، لٹنے ، مرنے ، عزتیں بچانے کی خاطر کنویں میں چھلانگ لگانی والی عورتوں ، پیاس بھوک افلاس سے مر جانے والے میرے جد امجد کو سرخ سلام ❤ اور آخر میں ملک کی سلامت اور نوجونوں کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرائی۔

اے میرے عظیم اجداد یہ ملک آپکی قربانیوں کی بدولت ہے

14/08/2023

پٹواری کی رشوت کے عوض قلابازی یا وجہ کوئی اور نابینا عاشق حسین سراپا احتجاج

سہجا(کرائم رپورٹر)۔تفصیلات کے مطابق موضع سہجا کے ریائشی محنت کش نابینا عاشق حسین نے اپنے بیان میں یہ یہ الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک کنال 19مرلے زمین انتقال نمبر 2139اور 2579 جعل سازی سے ممتاز وغیرہ کے نام درج ہوگی جس کی میں نے باقاعدہ طور پر اے ڈی سی رحیم یار خان کو درخواست دی جنہوں نے تمام تر چھان بین کے بعد میرے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے متعلقہ آفسران کو ریکارڈ درست کرکے میری زمین پوری کرنے کا حکم دیا جس کے تحت اے ڈی ایل ار خان پور نے میری ملکیت درست کردی اور مجھے اس کا ثبوت بھی فراہم کردیا۔ اس کے بعد میرے مخالفین نے ایڈیشل کمشنر بہاول پور کو انقال نمبر 2115 کی درستگی کیلئے درخواست دائر کی جس کا مجھ سے کوئی لینا دینا نہیں تو ایڈیشنل کمشنر نے اپیل کندہ ممتاز احمد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انتقال نمبر 2115 میں ممتاز کی زمین پوری کرنے کا حکم دیا اور یہ بھی حکم دیا کہ انتقال نمبر 2139/2579 کے جدید خریداران جنہوں نے رمضان وغیرہ سے بعد میں زمین خرید کی ممتاز وغیرہ اپنی حق رسی کیلئے دیگر فورم سے رابطہ کریں مگر کرپٹ پٹواری جمیل نے ممتاز وغیرہ سے مبینہ بھاری رشوت لے کر ایڈیشنل کمشنر کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر انتقال نمبر 2115 کی درستگی کرنے کی بجائے متاثرہ نابینا عاشق حسین کے انتقال نمبر 2139/2579 سے زمین کاٹ کر ممتاز وغیرہ کے نام درج کرکے نابینا شخص کو بھاری نقصان پہنچایا جوکہ بہت ہی بڑا ظلم اور ناانصافی ہے جس کا مجھے اس وقت علم ہوا جب میں نے اپنی ذاتی ملکیت کا ریکاڈ کمیوٹر ریکارڈ سنٹر پر چیک کیا جس پر مجھے بہت آفسوس ہوا متاثرہ نے مزید کہا کہ میں نے متعلقہ نائب تحصیلدار معصوم علی ملہی کو جاکر پٹواری کی شکایات کی تو انہوں بھی میری ایک نہ سنی اور متعلقہ پٹواری کی تائید کی میں انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں مگر کوئی بھی میری بات سننے کو تیار نہیں کیونکہ دوسری پارٹی بااثر اور مالدار ہے جیسے علاقہ کی سیاسی و سماجی بااثر شخصیات کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ۔میں نابینا ہوں اور میری بہنیں بھی نابیا ہیں جن کا حصہ کم کردیا گیا ہے جو جمیل پٹواری ۔افتخار گرداور کی ملی بھگت سے ہوا کیونکہ جمیل پٹواری بغیر رشوت کے کسی بھی غریب کی بات سننا گوارہ نہیں کرتا چاہے وہ میرٹ پر کیوں نہ ہو کرپٹ پٹوری نے اپنے دفتر کو دکان بنا رکھا ہے کوئی بھی عام آدمی اس کی زبان اور قلم سے محفوظ نہیں ریکارڈ ٹمپرنگ میں جمیل پٹوری تحصیل خان پور میں ماہر سمجھا حاتا ہے نابینا شخص متاثرہ سراپا احتجاج کمشنر بہاول پور۔ ڈی سی او رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس بابت جب موقف جاننے کیلئے نائب تحصیلدار معصوم علی ملہی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ایڈیشنل کمشنر کے آرڈر مطابق کام کیا ہے باقی الزامات غلط ہیں متعلقہ پٹواری جمیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے آفسران بالا کے احکامات مطابق کیا ہے رشوت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔(تصویر ہمراہ ہے)

محمد آصف چاچڑ کرائم رپوررپورٹر سہجا

 ۔ 26 اگست بروز ہفتہ- صبح:9:00سےشام4:00pm تک۔  #اسلام۔آباد کے ماہرین کی زیرنگرانی قوت سماعت سے محروم لوگوں کا معائنہ وعل...
11/08/2023

۔

26 اگست بروز ہفتہ- صبح:9:00سےشام4:00pm تک۔

#اسلام۔آباد کے ماہرین کی زیرنگرانی قوت سماعت سے محروم لوگوں کا معائنہ وعلاج کیا جائے گا۔
#اگرآپ اونچاسنتے ہیں یا آپ کے کانوں میں مختلف طرح کا شور آتا ہے یا آپ کا بچہ بولتا سنتا نہیں ہے تو آج ہی کال کر کےاپنا ٹوکن نمبر حاصل کریں اور بروز ہفتہ کو اپنا چیک اپ کروائیں۔
#نوٹ:
# اونچا سننے والوں کو ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ پروگرام ایبل کانوں میں نظر نہ آنے والے آلہ سماعت لگائے جائیں گے۔

🦻سماعت کے تمام ٹیسٹ ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ مشینوں کی مدد سے کیے جاتے ہیں۔
🦻اونچا سننے والوں کیلئے کانوں میں نظر نہ آنے والے ڈیجیٹل کمپیوٹر ائزڈ آلہ سماعت لگاے جاتے ہی۔
🦻کانوں میں شور کا ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے۔
🦻کیاآپ اونچا سنتے ہیں۔
🦻کیا آپ کے کانوں میں شور آتا ہے۔
🦻کیا آپ کا بچہ نہیں سنتا؟
اگر ایسا ہے تو آج ہی ہماری ٹیم سے رابطہ کریں اور اپنا ٹوکن نمبر حاصل کریں۔

PTCL :051-2347388
Whats app: 0336 5778886

اربوں روپے کھا جانے والے بااثر مافیہ آزاد گھوم رہا ہے انہیں کوئی ہاتھ ڈالنے کی جرت نہیں کرتا علاقہ میں دیکھا جاسکتا ہے ک...
11/04/2023

اربوں روپے کھا جانے والے بااثر مافیہ آزاد گھوم رہا ہے انہیں کوئی ہاتھ ڈالنے کی جرت نہیں کرتا علاقہ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این آر ایس پی کے ملازم صرف 50 ہزار قرض نہ دے سکنے پر غریب عوام کی پکڑ دھکڑ کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ان لوگوں نے اپنی عدالت لگا رکھی ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ غریب کمزور طبقہ کے افراد کو حراساں کرکے پکڑ کر لے جاتے ہیں اور اپنی قید میں رکھ کر مزید حراساں کرکے انہیں قرض ادا کرنے پر اتنی حد تک مجبور کرتے ہیں کہ لوگ سود پر رقم لے کر انہیں ادا کرنے پر مجبور ہیں اس کے علاؤہ مبینہ طور پر یہ معلوم ہوا ہے کہ بنک کے کچھ افراد کا سود خوروں سے رابطہ ہے جن میں شاہد نامی بنک ملازم صف اول میں شامل ہے۔کرونا وبا کے دوران قرض نہ دے سکنے والے افراد کو حکومت نے بھی رعایت دے دی تھی جبکہ بنک ملازمین نے غریب سفید پوش طبقہ کو ریلیف نہ دیا اور انہیں روز بروز حراساں کرنا اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے انہیں حراساں کرنا معمول بن گیا ہے ریکوری کی میں سود خوروں سے رقم لے کر ادا کرنے پر ہزار پر ایک سو ایک لاکھ روپے پر دس ہزار اضافی سود وصول کرتے ہیں سود خور سے لی گئی رقم بنک میں ادا کرکے اسی شخص کا دوبارہ لون منظور کرکے سود خور کو رقم دینے کے بعد متعلقہ شخص کو خالی ہاتھ گھر بھیج دیا جاتا ہے کرپٹ بنک ملازمین جن میں شاہد نامی ملازم پیش پیش ہے جو سود خوروں کے نیٹ ورک کا مین کاریندہ ہے۔اس طرح مافیہ غریب عوام کا دونوں ہاتھوں سے خون نچوڑ رہے ہیں این آر ایس پی بنک خان پور برانچ میں یہ دھندہ کئی سالوں سے جاری ہے قرض نہ دے سکنے والے غریب بے بس مجبور افراد ان کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔بنک ملازمین بغیر کسی ڈر خوف کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے میں مصروف عمل ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی بنک ڈیفلڈر ہے تو اس کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کرنے کیلئے متعلقہ ادارے بھی ہیں ان کے زریعے کاروائی کی جاسکتی ہے نکہ اپنی عدالت لگا دی جائے متاثرین نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اس بابت نوٹس لے کر غریب افراد کے قرض معاف کرنے اور غیر قانونی طور پر حراساں کرنے والے بنک ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

سہجا(کرائم رپورٹر)تھانہ سہجا ایس ایچ او رانا محمد عارف کی بہترین حکمت عملی علاقہ سے جرائم میں نمایا کمی ہوئی ،ڈکیتی کے م...
04/04/2023

سہجا(کرائم رپورٹر)تھانہ سہجا ایس ایچ او رانا محمد عارف کی بہترین حکمت عملی علاقہ سے جرائم میں نمایا کمی ہوئی ،ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری 8چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی سے تھانہ سہجا پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سہجا میں جب سے ایس ایچ او رانا محمد عارف کی تعیناتی ہوئی ہے علاقہ سے جرائم میںں نمایا کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ متعلقہ ایس ایچ او کی تعیناتی سے پولیس گشت موثر ہوا اور ڈاکیتی کی واردات کو پولیس نے اہل علاقہ کی مدد سے بروقت پہنچ کر ناکام بنایا اور ان کے قبضہ میں دیگر چوری شدہ تقریباً آٹھ موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے اور ڈاکوں کے پولیس پر حملے کو ناکام بنایا اس طرح ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر علاقہ میں امن وامان کی بحالی ممکن ہوئی ایس ایچ او رانا محمد عارف کی سربراہی میں تھانہ سہجا پولیس عوام الناس کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے بھر پور عزم کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سہجا رانا محمد عارف نے کہا کہ علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ان کے خاتمہ تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے میں عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور انہیں غلط قسم کی محفلوں سے دور رکھیں کیونکہ اکثر نوجوان شوکیہ طور پر منشیات استعمال کرتے ہیں جو بعد میں ان کیلئے زندگی بھر کا روگ بنا جاتا ہے اور اس طرح والدین کی پریشانی کا باعث بننے کے ساتھ اہل علاقہ کیلئے بھی بہت تباہی کا سبب ہوتا ہے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرکے اچھے شہری ہونے کا حق ادا کرے اگر کوئی شخص جرائم کی نشان دہی کرنا چاہے تو ان کا نام خفیہ رکھا جائے گا عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون علاقہ سے جرائم کے مکمل خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

سہجا (کرائم رپورٹر)بااثر افراد کا بزرگ خاتون کو گالی گلوچ اور تشدد مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں متاثرہ عدم تحفظ کا شکار ڈ...
04/04/2023

سہجا (کرائم رپورٹر)بااثر افراد کا بزرگ خاتون کو گالی گلوچ اور تشدد مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں متاثرہ عدم تحفظ کا شکار ڈی پی او رحیم یار خان سے انصاف فراہمی کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق موضع میٹھہ میرانی کی ریائشی صحت خاتون ذوجہ عاشق قوم آرائیں نے اپنے بیان میں کہا کہ موضع سیوا رام کے رہائشی بااثر شرپسند شخص سعید احمد ،ابوبکر ،اور آصف گزشتہ دنوں میرے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور میری بہو اور بچوں کو غلیظ قسم کی گالیاں دینے لگے جنہیں میں نے روکا تو وہ مزید تائش میں آگئے اور مجھے بھی گالی گلوج کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا اس کہا کہ تمہارا بیٹا کہاں ہے اس کی آج خیر نہیں اور مزید سنگین نتائج کی دھمکیاں دی متاثرہ نے مزید بتایا کہ یہ شخص عادی شرپسند ہیں اور ان کے شر سے اہل محلہ کا کوئی بھی شخص محفوظ نہیں انہوں نے بڑے بڑے لوگوں سے اپنے تعلق بنا رکھے ہیں اور اس طرح قانون کے شکنجے سے نکل جاتے اس لیے پھر سے کسی دوسرے شریف کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی تھانہ صدر خانپور میں درخواست دی جس پر یہ یہ لوگ مزید تائش میں آگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ہمارے خلاف کوئی کاروائی کی تو اس کا انجام بہت برا ہوگا،متاثرہ سراپا احتجاج ڈی پی او رحیم یارخان ،ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور سے تحفظ اور انصاف فراہمی کی اپیل۔(تصویر ہمراہ ہے)

محمد آصف چاچڑ کرائم رپورٹر سہجا

سہجا (کرائم رپورٹر))سہجا کی دھرتی ک عظیم انسان ضلع رحیم یار خان کے مشعور ؤ معروف بزنس مین چوہدری منظور آفتاب کمبوہ نے  س...
27/02/2023

سہجا (کرائم رپورٹر))سہجا کی دھرتی ک عظیم انسان ضلع رحیم یار خان کے مشعور ؤ معروف بزنس مین چوہدری منظور آفتاب کمبوہ نے سہجا کا وزٹ کیا اور انہوں نے آواز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار احمد خان سے ملاقات کی اور ان کی علاقہ میں فلاحی کاموں کیلئے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سردار احمد خان نے کہا کہ چوہدری منظور آفتاب کمبوہ نے بزنس کمیونٹی میں ایک نمایا مقام پیدا کیا جو سہجا کی دھرتی کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے چوہدری منظور آفتاب کمبوہ نہایت ہی ایمانداری اور حسن باخلاق سے اپنے حلقہ احباب میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اس موقع پر کوآرڈینیٹر آواز ویلفیئر سوسائٹی قاری ریاض بھی موجود تھے۔(تصویر ہمراہ ہے)

محمد آصف چاچڑ کرائم رپورٹر سہجا

26/02/2023

سہجا (کرائم رپورٹر)موضع کوٹلہ معزز دین کے رہائشی رشید احمد ولد غلام حیدر نے معززین علاقہ کے سامنے مسجد میں قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف دیا اور کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ حلف دیتا ہوں کہ میں جرائم پیشہ سرگرمیوں سے توبہ کرتا ہوں جن میں جوا کھیلنے کھیلانے اور سود جیسی لعنت سے آئندہ میرا کوئی تعلق نہیں رہا مزید کہا کہ میں آئندہ کسی قسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گا اور نہ ہی ایسے افراد سے کسی قسم کا تعلق رکھوں گا اور اپنے روزگار کو حلال طریقے سے کمانے کیلئے جدوجہد کروں گا رشید احمد خان خشک نے ڈی پی او رحیم یار خان ، ڈی ایس پی خان اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے بھی بھر پور اپیل کی ہے کہ مجھے آئندہ جرائم پیشہ سرگرمیوں سے نہ جوڑا جائے اور بلکہ مجھے حلال رزق کے کمانے میں میرا تعاون کریں تاکہ میں دوبارا جرائم کی دلدل میں نہ جا سکوں۔اس موقع پر یاسین خان خشک ،پہلوان خان،رمضان خان ،شبان خان،نوید خان،گمن خان خشک ،ستار خان ،حاجی عبدالغفور،منیرخان،ادلو خان،حضور بخش خان ،حاجی عبدالمالک و دیگر موجود تھے ، (تصویر ہمراہ ہے)

چولستانی رشوت خور  گردآور  حنیف چھرا اور پٹواری افضل نے علاقہ میں ظلم کی انتہاہ کردی
22/01/2023

چولستانی رشوت خور گردآور حنیف چھرا اور پٹواری افضل نے علاقہ میں ظلم کی انتہاہ کردی

سہجا ( )تھانہ سٹی خان پور پولیس کی ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ کی سربراہی میں کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب پکڑ لی ای...
16/01/2023

سہجا ( )تھانہ سٹی خان پور پولیس کی ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ کی سربراہی میں کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں شراب پکڑ لی ایک ملزم موقع پر دھر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ کی سربراہی میں خان پور دین پور چوک پر مشکوک کار کو روک کر چیک کیا تو اس میں 155بوتل ولائتی شراب موجود پائی گئی اس دوران پولیس نے ناصر جگنو نامی شخص کو موقع پر پکڑ لیا تاہم تین افراد موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،اس موقع پر ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،کسی بھی شخص کو شہر کا امن تباہ کرنے ہرگز اجازت نہیں دی جائے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاروائی ضلعی کمانڈر ڈی پی او اختر فاروق ڈی ایس پی اللہ یار سیفی کی سر براہی میں جاری رہی گی اس موقع پر
*اے ایس آئی جام شکیل*
*انچارج سی آئی اے محمد شاہد آئی ٹی انچارج رانا نصیر بھی موجود تھے۔

25/12/2022
خان پور (تحصیل رپورٹر) خان پور کے نواحی علاقہ سہجہ میں عرصہ دراز سے بند رورل ہیلتھ فری ڈسپنسری دوبارہ بحال کر دی گئی تفص...
25/12/2022

خان پور (تحصیل رپورٹر) خان پور کے نواحی علاقہ سہجہ میں عرصہ دراز سے بند رورل ہیلتھ فری ڈسپنسری دوبارہ بحال کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سہجہ رورل ہیلتھ ڈسپنسری جو بلڈنگ کی خستہ حالی کی وجہ سے عرصہ بیس سال سے بند تھی مگر ہیلتھ کی طرف سے یہاں پر عملہ تعینات تھا بلڈنگ کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں پر مریض بہت کم آتے تھے تو اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آواز ویلفئیر سوسائٹی سہجہ کی مدد سے مخیر حضرات کے تعاون سے بلڈنگ کی تعمیر نو کروا کر اس اوپنگ کردی گئی جس کی ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ہیلتھ آفیسر خان پور ڈاکٹر اشتیاق احمد بھٹی اور ہیڈ آف ریڈیالوجی لودھراں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر طاہر محمود شاکر تھے باقاعدہ طور پر ربن کاٹ کر ڈسپنسری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ساجد محمود خان رند نے ادا کئے اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھٹی نے کہا کہ رورل ہیلتھ فری ڈسپنسری سہجہ کے مقامی افراد کیلئے ایک نعمت ہے اور اس سے یہاں کے اکثر مریض مستفید ہونگے اس تقریب میں جام شاہ محمد شاکر ،ڈاکٹر طاہر محمود شاکر، ڈاکٹر اشتیاق احمد بھٹی ،سید وقار حسین شاہ ،سردار احمد کورائی ،عبدالمجید سہجوی ،ایس ایچ او تھانہ سہجہ ملک منظور احمد درگھ ،قاری سجاد احمد سعیدی ،جام حاجی اشرف اشفاق خان کورائی ،نوشاد خان کورائی ،قاری ریاض احمد چاچڑ ،جام حاجی حسن احمد ،جام غلام سرور،خلیل الرحمن درخواستی ، رئیس آصف چاچڑ ،چویدری وسیم ،محمد یونس رحمانی،جام غلام آل حسن ،جام غلام سرور ،جام یونس ،جام فدالرحمن ،جام نعمان صدیق،جام مختیار احمد بکھرانی،انیس الرحمن انڑ کے علاوہ اہل علاکثیر تعداد میں معززین اور اہل علاقہ نے شرکت کی آخری میں دعا کی گئ اور خیرات کا اہتمام بھی کیا گیا اس احسن کام پر آواز ویلفئیر سوسائٹی سہجہ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی گئی

سہجا کی دھرتی کے فخر  محترم جناب ڈاکٹر طاہر محمود شاکر کی سہجا میں آمد پر ہم انہیں تہہ دل ❤️ سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
24/12/2022

سہجا کی دھرتی کے فخر محترم جناب ڈاکٹر طاہر محمود شاکر کی سہجا میں آمد پر ہم انہیں تہہ دل ❤️ سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

24/12/2022

بینظیر انکم سپورٹ بورڈ کا وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی قیادت میں خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ





سہجا پریس کلب کے دوستوں کی ایس ڈی پی او آللہ یار سیفی سے ایک ملاقات کا حال احوالتحریر ۔۔جام حسن احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹر...
08/12/2022

سہجا پریس کلب کے دوستوں کی ایس ڈی پی او آللہ یار سیفی سے ایک ملاقات کا حال احوال
تحریر ۔۔جام حسن احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب سہجا
ایس ڈی پی او آللہ یار سیفی کا شمار فرض شناس ،ایماندار اور غریبوں مسکینوں اور مظلوم عوام کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے والے نیک دل انسان ہیں آپ تحصیل بھر میں جرائم کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں جب سے خانپور تحصیل میں آۓ ہیں دن رات محنت کر کے جراہم کو ختم کرنےکے لیے بہت سے مجرموں کو جوڈیشل بھی کروایا سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ تحصیل خانپور میں آتے ہی اپنے انڈر میں ہونے والے تمام ایس ایچ صاحب کو ایک میٹنگ میں بلوا کر یہ حکم دیا کہ ہمشہ میرٹ کے ساتھ ساتھ اپنا کام جاری رکھیں اور مجرم کو کوئی بھی ریاعیت نہ دیں آپنے اپنے تھانوں میں چٹی دلال اور کرپٹ لوگوں کو نہ آنے دیں اس پر مزید یہ بھی کہا کہ جو رشتے دار آپس میں جھگڑا وغیرہ کر کے آپ کے پاس تھانے آتے ہیں تو اپنی طرف سے مکمل طور پر صلح کرانے کی کوشش کریں اور کسی قسم کی سفارش کو میرٹ پر ترجیح نہ دیں اور سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور درخواستوں پر عملدرآمد کو بروقت یقینی بنائیں ،ایس ڈی پی او اللہ یار سیفی کے دفتر میں عوام کو ملنے کے لیے کسی قسم کی روک ٹوک یا سفارش کی ہرگز ضرورت نہیں آپ کے دفتر کے دروازے ہر وقت عام و خاص کیلئے کھلے رہتے ہیں ۔آپ کی تعیناتی سے ہر خاص و عام کا فرق ختم ہو گیا ہے۔

28/11/2022

پنجاب لٹریسی سکول ڈیپارٹمنٹ کے ظلم و ناانصافی کے خلاف ٹیچرز سراپا احتجاج
تحصیل خان پور 18ماہ کی تنخواہوں سے محروم گھروں میں فاقے ٹیچرز بات بتاتے ہوئے آبدیدہ
اپیل۔۔ ٹیچرز لٹریسی سکول ڈیپارٹمنٹ۔۔۔
جناب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ۔۔
پنجاب لٹریسی سکول ڈیپارٹمنٹ تحصیل خان پور کی ٹیچر 18ماہ کی تنخواہوں سے محروم ڈیپارٹمنٹ انہیں تنخواہیں دینے میں ٹال مٹول سے تاخیری حربے استعمال کرتے میں مصروف غریب ٹیچر کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے ،ٹیچرز مجبور ہوکر اپنے حق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئی اس کے علاؤہ ان ٹیچر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں انتظامیہ نے آفس میں بلا کر یہ کہا کہ پہلے آپ 8ہزار تنخواہ لے رہی تھی لیکن اب سے آپ کو 7ہزار کے ایگریمنٹ پر سائن کرنے ہوں گے اور آئندہ تنخوا 7ہزار روپے ہی ملے گی جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ہم نے تو یہ امید لگا رکھی تھی کہ ڈیپارٹمنٹ تنخواہیں بڑھائے گا مگر کم کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے کیونکہ 7ہزار میں ہمارا گزارا کیسے ہوگا ہم پرائمری تک بچوں کو تعلیم دیتی ہیں ان بچوں کو علم کی روشنی دینے میں صرف ایک ہی ٹیچر کا کردار ہوتا ہے،ہمیں آفسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سرکاری پرائمری سکول میں تین تین ٹیچر بچوں کو تعلیم دیتے ہیں اور ہم سے کئی گنا بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں مگر ہمیں اتنی کم اجرت پر زبردستی مجبور کیا جارہا ہے آخر کیوں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مزدور کی کم سے کم اجرت 25ہزار روپے مقرر کی ہے مگر ہمارے ساتھ یہ ظلم اور ناانصافی آخر کیوں ہورہی ہے ہمیں سات ہزار تنخوا نامنظور ہے اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گی۔۔

سہجا(کرائم رپورٹر)صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ساؤتھ پنجاب حافظ افتخار احمد کی ایس ایچ او تھانہ سہجا انسپکٹر ملک منظ...
08/11/2022

سہجا(کرائم رپورٹر)صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ساؤتھ پنجاب حافظ افتخار احمد کی ایس ایچ او تھانہ سہجا انسپکٹر ملک منظور احمد سے خصوصی ملاقات ان کی سہجا میں تعیناتی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور پھولوں کی مالا پہنائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی تعیناتی سے جرائم میں نمایا کمی واقع ہوگی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل جس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں مزید کہا کہ علاقہ سے جرائم کے مکمل خاتمے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا انہوں کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی ایس پی خان پور کے احکامات کے مطابق عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ،سائلین کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی کام کے سلسلہ میں مجھے برہراست آکر ملیں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کسی بھی دباؤ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔(تصویر ہمراہ ہے)

شہر سہجا مسائل کی دلدل میں
17/01/2022

شہر سہجا مسائل کی دلدل میں

کہیں آپ کرایہ دار کے بھیس میں مجرم کو پناہ تو نہیں دے رہے؟کسی بھی پریشانی اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے کرایہ داران ک...
11/01/2022

کہیں آپ کرایہ دار کے بھیس میں مجرم کو پناہ تو نہیں دے رہے؟
کسی بھی پریشانی اور قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے کرایہ داران کا اندراج متعلقہ تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں کروائیں۔
‎ ‎ ‎

11/01/2022

Address

Near Noor-ul-madaris Shahi Road Sahja
Khanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahja Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahja Media House:

Videos

Share