urdo news

urdo news news

تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے جماعت اسلامی کی جانب سے اوور بلنگ، بڑھتے بلز اور مہنگائی کے خلاف دھرنے پر کہا ہے کہ جماع...
28/07/2024

تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے جماعت اسلامی کی جانب سے اوور بلنگ، بڑھتے بلز اور مہنگائی کے خلاف دھرنے پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اسٹینڈ لیا ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں غریب عوام بجلی کے مہنگے بل کس طرح ادا کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں اسدقیصر نے کہا کہ حکومت کےکریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں ایم این ایز، ایم پی ایز کیساتھ یہ سلوک کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کی کیا اہمیت رہ گئی، حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کی ٹیم کو گرفتار کیا گیا ہے ہمارے 41ایم این ایز کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو ملک بھر میں بڑے جلسے کریں گے حکومت سے ہمارامطالبہ ہے کہ غیرقانونی کریک ڈاؤن کو ختم کیاجائے، کریک ڈاؤن کیخلاف سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ورنہ ہم خود درخواست دیں گے، جعلی مینڈیٹ پر بیٹھی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا پڑے گا۔

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں مفت بجلی کی فراہمی سے متعلق خبروں پر اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق ارکان پار...
28/07/2024

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں مفت بجلی کی فراہمی سے متعلق خبروں پر اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور بیورکریٹ کومفت بجلی نہیں دی جارہی اور کسی بھی سرکاری ادارےکو مفت بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

یہ اعلامیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بجلی بلوں میں بےتحاشہ اضافے سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں، کاروباری شخصیات اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت پر آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات پیش کرنے اور ان پر نظرثانی سمیت فراڈ کرنے والی کمپنیوں کا محاسبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کی خبروں پر ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے، ارکان اسمبلی نے کرایہ، بجلی، گیس کا بل دینے کے باوجود کیچڑ اچھالے جانے پر اظہار برہمی کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل دیتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہوتا ہے۔

ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیچڑ اچھالنے کی مہم پر وزارت توانائی کی خاموشی مجرمانہ ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرائی۔

اسلام آباد: پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لیے، مقابلے کا انعقاد اصفہان میں کیا گیا۔پاک...
28/07/2024

اسلام آباد: پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لیے، مقابلے کا انعقاد اصفہان میں کیا گیا۔

پاکستان طلبا نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے اپنے نام کرلیے، کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور کے حذیفہ التمش اور اسلام آباد کے سلمان تارڑ نے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے سعد بلال نے آنریبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ کا انعقاد ایران کے شہر اصفہان میں کیا گیا تھا۔

مرکزی صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری شٹرڈاؤن کرنےجا رہی ہے کسی بھی وقت پورے پاکستان میں ہڑت...
28/07/2024

مرکزی صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر برادری شٹرڈاؤن کرنےجا رہی ہے کسی بھی وقت پورے پاکستان میں ہڑتال کی کال دے دیں گے۔

راولپنڈی مری روڈ پر جماعت اسلامی کے مہنگائی اور بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باضابطہ طور پر انجمن تاجران کی طرف سےجلسے میں شریک ہیں اس وقت ملک میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے اس حکومت نےسب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

19/07/2024
19/07/2024

‏کوفہ کے لوگوں کو معلوم تھا کہ حضرت امام حسین راہ حق پر ہیں لیکن یزید کے ظلم کے خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہے اور مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہونے دیا۔ عمران خان ‎

تنویر ملکعہدہ,صحافی3 جون 2023پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملکوں ایران اور افغانستان کے علاوہ روس کے ساتھ بارٹر تجارت کی اجازت ...
04/06/2023

تنویر ملک
عہدہ,صحافی
3 جون 2023
پاکستان نے اپنے ہمسایہ ملکوں ایران اور افغانستان کے علاوہ روس کے ساتھ بارٹر تجارت کی اجازت دے دی ہے ۔ پاکستان کی وزارت تجارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومتی کمپنیوں کے ساتھ نجی شعبے کو بھی تینوں ملکوں کے ساتھ مصنوعات کی درآمد اور برآمد کی اجازت دی ہے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں ملکوں کے ساتھ بارٹر تجارت کی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہے۔

ملک کے بیرونی تجارت کے شعبے میں برآمدات کے مقابلے میں درآمدات کے زیادہ حجم کی وجہ سے پاکستان تجارتی خسارے کا شکار ہے اور یہ تجارتی خسارہ ملک میں ڈالر کی کمی کی وجہ سے ملک کے بیرونی شعبے میں ادائیگیوں میں عدم توازن کی وجہ بن رہا ہے۔

اگرچہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے تاہم یہ پاکستان سے برآمد کرنے والے 20 بڑے ملکوں میں شامل نہیں ہے۔

20 بڑے ملکوں کی جانب سے پاکستان درآمد کی جانے والی مصنوعات میں ایران کا آخری نمبر ہے جبکہ افغانستان کی پاکستان کو درآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ تاہم جن 20 ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا بڑا حصہ جاتا ہے ان میں افغانستان بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں روس شامل نہیں ہے اور نہ ہی روس سے پاکستان کی درآمدات کا حجم اتنا زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی ایران اور افغانستان کے ساتھ بارٹر تجارت غیر رسمی طریقے سے کافی عرصے سے ہو رہی تھی تاہم اس کا حجم زیادہ نہیں تھا اور اب صرف اسے ایک قانونی شکل دے دی گئی ہے۔

بارٹر ٹریڈ کیا ہے؟

’جو جبران ناصر کے اغوا پر آواز اٹھا رہے ہیں انھیں طعنہ دیا جا رہا ہے کہ آپ نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن پر آواز کیوں نہیں ...
04/06/2023

’جو جبران ناصر کے اغوا پر آواز اٹھا رہے ہیں انھیں طعنہ دیا جا رہا ہے کہ آپ نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن پر آواز کیوں نہیں اٹھائی‘

اور جو جبران ناصر کے اغوا پر آواز اٹھا رہے ہیں انھیں طعنہ دیا جا رہا ہے کہ آپ نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن پر آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی والوں سے شکوہ رہتا تھا کہ انھوں نے بلوچ مسنگ پرسنز پر آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ پیچھے چلتے جائیں تو شاید یہ بات 1971 تک پہنچ جائے اور پوچھا جائے اس وقت کس نے آواز اٹھانی تھی۔

حقیقی آزادی کے اس سفر کے بارے میں ایک دفعہ ایک بنگلہ دیشی بزرگ نے میٹھا سا طعنہ دیا تھا کہ یار تم لوگ آزادی کی قدر نہیں کرتے کیونکہ تمھیں گھر بیٹھے آزادی مل گئی۔ ہم نے چونکہ تم لوگوں سے لڑ کر چھینی ہے اس لیے ہم تھوڑا خیال رکھتے ہیں

ہمارے ہاں عمران خان کی قیادت میں جو حقیقی آزادی کی تحریک چلی تھی وہ ایک ریڈ لائن کو پار کرتے ہی ریت کے قلعے کی طرح بیٹھ ...
04/06/2023

ہمارے ہاں عمران خان کی قیادت میں جو حقیقی آزادی کی تحریک چلی تھی وہ ایک ریڈ لائن کو پار کرتے ہی ریت کے قلعے کی طرح بیٹھ گئی‘

محمد حنیف کے دیگر کالم

’ہم سب ڈرٹی ہیری ہیں‘

عمران خان کا بلٹ پروف سر اور ہمارا شوق شہادت

ملک ریاض پر فوجی عدالت میں مقدمہ چل سکتا ہے؟

میں نے کہا کہ مجھے واقعی نہیں پتہ لیکن آپ کے بنگلہ دیش میں کوئی سیاستدان ایسا ہے جو کرپٹ نہ ہو۔ انھوں نے کہا نہیں، میں نے کہا ہم بھی آپ کے بچھڑے ہوئے بھائی ہیں تو کوئی قدر تو مشترک ہو گی۔ وہ ہنس دیں اور کہنے لگیں مجھے کچھ سوچ سمجھ کر جواب دینا چاہیے تھا۔

ہمارے ہاں عمران خان کی قیادت میں جو حقیقی آزادی کی تحریک چلی تھی وہ ایک ریڈ لائن کو پار کرتے ہی ریت کے قلعے کی طرح بیٹھ گئی۔ بنگلہ دیشیوں نے وہ ریڈ لائن کوئی نصف صدی پہلے عبور کر لی تھی۔ اور اب کرپشن کے تمام ہنگاموں کے باوجود جنوبی ایشیا کی مضبوط ترین معیشت شمار ہوتا ہے۔ اس کو بھی ایک زمانے میں کشکول لے کر ورلڈ بینک جانا پڑتا تھا۔

بنگلہ دیش کا سب سے طویل پل بننا تھا۔ ورلڈ بینک نے 1.2 ارب ڈالر کا وعدہ کیا تھا پر الزام لگایا کہ بنگلہ دیشی کرپٹ ہیں اور قرضہ کینسل کر دیا۔

حسینہ واجد کی حکومت نے اپنے ذرائع سے پیسہ اکٹھا کر کے چھ کلومیٹر سے زیادہ طویل پل دریائے پرما پر بنایا۔ گذشتہ سال اس کا افتتاح ہوا۔ اس کے بعد جب حسینہ واجد کی ورلڈ بینک کے سربراہ سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے پرما پل کی ایک فریم شدہ تصویر تحفے میں پیش کی۔ شاید یہ ہی حقیقی آزادی کی ایک جھلک تھی۔

ہمارے ارد گرد ریڈ لائنز کھینچنے والے ایک ریٹائرڈ جنرل کو میں نے سانحہ مشرقی پاکستان پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہتے سنا تھا کہ ہم نے 1971 میں ہاتھ ہولا رکھا، اگر پوری فوجی طاقت استعمال کرتے تو دیکھتے بنگلہ دیشں کیسے آزاد ہوتا۔

لگتا ہے جو حسرتیں ڈھاکہ میں پوری نہیں ہو سکیں وہ کراچی میں جبران ناصر جیسے انسانی حقوق کے کارکنوں کو اٹھا کر پوری کی جا رہی ہیں۔

بینظیر بھٹو تو اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام بھی لکھ کر دے گئیں تھیں‘تو میں عمران خان کے بارے میں یہ کیوں کہہ رہا ت...
04/06/2023

بینظیر بھٹو تو اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام بھی لکھ کر دے گئیں تھیں‘

تو میں عمران خان کے بارے میں یہ کیوں کہہ رہا تھا کہ نہیں، نہیں ہم اتنے برے بھی نہیں ہیں۔ وہ بھی ایک بنگلہ دیشی خاتون سے جو سنہ 71 کا قتل عام اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہیں۔

میرا خیال ہے یہ انسانی جبلت ہے کہ ہم اپنے خاندان والوں کو خود برا بھلا کہہ لیں گے لیکن کوئی اور کرے تو ہمیں غصہ آ جائے گا۔

میں نے بھی آدھی سے زیادہ عمر کراچی میں رہتے اور کراچی کو کوستے گزاری ہے لیکن جب واپس گاؤں جاتا تھا اور کوئی پوچھتا تھا کہ آپ کراچی میں کیسے رہ لیتے ہو، کراچی کے حالات کب ٹھیک ہوں گے تو میں بڑی رعونت سے کراچی کا دفاع کرنے لگتا اور کہتا کراچی کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب آپ باقی ملک کے حالات ٹھیک کریں گے۔

شاید اسی رویے کے ساتھ کہ ہم برے ہیں لیکن ہمیں بدنام نہ کرو، میں بنگلہ دیشی خاتون کو بتا رہا تھا کہ نہیں اللہ نہ کرے کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ ہو۔

میرا تجربہ شاید محدود ہو لیکن میں جتنے بنگلہ دیشی لوگوں سے ملا ہوں وہ شفقت سے پیش آتے ہیں۔ پرانے زخم نہیں کریدتے۔

بنگلہ دیشی خاتون نے بھی شاید میرا دل رکھنے کے لیے کہا کہ ہمارے ہاں بھی الیکشن آنے والے ہیں، بہت ڈرامے ہوں گے۔ اچھا یہ بتاؤ کہ جو عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں کیا یہ صحیح ہیں۔

پاکستان

محمد حنیفعہدہ,صحافی و تجزیہ کار3 جون 2023یہ سوال مجھ سے ایک بنگلہ دیشی خاتون نے پوچھا۔ وہ ڈھاکہ میں عورتوں کے حقوق کی تن...
04/06/2023

محمد حنیف
عہدہ,صحافی و تجزیہ کار
3 جون 2023
یہ سوال مجھ سے ایک بنگلہ دیشی خاتون نے پوچھا۔ وہ ڈھاکہ میں عورتوں کے حقوق کی تنظیم چلاتی ہیں اور اس نسل سے تعلق رکھتی ہیں جنھیں متحدہ پاکستان کے زمانے سے لاہور کراچی کی کچھ اچھی باتیں یاد رہتی ہیں۔

ان کے لہجے میں کوئی تلخی نہیں تھی، تھوڑی سی فکر تھی جو بچھڑ جانے والے برے رشتے داروں کے بارے میں ہوتی ہے۔

میں نے فوراً کہا اللہ نہ کرے، آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں۔ ہم آپ کو ایسے لگتے ہیں۔ پھر مجھے اپنے جواب پر خود ہی حیرت ہوئی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔ وہ کئی بار خود بھی کہہ چکے ہیں کہ مجھے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

میں خود ایک پاکستانی بزرگ سے چند دن پہلے ہی سن چکا تھا کہ عمران خان سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں یا اسے مار دو یا اسے دوبارہ وزیر اعظم بنا دو۔

وزیر اعظم ہم اس سے پہلے بھی مار چکے ہیں۔ انھوں نے بھی اپنے قتل کی پیش گوئی کی تھی۔ ذوالفقار بھٹو جب جیل میں تھے تو انھوں نے پوری کتاب لکھ ڈالی تھی جس کا اردو میں عنوان بنتا ہے ’اگر مجھے قتل کیا گیا۔۔۔‘

پیش گوئی کے باوجود عدالتی قتل ہوا۔ بینظیر بھٹو تو اپنے قتل کی سازش کرنے والوں کے نام بھی لکھ کر دے گئیں تھیں۔ کراچی میں پروین رحمان کو قتل کیا گیا۔ ہماری بہن سے زیادہ پیاری صبین محمود کا خیال تھا کہ ہم اتنے چھوٹے لوگ ہیں کہ ہمیں کوئی کیوں مارے گا۔ لیکن ان کو بھی قتل کیا گیا۔

Address

Khanpur
Khanpur
422

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when urdo news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Khanpur

Show All