08/08/2024
عمرہ کی سعادت ۔۔۔!!!
بے شک وہ جسے چاہے،
اپنے در پہ بلا لے،
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے،
یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
الحمداللہ آج مکہ پہنچتے ہی عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور اللہ تعالی کے رحم و کرم سے کعبہ شریف کی دیدار ایک بار پھر نصیب ہوئی۔
بہت ہی سکون اور ارام و راحت کا مقام ، دلّی تسکین کا مقام ہے۔ حدود میں داخل ہوتے ہی آپ سب کچھ بھول جاتے دنیا کو بھول جاتے ہے اور جی کرتا ہے کہ بس ادھر ہی رہوں میں اتنا تسکین ہے ادھر الحمداللہ ۔
ہر طرف ہر قدم اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدا بلند رہتی ہیں ایمانی جذبے جاگ اٹھتے ہیں اور خداوندی تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عبادات و اعمال صالحہ میں کثرت بڑھ جاتی ہیں۔
دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ہماری حاضری قبول فرمائے اور آپ سب کو بھی جلد از جلد حج اور عمرے کی مبارک سعادت عطا فرمائے۔آمین ثم آمین