94news

94news تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے دیکھتے رہیے 94 نیوز ایچ ڈی پلس

کرک (شعبہ تعلقات عامہ) تھانہ خرم کے حدود میں پولیس اور آرمی کے دستوں کا سرچ آپریشن، تفصیلات کیمطابق موجودہ ملکی حالات کے...
25/11/2023

کرک (شعبہ تعلقات عامہ) تھانہ خرم کے حدود میں پولیس اور آرمی کے دستوں کا سرچ آپریشن، تفصیلات کیمطابق موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سجاد احمد خان کے ہدایات پر پولیس کے بھاری نفری نے پاک آرمی کے دستوں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ناظر حسین، ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ حفیظ الرحمن یوسفزئی سمیت، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایچ اوز، حساس اہلکاروں، ایلیٹ کمانڈوز اور پولیس جوانوں کے بھاری نفری نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر حصہ لیا۔ پولیس اور آرمی کے دستوں کیساتھ جدید خودکار اور تھرمل سرویلنس آلات موجود تھے جس سے پولیس اور آرمی نے تھانہ خرم کے مختلف علاقوں بہادر خیل، نیکی پال، دریش خیل اور دیگر مضافاتی مقامات کی سرچ آپریشن کی۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کر دیا کہ قانون شکن اور ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ان عناصر کو یہاں کی سر زمین پر کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علاقائی سطح پر عوام اور علاقہ مکینوں کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔

25/11/2023

کرک پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر پولیس چاپوں کے خلاف شدید غصے میں اگئے۔۔۔

کرک۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عنایت خٹک نے 26 نومبر کنونشن کے حوالے سے کارکنان اور زمہ داران کے نام اہم پیغام اور ہدایات جاری کردی۔۔۔

24/11/2023
23/11/2023

چیئرمین عبدالرزاق میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ۔

23/11/2023

خوشخبری ۔۔اسلام آباد سے براہ راست ۔۔۔

22/11/2023

کرک :ورکر کنونشن ہر صورت ہوگا پاکستان تحریک انصاف سینیئر لیڈر شپ ڈٹ گئے ۔۔
کرک :سابقہ ایم این اے پی ٹی ائی رہنما شاہد خٹک ورکر کنونشن سے خطاب ۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اور ڈپٹی کمشنر کو اہم پیغام !
حقیقت اور سیاست ختم ہو گیا ہے اب غیرت ۔۔۔۔!
سابقہ ایم این اے نے بڑا سرپرائز دے دیا !
بہت ہو گیا اب خاموش نہیں رہیں گے !

21/11/2023

کرک :بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ولیج کونسل چوکارہ عوام کا برداشت ختم ....مکمل تفصیلات اس وڈیو میں ۔۔۔۔۔۔

Part2

20/11/2023

کرک : پاکستان تحریک انصاف ضلعی صدر عنایت خٹک کا 26 نومبر ورکرز کنونشن کے حوالے سے اھم پیغام ۔۔۔۔

20/11/2023

کرک : رہنما پی ٹی ائی کامران خٹک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔۔!
اس بار سر پر کفن بند ہوا ہے ڈپٹی کمشنر کرک ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اس قریب نہ ائے ورنہ ؟
کامران خٹک نے ضلعی انتظامیہ کو وارننگ دے دیا !

بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف جملہ مشران چوکارہ رہنما پاکستان تحریک انصاف کامران خٹک اور چیئرمین مشتاق خٹک غصے سے اگ بگولہ ۔۔۔۔ تفصیلات کے لیے دیکھیے اس ویڈیو میں ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب کی تحصیلدار تحت نصرتی سے اہم ملاقات، تحصیل تحت نصرتی کے تمام پٹوارخانوں میں سرکاری ٹیکسس کی فہرس...
18/11/2023

ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب کی تحصیلدار تحت نصرتی سے اہم ملاقات، تحصیل تحت نصرتی کے تمام پٹوارخانوں میں سرکاری ٹیکسس کی فہرست ایک نمایاں جگہ پر ڈسپلے ہوں، عوام کی شکایات سنیں اور فوری ازالے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں اور انتقالات کی تصدیق یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب نے تحصیلدار تخت نصرتی کے ساتھ اپنے دفتر میں مختلف موضوعات پر گفتگو کے دوران کیا۔

ڈی سی کرک نے مزید کہا کہ تمام پٹوارخانوں میں ڈی سی کمپلینٹ سیل رابطہ نمبر کا بینر آویزاں کریں کسی بھی بدعنوانی کی اطلاع پر متعلقہ سٹاف کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور  کا ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کر...
18/11/2023

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام ایس ایچ اوز اور چوکیات انچارجان کو 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جارکیے ہیں، انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی نشے کی پہلی سیڑھی ہے، سگریٹ خطرناک بیماریوں کی جڑ ہے، اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ان کے ماحول اور دوستوں کے بارے میں خود کو باخبر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی نہ کریں اپ کے بچے آپ ہی سے سیکھ کر غلط راہوں پر چل پڑیں گے، انہوں نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ "پروہیبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکر ہیلتھ آرڈیننس2002" کے دفعہ 8 کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ وغیرہ فروخت کرنے کی ممانعت کی گئی ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کو اسی آرڈیننس کی دفعہ 11 کے تحت پہلے بار اس جرم کے مرتکب ہونے پر 5 ہزار جرمانہ جبکہ دوسرے اور تیسرے بار مرتکب ہونے والوں پر 03 ماہ قید اور کم ازکم 01 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائیگا، انہوں نے کہا کم عمر بچوں پر سگریٹ فروشی کرنا اسی آرڈیننس کے دفعہ 13 کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے لہذا جس دکاندار نے 18 سال سے کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کی یا والدین میں سے کسی نے اپنے کم عمر بچوں کے ذریعے کسی دکان سے سگریٹ خریدنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سوات نے عوام کےنام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نسل کو منشیات سے بچانا ہے تو منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس ناسور کے معاشرے سے خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک قبیح فعل ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسرے کو بھی بچنے کی تلقین کریں۔
ترجمان سوات پولیس

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) مظلوموں کو انصاف فراہم کیا گیا، قتل کرنے والے ملزم کو عمر بھر کیلئے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر بھاری...
17/11/2023

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) مظلوموں کو انصاف فراہم کیا گیا، قتل کرنے والے ملزم کو عمر بھر کیلئے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ تفتیشی ونگ کے سربراہ اسد زبیر خان کی پیشہ ورانہ قیادت اور تفتیشی مہارت کی بدولت کرک کے تفتیشی ونگ نے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے مقدمہ علت 379 مورخہ 16.11.2020 جرم 302 میں نامزد گرفتار ملزم شاندی گل ولد پیاؤ گل سکنہ علی خانخیل کیخلاف شفاف تفتیش کی بناء پر معزز عدالت بانڈہ داؤد شاہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کیخلاف جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔جبکہ ڈی پی او سجاد احمد خان نے پولیس اور تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو سراہ کر پیشہ ورانہ کردار ادا کرنے پر آئندہ ایسی لگن کیساتھ مظلوموں کو انصاف دلانے کی تلقین کی۔

17/11/2023

کرک : انور کوکے وال اچانک موت کا سن کر بہت تکلیف ہوئی ۔۔۔سابقہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے امریکہ سے اہم بیان جاری کر دیا ۔

17/11/2023

کرک سابقہ ایم پی اے جے یو ائی رہنما میاں نثارگل کی اہم پریس کانفرنس ۔۔کرک کی عوام نے ملک ظفر اعظم اور میاں نثار کو ایم پی اے بنا کر اسمبلی میں میں بھیجا ہم نے عوام کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ہمیں امید ہے دوبارہ عوام ہم پر اعتماد کریں گے ۔!
ہم نے نہ کرپشن کی ہے نہ کسی سے کمیشن لیا !
سابقہ حکومت پر برس پڑے !
جے یو ائی ضلع کرک ٹکٹ کے حوالے سے اہم خبر دیکھیے میاں نثار کی زبانی ۔۔۔۔۔!

سرکاری حج سکیم 2024عازمین حج متوجہ ہو درخواستوں کی وصولی 27 نومبر تا 12 دسمبر 2023مزید معلومات کے لئے ذیل نمبر پر رابطہ ...
16/11/2023

سرکاری حج سکیم 2024
عازمین حج متوجہ ہو درخواستوں کی وصولی 27 نومبر تا 12 دسمبر 2023
مزید معلومات کے لئے ذیل نمبر پر رابطہ کریں
ہارون (منیجر الائیڈ بنک پرائیویٹ لمیٹڈ تخت نصرتی برانچ)
رابطہ نمبر: 03339637870

کرک مین انڈس ہائی پر چغٹو موڑ میرکلام کلی کے قریب دو مسافر کوچ اور پک اپ کے مابین روڈ ایکسیڈنٹ، ریسکیو 1122کرک: حادثے می...
15/11/2023

کرک مین انڈس ہائی پر چغٹو موڑ میرکلام کلی کے قریب دو مسافر کوچ اور پک اپ کے مابین روڈ ایکسیڈنٹ،
ریسکیو 1122
کرک: حادثے میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے،
کرک: ریسکیو کے دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل سٹاف موقع پر پہنچ کر کر زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا ۔
زخمیوں کے نام: ذاکر، خامد، نوید،محمد خان،عارف، واحد، رحمت،

کرک( تفصیلات کے مطابق ) موت کے سوداگر منشیات فروش کو عدالت نے سخت قید اور جرمانے کی سزا دے کر پابند سلاسل کرنے کا حکم جا...
14/11/2023

کرک( تفصیلات کے مطابق ) موت کے سوداگر منشیات فروش کو عدالت نے سخت قید اور جرمانے کی سزا دے کر پابند سلاسل کرنے کا حکم جاری کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن اسد زبیر خان کی پیشہ ورانہ تجربات کی بدولت کرک تفتیشی ونگ نے ایک اور ملزم کو عدالت میں مجرم ثابت کر دیا۔ تھانہ گرگری کے مقدمہ علت 164 مورخہ 07.10.2022 جرم 9D-CNSA/11A-CNSA میں گرفتار ملزم منشیات فروش رحمت اللہ کیخلاف مثبت تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بناء پر معزز عدالت بانڈہ داؤد شاہ کے ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو قصوروار پاتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ کے دفعات میں 9 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔

13/11/2023

کرک :سابقہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان کے بھتیجے ملک انجم حسین اور مشاہد حسین شادی ولیمہ ۔۔۔۔بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کی شرکت ۔۔
تحصیل تخت نصرتی میئر امیدوار ملک کامران قاسم اور ملک کلیم اللہ خان نے معزز مہمانوں کو خود استقبال کیا ۔۔۔۔

13/11/2023

کرک :متوقع امیدوار جمعیت علماء اسلام ملک اعماد اعظم نے جنرل الیکشن کے لئے ہلچل مچا دی ، سابقہ ایم پی اے ملک ظفر اعظم یا اعظم فیمیلی پر پر کوئی ایک روپے کا کرپشن ثابت کر کے دکھائیں سیاست چھوڑ دوں گا ملک عماد اعظم ۔
وہ کون سے لوگ ہیں جو ملک عماد اعظم نے اپنے قافلے میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا ؟
مکمل تفصیلات اس رپورٹ میں

12/11/2023

کرک تحت نصرتی :چیئرمین حق کاروان کمیٹی مولانا طارق منیر سابقہ ایم پی اے ایم این اے تحصیل تخت نصرتی میئر پر شدید لفظی وار... ۔۔ہم نے اپنا فرض پورا کیا اب ویڈیو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اعلی حکام تک پہنچ سکے۔
کرک تحت نصرتی من ہیڈ کوارٹر بازار کا یہ حالت دیکھ کر اپ کو شرم نہیں ائی ان روڈوں پر کروڑوں روپے خزانے سے نکالے گئے سابقہ ایم این اے سابقہ ایم پی اے اپ دوبارہ عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگے گے ۔
چیئرمین حق کاروان کمیٹی مولانا طارق منیر ڈپٹی کمشنر کرک اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تحت نصرتی پر بھی شدید لفظی وار۔۔۔۔۔اہم پیغام۔۔

11/11/2023

ٹانک میں مسلح افراد نے انتہائی کم فاصلے سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔

ٹانک۔۔پولیس پر مسلح افراد کا حملہ ایس ایچ او سمیت 4 افراد جابحق 7 افراد زخمی۔...
کڑی شاہ نور میں دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں عبدالعلی خان SHO تھانہ SMA.شہید۔
محمد علی ASI ایلیٹ فورس شہید ایلیٹ کنسٹیبل وہاب خان شہید۔

11/11/2023

کرک تحت نصرتی یوٹیلٹی میں اٹے کے نام پر باپردہ خواتین کی توہین نہ منظور ۔۔۔۔۔۔!
یوٹیلٹی سٹور میں اٹا زیادہ کرے یا بالکل بند کرے۔۔!

کرک : ہوائی فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کی  خون بہانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے  تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں  کوئی ہوائ...
11/11/2023

کرک : ہوائی فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کی خون بہانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں کوئی ہوائی فائرنگ کر کے دکھائیں تھانہ تحت نصرتی اے ایس ایچ او حکیم خان کا چیلنج

نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے  انتقال کر گئے  پشاور خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی کے ...
11/11/2023

نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے انتقال کر گئے
پشاور خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعظم خان کوطبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز پشاور کے نجی ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا تھا ،ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ اعظم خان دل کے عارضہ میں مبتلا تھے ،طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

10/11/2023

کرک :ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ناظر حسین کی قیادت میں انسداد دہشت گردی ونگ اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ خرم کے مضافاتی اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن ..

کرک : تفصیلات کے مطابق خود کار ہتھیاروں سے لیس پولیس کی بھاری نفری کا خرم کے مضافاتی اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سجاد احمد خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ناظر حسین کا انسداد دہشت گردی ونگ اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ خرم کے مضافاتی اور پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ واضح رہے کہ سرچ آپریشن گزشتہ دنوں تھانہ خرم پر شدت پسندوں کے حملے کو پسپا کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے عمل میں لایا گیا۔ جس کے تحت پورے خرم کے علاقے میں پولیس کی سرچ جاری ہے جس میں پولیس کیساتھ علاقہ مکینوں کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے اور پورے علاقے کے لوگ اور عوام پولیس کا آپریشن میں بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔

Address

Karak

Telephone

+923446814937

Website

.pk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 94news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 94news:

Videos

Share