
20/07/2022
الله أكبر،،،
أَسْتَغْفِرُ اللّٰه،،،،
بہت المناک واقعہ
آنا اللہ وانا الیہ راجعون
صادق آباد، کل خوشیوں بھری برات پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ کشتی ڈوبنے سے 50 کے قریب افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ۔
اب تک 21 لاشیں نکال لی گئیں، 26 کے قریب لاپتا ہیں۔
تفصیل کے مطابق، دو کشتیوں پر 200 کے قریب افراد ایک بارات لے کر دریائے سندھ پار کر رہے تھے۔ کہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس کشتی پر زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے۔ دوسری کشتی پر سوار مردوں نے 50 کے قریب خواتین اور بچوں کو بچا لیا۔ باقی تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔
اب تک ریسکیو ٹیموں نے 21 لاشیں نکال لی ہیں۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔
ملنے والے افراد کا اجتماعی جنازہ ادا کر دیا گیا۔۔۔
۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
*كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت*
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَاۗئِـبِنَا وَصَغِيْرِنَا وَكَبِيْرِنَا وَذَكَرِنَا وَاُنْـثَانَا، اَللّٰهُمَّ مَنْ اَحْيَـيْتَهٗ مِنَّا فَاَحْيِهٖ عَلَى الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهٗ مِنَّا فَتَوَفَّهٗ عَلَى الْاِيْـمَانِ.
یا اللّہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے، اللہ تعالی ان کے لیے قبر اور آخرت کا معاملہ آسان فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت عطا فرمائے- آمین ثم آمین یا رب العالمین-