Ap Ki Awaz News

Ap Ki Awaz News We provide Education and entertainment

03/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں خوشاب سے حاجی سوار حسین مرتجز کی رپورٹ کے مطابق

03/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں راجن پور سے ارسلان غوری کی رپورٹ کے مطابق

03/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے فرحان افضل کی رپورٹ کے مطابق

03/10/2023

یہاں پر خبر شامل کرتے ہیں سرائے عالمگیر سے فرحان افضل کی رپورٹ کے مطابق

03/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں حافظ آباد سے شیخ امیر حسین کی رپورٹ کے مطابق

03/10/2023

خبر شامل کرتے ہیں کھاریاں سے جاوید اقبال شانی کی رپورٹ کے مطابق

25/09/2023

نادرا آفس کھاریاں کے عملے کا لوگوں سے ناروا سلوک / موجود صحافیوں سے بدتمیزی (ڈسٹرکٹ رپورٹر فرحان افضل موقع پر موجود عملے کی غنڈہ گردی کی ویڈیو بناتے رہے)

25/09/2023

واپڈا اہلکاروں کی دن بدن بڑھتی ہوئی غنڈا گردی ۔ پاکستان کے قانون کے مطابق اگر کوئی بجلی چوری کرتا ہے یا بل ادا نہیں کرتا اس پاکستانی شہری کو ایک مہینہ پہلے نوٹس بھجوایا جاتا ہے اگر پھر بھی وہ باز نہ ائے تو اس کے بعد اس پر قانونی کاروائی کی جاتی ہے یا اس کا میٹر کاٹ دیا جاتا ہے ۔ لیکن اس ملک میں جنگل کا قانون عام ہو چکا ہے قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ۔ عام شہری کا اس ملک کے اندر رہنا محال ہو گیا ہے ۔تحصیل کھاریاں کے گاؤں جھنڈا والا میں مقامی صحافی کے گھر سے بغیر کسی نوٹس کے بجلی کا میٹر اتارا جاتا ہے ۔ واپڈا اہلکاروں نے ناجائز اختیارات کا استعمال کیا اور میٹر اتار کر لے گئے جو عوام کی پراپرٹی ہوتی ہے یہ واقعہ ضلع گجرات کے تحصیل کھاریاں کے نواہی گاؤں جھنڈا والا میں پیش ایا ۔ واپڈ اہلکار جس کا نام پرویز تھا وہ بھی شامل تھا ۔مقامی صحافی کی جانب سے واپڈا اہلکاروں کے خلاف اب قانونی کاروائی کی جائے گی بغیر کسی نوٹس کے ایسا کیوں کیا گیا ۔ پاکستان کے قانون کو آڑے ہاتھوں لینے والے واپڈا اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے ۔

05/09/2023

*Zawar.hussain.murtajiz* .
تمام سیاسی لیڈران کو میں یہ یقین دلاتا ہوں آپ کو NA93,94 اور PP81,82,83کی عوام سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے یہ سکول خود بنائیں گے یہ پانی کے لئے بور کروا لیں گئے بجلی کے لئے سولر لگوا لیں گئے سڑک اپنی مدد آپ بنا لیں گئے علاج پرائیویٹ ہسپتال سے کروا لیں گئے مگر ووٹ آپ کو ہی دیں گئے بدلے میں آپ صرف اتنا احسان فرما دیں ان کو اپنے ساتھ سیلفی بنوانے سے محروم نہ کرنا ورنہ فیس بک ڈی پی پر یہ کیا لگائیں گئے عوامی نمائندگی کا آپ پر صرف اتنا ہی بوجھ کافی ہے اور ہمارے جنازوں اور ولیموں کو ضرور رونق بخشیے گا تاکہ مخالفین اور برادری کی نظر میں ہماری ناک اونچی رہے اور فیس بک کے لئے ہمیں اچھا خاصا تصویری مواد حاصل ہوتا رہے۔آپ جو مرضی کریں ہم خود کو کبھی نہیں بدلے گے.
*Zawar.hussain.murtajiz* .

05/09/2023

نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ تھانہ ککرالی پولیس کی بروقت کاروائی
اندھا قتل ٹریس کرکے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابقتھانہ ککرالی کو اطلاع ملی کہ علاقہ ساکہ میرہ میں خون میں لت پت ایک نعش پڑی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ ککرالی محمد اکرام اپنی پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے تو مقتول کی شناخت حافظ ندیم اکرم ولد محمد اکرم قوم جٹ سکنہ ساکہ کے نام سے ہوئی جس کو کسی نامعلوم شخص نے بذریعہ فائر کرکے قتل کیا تھا ۔ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایچ اوتھانہ ککرالی محمد اکرام اور سرفراز سرور ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں کے اندرتمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے محض چند گھنٹوں کے اندر نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے آلہ قتل پسٹل 30بو ر سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت محمد علی عرف عبداللہ ولد مشتاق احمد قوم جٹ سکنہ ساکہ کے نام سے ہوئی جسے سمرالہ میرہ سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزم سے مزید انٹیرو گیشن جاری ہے ۔

04/09/2023

Zawar hussain murtajiz

04/09/2023

سرکاری دفتروں میں چلنے والی میٹنگ کے نام پر کیا کچھ نہیں ہوتا ایسے ہی سول سیکرٹریٹ کے اندر یہ خفیہ میٹنگ ہو رہی ہے جہاں پر اس کو ملنے کے لیے دور دراز سے لوگ ائے ہوئے ہیں لیکن یہ اندر موسیقی سے لفت اندوز ہو رہا ہے

01/09/2023

نمائندہ فرحان افضل کھاریاں۔۔بدرمرجان
بچےکےگلےمیں رسی ڈال کر گاڈرساتھ لٹکاکر قتل کر دیاگیا

بدرمرجان ملک ماجدکےصاحبزادے
علامہ ادریس نقشبندی لہڑی کےبھانجے
ملک محمداسماعیل کو ڈیرےپرپہلےسےموجودشخص نےگلےمیں رسی ڈال کرگارڈرکےساتھ لٹکادیاگیا
تفتیش جاری۔۔

26/08/2023

ہمارے نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں سے نوجوانوں کے وفد کا واپڈا دفتر ڈنگہ کا گھیراؤ ایس ڈی او اور متعلقہ عملہ جواب دینے سے قاصر اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کے بلوں پر سے غیر ضروری ٹیکس ختم نہیں ہوتےتب تک نہ ہی بل ادا کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اور اگر کوئی واپڈا اہلکار بل کی عدم ادائیگی پر میٹر اتارنے کی کوشش کرے گا وہ خود اس بات کا ذمہ دار ہوگا اسکے ساتھ پبلک کوئی بھی حربہ آزما سکتی

26/08/2023

Zawar.hussain.murtajiz
نورپورتھل
فخرےخوشاب
سابق_ایم_پی_اےبیرسٹر_ملکشیرکلو کی کوششوں سے جنرل بس سٹینڈ نورپورتھل کیلئے
50لاکھ کے فنڈ جاری
نورپور شہر بھر میں بنانے گئے غیر قانونی بس اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ منتقل کرنے کی تیارياں شروع
اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل سعد بن خالد صاحب اور ٹی ایم او ظفر حیات بہت جنرل بس سٹینڈ نورپور تھل نزد جمالی روڈ کا وزٹ کیا ان شاءاللہ جلدی باقاعدہ افتتاح ھو گا یاد جنرل بس سٹینڈ نورپور تھل
سدابہارایم پی
اےملک_محمد_وارث_کلو_مرحوم کے دور میں منظور ہوا تھا لیکن نورپورتھل کچھ شر پسند عناصر کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا الحمدللہ اب ملک محمد وارث کلو مرحوم کے بیٹے سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اپنے والد کے ادھورے کام کو پورا کر دیا ہے
واضح رہے کہ جنرل بس سٹینڈ اڈا بننے سے ٹی ایم اے نور پور تھل کی امدن میں لاکھوں روپے اضافہ ہوگ
*Zawar.hussain.murtajiz*

26/08/2023

لالہ موسیٰ فیصل شیخ کی رپورٹ

سینیئر سیاسی رہنما، سابق کوارڈینٹر بلدیہ و چیئرمین انجمن تاجران لالہ موسی حاجی شبیر احمد بھٹی نے بوتے، جنرل سیکرٹری گلیانہ پریس کلب و نمائندہ خبریں وقاص بھٹی نے بیٹے کی پیدائش پر رائل پیلس میرج ہال میں رسم عقیقہ کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی و کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافیوں سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، رسم عقیقہ میں وقاص بھٹی اور ان کے بھائیوں سمیع اللہ بھٹی، ہارون بھٹی، کلیم اللہ بھٹی، وسیم بھٹی و برادران نے مہمانوں کا تقریب میں آمد پر استقبال کیا، تقریب میں ڈاکٹر عابد نذیر، مشاق احمد بٹ، انجمن تاجران کے مہر طارق سعید، ملک ندیم عباس، عبدالپرویز بٹ، خواجہ شبیر احمد، صدر طارق حسین، مرزاعبدالرزاق، عاطف بٹ، حاجی عبدالغفار ،چوہدری سرور ،جمیل احمدطاہر، ڈاکٹر ذوالفقار، حاجی عبدالغفار، ظہیر خان، ملک امجد شکور، علی عمران بھٹی، اسلم سیالوی، خنیف بٹ، شفاقت علی مرزا، صدر گلیانہ پریس کلب مصدق چوہدری، شفقت بٹ، ملک مدثر، شہباز ھاشمی، نعیم بٹ، ملک زین، راجہ آفتاب احمد، عمر فاروق اعوان اور محسن ضیاء اعوان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور تمام شرکاء نے حاجی شبیر احمد بھٹی، وقاص بھٹی و برادران کو نومولود کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہﷻ محمدﷺ کے صدقے زچہ بچہ سمیت تمام اہل و عیال کے علم عمر اور صحت میں خیر و برکت عطا فرمائے، آمین

26/08/2023

*Zawar.hussain.murtajiz*
*پریس ریلیز*
*مورخہ24.08.2023*
ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب

*اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی جاری*
شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ قائدآبادکی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر کے گرفتار کر کے پسٹل 30بوراور 03گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

*منشیات فروش ملزمان گرفتار مقدمات درج*
شائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ خوشاب اور نورپورکی زیرنگرانی کامیاب کاروائی۔03ملزمان گرفتار۔ 02ملزمان محمد نعیم اور لیاقت علی سے 30لیٹر شراب جبکہ ملزم عمیر علی سے01کلو چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
*Zawar.hussain.murtajiz*

26/08/2023

خبر شامل کرتے راجن پور سے ہمارے نمائندہ ارسلان غوری سے
*Breaking news

*صادق آباد ۔ اوور ریڈنگ اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے پریشان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں*

صادق آباد ۔ خواتین نے واپڈا افس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی
خواتین نے کے ایل پی روڈ کو بلاک کر دیا ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں

صادق آباد ۔ خواتین ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھائے سراپا احتجاج

صادق آباد۔ احتجاج خواتین کا کہنا تھا کہ واپڈا والوں نے جان بوجھ کر لیٹ ریڈنگ کر کے بلوں میں اصافہ کیا ہے

صادق آباد۔ واپڈا اہلکار 20 دن سے اوپر لیٹ ریڈنگ کر کے اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں، احتجاجی خواتین
ایک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور اوپر سے اوور ریڈنگ سے جینا مشکل کر دیا ہے

احتجاجی خواتین نے حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے

26/08/2023

[8/24, 11:15 AM] فرحان افضل گجرات: نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ کھاریاں غیر قانونی " نیو سِٹی کھاریاں "نزد یو مارٹ بسم اللہ چوک / ہاؤسنگ سكیم کو سِیل کر دیا ہے

پلا ننگ آفیسر گُجرات ضلع کونسل حسین لیاقت نے اپنی ٹیم کے همراہ ڈی سی گُجرات صفدر وِرک کی ہدایت پر غیر قانونی " نیو سِٹی کھاریاں " ہاؤسنگ سكیم کو سِیل کر دیا ہے اور غیر قانُونی تشہیری بورڈ بھی اُتار دیے ہیں ۔مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی بغیر این او سی کے تعمیر کی جارہی تھی اور غیرقانونی طور پر نیو سٹی کھاریاں ہاوسنگ سو سائٹی کی فائلیں بھی فرو خت کردی گئی ہیں،ایجنٹ مافيا نے پلاٹوں کی تعداد سے کئی گُنا زیادہ فائلیں فروخت کردی ہیں ۔ ضلع کونسل حُکام کا کہنا ہے کہ نیو سٹی کھاریاں ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر غیرقانونی کی جاری ہے، نہ کوئی نقشہ اور نہ کوئی این او سی لیا گیا ہے ۔نیو سٹی کھاریاں ہاوسنگ سو سائٹی مالکان کے خلاف قانُونی کاروائی کی جائے گی..
[8/25, 8:13 PM] فرحان افضل گجرات: ہمارے نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ ڈنگہ اور گردونواح کے علاقوں سے نوجوانوں کے وفد کا واپڈا دفتر ڈنگہ کا گھیراؤ ایس ڈی او اور متعلقہ عملہ جواب دینے سے قاصر اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی کے بلوں پر سے غیر ضروری ٹیکس ختم نہیں ہوتےتب تک نہ ہی بل ادا کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اور اگر کوئی واپڈا اہلکار بل کی عدم ادائیگی پر میٹر اتارنے کی کوشش کرے گا وہ خود اس بات کا ذمہ دار ہوگا اسکے ساتھ پبلک کوئی بھی حربہ آزما سکتی

24/08/2023

بریکنگ نیوز نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ کھاریاں۔۔۔دوہرے قتل کی واردات

تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ چاڑنوالہ فارم کے قریب میاں۔بیوی بے دردی سے قتل۔۔پولیس
۔مقتولین نے پسند کی شادی کررکھی تھی۔۔ذرائع
تھانہ صدر کھاریاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشیں قبضہ میں لے لیں۔۔
۔۔دونوں مقتولین کا تعلق چنیوٹ سے ہے ذرائع

24/08/2023

*Zawar.hussain.murtajiz*
پٹرولنگ پولیس خالق آباد کی کاروائیاں
ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خوشاب رانا غلام مجتبی کی ہدایت پر انچارج پوسٹ سب
انسپکٹر ملک اسلم حیات اعوان کی ہمراہ Asi مدثررضااور زاہد عمران نے دورانِ چیکنگ سلیمان خان پٹھان سکنہ نوشہرہ سے اسلحہ ناجائز کلاشنکوف برآمد کیا اور 02 کس اشتہاری مجرمان مسمی ظہیر الحسن سکنہ پنجہ خوشاب جو کہ تھانہ سٹی جوہر آبادکومطلوب تھا اور مسمی لیاقت علی سکنہ نوشہرہ جو تھانہ نوشہرہ کو مطلوب تھا کو پکڑ کر متعلقہ تھانے کے حوالے کیا. *Zawar.hussain.murtajiz*

24/08/2023

*Zawar.hussain.muetajiz*
ہینڈ آوٹ مورخہ:21-08-2023
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے جڑا نوالہ سانحہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سا لمیت اور امن اولین ترجیح ہے۔ملک کا قانون اور اسلام اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہےمسیحی برادری کے گرجا گھروں اور ان کی آبادی پر حملہ کرنا یا جلا نا شدت پسندی اور ملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہےلہذا نتشار اور فساد پھیلانے کی مکمل حوصلہ شکنی کی جائیگی ان کا تعلق کسی بھی مذہب مسلک یا گروہ سے ہو وہ سزا سے بچ نہیں سکتےڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اپنے آفس کے کانفرنس روم میں ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب کمیٹی کے ممبران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھےاجلاس میں ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجازڈی ایس پی سپیشل برانچ عبد الرحمن سی او ایم سی حُرا جاوید مو لانا محمد سلیم الرحمن مولانا محمد زبیرقاری محمد امین ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ پادری نفیس طارق کے راہنمافیا ض ڈوگر کے علاوہ دیگر ممبران کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شائستہ ندیم اور اے ڈی سی جی احمد صہیب نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت مذہبی مقامات اور اقلیتوں کے جان ومال کو نقصان پہنچانا جرم ہے لہذا حکومت مجرموں کو ضرو ر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔مولا نا محمد زبیر اور رانا محمد سلیم نے مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہڑ پہ جڑانوالہ اور سرگودہا میں مقد س کتاب قرآن پاک اور مسیحی مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والے ملک پاکستان کے غدار ہیں ااور ان سانحات میں بیرونی سازش شامل ہے۔جسے بے نقاب کیا جانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادی کی جانب سے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں مسلما ن برادری اپنا بھر پور تعاون پیش کرے گی۔اجلاس میں دیگر کمیٹی ممبران نے بھی مسیحی برادری سے مکمل اظہار یکجہتی اور المناک سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آپسمیں محبت اور اتحاد و اتفاق سے رہنے کی تلقین کی پادری نفیس طارق اور ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا کہ ہم مسلم برادری اور حکومت پا کستان پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں لیکن یہ سانحہ ہمارے امن اتحاد اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتےھیں *zawar.hussain.murtajiz*

24/08/2023

خودکشی
سوئٹزرلینڈ نے ایک خودکش مشین کو قانونی اجازت دے دی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایک شخص کو ہلاک کر دیتی ہے۔ بغیر کسی درد کے اسمیں انسان درد محسوس نہیں کرتا ۔۔یہ مشین ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس مشین کو سارکو کہا جاتا ہے اور اس کی شکل تابوت جیسی ہے، جب کسی شخص کو اس میں ڈالا جاتا ہے تو بٹن دبانے سے نائٹروجن گیس پیدا ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح کم ہونے سے انسان بے ہوش ہو جاتا ہے اور جان کی بازی ہار جاتا ہے

24/08/2023

اپنی رگوں سے بہنے والا تازہ اور گرم لہو
75 بار عطیہ کرنے والے پاکستان کے اس عظیم نوجوان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
جی ہاں
ضلع گجرات تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں بھدر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان یاسر رفیق بٹ نے خدمت انسانیت کی ایک ایسی مثال قائم کر دی آسمان وزمین کے فرشتے بھی رشک کرنے لگے ہوں گے

رب العالمین نے انسان کو جس مقصد کے لئے پیدا کیا وہ تو خدمت انسانیت تھا
بقول مرشد اقبال

پیدا کیا انساں کو درد دل کے واسطے
وگرنہ عبادت کے لئے کم نہ تھے کرو بیاں

یہ حقیقت سننے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا
احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن بھدر کے بانی اور چیئرمین
چراغ فرنیچر کے چیف ایگزیکٹو
مرکزی جامع مسجد بھدر کی انتظامیہ کمیٹی کے فعال کارکن
جناب یاسر رفیق بٹ صاحب نے 75 بار عطیہ خون پیش کر کے مثال قائم کر دی
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے یاسر رفیق بٹ صاحب کے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا

24/08/2023

*Zawar.hussain.murtajiz*
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ آف ٹریفک پنجاب لاہور جناب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جناب شاءستہ ندیم صاحبہ کے حکم کے مطابق اور ڈی ایس پی ٹریفک عصمت اللہ بندیال کی نگرانی میں اج بدلی والا خوشاب میں خدمت مرکز موبائل وین پر آنےوالےسائل اور ڈرائیورز حضرات کوحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں گاڑی مالکان اور ڈرائیورزکو ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں اگاہی دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تیز رفتاری جرم بھی ہے اور خطرناک بھی اس سے ہر صورت اجتناب کریں ڈرایونگ کے دوران موبائل فون بالکل استعمال نہ کریں کم عمر بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ مت چلانے دیں کیونکہ اسی میں آپ کی بہتری ہے اور اور ٹیک ہمیشہ دائیں طرف سے کریں سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کی سہولت اور سلامتی کا خاص خیال رکھیں زندگی اپ کی ہو یا کسی اور کی اللہ تعالی کی امانت ہے اسی کی حفاظت کریں یہ اسی صورت میں ممکن ہے ہے اگر اپ ٹریفک کے اصولوں کی پابندی کریں تمام ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی جان کا اور دوسروں کی جان کا خاص خیال رکھیں کیونکہ جن کے لیے آپ رزق کی تلاش میں نکلے ہیں وہ آپ کی باحفاظت واپسی کے منتظر ہوتے ہیں تیز رفتاری سب کو بھاتی ہے اور پھر جان اسی میں جاتی ہے کاش ہر کوئی مقرر حد میں رہ کر گاڑی چلائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ ائے ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے انچارج طارق نعیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹریفک پولیس *zawar.hussain.murtajiz*

24/08/2023

ھ۔ارے ڑپٹی بیورو چیف زوارحسین مرتجز کی رپورٹ کے مطابق جوہرآباد حیات کالونی اور برہان ٹاؤن میں بجلی کے وولٹیج کی یہ صورتحال ہے۔گرمی شدت اور حبس چیک کریں اور اس کے برعکس وولٹیج اتنے کم ہیں کہ پنکھا بھی نہیں چلتا،جب واپڈا والوں کو شکایت کی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہے۔کوئی ان سے پوچھے کہ کیا ہم نے کہا ہے کہ ایک ٹرانسفارمر پر اتنا لوڈ ڈال دو کہ پورا علاقہ ذلیل وخوار ہوتا رہے۔بجلی پر ہزاروں روپے ٹیکس عوام سے لے کر پوری بجلی بھی فراہم نہثکی جارہی۔ایس ڈی او واپڈا نجم الحسن اور ایکسیئن واپڈا اس کا فی الفور نوٹس لیں ورنہ اہل علاقہ احتجاج کا حق رکھتے ہیں*
*وولٹیج کے اپ ڈاؤن سےنا صرف بجلی کا مسئلہ ہے بلکہ لاکھوں مالیت کی الیکٹرونکس اشیاء بھی جلنے کا خطرہ *ہے.zawar.hussain.murtajiz*

24/08/2023

لالہ موسیٰ میں ایل ایس ایف کے سئینر راہنما فیضان بٹ کی زیر قیادت یوم آزادی پر بڑی ریلی نکالی گئی
جس میں شہر لالہ موسیٰ کے نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا
فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر
جیوے جیوے پاکستان سے گونج اٹھی
وطن کی محبت سے سرشار نوجوانوں کا فیضان بٹ نے خصوصی شکریہ ادا کیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان بٹ نے کہا کہ مہذب قوم اپنی آزادی کے موقع پر جشن کا اہتمام کرتی ہیں
اور اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیاں رنگ لانے پر تشکر اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے حصے کی شمع روشن کرتے رہیں گے
اور اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

20/08/2023

ہمارے نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ گجرات اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے عملے سے منشیات برآمد
19 اگست ، 2023
ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں: اے این ایف/
فوٹو اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گجرات ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے عملے کے 2 ارکان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں منصوبہ بندی سے راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا، اس دوران جعفر ایکسپریس میں گجرات جنکشن کے مقام پر بھی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دوران کارروائی جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کی تلاشی لی گئی جن کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، واقعےکے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اے این ایف ترجمان کا بتانا ہےکہ دونوں ملزمان راولپنڈی کے رہائشی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

20/08/2023

سگی ماں نے اپنےہی جگرکے ٹکڑوں کو زہر دے دیا
زرائع فیصل آباد میں محنت مزدوری کی تلاش میں گئے شوہر منڈی بہاءالدین چک رائب کے رہائشی توقیر احمد کی بیوی مہوش نے گھر میں بجلی راشن نا ہونے کی وجہ سے فون پر شوہر سے جھگڑا کیا کہ خرچہ بھیجو دس ہزار روپے بجلی بل آیاہے واپڈاوالے بجلی میٹر اوتار کر لے گئے ہیں
ساری ساری رات بچے گرمی روتےہیں دو دن سے گھر میں آٹا تک نہیں ہے بچے بوکھےہیں میں انہیں بوکھا نہیں دیکھ سکتی ہوں تم بس جیسے کرو پیسے بھیجوں شوہر نے کہا ابھی مجھے کام نہیں ملاجیسے کام ملے گا میں پیسے بھیج دونگا
کہی سے ادھار لے لو ادھار اب کوئی نہیں دیتا اپنے تین بیٹوں سات سالہ سفیان احمد، پانچ سالہ سبحان احمد اور دس سالہ محمد اویس کو پانی کے ساتھ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں
جنہیں حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا جہاں محمد اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین منتقل کردیا گیا لیکن وہاں سے بھی انہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے،
پولیس تھانہ ملکوال نے ملزمہ کو گرفتار کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیں 😭😭
ہاوئے غربت تیکوں چیر گھتاں
ملک رمضان خان مظلوم کی آواز سوشل ورکر ڈیرہ غازی خان

20/08/2023

نمائندہ فرحان افضل کی خصوصی رپورٹ گجرات سے
زمین کے تنازعہ پر4 افراد کو قتل کرنے والا انتہائی خطرناک"مجرم اشتہاری اجمل تاج سکنہ بٹر " گرفتار کرلیا گیا

18/08/2023

*Zawar.hussain.murtajiz*
کرکٹ میں انقلاب ، خوشاب کائونٹی کرکٹ
میچز 18، 19 اور 20اگست کو آزادی کپ کے نام سے ہورہے ہیں
کاونٹی کرکٹ کے تمام میچز فلڈ لائیٹ ہیں جو کہ پریس کلب خوشاب کے گراونڈ پر کھیلے جائیں گے
دبئی سکائی انٹرنیٹ، چوہدری عطا اللہ کول کالریز ،ضیا اینڈ احمد کالریز،ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب،
پاکستان کلب جوہرآباد، سی ایم کنسٹرکشن ، پریس کلب خوشاب ،ایپکس کالج خوشاب کی ٹیمیں تیار
نوجوانوں کے اندر نیا جذبہ بھر دیا ہے ، کاونٹی سے مثبت سرگرمی کو فروغ ملا:چوہدری عبدالمنان(سی ایم کنسٹریشن کمپنی)

میچز فلڈ لائیٹ ہوں گے جس کی وجہ سے شہریوں کی دلچسپی بڑھے گی : چوہدری عبدالحنان (ایم ڈی میسرز عطا اللہ کول کالریز)

طالب علموں کے اندر کھیل کے روش اور رجحان سے منفی سرگرمیوں کو ختم کر ے میں مدد ملتی ہے(چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ)

کھیل نوجوانوں کے اندر نظم و ضبط کے فروغ کیلئے ضروری ہیں محمد حارث(نمائندڈسٹرکٹ پولیس)
*Zawar.hussain.murtajiz*

18/08/2023

خبر شامل کرتے ہیں مری سے ہمارے بیورو چیف راجہ وقاص نواز کی رپورٹ کے مطابق
انتظامیہ کا دوہرا معیار ایک طرف دن میں ڈنہ مسیاڑی۔مغل آباد میں اپریشن کیا گیا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جہاں پر کسی کی نہیں سنی گی اور آپریشن ہوا
وہیں پر آپ کو بتاتے چلیں آج رات اٹھارہ اگست کی رات لینٹر ڈالے گے اور اسی مقام پر ڈالے گے جہاں کو آپریشن تھا اور بھاری نفری موجود تھی
اب اس کا کون ذمہ دار ہے کس کی معاونت سے کس کی اجازت سے لینٹر ڈالے گے کیا انتظامیہ کو اس حوالے سے معلومات نہیں کیا انتظامیہ کی مدد کے بغیر یہ لینٹر پڑ سکتے ہیں دوہرا معیار کیوں ہے ایک طرف لوگوں کو اربوں کا نقصان دے رہے ہیں اور دوسری اپنی جیبیں بھرنے کے لیے ملی بگت سے بااثر تعلقات والوں کو اجازت دی جارہی ہے تعمیرات کرنے کی
عوام سوال پوچھتی ہے کہ اگر پہلے والی تعمیرات غیر قانونی ہیں تو نئی تعمیر ہونے والی کیسے قانونی ہوگی ۔
ہر اس فرد کے خلاف کاروائی کی جائے جو اس مکرو دھندے میں ملوث ہے پہلے خود بنواتے ہیں پھر گرانے والوں کی صف اول میں ہوتے ہیں
عوام عجیب کش مکش میں ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے ۔لوگوں کہ ذہنوں میں بہت سے سوال گردش کررہے ہیں

18/08/2023

*Zawar.hussain.murtajiz*
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ صوبائی سیکر ٹری پنجاب ساجد محمود چوہان کے زیر صدارت ڈویژن سطح پر ہونے والے ویڈیولنک اجلاس میں دی گئی ہدایات کو ہر صورت inعملی جامہ پہنایا جائے گا اور انسداد سموگ کے نئے قوانین پر عملدرآمد کروانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اپنے آفس کے کمیٹی روم میں ویڈیو لنک کے اجلاس کے بعد تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کررہے تھے۔ویڈیو لنک اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد اشفاق احمد،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اکبر محمو د،ڈ پٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدر ی محمد اعجاز،ایم سیز کے سی او ز،انوائر نمنٹ اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران اجلاس میں شریک تھے۔ صو بائی سیکرٹری انوائر نمنٹ نے انسداد سموگ اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ کے ضمن میں حکومتی پالیس اور قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ،میونسپل سروسز،محکمہ صحت،انوائر نمنٹ،انڈ سٹر یز کا کردار بہت اہم ہے۔وہ انسداد سموھ کے متعلق نئے قوا نین متعا رف کرو ارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد فضا ء کو آلودہ ہونے سے بچا نا ہے اور ائر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں موجود ا فسران کو ہدایت دی کہ وہ کنسٹرکشن ایر یا ز میں پانی کا چھڑ کاؤ، کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے،بھٹوں کو زیگ زیگ کرنے کے علاوہ چمنیوں میں ڈسٹ کنٹرول سسٹم کی تنصیب کروائیں اور افسران دفاتر میں محض کاغذی کاروائی کرنے کی بجائے فزیکلی طو ر پر فیلڈ میں نکلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب انسداد سموگ کو کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہرپندرہ روز کے بعد اجلاس کا ا نعقاد کروایا جائے گا۔

18/08/2023

اینکر کی شراب کے نشے میں دھت کانسٹیبل کے ہاتھوں دھلائی۔

17/08/2023

نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ گجرات سے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضلعی کور کمیٹی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔
انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ ضلع میں بین المذاہب ہم آہنگی،مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
اس موقع پر ممبران کا کہنا تھاکہ ضلعی کور کمیٹی امن وامان کی فضا ء قائم رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

17/08/2023

جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں نے بھی آزادی کی خوشیاں منائی
جی ایم ایف کے سئینر رہنما زمان خان
عامر خان
نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کی

17/08/2023

نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ کھاریاں شہر کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری
گوندل برادران کا کھاریاں شہر کے نوجوانوں سے محبت کا اظہار
ڈریم سٹی کھاریاں میں گراؤنڈ کی منظوری دے دی گئی
خصوصی کاوش
سلیمان مشتاق(چئیرمین KCA)
ساجدرشید بٹ(صدر KCA)
چودھری اطہر گوندل(فائنانس سیکرٹریKCA)
زاہدرشیدبٹ(چئیر مین ڈسپلن کمیٹی KCA )
محمد یامین صدیقی صاحب(سماجی شخصیت)
ہم
چودھری آفتاب اشرف گوندل صاحب۔
(چئیرمین ACE گروپ) اور
چودھری راشد اشرف گوندل صاحب۔ (CEO ACE گروپ) کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
انشاءاللہ بہت جلد تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گوندل برادران کو خراج تحسین پیش کیا جائے

17/08/2023

کھاریاں ( فرحان افضل) پولیس کا ڈکیت گینگز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں ڈکیت گینگز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ بشارت احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان طیب علی 2۔ عباس علی سکنائے شیخو چک کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل۔5ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور برآمد کرلیا۔پولیس تھانہ ڈنگہ نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان مدثر اقبال سکنہ بگنہ سے رائفل کلاشنکوف اور عباس علی سکنہ شیخو چک سے پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عمران فاروق سوہی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم 1۔ تیمور اقبال سکنہ محلہ کالوپورہ کو شراب سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 20بوتل شراب برآمدکرلی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں عمران سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے ملزم یاسر علی سکنہ جوڑا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس

13/08/2023

نمائندہ فرحان افضل کی رپورٹ کھاریاں:تھانہ گلیانہ کی حدود اشفاق شاہین نامی صحافی جنہوں نے روزگار کے سلسلہ میں موضع باغانوالہ کے قریب ایک دُکان۔بنا رکھی ہے جس میں وہ جشن آزادی کے بیج، سٹیکر اور جھنڈے وغیرہ بیچتے ہیں انکے پاس پرانا سٹاک 2018کے الیکشن ٹائم بھی پڑا ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کے چند جھنڈے پڑے ہوئے تھے جنہیں پولیس تھانہ گلیانہ نے دُکان سے کسی اسلحہ کی کھیپ کی مانند برآمد کیا اور اشفاق شاہین سمیت جھنڈے تھانے لے گئے، اب پولیس بضد ہے کہ پرچہ دینا ہے جھنڈے بیچنے کا

Address

Haveli Bahadur Shah Nearby Post Office
Jhang
35150

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ap Ki Awaz News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ap Ki Awaz News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Jhang

Show All