جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس

جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس تحصیل جڑانوالہ اور گرد و نواح کے حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیچ فالو کرلیں

01/01/2023

*جڑانوالہ/پولیس مقابلہ*

جڑانوالہ: تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس

جڑانوالہ: بچیانہ روڈ پر چار ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مارکررہے تھے، پولیس

جڑانوالہ: اطلاع ملتے ہی الیڈ فورس اور ایس ایچ او سٹی نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لےلیا، پولیس

جڑانوالہ: پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس

جڑانوالہ: پولیس نے دو ڈاکووں کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، پولیس

جڑانوالہ: دو ڈاکو فرار ہو کر کماد میں جا چھپے، ایس پی ارسلان شاہزیب

جڑانوالہ: فرار ملزمان کو کراس فائرنگ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایس پی

جڑانوالہ: زخمی ڈاکووں میں مہدی حسن اور شان شامل ہیں، پولیس ذرائع

جڑانوالہ: نعیم اور نفاست کو مقابلے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع

جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت اس پاک دھرتی پہ قربان ہو گیا۔جڑانوالہ: بچیانہ کے نواحی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک سے تعلق رکھن...
26/10/2022

جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت اس پاک دھرتی پہ قربان ہو گیا۔
جڑانوالہ: بچیانہ کے نواحی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک سے تعلق رکھنے والےحمزہ لیاقت اعوان پاک آرمی آج بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ھو گئے ہیں جن کا جسد خاکی آج رات آبائی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک لایا جاۓ گا۔

21/10/2022

*ہاتھاپائی/لنڈیانوالہ*

*جڑانوالہ(صابر گھمن سے)*

جڑانوالہ۔۔تمام تر دعووں کے باوجود تھانوں میں رشوت خوری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔۔

جڑانوالہ۔تھانوں میں ایف آئی آرز کی کاپی دینے کے مبینہ ریٹ مقرر-

جڑانوالہ۔۔ایف آئی آر دینے کیلئے کھانا۔بسکٹ،پرنٹر کے کاعذ کی ڈیمانڈ کی جانے لگی۔

جڑانوالہ۔۔تھانہ لنڈیانوالہ میں ایف آئی آر کی کاپی لینے کیلئے جانیوالے کانسٹیبل اور محرر کے مابین مبینہ جھگڑا۔

جڑانوالہ۔۔محرر نے کھانا چائے اور پرنٹر کے کاعذ منگوانے کے باوجود 2 گھنٹے تک کانسٹیبل کو بٹھائے رکھا۔۔

جڑانوالہ۔۔کانسٹیبل یوسف اور محرر ذوالفقار کے مابین جھگڑے کو وہاں پر موجود افراد نے رفع دفع کروایا۔

جڑانوالہ۔۔کانسٹیبل کو ایف آئی آر کی کاپی کے بغیر ہی تھانہ سے جانا پڑا۔۔

جڑانوالہ۔۔پولیس تھانہ لنڈیانوالہ ملازمین کے مابین مبینہ جھگڑے کے معاملہ کو دبانے رکھا۔

جڑانوالہ۔۔پولیس کے اعلی حکام معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

21/10/2022

*ڈاکو ناکہ*
*رپورٹ: عابد حسین ملک نمائندہ ایکسپریس نیوز بچیانہ*

بچیانہ:پولیس چیک پوسٹ سے چند فٹ کے فاصلہ پر ڈاکو ناکہ
بچیانہ: 3نامعلوم ڈاکوؤں نے بدنام زمانہ پل جگاتن پر ناکہ لگا کر تاجروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا۔
بچیانہ: ڈکیتی کی وردات تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ پل جگاتن کے قریب ہوئی
بچیانہ: نامعلوم ڈاکو 12بجے رات کے قریب پل جگاتن پر راجباہ دان گلی کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مارکرتے رہے
بچیانہ: جائے وقوعہ پر چند فٹ کے فاصلہ پر پولیس ناکہ پر موجود ملازمین ڈکیتی سے بے خبر رہے۔
بچیانہ:نامعلوم ڈاکو بچیانہ کے تاجروں عابد حسین اور محمد سرور سے ہزاروں روپے نقدی و قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے
بچیانہ:بھوکے ڈاکوؤں نے گاڑی میں موجود شوارمے، پیزا اور کوک بوتل بھی چھین لی۔
بچیانہ: ڈاکوؤں نے ناکہ پر دو ٹرک ڈرائیورز کو بھی لوٹ لیا۔
بچیانہ: داکو راہگیروں سے 7عدد موبائل فونز، شناختی کارڈ و قیمتی کاغذات اور مجموعی طور پر 30ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔
بچیانہ:ناکہ پرموجود پولیس اہلکاروں نے علم ہونے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا لیکن ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

21/10/2022

ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے
رضوان شوکت SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا

مظہرعرفان SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ بٹالہ کالونی سے ایس ایچ او تھانہ صدرسمندری

فرح بتول L/SI ایس ایچ او تھانہ وومین سے ایس ایچ او تھانہ ریل بازار

صالح خالد L/SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ وومین

عمران جاوید SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چک جھمرہ سے ایس ایچ او تھانہ گڑھ

محمدافضل SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ

محسن منیر IP ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ

احد اعجاز SI ایس ایچ او تھانہ روشن والا سے پولیس لائن

رائے آصف خاںSI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ روشن والا

عمران عامر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڑ
طاہر سندھو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ

10/10/2022

جڑانوالہ*فائرنگ/کچری*

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار شیخ عارف پر قاتلانہ حملہ۔۔

جڑانوالہ۔۔شیخ عارف اپنے چیمبر میں کام کر رہے تھے کہ کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔۔

جڑانوالہ۔۔شیخ عارف نے لیٹ کر جان بچائی۔۔

جڑانوالہ۔۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار پر فائرنگ کے واقعہ پر وکلاء سراپا احتجاج۔۔

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔۔ذرائع

10/10/2022

پریشن/تجاوزات

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)

جڑانوالہ۔۔اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سعید منج کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن۔۔

جڑانوالہ۔۔میونسپل کمیٹی عملے نے لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔۔

جڑانوالہ۔۔میونسپل کمیٹی عملے نے تجاوزات کا باعث بننے والے پھٹے، ریڑھیاں موٹرسائیکلز و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

جڑانوالہ۔۔تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔۔احمد سعید منج

08/10/2022

*پولیس مقابلہ*

جڑانوالہ۔۔تھانہ صدر کی حدودِ میں مبینہ مقابلہ۔۔

جڑانوالہ۔۔واردات کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکو اور پولیس کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا۔۔

جڑانوالہ۔۔اطلاع پر اے ایس آئی خرم سیف نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔ اے ایس آئی خرم سیف نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔پکڑے گئے ڈاکوؤں کی شناخت جاوید ولد اللہ دتہ ساکن 240 موڑ،علی اصغر ولد اللہ دتہ ساکن سیدوالا کے نام سے ہوئی ہے۔۔ذرائع۔۔

جڑانوالہ۔۔پکڑے جانیوالے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔۔پولیس

جڑانوالہ۔۔پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈاکوؤں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔۔ذرائع

03/10/2022

فیصل آباد،
7 نیوز کے بیورو چیف میاں منور اقبال پر تشدد کا معاملہ
پولیس نے تشدد میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او ریل بازار وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ نکلا،آر پی او فیصل آباد کی میڈیا کانفرنس
فیصل آباد-7 نیوز کے بیورو چیف میاں منور اقبال تشدد کیس کے حوالہ سے آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا کانفرس کے دوران بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے صحافی تشدد کیس کے وقوعہ میں دو کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تقریبا 11 ملزمان ملوث پائے گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس افسران کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے انتہائی کم وقت کے دوران ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران ریڈ پولیس نے مختلف شہروں میں چھاپے کر واقعہ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ میں ملوث گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے کوشش جاری ہے اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس پی مدینہ ڈویژن،ڈی ایس پی پیپلز کالونی،ایس ایچ او پیپلز کالونی بھی موجود تھے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی ابتدائی تفتیش کے دوران صحافی منور پر تشدد میں ایس ایچ او ریل بازار سب انسپکٹر قلب عباس کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے اس موقع پر صحافی تنظیموں کے عہدیداروں نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ صحافی تشدد کیس میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کا اضافہ اور مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں جس پر آر پی او فیصل آباد نے صحافیوں کو منور اقبال کیس میں میرٹ پر تفتیش اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پولیس افسران فیصل آباد کے صحافیوں اور پولیس کے مابین کبھی خلاء پیدا نہیں ہونے دیں گے

03/10/2022

جڑانوالہ۔بارایسوسی ایشن نے کسان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مکمل ہڑتال کر دی۔

جڑانوالہ۔مہنگی کھاد،مہنگی بجلی اور کھادوں کی عدم دستیابی، کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔صدر بار

جڑانوالہ۔ملک کی 75 فی صد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔سیکرٹری بار مستنصر حسین

جڑانوالہ۔حکومت ایک منصوبہ کے تحت زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔صدر بار رانا عتیق الرحمن

جڑانوالہ۔آج کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا۔صدر و سیکرٹری بار

27/09/2022

جڑانوالہ روڈ پر پولیس گاڑی کا رانگ سائیڈ چلانے کا واقعہ

سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کا نوٹس

سی پی او فیصل آباد نے گاڑی ڈرائیور کانسٹیبل اور انچارج اے ایس ائی کو معطل کر دیا

ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کو انکوائری کا حکم

قانون کی پاسداری سب کے لئے ہے

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک




16/09/2022

جڑانوالہ/فیملی کوحادثہ

جڑانوالہ: تھانہ سٹی کی رہائشی فیملی المناک حادثہ میں جاں بحق۔۔

جڑانوالہ: تیز رفتار ڈمپر نے کار سوار فیملی کو کچل دیا۔۔۔

جڑانوالہ: حادثہ میں محمد علی پارک کے ضیاءاللہ گیلانی،اہلیہ فرخندہ اور عاقب جاں بحق ہوئے ۔۔۔اہلخانہ ذرائع

جڑانوالہ: زخمیوں میں ضیاءاللہ کا بیٹا سید شاہ اور بہو رحمین فاطمہ شامل ہیں۔ہسپتال منتقل۔۔۔

جڑانوالہ: بدقسمت فیملی اپنی کار پر سوار چشمہ سے واپس جڑانوالہ آرہی تھی۔۔۔

جڑانوالہ: حادثہ میانوالی روڈ کچی پل ہڈالی کے قریب پیش آیا۔۔۔ذرائع

14/09/2022

ضلع فیصل آباد کے متعدد تھانہ جات کے ایس ایچ آوز کو تبدیل کردیا گیا۔ تفصیل درج ذیل ںے۔

رضوان شوکت SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا

مظہرعرفان SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ بٹالہ کالونی سے ایس ایچ او تھانہ صدرسمندری

قلب عباس SI ایس ایچ او تھانہ ریل بازار سے پولیس لائن

فرح بتول L/SI ایس ایچ او تھانہ وومین سے ایس ایچ او تھانہ ریل بازار

صالح خالد L/SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ وومین

عمران جاوید SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چک جھمرہ سے ایس ایچ او تھانہ گڑھ

محمدافضل SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ

محسن منیر IP ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ

احد اعجاز SI ایس ایچ او تھانہ روشن والا سے پولیس لائن

رائے آصف خاںSI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ روشن والا



10/09/2022

جڑانوالہ اور گرد و نواح کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے اس پیج کو لائک کیجیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کیجئے

10/09/2022

چوکی بچیانہ کو تھانہ کا درجہ دینے کے بعد بھی پولیس کی کارکردگی صفر، چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں اور منشیات فروش دھڑلے سے منشیات فروخت کر رہے ہیں۔عام شہری غیر محفوظ۔

08/09/2022

"فائرنگ/ڈکیتی"

جڑانوالہ. نیوز اپڈیٹس

جڑانوالہ۔۔تھانہ سٹی کی حدودِ محمد بی بی کالونی میں موثر سائیکل سوار ڈاکو کی فائرنگ۔۔

جڑانوالہ۔۔ڈاکووں نے دوران ڈکیتی کے دوران گلی کے کونے پر کھڑے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔۔

جڑانوالہ۔۔نوجوان کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی نوجوان پر سیدھی جان لیوا فائرنگ۔۔

جڑانوالہ۔۔خوش قسمتی سے نوجوان محفوظ رہا۔۔

جڑانوالہ۔۔15 پر کال کرنے پر پولیس نے تھانہ آنے کا مشورہ دے ڈالا۔۔

جڑانوالہ۔۔ایس پی دفتر کال کرنے پر ڈولفن فورس 1 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔۔۔

جڑانوالہ۔۔موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔۔

جڑانوالہ۔۔موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔ڈولفن فورس کی جانب سے موثر پلاننگ و گشت نہ ہونے کے باعث وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہری۔۔

جڑانوالہ۔۔ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ پر شہریوں کا آر پی او/سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

10/08/2022

*فائرنگ/زخمی*

*جڑانوالہ(صابر گھمن سے)*

جڑانوالہ۔۔تھانہ بلوچنی کی حدود میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔۔۔

جڑانوالہ۔۔فائرنگ کی زد میں آکر 7 سالہ راہگیر بچہ زخمی ہو گیا۔۔

جڑانوالہ۔۔زخمی ہونیوالے 7 سالہ منیب ساکن 266 ر-ب کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

جڑانوالہ۔۔وقوعہ 69 ر-ب بڑا گھیسٹ پورہ میں پیش آیا-

06/08/2022

*مقدمہ/درج*

*جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس

جڑانوالہ۔۔تھانہ سٹی کی حدود میں دوہرے قتل کا معاملہ۔

جڑانوالہ۔۔مقتول احمد سجانی کے بھائی کی مدعیت میں 13 نامزد افراد کے خلاف 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج۔۔

جڑانوالہ۔۔الزام علہیان نے برادرم احمد سجانی عرف شانی بٹ کو دانش کی حمایت کرنے پر ناحق قتل کیا۔۔ایف آئی آر کا متن۔۔

جڑانوالہ ۔الزام علہیان للکارے مارتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ایف آئی آر کا متن

جڑانوالہ۔۔الزام علہیان نے باہم ساز باز ہو کر بردرام اور عثمان حبیب کو ناحق قتل کیا ہے۔۔ایف آئی آر کا متن۔

جڑانوالہ۔۔ایس پی ٹاون ارتضا کمیل کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم اسد ولد وارث سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔مقدمہ میں نامزد ملزمان کے ورثاء گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔مقدمہ میں نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ایس پی ٹاون

06/08/2022

*جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس

دیرینہ رنجش کا شاخسانہ،عبوری ضمانتوں پر دانو کمہار گروپ کی دانش گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 2 راہگیر قتل،آئی جی پنجاب کا نوٹس،ایس پی ٹاون، ڈی ایس پی،ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے حملہ آوروں کے زخمی ہونیوالے ساتھی سمیت معتدد افراد کو حراست میں لے لیا،مقتولین کے ورثاء کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ-تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی دانو کمہار اور رشید پارک کے رہائشی دانش کے مابین 2 ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا جس پر دانو کمہار گروپ نے چند روز قبل گلستان سینما روڈ پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 10 افراد کے خلاف رجسٹرڈ ہوا تھا مقدمہ میں نامزد دانو کمہار گروپ کے افراد نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی تھی اسی رنجش پر گزشتہ شب دانو کمہار گروپ کے مسلح افراد نے گلستان سنیما روڈ پر دانش کے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ کر بھاگ گیا لیکن فائرنگ کی زد میں آکر 2 بے گناہ راہگیر احمد سجانی عرف شانی بٹ ساکن ڈنفیس ویو،عثمان حیبب ساکن جامع مسجد بازار ساکن گلی نمبر 3 جاں بحق ہو گئے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر پورے شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی دوہرے قتل کی اطلاع پر ایس پی ٹاون ارتضا کمیل، ڈی ایس پی افتخار وریا،ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عمر دراز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا آئی جی پنجاب نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دیا ہے ایس پی ٹاون ارتضا کمیل کی سربراہی میں پولیس ریڈنگ ٹیموں نے حملہ آوروں کے زخمی ہونیوالے ساتھی اسد ولد وارث ساکن اسلام پورہ سمیت معتدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ایس پی ٹاون ارتضا کمیل کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

*564 گ ب میں قتل کی واردات*تھانہ ب یانہ کے علاقہ 564 گ ب میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ ...
31/07/2022

*564 گ ب میں قتل کی واردات*
تھانہ ب یانہ کے علاقہ 564 گ ب میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول عزیز اللہ 564 گ ب کا رہائشی اور پنجاب پولیس کے ملازم اکرام اللہ خان نیازی کا بھائی تھا جو گراؤنڈ میں والی بال میچ دیکھ رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بچیانہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لےکر کاروائی شروع کردی۔

بچیانہ ۔جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات 237 کے قریب مزاحمت پر ڈاکووں نے بریڈ کے سیلز مین کو گاڑی سے اتار ...
31/07/2022

بچیانہ ۔جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات 237 کے قریب مزاحمت پر ڈاکووں نے بریڈ کے سیلز مین کو گاڑی سے اتار کر فائر مار کر قتل کردیا اور لاش کو قریبی جھاڑیوں میں پھینک دیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

30/07/2022

*ڈکیتی/واردات*

*جڑانوالہ پولیس خاموش تماشائی

جڑانوالہ۔۔تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات۔

جڑانوالہ۔۔ڈاکووں نے وارڈن دفتر کے قریب سرکاری سکول کی ٹیچرز کو لوٹ لیا۔

جڑانوالہ۔۔ڈاکووں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 5 میں داخل ہو کر طلائی زیورات و نقدی لوٹ لی۔۔

جڑانوالہ۔۔گورنمنٹ پرائمری سکول کی 5 ٹیچرز سکول کھولنے کے سلسلہ میں ڈیوٹی ادا کر رہی تھی۔

جڑانوالہ۔۔واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔

27/07/2022

جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس
فیصل آباد کے مزید تین ایس ایچ اوز تبدیل

سب انسپکٹر پرویز خالد ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ تعینات

سب انسپکٹر اعجاز احمد ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات

سب انسپکٹرفیصل رزاق کاہلوں ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن تعینات

سٹی پولیس آفیسر نے تین ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

25/07/2022

جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس
*لندن میں قتل ہونے والی جڑانوالہ کی رہائشی پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قاتل پکڑا گیا، مقتولہ کے کزن ارسلان خاں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔*

جڑانوالہ: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد تحصیل جڑانوالہ گاؤں چک نمبر 56 گ ب کی رہائشی 21 سالہ لڑکی حنا بشیر 11 جولائی کے بعد لاپتہ ہوئی گئی تھیں جس کی لاش جاسوس کتوں کی مدد سے جنگلاتی علاقے کی کھائی میں ایک سوٹ کیس سے ملی تھی۔طالبہ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش ملنے کے دو دن بعد حنا بشیر کے دوست 26 سالہ محمد ارسلان خان کو حراست میں لے لیا جس نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فرد جرم عائد کردی گئی۔
https://www.facebook.com/جڑانوالہ-نیوذ-اپڈیٹس-107074867387318/

تحصیل جڑانوالہ اور گرد و نواح کے حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیچ فالو کرلیں

*سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی کی کرائم کنٹرول پالیسی، ایس ایچ اوز کو بڑی وارننگ* *ڈکیتی کی چھوٹی سے چھوٹی کال کی صور...
25/07/2022

*سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی کی کرائم کنٹرول پالیسی، ایس ایچ اوز کو بڑی وارننگ*

*ڈکیتی کی چھوٹی سے چھوٹی کال کی صورت میں بھی ایس ایچ اوز موقع پر خود جائیں گے*

*غفلت یا خانہ پوری کی صورت میں فوری طور پر محکمانہ ایکشن ہوگا ، وائر لیس پر وارننگ*

*ٹاؤن ایس پیز، سرکل افسران ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے ، سی پی او*

*وائرلیس پر حاضری ، موقع پر غیر حاضری ثابت ہوئی تو ایس ایچ او کو نشان عبرت بنا دوں گا ، سی پی او*

*عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی نوکری کرتے ہیں ، توقعات پر پورا نا اترے تو گھر جانا ہوگا ، سی پی او*

*واردات کی صورت میں ایس ایچ اوز موقع پر ٹیمیں تشکیل دیں گے ، سی پی او*

*ریکارڈ یافتہ ملزمان کی پڑتال ، موقع پر دیگر چارہ جوئی عمل میں لائیں گے ، وائرلیس پیغام*

*رات کے 12 بجے ہوں یا صبح کے 5، حکم پر عملدرآمد ناگزیر ہے ، خود بھی چیک کروں گا ، سی پی او*

25/07/2022

جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس

بدفعلی کی نیت سے 12 سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔۔

جڑانوالہ: بدفعلی کی نیت سے 12 سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج-وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود فاروق پارک کے رہائشی اشرف سلیمان نے پولیس کو بتایا کہ سائل کا 12 سالہ بیٹا فرحان 19 جولائی کی رات گھر سے سودا سلف لینے کیلئے کریانہ شاپ پر گیا مگر واپس نہ آیا 2 گھنٹے بعد پسر گھبرایا ہوا واپس آیا پتہ جوئی کرنے پر گواہان سے معلوم ہوا کہ الزام دادو اکبر ساکن ڈنفیس ویو لاہور روڈ نے ہمراہ 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے پسر کو دبوچ رکھا تھا اور بدفعلی کی نیت سے اغواء کرنے کی کوشش کی پولیس تھانہ سٹی نے 3 افراد کے خلاف 2 دفعات 363،511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

23/07/2022

*رپورٹ: عابد حسین ملک نمائندہ ایکسپریس نیوز بچیانہ سے*

بچیانہ: زرعی اراضی کو پانی لگانے کے تنازعہ پر 565گ ب فائرنگ کا واقعہ۔
بچیانہ: احمدی جماعت کے افراد کی فائرنگ سے مسلمان خاتون سمیت 5/6 افراد زخمی ھوگئے۔

بچیانہ: علاقہ میں شدید کشیدگی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ سرکل جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ سے نفری طلب کرلی گئی

بچیانہ: گزشتہ دو ماہ قبل بھی مبشر اور اصغر وغیرہ کو شرجیل احمدی گروپ نے پانی لگانے کے تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

23/07/2022

فیصل آباد: ضلع بھر کے مزید 7 ایس ایچ او,تبدیل میاں اصغر ماموں کانجن ,احد اعجاز روشن والا,ارسلان باری ,ساندل بار
علی عمران جپہ نشاط آباد, راناعمردرازسٹی جڑانوالہ,
افضل چیمہ صدرسمندری,ثاقب ریاض ٹھیکری والا تعینات

23/07/2022

*جڑانوالہ نیوز اپڈیٹس

*اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سعید منج نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی ہدایت پر سیوریج نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے فیصل آباد روڈ،لاہور روڈ،جمھرہ روڈ،240موڑ کی مین سڑکات اوز اس سے ملحقہ آبادیوں کی گلیوں میں روزانہ کی بنیاد عملہ صفائی سیوریج سسٹم کو بحال رکھنے کیلئے بھاری جدید مشینری کے ساتھ کام کر رہا ہے سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لا رہیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سعید منج کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے ایام میں عملہ صفائی کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ اندرون شہر کے مین بازاروں میں بارش کے پانی کی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سعید منج کا مزید کہنا ہے کہ عوام الناس کو بینادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں جڑانوالہ کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر شہری کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے شہری اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ شاپروں میں ڈال کر نالیوں میں پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہوں پر رکھیں کوڑے کرکٹ سے بھرے شاپر سیوریج نالوں میں پھینکنے سے نکاسی آب کے مسائل پیدا کر رہے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں*

Address

Jaranwala

Telephone

+923204006137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Jaranwala

Show All