Trending Topics Today

  • Home
  • Trending Topics Today

Trending Topics Today Stay ahead of the curve with Trending Topics Today. Follow us for the latest news and entertainment.

17/06/2023

ہم اپنے بزرگوں کو کھونے کیساتھ آہستہ آہستہ اپنی اخلاقی قدریں بھی کھوتے جا رہے ہیں ۔۔۔
مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے

عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھـــــے۔۔۔

اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیـــــں...

لڑکوں کی نیچی نگاہیں ماں باپ کی تربیت بتاتی ہے

ھم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلی ھوئی نسل ھیـــــں۔۔۔

ھم ان مردوں اور عورتوں کے درمیان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی...

ہم ان بچوں میں سے ہیں جو ہفتوں رشتے داروں کے گھر بغیر کسی ڈر کے قیام کرتے تھے

ہم ان بچوں میں سے ہیں جو لڑکی اور لڑکے کے فرق کو نہیں جانتے تھے سب اکٹھے کھیلتے تھے

انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا۔۔۔

انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا۔

انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا۔۔۔

انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا۔۔۔

انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں دور اندیشی سکھائی...

ھم میں سے اکثر کو گھر میں اونچی آواز میں بولنے کی ھمت نہیں ھوئی...

ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے...

ھم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے...

میری دلی محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا
کہ
والدین کی عزت ھوتی ھـــــے...

استاد کی عزت ھوتی ھـــــے...

محلے دار کی عزت ھوتی ھـــــے...

رفاقت کی عزت ھوتی ھـــــے...

رشتوں کی عزت ھوتی ھے

اور دوستی کی عزت ھوتی ھے...

ھم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.. اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات اور راز بانٹتے تھـــــے...

ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے، اور اس نسل کے لیئے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی، اور میں ان سے کہتا ھوں :کہ آپ میں سے جو زندہ ھیـــــں اللہ رب العـــــزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائـــــے

*جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کی بخشش فرمائـــــے۔۔۔آمین

The Boys
28/02/2023

The Boys

26/02/2023
18/02/2023

Alhamdulellah Another Achievement Unlocked by KING BABAR AZAM ❤️

Babar Azam and his classic techniques are being taught in an International Cricket Coaching Centre in England 🤩👑😍

KING for a Reason 👑



اخوت اس کو کہتے ہیں! چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیر وجواں بے تاب ہوجائے!ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے...
10/02/2023

اخوت اس کو کہتے ہیں!
چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیر وجواں بے تاب ہوجائے!

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے!
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر!

آزربائیجان کا ایک شہری گھر کا آدھا سامان اپنی پرانی گاڑی میں لوڈ کرکے ترکیا روانہ۔ کیا جذبات ہیں۔ اسے ترکیا پہنچنے میں کم از کم 20 گھنٹے لگیں گے۔ تقریباً 1400 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

ایک بینک ڈکیتی کے دوران ڈکیت نے چیخ کر سب سے کہا ’کوئی بھی نہ ہلے، سب چپ چاپ زمین پر لیٹ جائیں، رقملوگوں کی ہے اور جان آ...
10/02/2023

ایک بینک ڈکیتی کے دوران ڈکیت نے چیخ کر سب سے کہا ’کوئی بھی نہ ہلے، سب چپ چاپ زمین پر لیٹ جائیں، رقم
لوگوں کی ہے اور جان آپ کی اپنی ہے۔‘
سب چپ چاپ زمین پر لیٹ گئے۔ کوئی اپنی جگہ سے نہیں ہلا۔ اسے کہتے ہیں مائنڈ چینج کانسیپٹ (سوچ بدلنے کا
تصور) ڈکیتی کے بعد گھر واپس آئے تو ایم بی اے پاس نوجوان ڈکیت نے پرائمری پاس بوڑھے ڈکیٹ سے کہا ’چلو رقم گنتے
ہیں۔
بوڑھے ڈکیت نے کہا تم پاگل ہو گئے ہو اتنے زیادہ نوٹ کون گنے، رات کو خبروں میں سن لینا کہ ہم کتنا مال لوٹ کر لائے
ہیں۔ اسے کہتے ہیں تجربہ جو کہ آج کل ڈگریوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب جب ڈاکو بینک سے چلے گئے تو منیجر نے سپروائزر سے کہا کہ پولیس کو فون کرو۔ سپروائز نے جواب دیا
’رک جائیں سر ! پہلے بینک سے ہم دونوں اپنے لیے دس لاکھ ڈالرز نکال لیتے ہیں اور ہاں وہ چالیس لاکھ ڈالرز کا گھپلہ
جو ہم نے حالیہ دنوں میں کیا ہے وہ بھی ڈاکوؤں پر ڈال دیتے ہیں کہ وہ لوٹ کر لے گئے۔‘ اسے کہتے ہیں وقت کے ساتھ
ایڈجسٹ کرنا، اور مشکل حالات کو اپنے فائدے کے مطابق استعمال کرنا۔
منیجر ہنس کر بولا ’ہر مہینے ایک ڈکیتی ہونی چاہیے۔ اسے کہتے ہیں بوریت ختم کرنا، کیونکہ ذاتی مفاد اور خوشی جاب
سے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
اگلے دن اخبارات اور ٹی وی پر خبریں تھیں کہ ڈاکو بینک سے سو ملین ڈالرز لوٹ کر فرار۔ ڈاکوؤں نے بار بار رقم گنی لیکن
وہ پچاس ملین ڈالرز سے زیادہ نہ نکلی۔ بوڑھا ڈاکو غصے میں آ گیا اور چیخا ’ہم نے اسلحہ اٹھایا۔اپنی جانیں رسک پر لگائیں
اور پچاس ملین ڈالرز لوٹ سکے، جبکہ بینک منیجر نے بیٹھے بیٹھے چند انگلیاں ہلا کر پچاس ملین ڈالرز لوٹ لیا۔ اس
سے پتا چلتا ہے کہ تعلیم کتنی ضروری ہے۔ ہمیں چور نہیں پڑھے لکھے ہونا چاہیے تھا۔
اسی لئے کہتے ہیں علم کی قیمت سونے کے برابر ہوتی ہے..

09/02/2023

Netizens troll tabish for vulgar/ double meaning content

   - The Personification of Simplicity and Innocence in CricketIn a world of over-the-top celebrations, excessive showma...
09/02/2023

- The Personification of Simplicity and Innocence in Cricket

In a world of over-the-top celebrations, excessive showmanship and an ever-growing ego, Naseem Shah stands out as the epitome of simplicity and innocence. The young Pakistani fast bowler has taken the cricket world by storm with his raw talent and effortless style, but what sets him apart from his peers is his endearing humility and down-to-earth personality.

Naseem's journey in international cricket started at the tender age of 16, making him the youngest Test cricketer from Pakistan. Despite his youth, he was unafraid of the challenge and took the world by storm with his pace, swing and unwavering confidence. However, what sets him apart is the humility and grace he has shown throughout his journey, never once letting success get to his head.

In a world where cricket has become more about the spectacle than the sport itself, Naseem brings back the essence of the game with his focus on the basics. He bowls with a simplicity that is almost effortless, yet with a force that can tear through the strongest of batting line-ups. His innocence on the field is reflected in his down-to-earth off-field personality, where he remains grounded and never forgets his roots.

Naseem Shah is a breath of fresh air in a world where cricket is becoming increasingly commercialized. He serves as a reminder that the sport is not just about records, accolades and fame, but about the love for the game and the thrill of competition. He is an inspiration to the next generation of cricketers, showing them that success can be achieved through hard work, dedication and humility.

In conclusion, Naseem Shah is not just a cricketer, but a symbol of hope, humility and innocence in a sport that is rapidly losing touch with its roots. He is a player to watch and an inspiration to many, and his impact on the world of cricket will be felt for years to come.

Pakistanis Heartbroken After Seeing Turkish Chef CZN Burak in Tears.
08/02/2023

Pakistanis Heartbroken After Seeing Turkish Chef CZN Burak in Tears.

Question mark over participation of Wahab Riaz in HBL PSL 8According to sources, Wahab is expected take oath as the spor...
08/02/2023

Question mark over participation of Wahab Riaz in HBL PSL 8

According to sources, Wahab is expected take oath as the sports minister on the evening of February 12

The owner of this restaurant closed his restaurant for a day so that people would try the new restaurant being opened ne...
08/02/2023

The owner of this restaurant closed his restaurant for a day so that people would try the new restaurant being opened next to him. He mentioned the hadith.

Prophet Muhammad ﷺ said: "Jibril kept recommending treating neighbours with kindness until I thought he would assign a share of inheritance". - Sahih al-Bukhari 6014

اعلٰی عہدوں پر گانے بجانے والے (موسیقار) کیسے بھرتی ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتے غیر سنجیدہ  اور نااہ...
08/02/2023

اعلٰی عہدوں پر گانے بجانے والے (موسیقار) کیسے بھرتی ہوتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہرت کی بلندیوں کو چھوتے غیر سنجیدہ اور نااہل موسیقار ۔۔ بمقابلہ۔۔ گمنام لیکن لائق فائق اور سنجیدہ “مولوی”

مولوی کی عمر : 44
موسیقار کی عمر : 30 سال
مولوی کا شعبہ : دنیا کے نمایاں ڈیٹا سائنٹسٹس میں سے ایک (انفارمیشن ٹیکنالوجی)
موسیقار کا شعبہ : سنگر، فیشن ڈیزائنر
مولوی کی پیدائش: روہڑی اندرون سندھ ایک غریب گھرانے میں جنم۔
موسیقار کی پیدائش: ثابقہ ڈی آئی جی پولیس کے گھر جنم۔
مولوی کی والدہ: ایک غریب گھریلو خاتون۔
موسیقار کی والدہ: عراقی نژاد آرکیٹیکٹ
مولوی کی ابتدائی زندگی : غربت میں آنکھ کھولی اور اسکول لائف میں ایک فوٹو اسٹیٹ مشین پر دھاڑی پر کام کیا۔ یعنی سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا نہیں ہوا بلکہ محنت مشقت سے کامیابی کی منازل طے کیں۔
موسیقار کی ابتدائی زندگی : سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا، 6 سال کی عمر میں نیویارک شفٹ ہوا، اور پوری زندگی وہیں گزری۔
مولوی کی تعلیمی قابلیت: آئی ٹی میں مختلف ڈگریوں کے ساتھ ہی ایچ ڈی ان کا پی ایچ ڈی جو کہ ساری کی ساری امریکہ میں حاصل کیں، اور ان کا مقالہ جو کہ خودکش بمباری روکنے کے لیے تحقیق پر مشتمل تھا کو برائون یونیورسٹی کے شعبہ ویسٹن انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے شایع کیا۔
موسیقار کی تعلیمی قابلیت :اے آئی یو لندن سے فیشن ڈیزائننگ اور مارکیٹنگ کی ڈگری، اور ایل ایل بی ( قانون کی ڈگری کس ادارے سے حاصل کی کوئی پتا نہیں)
مولوی کی تصانیف : دسیوں کتابیں
بھانڈ تصانیف: صفر۔۔۔۔ مشہور فحش گلوکاروں کے لیے گانا لکھا۔

مولوی کا نام: ذیشان الحسن عثمانی
موسیقار کا نام: حازم بنگوار

مولوی سوشل میڈیا فین فالونگ:
1فیس بک پیج : 578000
https://www.facebook.com/zusmani78?mibextid=ZbWKwL

فیس بک پروفائل: 83000
https://www.facebook.com/zusmani?mibextid=ZbWKwL

یوٹیوب 520000
https://youtube.com/

ٹوئٹر 15400
https://twitter.com/zeeshanusmani?t=kEZXKEq8dLiQMIy-F4nBig&s=09

انسٹاگرام 13400
https://instagram.com/zusmani78?igshid=YmMyMTA2M2Y=

موسیقار سوشل میڈیا فین فالونگ:
فیس بک پیج: محض 90000
https://www.facebook.com/hazimbangwarnow?mibextid=ZbWKwL

فیس پروفائل: 4500
https://www.facebook.com/hazim.bangwar?mibextid=ZbWKwL

یوٹیوب 3900 سبسکرائبر
https://youtube.com/

ٹوئٹر 24900
https://twitter.com/HazimBangwar?t=-fstZc4lYWqQH3gEv8EkOw&s=09

انسٹاگرام 33700
https://instagram.com/zeeshan_usmani_official?igshid=YmMyMTA2M2Y=

سوشل میڈیا فین فالونگ سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مولوی اور موسیقار میں کتنا فرق ہے۔
مولوی کی اپنی پبلیکیشن جس میں ابھرتی ٹیکنالوجی کی مشکل اصطلاحات کو عام فہم بنا کر اردو میں کتب تصنیف کی گئیں اور ارزاں قیمت پر فراہم کی گئیں تاکہ پاکستان کا غریب اسٹوڈنٹ اس پڑھ کر آگے بڑہ سکے، جبکہ موسیقار صرف گانے گا کر حکومتی پروٹوکول میں تصاویر سیکشن کر کے لوگوں میں اپنی جگا بنا رہے ہیں۔
مولوی نے سلیکان ویلی کی پرکشش جاب چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کرنے کی ٹھانی، جب پاکستان آئے تو ان کے لئے پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں کوئی جگہ نہیں تھی،
جبکہ موسیقار کو آتے ہی ہاتھو ہاتھ لیا گیا، اور باقاعدہ میڈیا مہم کے ذریعے ان کو لانچ کیا گیا، اور اس بھانڈ نے کوئی سی ایس ایس نہیں کی ہوئی۔

یہاں کچھ سوال جو شاید ہر کسی کے ذھن میں گردش کر رہے ہوں کہ،
1- مولوی کا تعلق بھی سندھ سے بھانڈ کا بھی سندھ سے،
2- مولوی گراس روٹر (نیچے سے اوپر آنے کی کوشش کرنے والا)، موسیقار پیرا شوٹر (اوپر سے نافذ کیا گیا)
3- مولوی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی کہا جا سکتا ہے اور جس کے بدولت بہت سے ہونہار طلبہ آج ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔، جبکہ موسیقار محض ایک گلوکار جو کہ لوگوں کا منورنجن تو کر سکتا ہے پر کسی کے چولہے جلانے میں مدد نہیں دے سکتا۔
یاد رہے کہ موسیقار نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کوئی سی ایس ایس کا امتحان پاس نہیں کیا بلکہ
ایس پی ایس سی SPSC (سندہ پبلک سروس کمیشن) پاس کیا ہے، موصوف کا اعتراف وڈیو لنک پر کلک کر کے 07:00 منٹ پر دیکھ سکتے ہیں
https://fb.watch/ix4IFpxX80/

یہ بندہ خود اعتراف کر رہا ہے کہ دن میں آفیس اور شام میں اسٹوڈیو میں ہوتا ہے تو اپنا فریضہ کیسے سر انجام دے رہا ہے کیوں کہ یہ کوئی عام پوسٹ تو نہیں۔
07:16 منٹ پر اعتراف اس وڈیو لنک میں۔
https://fb.watch/itR4LZU746/
سندہ پبلک سروس کمیشن پچھلے کئی سال سے متنازع ہے اس حوالے سے 6 سال پرانی رپورٹ کا لنک دیا جا رہا ہے جس میں سروس کمیشن کے چیئرمین کی تقرری سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر چیئرمین کو متنازعہ قرار دیا
https://youtu.be/mYpSn9eRWL0
اس کے بعد 2018 کے امتحانات میں معمولی مارکس لینے والے امیدواران کو انٹرویو میں غیر معمولی مارکس دے کر پاس کر دیا لسٹ تو لمبی ہے مگر ان میں سے چند ایک یہ ہیں، کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اخلاق احمد کلوڑ کا بھائی وقار احمد کلوڑ کمیشن کے رکن شبیر شیخ کا رشتے دار ماجد حمید شیخ، کنٹرولر اگزامینیشن حادی بخش کلہوڑو کا بھتیجا سرفراز کلہوڑو، عبید الرحمن کلہوڑو اس بہتی گنگا سے مستفید ہوئے۔
https://youtu.be/ClZ4e2tvQfc

اب جو ادارہ ہو ہی اتنا مشکوک اس کے توسط سے آئے ہوئے افسر پر کیوں کر اعتبار کیا جائے کہ وہ میرٹ پر آیا ہے۔
جیو نیوز کے انٹرویو میں موصوف کہتے ہیں کہ فیملی پاکستان میں رہنے سے خوش نہیں۔
وڈیو لنک یہ ہے
https://fb.watch/ix4kjIyCQ0/
جبکہ اے ٹی وی کے انٹرویو میں فرماتے ہیں کہ میرے والد کی خواہش تھی کہ میرا کوئی بچہ گورنمنٹ میں جائے وڈیو لنک یہ رہا
https://fb.watch/ix4IFpxX80/

تحریر و تحقیق: احمد جاوید
#منقول

06/02/2023

"ھمارا سفر بہت مختصر ہے"
میں نے صبح سے اس تحریر کو کم از کم پانچ بار پڑھا ہے۔ ایک حقیقت پر مبنی خوبصورت تحریر

ایک عورت چھلانگ لگاکر بس میں سوار ہوئی اور ایک عورت کے برابر نشست پر بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ بیٹھنے والی عورت کو چوٹ پہنچائی.
عورت خاموش رہى، اس عورت کو خاموش دیکھ کر پرس والی عورت نے سوال کیا کہ تم میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش رہى، کیوں؟
عورت مسکرائی اور گویا ہوئی:
"ایک معمولی سی چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والی ہوں"
اس جواب نے پرس والی عورت کو بےچین کردیا، اس نے اس عورت سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں۔
ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحث و تکرار ، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔

کیا کسی نے اپکی دل شکنی کی ہے؟ پرسکون رہئے سفر بہت مختصر ہے

کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا، ذلیل کیا ہے؟
ریلیکس رہیں ، دباؤ کا شکار نہ ہوں
سفر بہت مختصر ہے

کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے؟
پرسکون رہئے اور نظرانداز کیجیے
سفر بہت مختصر ہے

کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے؟
پرسکون رہئے، نظرانداز اور معاف کیجیے ، انکو اپنی دعا میں یاد رکھیے، اور بغیر صلہ کے ان سے محبت کیجیے
سفر بہت مختصر ہے

ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں
یاد رکھیے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے

کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا

ہمارا سفر بہت مختصر ہے

آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، انکا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیے

کیونکہ سفر بہت مختصر ہے

مسکراہٹیں بانٹیں ، اپنا سفر اتنی ہی خوبصورتی سے اختیار کریں جیسا آپ اسکو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں
"ھمارا سفر بہت مختصر ہے"

06/02/2023

”‏ایسی کتابیں پڑھیں جن پر پابندی ہے، ایسی جگہوں پر جائیں جہاں جانا منع ہے، اُن لوگوں سے ملیں جنہیں معاشرہ غلط کہتا ہے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا“

06/02/2023

“Coming together is a beginning. Keeping together is progress. Working together is success.”

— Henry Ford

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trending Topics Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share