Alfaz E Ishq

Alfaz E Ishq اردو شاعری
Urdu Poetry
Poetry Mushaira
(7)

16/11/2024

تمھارا حشر کیا ہوگا یذید محشر میںاگر وہاں تیرے آگے بہتر آجائیں

جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔۔ تو اُس تلاش میں...
03/11/2024

جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔۔ تو اُس تلاش میں اُنہیں ایک بوڑھا مل جاتا جو اُسے ایک سپاہی کی کچھ دوسری باقیات اور ساتھ میں ایک ڈائری دیتا ہے۔۔ وہ کہتا کہ وہ سپاہی روز اس میں کچھ نہ کچھ لکھ دیا کرتا تھا، اُس سپاہی نے جنگ کے دوران اس بوڑھے کے گھر پناہ لی تھی۔ اس بوڑھے کی ایک بیٹی تھی جسے یہ سپاہی پسند کرنے لگا تھا اس حوالے سے وہ لکھتا ہے:

جولائی؛ دوپہر

کرسٹین کی آنکھیں تمام البانوی لڑکیوں کی طرح مکمل طور پر علامتی ہیں۔۔ محبت؟ میری طرف سے ہاں۔۔ اُس کی طرف سے، کچھ نہیں۔۔

اتوار:

مجھے اتفاق سے یہ پتہ چلا ہے کہ کرسٹین ایک ہفتے میں شادی کرنے والی ہے۔۔ میں نہیں جانتا، لیکن اس کی منگنی کافی دنوں سے ہو چکی تھی، اور کل جب آنٹی فروسا نہر سے پانی بھررہی تھی، میں نے اُس سے صرف بات کرنے کی خاطر پوچھا:

آپ لوگوں کے ہاں بہت سارے کاموں میں تیزی آگئی ہے، ایسا کیوں ہے؟

" کیونکہ دن بہت قریب آگیا ہے، میرے بیٹے۔۔"

" کیسا دن؟ "

کیسا دن مطلب؟ ہم اگلے ہفتے اپنی بیٹی کی شادی کر رہے ہیں۔۔ یقینا تم کو معلوم ہو گا؟ "

نہیں، میں نے کہا، " مجھے نہیں معلوم۔۔"

لیکن میری آواز اتنی ٹوٹی ہوئی تھی کہ آنٹی فروسا نے ایک لمحے کے لیے مجھے گھور کر دیکھا۔. میرا پہلا خیال یہ تھا کہ میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کروں، لیکن پھر میں نے سوچا بھاڑ میں جائے کوشش، مجھے اپنا درد چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ جان گئی تھی یا نہیں کہ اس کے لفظوں نے مجھے کیا
صدمہ پہنچایا تھا، لیکن اس نے مجھے گھورتے ہوئے کہا:

" کیوں نہیں بیٹا ! وقت گزرتا ہے اور لڑکیاں بڑی ہوتی جاتی ہیں تو ان کی شادی کرنی پڑتی ہے۔.۔ جیسے ہی یہ جنگ ختم ہو گی، اور تم اپنے گھر واپس جاؤ گے تو تمہاری ماں بھی تمہاری شادی کسی حسین لڑکی سے کر دے گی، جو مئی میں کھلتے پھولوں کی طرح خوبصورت ہو گی!! "

جب اُس نے یہ کہا تو میں تقریبا ٹوٹ چکا تھا، کیونکہ مجھے لگا کہ وہ مجھے تسلی دینے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے میرے درد کو مزید بڑھا دیا۔۔

میں واپس چکی میں آکر بیٹھ گیا۔۔ اور میں نے خود سے اونچی آواز میں کہا: " کرسٹین تمہاری شادی ہو رہی ہے، بس یہی سچ ہے۔۔!! "

دو دن پہلے میں نے کرسٹین کو ایک چھوٹا سا تحفہ دینا چاہتا تھا۔۔ لیکن کیا ؟ میرے پاس کچھ نہیں تھا! پھر میں اُسے اپنا تمغہ دینے کا سوچا۔۔ میں نے اُسے دو تین بار اس کی طرف متجسس نظروں سے گھورتے ہوئے دیکھا۔۔

" یہ لو تمہیں میری یاد دلانے کے لئے۔۔" وہ لیکر اُسے خوشی سے دیکھنے لگی۔۔ " کیا یہ کنواری مریم ہے؟ "

" ہاں "

" تمہیں کس نے دیا؟ تمہاری ماں نے! "

" نہیں، فوج نے۔۔ "

" کیوں ؟ "

" تاکہ میں مرتے وقت پہچانا جاؤں۔۔"

••••
ناول: مردہ لشکر کا سپہ سالار
مصنف: اسماعیل کادرے
ترجمہ: قربان چنا
انتخاب و ٹائپنگ: احمد بلال

02/11/2024
21/10/2024

"بھیک دینے کے بجائے روزگار دو"

بھیک دینے کی روایت ایک وقتی حل تو ہو سکتی ہے، مگر یہ کبھی بھی کسی کی زندگی میں مستقل بہتری نہیں لا سکتی۔ بھیک لینے والے کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے اور وہ محض دوسروں پر انحصار کرنے کا عادی ہو جاتا ہے۔ اس کے بجائے اگر ہم ان لوگوں کو روزگار فراہم کریں یا کوئی ہنر سکھائیں، تو نہ صرف ان کی زندگی بہتر ہو گی، بلکہ وہ خودکفیل بن سکیں گے۔

روزگار دینا اس بات کا ضامن ہے کہ لوگ خود اپنی محنت سے اپنی ضروریات پوری کر سکیں، اور معاشرہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہو۔ بھیک کی روایت سے نجات پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو تعلیم دیں، ان کی تربیت کریں اور انہیں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

اس طرح ہم معاشرے میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل کا دیرپا حل تلاش کر سکتے ہیں اور ایک مضبوط، خود کفیل اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

‎کمرہ کھولا تو آنکھ بھر آئی‎یہ جو خوشبو ہے جسم تھی پہلے‎فہمی بدایونی‎عہدِ حاضر کے سب سے منفرد اور تازگی سے بھرپور شعر کہ...
20/10/2024

‎کمرہ کھولا تو آنکھ بھر آئی
‎یہ جو خوشبو ہے جسم تھی پہلے

‎فہمی بدایونی

‎عہدِ حاضر کے سب سے منفرد اور تازگی سے بھرپور شعر کہنے والے
‎ بزرگ شاعر فہمی بدایونی انتقال کر گئے۔

قربمحبوب کی قربت میں اگر کوئی شخص زمین پر جنت کے وجود کا دعویٰ کرے تو میں اس کے حق میں ہوں۔❣️
19/10/2024

قرب

محبوب کی قربت میں اگر کوئی شخص زمین پر جنت کے وجود کا دعویٰ کرے تو میں اس کے حق میں ہوں۔❣️

17/10/2024

نظم:
“غیر حاضر”

حاضری لگنے والی ہے
خاموش ہوں اور توجہ کریں
ایک؟
جی سر
اُدھر دائیں دیوار کی کھڑکیوں سے پرے پیڑ ہیں
کچھ ہرے پیڑ ہیں
جن کے پتے لگاتار جھڑتے چلے جا رہے ہیں
پرندے بھی ہیں پیڑوں پر
ان کے پر
پانچ؟
حاضر جناب
ان کے پر
سرمئی رنگ سے ملتا جلتا کوئی رنگ ہے
سات؟
جی
گھونسلہ ایک ہے
یعنی سارے پرندے اِدھر کے نہیں، کچھ چلے جائیں گے
اور یہ تیسرے پیڑ پر کیا لکھا ہے؟
نیا ہے
نکل کر پڑھوں گا میں
دس؟
جی میں ہوں
بالکل ایسے کسی نے کہا تھا مجھے دس برس قبل
تیرہ مئی، دو ہزار آٹھ، منگل تھا اور شام چھ یا سوا چھ
مرے گھر کی چھت
میں نے دیوار کی اِس طرف سے کہا تھا:
کوئی ہے؟
تبھی بالکل ایسے کسی نے کہا تھا کہ "جی ہاں میں ہوں"
پندرہ
یس سر! پریزنٹ
جی ہاں، پریزنٹ، حال
اب وہ آواز جانے کہاں جا چکی
دس برس ہو گئے، پوچھتے پوچھتے، "کوئی ہے، کوئی ہے"
اور آگے سے بس خامشی
"جی میں ہوں" والی آواز تو جا چکی ہے
اٹھارہ؟
کہاں ہو گی اب؟
"رول نمبر اٹھارہ؟"
ارے یہ تو میں
سوری سر
تم کہاں کھوئے رہتے ہو، پاگل ہو کیا
سر وہ آواز تو جا چکی
کیا کہا؟
جا چکی
چپ
نہیں سر! سنیں
جب سے وہ جاچکی
میں جہاں بھی ہوں، ہو کر بھی ہوتا نہیں
جیسے اب بھی یہاں تو نہیں ہوں، بظاہر ہوں سر
آپ سمجھے
نہیں!
اور کچھ بھی بتانے سے قاصر ہوں سر
آپ لکھ دیجیے
غیر حاضر ہوں سر

عمیر نجمی

غلطی سے چلا گیا ہوگاشوکت تھانوی کی جب پہلی غزل چھپی تو انہوں نے رسالہ  کھول کر میز پر رکھ دیا تاکہ آنے جانے والے کی نظر ...
16/09/2024

غلطی سے چلا گیا ہوگا

شوکت تھانوی کی جب پہلی غزل چھپی تو انہوں نے رسالہ کھول کر میز پر رکھ دیا تاکہ آنے جانے والے کی نظر پڑتی رہے۔
مگر شامت اعمال سب سے پہلے ان کے والد صاحب کی نظر پڑی،
انہوں نے یہ غزل پڑھتے ہی ایسا شور مچایا گویا کہ چور پکڑ لیا ہو۔
والدہ صاحبہ کو بلا کر انہوں نے کہا آپ کے صاحبزادے فرماتے ہیں۔
ہمیشہ غیر کی عزت تیری محفل میں ہوتی ہے
تیرے کوچے میں جا کر ہم ذلیل و خوار ہوتے ہیں
میں پوچھتا ہوں یہ وہاں جاتا ہی کیوں ہے کس سے پوچھ کر جاتا ہے؟
والدہ بیچاری خوفزدہ آواز میں بولیں۔
”غلطی سے چلا گیا ہو گا"😒

15/09/2024

رائگانی

29/08/2024

احمد فراز

لڑکیاں خطرے میں ہیںخوبصورت لڑکیاں خطرے میں ہیں؟لڑکیاں خطرے میں ہیںہر طرح کی لڑکیاں خطرے میں ہیںخوبصورت یا کریہہسبز یا کا...
17/08/2024

لڑکیاں خطرے میں ہیں
خوبصورت لڑکیاں خطرے میں ہیں؟
لڑکیاں خطرے میں ہیں
ہر طرح کی لڑکیاں خطرے میں ہیں
خوبصورت یا کریہہ
سبز یا کالی ، سفید
اونچی لمبی سرو قد اور خوش بدن
پست قامت، ٹھگنی، موٹی، سیاہ رو
نک چڑھی اور خوش مزاج
بدتمیز اور بے ادب
سچی، جھوٹی
ہر طرح کی لڑکیاں خطرے میں ہیں
عورتیں خطرے میں ہیں
عورتوں کو چاہئیے کہ چادریں اوڑھے رہیں
چادریں اوڑھے رہیں؟
چادریں اوڑھیں تو ان کی چادریں خطرے میں ہیں
اور پھر ان چادروں میں عورتیں خطرے میں ہیں
چادریں اور عورتیں اور چادروں میں عورتیں
اور چادریں اوڑھے ہوئے اور چادریں اوڑھے بغیر
عورتیں خطرے میں ہیں
عورتوں کی چادریں خطرے میں ہیں
چادریں خطرے میں ہیں؟
عورتوں کی چادریں ہیں اس لیے خطرے میں ہیں
بچیاں خطرے میں ہیں
بولتی، خاموش، ہنستی مسکراتی
آپ اپنے میں مگن
یا روتی دھوتی
کھیلتی، چپ چاپ بیٹھی
دودھ پیتی
بچیاں خطرے میں ہیں
گھر کے اندر، گھر سے باہر
شہر میں، جنگل میں، سڑکوں پر، گلی میں
بس میں، رکشے، کار میں،
پیدل اکیلی، تین، دو یا پانچ، پندرہ
بچیاں خطرے میں ہیں اور لڑکیاں خطرے میں ہیں اور عورتیں خطرے میں ہیں
عورتیں اور لڑکیاں اور بچیاں
گھر میں، باہر، شہر میں، جنگل میں قبرستان میں،
موت سے پہلے بھی اس کے بعد بھی
عورتیں اور لڑکیاں اور بچیاں
عورتوں اور لڑکیوں اور بچیوں کی میتیں
خطرے میں ہیں۔
سلمان حیدر

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alfaz E Ishq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category