Reason Of Thought

Reason Of Thought میرا نام گم جائیگا
چہرہ یہ بدل جائیگا
میری آواز ہی پہچان ہے گر یاد رہے،

14/05/2020
09/05/2020

جناب یوسف بشیر قریشی صاحب کا ایک نہایت عمدہ کلام پیش خدمت ہے ۔

🌹اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبــرکاتہ🌹   ُبـــــارِڪــــــــــ_🌹رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا🌹   اس رمضان کریم کے صدق...
27/04/2020

🌹اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبــرکاتہ🌹
ُبـــــارِڪــــــــــ_

🌹رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوبَنَا🌹
اس رمضان کریم کے صدقے ہمارے تمام گناہ معاف فرمائیں،

🌹روزھ کھولنے اور بند کرنے کی دعا🌹

🌹سحری کے ٹائم کی دعا🌹

❎👈 وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ🌷

🌹افطاری کے ٹائم کی دعا🌹

❎👈اللَّهُمَّ اِنِّى لَكَ صُمْتُ وَبِكَ امنْتُ [وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ] وَعَلَى رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ🌹

🌹رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کی دعا🌹

❎👈رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ🌹

اے ہمارے رب مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما ، تو سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔​

تمام احباب زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔ اللہ پاک سب پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔​
🌹آمین ثم آمین یا رب العالمین🌹
🌹خوش رہیں خوشیاں بانٹیں🌹

27/04/2020

کیا کہیں کیسے کیسے خواب سہے
دکھ سہے اور بے حساب سہے
پڑھنے والے کو کیا خبر اس کی
کرب جو صاحب کتاب سہے
ہاتھ کی ٹوٹتی لکیروں نے
تیری قسمت کے سب عذاب سہے
مجھ سے بچھڑی ہے زندگی میری
میں نے صدمے بے حساب سہے

#الروحیل

01/04/2020

‏کچھ اذیتیں روح کے اندر پیوست ہو جاتی ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتیں ہر دن کے ساتھ بڑھتی ہیں اور آخری سانس تک ساتھ نہیں چھوڑتیں کچھ ٹھوکریں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کی غلطی کے سبب نہیں لگتیں بلکہ اسکی قسمت میں لکھی ہوتیں ہیں پردرد پُراذیت طویل اور کربناک..

#الروحیل

15/03/2020

#کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے نا،،،

ہم کسی کے آنلائن ہونے کے انتظار میں تین، تین، چار، چار گھنٹے بےمقصد آنلائن رہتے ہیں،،
اور تین چار گھنٹوں کے جان لیوا انتظار کے بعد تھک ہار کر ہم آف لائن ہوجاتے ہیں،
اور پھر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد جب ہم دوبارہ سے آنلائن ہوتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ جس گھڑی ہم نے لاگ آوٹ کیا تھا،
اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد وہ آنلائن ہوا تھا یا ہوئی تھی پھر ایک کاش لبوں پر رہ جاتا ہے،،

کچھ لوگ ہوتے ہیں نا جن سے ہمیں یونہی بےنام سی الفت ہوتی ہے،،
چاہے اس پروفائل سے ہمارے لئے کوئی پیغام آئے نا آئے،
کبھی یوں بھی تو ہوتا ہے نا، کوئی ہمارے لئے نہیں ہوتا،
مگر ہم اسی کیلئے ہوتے ہیں،،،😍

#الروحیل

09/03/2020

*لہجے اور الفاظ کی خوبصورتی وہ خصوصیات ہیں جو آپ کو آن دیکھے انسان کا دیوانہ بنا دیتی ہیں*

اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے تو آنکھوں پر سیہ عینک لگا کر رات کی تمثیل دیکھو! روشنی سکرین پر پھیلی اذیت ہے محبت بے یقی...
05/03/2020

اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے
تو آنکھوں پر سیہ عینک لگا کر
رات کی تمثیل دیکھو!

روشنی سکرین پر پھیلی اذیت ہے
محبت بے یقینی کا لبادہ ہے
اسے اوڑھا
تو ساری عمر اپنی بے لباسی کا
تماشا دیکھنا ہو گا
برہنہ خواب کا منظر بڑا دل دوز ہوتا ہے
ذرا سا ذائقہ تقشیر ہوتے ہی
تلذذ آشنا بھوکی زبانوں سے
لہو کی رال ٹپکے گی

اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے
تو آنکھوں پر سیہ عینک لگا کر
رات کی تمثیل دیکھو!
صبح کی تاویل دیکھو!!

#الروحیل

پانی میں جھلملاتا عکس رنگین ھے۔اسکا مطلب کہ اصل منظر بھی رنگین ھو گا۔پانی میں چاند کا عکس نظر آئے تو بے اختیار نظر آسمان...
02/03/2020

پانی میں جھلملاتا عکس رنگین ھے۔اسکا مطلب کہ اصل منظر بھی رنگین ھو گا۔
پانی میں چاند کا عکس نظر آئے تو بے اختیار نظر آسمان کی طرف اٹھتی ھے۔
پانی تو وھی عکس دکھاتا ھے جو اصل میں موجود ھوتا ھے۔عکس تب دھندلاتا ھے جب پانی میں کوئی کنکر پھینکتا ھے۔عکس بکھر جاتا ھے ۔مگر اصل نہیں بکھرتا ۔آنکھوں میں اتری دھند منظر کو دھندلا کر دیتی ھے مگر
منظر قائم رھتا ھے۔جب اصل سے زیادہ عکس خوبصورت لگیں تو سمجھ لینا چاھیئے کی آنکھ کو دھوکے کھانے کی لت لگ گئی ھے۔یا آنکھ کو حقیقت سے زیادہ عکس لبھانے لگا ھے۔نظر چرانے کی عادت پڑ گئی ھے۔ھم جان بوجھ کر عکس پر اعتبار کرنا چاھتے ھیں ۔
کیوں آخر؟

#الروحیل

کہا جاتا ھے کہ، ساری کشش راستے میں ھے ۔منزل میں نہیں ۔راستے میں جستجو ھے۔بڑھتے چلے جانے کی ہمت ھے۔کسی کے ساتھ کا احساس ھ...
02/03/2020

کہا جاتا ھے کہ، ساری کشش راستے میں ھے ۔
منزل میں نہیں ۔
راستے میں جستجو ھے۔

بڑھتے چلے جانے کی ہمت ھے۔کسی کے ساتھ کا احساس ھے ۔

فاصلوں کی پیمائش کے اندازے ہیں ۔مناظر ہیں ۔فریب ہیں ،کٹھنائیاں ھیں ۔تجسس ھے ۔

اور منزل پر پہنچ جانے کی امید ھے ۔اپنی امید کے پورا ھونے کا یقین ھے ۔
راستہ ، منزل کی موجودگی کا اشارہ ھے ۔
ہر راستے کی الگ منزل ھے ۔مگر انجام صرف ایک ھے ۔
سفر تمام شد ۔ اور قیام ۔
تو صاحبو۔۔۔۔!
راستے ڈھونڈتے رھیئے اور چلتے رھیئے۔
جب تک روک نہ دیئے جائیں۔

#الروحیل

نکاح نامے پر تمہاری سنگت کے اعتراف میںدستخط کرتے ہوہے میرا دل چپکے سے کہے گا ____❤  🌹فباى آلآء ربكما تكذبان??  😍😍 #الروح...
02/03/2020

نکاح نامے پر تمہاری سنگت کے اعتراف میں
دستخط کرتے ہوہے میرا دل چپکے سے کہے گا ____❤

🌹فباى آلآء ربكما تكذبان??
😍😍
#الروحیل

Address

G11
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Reason Of Thought posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Reason Of Thought:

Videos

Share

Category