Sirikot Upto Date

Sirikot Upto Date Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sirikot Upto Date, Media/News Company, Sirikot, Haripur.
(2)

تربیلا غازی گریڈ اسٹیشن میں اگ لگنے سے جھامرہ فیڈر،غازی 1 غازی 2،سری کوٹ فیڈر کی بجلی بند
26/09/2024

تربیلا غازی گریڈ اسٹیشن میں اگ لگنے سے جھامرہ فیڈر،غازی 1 غازی 2،سری کوٹ فیڈر کی بجلی بند

25/09/2024

راولپنڈی سے ہری پور آنے والی مسافر وین پر خاکے سے بھرا ڈمپر الٹ گیا ابھی تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں

سریکوٹ بازار سے لیکر غازی پٹی تک  مختلف مقامات پر سڑک کے اطراف ریت ، بجری اور گوبر وغیرہ کو ذخیرہ کیا گیا ہے جو کسی بھی ...
24/09/2024

سریکوٹ بازار سے لیکر غازی پٹی تک مختلف مقامات پر سڑک کے اطراف ریت ، بجری اور گوبر وغیرہ کو ذخیرہ کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت نا خوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اس سے پہلے عوام کی سہولت اور سڑک کی کشادگی کے لیے ہم چیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ صاحبزادہ قاسم شاہ چیرمین بلاہ سریکوٹ ملک عادل مشوانی چیرمین بوٹیگرام چنارکورٹ مفتی محمود اور چیرمین گلئی ساجد مشوانی سے گزارش کرتے ہیں کہ اس حساس معاملے کا فوری نوٹس لیکر ہر قسم کے تجاوزات کو سڑک سے فوری طور پر ختم کیا جائے اس کے علاوہ سریکوٹ بائی پاس روڈ اور پرانے روڈ پر حالیہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک پر تودے وغیرہ گرے ہیں انھیں بھی فوری طور پر کلیر کیا جائے۔

اطلاع عام کل بروز پیر مورخہ (23 ستمبر 2024) کوبوقت صبح دس بجے گدوالیاں کے علاقے (بگنیاں) بوائز پرائمری سکول میں درختوں ک...
22/09/2024

اطلاع عام
کل بروز پیر مورخہ (23 ستمبر 2024) کو
بوقت صبح دس بجے گدوالیاں کے علاقے (بگنیاں) بوائز پرائمری سکول میں درختوں کی نیلامی ہوگی دلچسپی رکھنے والے حضرات شرکت کریں۔

اطلاع عام دعوت عام کل بروز اتوار مورخہ (22 ستمبر 2024) کو بوقت صبح 9 بجے عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰمحفل میلاد میں خوات...
21/09/2024

اطلاع عام دعوت عام
کل بروز اتوار مورخہ (22 ستمبر 2024) کو
بوقت صبح 9 بجے
عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ
محفل میلاد میں خواتین کے لیے پردے کا خاص اہتمام ہے
بمقام احمد آباد (پلوسو سر) سری کوٹ

26/08/2024
16/08/2024

ڈی پی او ہریپور فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہریپور مہم جاری ۔
ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے نعمان ولد ابرار حسین سکنہ سریکوٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 965 گرام چرس برآمد کرلی ۔منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔

29/07/2024

آئی پی پیز کمپنیوں کے مالکان
سلمان شہباز پاکستان مسلم لیگ ن
جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی
بابر ندیم پاکستان تحریک انصاف
سیف گروپ آف کمپنیز مالک سیاستدان سیف اللہ
اینگرو گروپ مالک داود ہرکولیس
نشاط گروپ مالک میاں منشا

‏وہ جنگلی ہاتھی جس پر قابو پانا اور پکڑنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے، تو اس پر قابو پانے کے لیے شکاری ایک چال استعمال کرت...
28/07/2024

‏وہ جنگلی ہاتھی جس پر قابو پانا اور پکڑنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے، تو اس پر قابو پانے کے لیے شکاری ایک چال استعمال کرتے ہیں۔
وہ ہاتھیوں کے رستے میں ایک ہاتھی کی جسامت کے
مساوی گہرا گڑھا کھود کر اسے درخت کی شاخوں سے ڈھانپ دیتے ہیں۔
جب ہاتھی اس گہرے گڑھے کے اندر گرتا ہے تو اپنی طاقت اور زور کے باوجود اس سے باہر نہیں نکل سکتا۔
اب شکاریوں میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ غصے میں مبتلا ہاتھی کو گڑھے سے فوراً باہر نکال کر اس کے غضب کا سامنا کریں۔

ہاتھی کو شانت کرنے اور اسے مکمل طور پر اپنے بس میں کرنے کے لیے پہلے مرحلے کے بعد شکاری مزید دیگر چالوں کا سہارا لیتے ہیں:

شکاری خود کو دو گروہوں میں تقسیم کر لیتے ہیں:
ایک گروہ میں شامل شکاری سرخ رنگ کا لباس پہن لیتے ہیں..
اور دوسرا گروہ نیلے رنگ کا۔
ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ ہاتھی دونوں رنگوں میں واضح طور پر فرق کر سکے۔

پہلے لال کپڑوں میں ملبوس شکاری آتے ہیں اور ہاتھی کو لاٹھیوں سے بری طرح سے پیٹتے ہیں، جسمانی تشدد کے بعد جب کہ وہ شدید غصے میں ہوتا ہے اور ہلنے جلنے سے قاصر ہوتا ہے۔
تو پھر نیلے لباس والے شکاری آتے ہیں، اور وہ سرخ لباس والے شکاریوں پر غصہ کرتے ہیں اور انہیں وہاں سے بھگا دیتے ہیں ، اور وہ ہاتھی کو تھپتھپاتے ہیں ، لاڈ پیار کرتے ہیں، اور اسے چارہ کھلاتے اور پانی پلاتے ہیں، لیکن وہ اسے باہر نہیں نکالتے، اور چلے جاتے ہیں۔

عمل متعدد بار دہرایا جاتا ہے اور ہر بار، سرخ گروہ، مار پیٹ اور تشدد کا دورانیہ بڑھاتا ہے اور نیلا گروہ برے شکاریوں کو بھگانے، ہاتھی کو کھانا کھلانے اور پانی پلانے کے لیے اچانک آگے بڑھ آتا ہے۔

اس نفسیاتی کھیل میں ہاتھی کے نزدیک سرخ گروہ شریر اور ظالم افراد اور نیلا گروہ ہمدرد اور مہربان کا درجہ حاصل کرلیتے ہیں.

جب شکاری دیکھتے ہیں کہ ہاتھی دونوں گروہوں سے اچھی طرح مانوس ہوچکا ہے اور رفتہ رفتہ مار پیٹ کے دوران مزاحمت کرنے کی بجائے نیلے گروہ کا انتظار کرنے لگتا ہے تاکہ وہ آکر ہاتھی کو ظالم شکاریوں سے نجات دلا کر کھلائیں پلائیں اور ہمدردی جتائیں، تو ایک دن، وہ نیلا گروہ جو ہاتھی کا اعتماد جیت کر دوست اور ہمدرد کا درجہ پا چکے ہوتے ہیں وہ گروہ ہاتھی کی مدد کرتا ہے اور بالآخر اسے گڑھے سے باہر نکال لیتا ہے.

ہاتھی، مکمل تابعداری، فرمانبرداری اور دوستانہ جذبات کے ساتھ، اس اچھے نیلے شکاری گروہ کے ساتھ رہنا شروع کردیتا ہے۔

ہاتھی کو یہ خیال نہیں آتا کہ اگر نیلا گروہ اچھا اور طاقتور ہے اور اسے باہر نکالنے پر قادر بھی تھا ، تو اس نے اسے اس ساری اذیت کو برداشت کرنے کے لیے گڑھے میں کیوں چھوڑ دیا؟
پہلے دن سے اسے بچا کر باہر کیوں نہیں نکالا ؟.
نیلے لباس والا گروہ ظالم لوگوں کو تھوڑی دیر کے لیے کیوں بھگاتا تھا؟
اگر نیلا گروہ طاقتور تھا تو سرخ گروہ کی بار بار وہاں آنے کی ہمت کیسے ہوتی تھی؟
یہ تمام سوالات قوی الجثہ ہاتھی کے ذہن سے نکل گئے تھے۔

جس طرح ہاتھی کو قابو کیا گیا تھا ٹھیک اس طرح لوگوں کو قابو کیا جاتا ہے۔
مارنے اور بچانے والا گروہ ایک ہی ہوتا ہے مگر بھیس بدل کر آنے والے نیلے لباس والوں کا لوگ شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ جنہوں نے انہیں بچایا ہے دراصل وہی ہیں جنہوں نے اس مصیبت میں دھکیلا تھا۔

آج ہم جس دکھ اور مصیبت میں مبتلا ہیں اس کا سبب وہی لوگ ہیں جو ہمارے اردگرد ہمارے ہمدرد اور مہربان بنے ہوئے ہیں.
اور آپ کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ وہ کون ہیں۔

دربار عالیہ قادریہ شتالو شریف سریکوٹ میں نماز عید انشاء اللہ 7:45 پر ادا کی جائے گی۔
14/06/2024

دربار عالیہ قادریہ شتالو شریف سریکوٹ میں نماز عید انشاء اللہ 7:45 پر ادا کی جائے گی۔

27/05/2024

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سریکوٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا سکول کے اندر 600 سے زیادہ بچیاں اور سکول سٹاف موجود تھا جن کو اہل علاقہ کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ سکول کی پوری بلڈنگ جل کے خاکستر پو گئی۔

24/05/2024

دربار عالیہ قادریہ شتالو شریف سریکوٹ

❤️ Sirikot ❤️
23/05/2024

❤️ Sirikot ❤️

دربار عالیہ قادریہ شتالو شریف سریکوٹ میں نماز عید انشاء اللہ 8:15 پر ادا کی جائے گی۔
09/04/2024

دربار عالیہ قادریہ شتالو شریف سریکوٹ میں نماز عید انشاء اللہ 8:15 پر ادا کی جائے گی۔

09/03/2024

اوقات کار سحر و افطار سریکوٹ و مضافات

سریکوٹ میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر ...
07/03/2024

سریکوٹ میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کرائیں۔

Address

Sirikot
Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirikot Upto Date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sirikot Upto Date:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Haripur

Show All