17/11/2024
ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کا جنرل ہاوس اجلاس
زیر صدارت چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب رائے غضنفر علی کھرل منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے پریس کلبز سے تعلق رکھنے والے ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب کے علاوہ ارکان پریس کلب کی بھرپورشرکت ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب کا جنرل ھاوس اجلاس چیرمین رائے غضنفر علی کھرل منعقد ھوا جس میں کالیکی کے چیرمین حافظ مظہر اقبال جنرل سیکرٹری ملک نوید اشرف تحصیل جرنلسٹ پنڈی بھٹیاں کے چیرمین عابد علی کھرل جنرل سیکرٹری شہہزاد احمد جلالپور سے چیرمین منیر تبسم اظہر اقبال آل پاکستان کونسل کے مرکزی صدر بشارت علی بھٹی بالخصوص چیرمین جنون میڈیا گروپ تنزیل الرحمن بٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔۔ چیرمین رائے غضنفر علی کھرل نے ایک مرتبہ پھر ھاوس سے منظوری لیتے ہوئے پریس کلب کے تمام گروپس اور دیگر ممبران کو مزاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے 5 رکنی مزاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی جو سبکو الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت پیش کرے گی اور برابری کی سطح پر مزاکرات کرے گی کمیٹی میں سید محمود بسمل گلزار حسین چوہان ملک انتخاب حیدر ابراہیم بٹ اور حسنین احمد شامل ہیں کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے پر چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب الیکشن بورڈ کا اعلان کریں گے