05/12/2025
تاج پورہ میں امبر نازلی، ٹھٹھہ کھوکھراں کلثوم بی بی کی درخواستوں پر کارروائیاں.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قبضہ مافیاء سے زمین واگزار کروا رہی ہے.
حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے احکامات پر پیرا فورس کی جانب سے قبضہ گروپس سے قبضہ واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی نے ابتک درجنوں کیسسز کی شنوائی کر کے اربوں روپے کی قیمتی زمینیں اصل مالکان کے حوالے کر چکے ہیں حافظ آباد میں پارک روڑ محلہ تاج پورہ کے معروف کیس امبر نازلی و دیگر بھائیوں کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کو پیرا فورس، پٹواری سمیت دیگر اتھارٹیز نے واگزار کروا اصل مالکان امبر نازلی سمیت دیگر 3 بھائیوں کے حوالے کر دیا.
ٹھٹھہ کھوکھراں میں پیرا فورس نے 10 مرلہ مکان متنازعہ جگہ کا قبضہ قانونی طریقہ کار کے مطابق دوبارہ بیوہ کلثوم بی بی کے حوالے کر دیا۔ کارروائی میں SDEO پیرا فورس حافظ آباد کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل پیروی قابلِ تعریف رہی، جس کے نتیجے میں متاثرین کو فوری انصاف ملا۔اہلِ علاقہ نے اس منصفانہ اور شفاف کارروائی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، ڈپٹی کمشر عبدالرزاق ،اور SDEO پیرا فورس محمد شفیق ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگایے.
Imperial News Network Agency.(INNA)
Shoukat Ali Watto
Voice Of Hafizabad
📲🇵🇰03456522331
=================================
ایک آواز-ایک مشن-ایک تحریک
👈 پاکستان سمیت دنیا بھر خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے نیچےدیے،، واٹس ایپ چینل،، لنک پر کلک کریں اور فالو کریں.
https://whatsapp.com/channel/0029Vazuw007tkjI0q2bWN2g