23/12/2024
رات 12 بجے شہر کی دوکانات بند کروانے سے کاروباری طبقہ نا خوش،حافظ آباد شہر میں رات 12 بجے دوکانات و کاروباری مراکز بند کر کے احکامات سے دوکاندار رات کاروبار کرنے والے پریشان
حافظ آباد(آئی این این اے/شوکت علی وٹو)شہر کو رات 12 بجے مکمل طور پر بند کروانے کے لیے پولیس ملازمین کی سختی، پسند ناپسند کے پیش نظر کچھ دوکانات کو زبردستی بند کروایا جاتا ہے اور کئی لوگوں کو مکمل فری ہینڈ، جس سے رات گیے کاروبار کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.
گزشتہ 2 روز سے تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے رات 12 بجے تمام کاروباری مراکز جو رات گے کاروبار کرتے ہیں کو بند کروایا جا رہا ہے جس میں ہوٹلز، بیکری، کریانہ، کھانے پینے کے دوکانات سمیت ریڑھیوں پر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں کو شدید پریشانی لاحق ہو گی ہے.
جنرل بس اسٹینڈ، فوارہ چوک، گوجرانوالہ روڈ، گرجا موڑ، کلمہ چوک، ونیکے روڈ، راجہ چوک، چوک فاروق اعظم، کچہری روڈ سمیت دیگر وہ تمام دوکانات جن میں بار بی کیو، فروٹ، کولڈ کانرز، چائے سمیت دیگر چھوٹا موٹا کاموں کے زریعے رزق کماتے ہیں.
کو رات گے کام کرتے ہیں جس سے شہر لائٹس سمیت فری کی چوکیداری بھی رہتی ہے دوکانات جو رات تین بجے تک اور کچھ مراکز تقریباً 18 گھنٹے سے لیکر 24 گھنٹے کوم کرتے ہیں بند کرنے سے شہر مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جس چوری چکارے و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گا.
رات کاروبار کرنے والے طبقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو کاروبار کرنے دیا جائے تاکہ اس شدید مہنگائی میں جہاں گزارہ کرنا مشکل ہو چکا ہے ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں نہ کہ مشکلات، جبکہ پولیس کا کہنا ہے رات کو جرائم پیشہ افراد نکلتے ہیں اس لیے کاروباری وقت رات 12 بجے تک ہے ........
Govt of Punjab Chief Minister Punjab's Updates Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Deputy Commissioner Hafizabad Punjab Police Pakistan Hafizabad Police Official-Page RPO Gujranwala