02/12/2024
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات بارے استفسار کیا، ڈپٹی کمشنرنے صحت کارڈ کائونٹرکا بھی معائنہ کیا، مریضوں اوران کے ہمراہ موجود تیماداروں سے سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو ہسپتال کے امور کی نگرانی متعلق ہدایات جاری کیں۔ ایم ایس نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی