کشمیر کی آواز

کشمیر کی آواز Kashmir ki Awaz is a Kashmir News Channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around kashmir and all over the world.

01/10/2023

ڈبسی آزاد کشمیر عوام اپنی مدد آپ کے تحت مین روڈ پختہ کرنے لگی۔ سیاسی لیڈر لاپتہ

30/09/2023

سپورٹس گراؤنڈ ڈبسی کا افتتاح۔ تعمیری کام شروع۔۔۔۔۔۔

05/09/2023

بجلی کی قیمت میں ناجائز اضافے کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن احتجاج

فوڈ انسپکٹر یاسر کا تبادلہ ہوتے ساتھ ہی نئے آنے والے فوڈ انسپکٹر محترم سردار ندیم نواز صاحب کی خوراک ڈپو جندروٹ میں دبنگ...
24/08/2023

فوڈ انسپکٹر یاسر کا تبادلہ ہوتے ساتھ ہی نئے آنے والے فوڈ انسپکٹر محترم سردار ندیم نواز صاحب کی خوراک ڈپو جندروٹ میں دبنگ انٹری۔۔۔۔۔۔
سردار ندیم نواز صاحب نے ہر ڈیلر کو فہرست کے مطابق 30,30بیگ آٹا دے کر انصاف کی اعلی مثال قائم کر دی۔آٹے کی منصفانہ تقسیم کر کے عوام علاقہ کے دل جیت لیے پہلی بار ڈیلرز حضرات اور عوام کے چہروں پر ایک امید اور مسکراہٹ دیکھی۔ یہ جندروٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل 10,12 سال سے تعینات سابق فوڈ انسپکٹر کی جانب سے ہمیشہ من پسند افراد کو نوازا جاتا رہا ہے زیادہ تر آٹا کرپشن کی نذر ہوتا رہا اس کے علاوہ 1575 روپے میں ملنے والا سرکاری آٹا کہیں 1800 اور کہیں 2000 میں سیل ہوتا رہا اور اگر کوئی شکایت لے کر فوڈ انسپکٹر کے پاس جاتا تو فوڈ انسپکٹر کی طرف سے شکایت وصول کرنے کے بجاے دروازے کو لاک کر دیا جاتا جس سے صاف ظاہر ہے کہ فوڈ انسپکٹر کی ملی بگھت سے آٹا مہنگا سیل ہوتا رہا۔
عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ نئے فوڈ انسپکٹر محترم سردار ندیم نواز نے جندروٹ کی تاریخ میں پہلی بار آٹے کی منصفانہ تقسیم کر کے نہ صرف ہمارے دل جیتے بلکہ ان لوگوں کے چہروں پر کرارہ تھپڑ لگایا ہے جو سابق فوڈ انسپکٹر کا ناجائز دفاع کر رہے تھے۔ عوام کا حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ سابق فوڈ انسپکٹر کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور عوام سے براہ راست راے لی جاے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا رہا

اسلام علیکم   تمام دوست احباب اور  آصف ساقی کے جاننے والوں کو اور نا جاننے والوں کو بھی،شاہد کے کبھی کوئی جان لے.اسکول و...
08/06/2023

اسلام علیکم تمام دوست احباب اور آصف ساقی کے جاننے والوں کو اور نا جاننے والوں کو بھی،شاہد کے کبھی کوئی جان لے.
اسکول و کالج میں
بےدریغ موبائل و انٹرنیٹ وٹس اپ کا استعمال وہ بھی طلبہ نہیں بلکہ اساتذہ کرام کر رہے ہیں حالانکہ سننے میں آیا ہے کہ اوپر سے محکمانہ طور پر اسکول ٹائم خاص طور پر کلاس کے اوقات میں موبائل استعمال پر پابندی ہے لیکن اساتذہ کرام خاص طور پر سرکاری اسکولوں کے کیونکہ سرکار کا ایک اپنا نشہ ہوتا ہے لیکن یہ نشہ موبائل اور نیٹ کی صورت میں سر چڑھ چکا ہے لیکن اساتذہ کرام کو اوپر کے محکمہ کو ہی نہیں بلکہ اوپر والے مالک کو سامنے رکھ کر سوچنا ہو گا اور اسکول و کالج کے اوقات میں جو قوم کی نسل جو قوم کا سرمایہ سن کے پاس امانت ہے اس امانت کو صداقت شرافت اور عدالت کا سبق سکھانا ہو گا لیکن اس کے لیے پہلے انہیں اپنے منصب اور مقام کو انصاف اور عدل کا پابند کرنا ہو گا اور اس کے لیے اساتذہ کرام خاص طور پر گورنمنٹ میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو موبائل اور نیٹ کو چھوڑ کر بچوں کو قوم کے مستقبل کو تعلیم و تربیت دینا ہو گی اور یہ ان اساتذہ سے مخاطب ہوں جو موبائل اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں میں پڑ کر اپنے منصب اور مقام کو تو تہس نہس کر رہے ہیں بلکہ اپنی حقیقی اولاد کے لیے بھی وہ فصل بو رہے ہیں جس کا نقصان نسلوں میں سرائیت ہو جاتا ہے بلکہ آج کل تو اساتذہ خود بھی اپنی حالت،کارکردگی اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوے اپنے بچوں کو پرائویٹ سکولز میں داخل کرواتے ہیں اور صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوے اپنے بچوں کو بڑے فخر سے پرائیویٹ سکولز میں ڈراپ کر کے جاتے ہیں اور پھر سکیل اپگریڈیشن کے لیے احتجاج کرنے نکل پڑھتے ہیں واقح ہی آپ کی اس حسن اور مثالی کارکردگی پے سکیل اپگرڈیشن تو بنتا ہے آپ واقح ہی داد کے مستحق ہیں عرصہ کے بعد نئی تحریر کے ساتھ مخاطب ہوں تنقید نا سمجھے اصلاح جانیں پروردگار مجھے اور آپ سب کو ہدایت دے, اچھے کام کی اور سیدھے راستے پر چلنے کی
توفیق عطا فرماۓ...آمین

فرانس میں باجوا کے ساتھ بدتمیزی والے واقعے میں ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے سب نظر انداز کر رہے ہیں وہ یہ کہ جب ویڈیو بنان...
07/06/2023

فرانس میں باجوا کے ساتھ بدتمیزی والے واقعے میں ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے سب نظر انداز کر رہے ہیں وہ یہ کہ جب ویڈیو بنانے والا آگے بڑھ کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتا ہے اور باجوا کو سنانے لگتا ہے تو پانچ وزرائے اعظم تبدیل کرنے والا اور ڈنڈے کے زور پہ سب کچھ کرنے والا سب سے طاقتور آرمی چیف کہتا ہے کہ "ویڈیو مت بناؤ ورنہ میں پولیس بلا لوں گا۔"

یہ ہے قانون کی حکمرانی اور عزت قائم کرنے والے معاشرے کی ایک جھلک۔ جہاں وقت کے طاقتور ترین شخص جس نے کبھی قانون کو سیاہ حروف سے زیادہ کچھ سمجھا نہیں وہ بھی اپنی مدد کے لیے قانونی راستہ لینے کی کوشش کرتا ہے۔

اگر یہ پاکستان ہوتا تو باجوا تو پہلے جواب ہی نہ دیتا اور اگلے کو ماورائے قانون اٹھوا دیا ہوتا مگر جواب دیتا بھی تو باجوا کے الفاظ یہ ہوتے کہ " ویڈیو مت بناؤ ورنہ اٹھوا دوں گا"

صرف یہی نہیں مذکورہ ویڈیو بنانے والا بھی کہتا ہے کہ کاش یہاں پولیس نہ ہوتی اور مجھے قانون کا ڈر نہ ہوتا تو اب تک میں اسے ٹھڈے مار چکا ہوتا۔
گویا دونوں کو قانون کی حکمرانی نے کسی بھی ماورائے قانون کام سے روک رکھا تھا۔ دونوں کی ہمت ہی نہیں ہوئی کہ قانون توڑ کر کوئی کام کر سکے۔
یہ ہے قانون کی حکمرانی کی طاقت اور ان معاشروں کی ایک جھلک جہاں قانون کو سب سے اونچا درجہ حاصل ہے۔

جہاں قانون و آئین کو طاقتور ،حکمراں اور صاحب اختیار  اپنی مرضی منشاہ اور مفاد کے مطابق ڈھال لیتے ہیں جہاں لوگ اصول کو اپ...
06/06/2023

جہاں قانون و آئین کو طاقتور ،حکمراں اور صاحب اختیار اپنی مرضی منشاہ اور مفاد کے مطابق ڈھال لیتے ہیں جہاں لوگ اصول کو اپنے فائدے اور مفاد کے لیے استعمال کرتے اور بناتے ہیں تو ایسے میں قانون اور اصول کا نام تو بڑا پیارا ہے لیکن یہ عدل اور انصاف اور مساوات ہرگز نہیں بلکہ سراسر ظلم ہے اور عام اور عوام اور معاشرے کے لیے ظلم و بربریت اور ناانصافی ہے اور عوام کا استحصال ہے
اور افسوس کے میرے ملک میرے پیارے وطن میں یہی وبال ہے اللہ تعالیٰ ملک و معاشرے میں تباہی و بربادی کا سبب بننے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے انہیں نیست و نابود کر دے ظالم خود ہی اپنے ہی شکنجے اور جال میں پھنس جائیں میرے اللہ ملک کے غربت اور پسماندہ زندگی گزارنے والوں پر رحم کر اور ظالموں و جابروں کے ظلم و ستم سے آزاد ہو جائیں آمین ثم آمین

پیارے بھائی اور نکیال کے سماجی کارکن عوامی مسائل پر جاندار آواز رکھنے والے سید جواد کا ہارٹ اٹیک کا اپریشن ہے تمام دوستو...
29/03/2023

پیارے بھائی اور نکیال کے سماجی کارکن عوامی مسائل پر جاندار آواز رکھنے والے سید جواد کا ہارٹ اٹیک کا اپریشن ہے تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ان کے لیے صحتیابی کی دعا کریں۔

آزاد کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. شدید جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، کوٹلی میں شہریوں نے کلم...
21/03/2023

آزاد کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. شدید جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، کوٹلی میں شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تیز اور زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے
زلزلے کی شدت 7.7 تھی...

16/03/2023

Zardar Sardar Muhammad Iqbal Government Girls Inter Science college Dabsi

16/03/2023

Thanks to (DEO)District Education Officer Sir. Usman Shoqat from All team members kashmir ki Awaz

12/03/2023

پروگرام(سوالیہ نشان) آصف ساقی کے ساتھ پارٹ 2
کمنٹس میں اپنی راۓ ضرور دیں اور زیادہ سے زیادہ Like and Share کریں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کے ضرورت ہے۔۔۔۔

12/03/2023

پروگرام(سوالیہ نشان) آصف ساقی کے ساتھ پارٹ 1
کمنٹس میں اپنی راۓ ضرور دیں اور زیادہ سے زیادہ Like and Share کریں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کے ضرورت ہے۔۔۔۔

07/03/2023
07/03/2023

محفل شعر خوانی شادی خانہ آبادی کامران رفیق بقام ناونی گجراں

02/03/2023

محمد علی شاز یونین کونسل ڈبسی کے نۓ چئیرمین بن گے وہ یونین کونسل ڈبسی سے لوکل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوۓ تھے انشاء اللہ اب ڈبسی کے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے امید ہے وہ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
ڈبسی میں ایک بڑے قافلے نے ان کا استعقبال کیا کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ڈبسی میں جشن کا سماں لوگ خوشی میں جھوم اٹھے۔

کوٹلی (کشمیر کی آواز نیوز نیٹورک) شہداء لنجوٹ کی سالانہ برسی 25 فروری کو لنجوٹ شہداء کے مزار پر منائی جائے گی. 24 اور 25...
22/02/2023

کوٹلی (کشمیر کی آواز نیوز نیٹورک) شہداء لنجوٹ کی سالانہ برسی 25 فروری کو لنجوٹ شہداء کے مزار پر منائی جائے گی. 24 اور 25 کی درمیانی رات کو انڈین بلیک کیٹ کمانڈو نے ظلم اور جبر کی انتہا کر دی تھی. ‘بھارتی دہشتگردی کا شکار ہونے والے 14کشمیریوں کے سفاکانہ قتل کو23 برس بیت گئے 25فروری 2000کی شب نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ کے مقام پر رات کی تاریکی میں انڈین آرمی نے چودہ افراد کو ذبح کر کے تین افراد کے سر ساتھ لے گے. 25فروری 2000کی بدقسمت شب کو انڈ ین آرمی کے کمانڈوز نے نکیال سیکٹر کے علاقے لنجوٹ کے مقام پر سردار عبدالحمید کے گھر نیاز تھی جس میں ان کا سارا قبیلہ جمع ہوا تھا نیاز کے ختم ہونے کے بعد گاوں کے لوگ واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے تو سب گھر والے سو گئے اسی دوران انڈین آرمی نے شدید فائرنگ شروع کر دی گاوں کے رہائشیوں کے مطابق اس طرح کی فائرنگ کبھی نہیں ہوئی تھی جو اس سانحہ کے روز ہوئی پاس کھڑے دوسرے آدمی کی آواز سننا مشکل تھا اسی دوران انڈین آرمی کی بلیک کیٹ کمانڈوز کے لائن آف کنٹرول پر واقع سردار عبدالحمید کے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر میں موجود چودہ افراد جن میں چھ عورتیں اور تین مردوں سمیت پانچ بچوں کو بے دردی سے ذبح کرکے نوبیاہتا جوڑے سمیت گھر کے ایک بزرگ کا سراور بازو کاٹ کر لے گئے اسی گھر میں سے بچ جانے والے نوجوان نے فائرنگ کا سلسلہ روکنے پر اپنے گھر کے قریبی پڑوسیوں کو بتایا کے انڈین آرمی نے ان کے گھر کے سارے افراد کو قتل کر کے ان سر کاٹ کر لے گئے جب لوگ ان کے گھر پہنچے تو وہاں خون کی ندیاں اور سر کٹی نعشیں دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے. مگر جو بربریت 25 فروری 2000کو بھارتی کماندوز نے کی تھی اس کی مثال نہیں ملتی اس سانحہ کے بعد سے اب تک عبدالحمید کا گھر ویرانی کے عالم میں بھارتی دہشتگردی کی کہانی بیان کر رہا ہے جبکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سانحہ لنجوٹ کے شہداء کی برسی منائی جائے گی.
سینئر صحافی تجزیہ کار ڈاکٹر احمد سعید

19/02/2023

DPL season2 Live interview session..

12/02/2023

شاہد تعظیم کاکا-آفتاب راجو کا خصوصی انٹر ویو آصف ساقی کے ساتھ دیکھیے صرف کشمیر کی آواز نیوز پر DPL Season 2۔
شاہد تعظیم کاکا اور آفتاب راجو کہا کہتے ہیں کیسا لگا انھیں ڈبسی آ کر شاہد تعظیم کاکا ڈبسی لیجینڈ کا حصہ کیسے بنے کیا وجہ بنی لنجوٹ یونائیٹڈ کی ناکامی کی یہ سب دیکھیے آج کے اس پروگرام میں۔


کوٹلی (آیاز یوسف)ملک بھر میں تیل کا بحران سر اٹھانے لگا. حکومت عوامی مشکلات کو نظر انداز کرنے لگی اور شہباز شریف حکومت ک...
24/01/2023

کوٹلی (آیاز یوسف)ملک بھر میں تیل کا بحران سر اٹھانے لگا. حکومت عوامی مشکلات کو نظر انداز کرنے لگی اور شہباز شریف حکومت کرسی بچانے کے لیے محنت میں ہے جبکہ کے عمران اسمبلی بچانے کے لیے ملک کو کسی سیاسی جماعت. کو فکر نہیں ہے. بیروزگاری اور مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے. آزادکشمیر کوٹلی میں پیٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا. متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی ترسیل بند ہو گئی ہے. نکیال میں کئی دن سے بند ہے. کوٹلی میں بھی چند پیٹرول پمپس کے علاوہ ترسیل بند ہو چکی ہے. رات تک ان پیٹرول پمپس سے بھی تیل ختم ہو جائے گا. آئندہ ماہ فروری میں پاکستان میں پیٹرول کا بحران پیدا ہو سکتا. ہے: ملک میں ایک بار پھر تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں تیل کے بحران کی گھنٹی بجا دی، او سی اے سی نے معاملے کی حساسیت پر حکومت کو خط لکھ دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں تیل کے بحران کا خدشہ ہے، بروقت ایل سیز کو یقینی بنانے کے لیے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کردار ادا کریں۔



ڈبسی آذاد کشمیر میں ڈیلرز اپنی من مانی کرنے لگے 1250 روپے میں ملنے والا سرکاری آٹا 1400اور 1500 میں فروخت ہو رہا ہے ۔۔۔۔...
23/01/2023

ڈبسی آذاد کشمیر میں ڈیلرز اپنی من مانی کرنے لگے 1250 روپے میں ملنے والا سرکاری آٹا 1400اور 1500 میں فروخت ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔
ڈیلرز اپنے گاوں کے کوٹے کا آٹا زیادہ منافح کے چکر میں باہر فروخت کر رہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں اور تعلق واسطے کے لوگوں کے گھر پانچ پانچ تھیلی آٹا بھیج دیتے ہیں اور غرباء ایک تھیلی بھیک کی طرح مانگتے رہ جاتے ہیں اور انھیں ایک تھیلی بھی نہیں ملتی ۔
اسسٹنٹ کمشنر نکیال نوٹس لیں غریبوں کی دہائی۔

آٹا آٹا احتجاج نے آج ایک درویش اور سید زادے کی جان لے لی  مرحوم سنی فورس کے عہدے دار تھے اور اکثر وہی یونیفارم زیب تن رک...
17/01/2023

آٹا آٹا احتجاج نے آج ایک درویش اور سید زادے کی جان لے لی مرحوم سنی فورس کے عہدے دار تھے اور اکثر وہی یونیفارم زیب تن رکھا کرتے تھے استانہ عالیہ پناگ شریف کے مرید بھی تھے پیر سید انوار حسین شاہ آٹا لینے گہے آٹا نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوے کہ ہارٹ اٹیک ہوا اور انکو فوری تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا وہ جانبر نہ ہوسکے ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کے اخری الفاظ اپ خود دیکھ سکتے ہیں مرحوم نے کہا میرے بعد کوی اور غریب نہ بھوکھ سے نہ مرے
حکومت وقت خرگوش کی نیند سو رہی ہے اسکو غریب عوام کی فکر تک نہ ہے اپنے بچوں کے پیٹ بھرنے کیلے ایک آٹا ہی ہے جو کہ ناپید ہورہا ہے مرحوم نہایت نیک سیرت وصورت پارسا درد دل والی شخصیت تھے اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماے جو اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کیلے آٹا لینے گے تھے آٹا نہ ملنے پر اپنے خالق حقیقی سے جاملے اللہ پاک انکو جنت میں اعلی وارفع مقام نصیب فرماے امین

Address

Dabsi Azad Kashmir Near Line Of Control
Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کشمیر کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کشمیر کی آواز:

Videos

Share

Category

Nearby media companies



You may also like