نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV

نکیال ٹی ۔وی  Nakyal TV Azad Kashmir Culture,View Point Historical Places ,News, Entertainment

09/12/2024

.........🎬...........*PROMO*........🎶............
وطن عزیز ریاست جموں و *کشمیر* کی عقیدت و احترام میں لکھا گیا ملی ںغمہ""*وطن* "کا پرومو ریلیز
شاعر : عکس رامش *امتیاز عالم کھوڑوی*
آواز : *بشیر گجر ہزارہ*
انشا اللہ *11* دسمبر *2024* شام *چار* بجے ریلیز کیا جائے گا ۔۔

Beauty of Nakyal
27/10/2024

Beauty of Nakyal

29/09/2024

آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں اس وقت گھاس کٹائی کا سیزن جاری ہے عوام علاقہ اس سیزن میں اپنے دیگر کام ترک کر کے گھاس کٹائی میں مصروف ہو جاتے ہیں آزاد کشمیر میں گھاس کٹائی کی یہ رسم صدیوں سے چلی آرہی ہے مقامی زبان میں اس ماہ کو اسو بھی کہا جاتا ہے زیادہ آبادی والے علاقوں میں لوگ مل کر گھاس کاٹتے ہیں جس کو مقامی زبان میں لیتری بھی کہا جاتا ہے اس دن ان کی تواضع دن اور رات کو دیسی کھانوں سے کی جاتی ہے جس میں دن کے کھانے میں لسی ساگ مکئی کی روٹی اور رات کے کھانے دیسی گھی مکھن سے ان کی خوب تواضع کی جاتی ہے صدیوں سے چلنے والی یہ روایت بہت سے علاقوں میں آہستہ آہستہ ختم ہو جارہی ہے لیکن آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں آج بھی اس روایت کو قائم کیے ہوئے ہیں ۔۔۔
Nisar Akbar Chaudhary
Kashmir time International
Singer Waqii Nakyal Wala

19/09/2024

فتح پور تھکیالہ
نکیال کے نواحی گاوں کالا پانی (پیر کلنجر)میں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار
تئن افراد زخمی
پنجاب کا ایک رہائشی جان کی بازی ہار گیا۔میت ہسپتال منتقل
غریب کی میت کو ان کے آبائی گاوں روانہ کرنے کے لئے بازار میں ٹیمیں فنڈ اکٹھا کر رہی ہیں ۔آپ سب سے التماس ہے کہ ٹیموں کی مدد کریں۔شکریہ
اللہ مرحوم کی کامل بخشش فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔ نکیال ہٹلی  سے تعلق رکھنے والا نوجوان قمر ا...
18/09/2024

كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْت
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔
نکیال ہٹلی سے تعلق رکھنے والا نوجوان قمر الزماں ولد الہداد اسلام گڑھ میں روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ وفات پاگئے ہیں 😭
موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان، ہر ذی روح نے ایک نا ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس فانی دنیا میں ہر چیز کی بنیاد ہے ماسوائے انسان کے۔۔۔ انسان جہاں تمام مخلوقات میں سے اشرف ہے وہیں زندگی کے معاملے میں سب سے بڑھ کر عدم یقینی کا بھی شکار ہے۔ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کب کہاں کس حالت میں ساتھ چھوڑ جائے۔ ایک سانس کے بعد اگلا سانس لینا نصیب میں ہے یا نہیں اس کی کوئی گارنٹی نہیں، کوئی ضمانت نہیں۔

قدم قدم پر موت کو ساتھ لیے چلنے والا انسان بڑی دور رس پالیسیاں بناتا ہے۔ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے جتن کرتا ہے۔ لیکن کون جانے یہ مستقبل دیکھنے کا موقع بھی ملے گا یا نہیں۔۔۔
سامان سو برس کا پل بھر کی خبر نہیں۔۔۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے انے والی منزلیں اسان عطا فرمائے ماں باپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین

30/08/2024

آزاد کشمیر نیلم کے پہاڑوں پر برفباری 1987 کے بعد 2024 میں اگست میں برفباری رتی گلی، بابوسر ٹاپ،کرومبر جھیل،منور ویلی برفباری

Kashmir time International
Nisar Akbar Chaudhary

آج صبح مورخہ 29 اگست بھاٹہ تااولی جانے والی روڈ کے مناظر والدین اپنے معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول تو روانہ ...
29/08/2024

آج صبح مورخہ 29 اگست بھاٹہ تااولی جانے والی روڈ کے مناظر والدین اپنے معصوم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول تو روانہ کرتے ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں ہوتا کے راستے میں کیچڑ کی وجہ سے ہمارے بچےکسی بڑے حادثےکا شکار بن سکتے ہیں .. کیا یہ غریب لوگوں کےبچے ہیں اس لیے احساس نہیں ہوتا یا اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ کوہی غریب یا کسی غریب کے بچے کی جان جاہے گی تو آنکھیں کھلیں گی ہر پانچ سال بعد آکر لولی پاپ دے کے چلے جاتے ہیں خدا راہ یہ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کا تو احساس کر دیں اور اس روڈ پر توجہ دیں

نکیال ۔۔۔۔۔بریکنگ نیوزنکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔تفصیلات کے مط...
24/08/2024

نکیال ۔۔۔۔۔
بریکنگ نیوز
نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرون نے نکیال سیکٹر کے سرحدی گاوں پیر کلنجر پر پرواز کے دوران جب ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو پاک فوج نے اُسے مارگرایا۔ڈرون کا ملبہ کھنڈیل پہاڑی سے ریکور کر لیا گیا۔

19/08/2024

تحصیل نکیال کے علاقے نیلاں محلہ چیرنٹھ میں قتل کی لزرہ خیز واردات۔
ذرائع کے مطابق افضل عرف پلہ نامی خاوند کے ہاتھوں بیوی ق ت ل
فتح پور تھکیالہ پولیس نے ڈیڈ باڈی اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کر دی۔
تحقیق جاری اہم انکشافات متوقع۔

کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کا اجلاس صدر امناز خان کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں ہوا جس میں مختلف امور پر تباد...
02/08/2024

کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کا اجلاس صدر امناز خان کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا..

سینئر نائب صدر ندیم چوہدری سمیت دیگر ساتھیوں نے کہا ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کا ممبر شپ اوپن کرنا خوش آئند ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو شرط رکھی گئی ہے وہ مناسب نہیں ہیں اس پر پریس کلب کے صدر کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے.

نان ایکٹو ممبر اور نان ورکنگ جرنلسٹ کو تنظیم سے فارغ کر دیا گیا ہے. تنظیم کے مطابق ورکنگ جرنلسٹ ضروری ہے، کھوئیرٹہ راجہ پریس کلب نے راجہ طالب کی ممبر شپ کو معطل کیا جس کی تمام ممبران نے مذمت کی صحافی کے ساتھ جہاں نا انصافی ہو گی وہاں تنظیم کھڑی ہو گی.

اجلاس میں طے پایا کے تمام ممبران کی مشاورت سے پریس کلب کی ممبر شپ کے لیے اپلائی کیا جائے گا. اگر اتفاق رائے ہو گیا تو ممبر شپ کے لیے اپلائی کیا جائے گا نہیں تو کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی جرنلسٹ. ممبر شپ نہیں لے گا. اعزازی. ممبر رومان ساجد شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی گی اور اس کو مارنے والوں جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا.

*الحمداللہ نکیال کے عظیم سپوت ڈاکٹر مہتاب سلیم نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرلی ڈاکٹر مہتاب سلیم حاجی محمد سلیم کے لخت...
12/07/2024

*الحمداللہ نکیال کے عظیم سپوت ڈاکٹر مہتاب سلیم نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرلی ڈاکٹر مہتاب سلیم حاجی محمد سلیم کے لخت جگر اور چوھدری محمد زمان چوھدری محمد طفیل کے بھتجےہیں ڈاکٹر مہتاب سلیم کو ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے پر اہلیانِ نکیال کی طرف سے مبارکباد 🎉
*ضلع کوٹلی تحصیل نکیال کے نواحی گائوں اندروٹھ دوپری کے چودھری حاجی محمد سلیم کےلخت جگر ڈاکٹرمہتاب سلیم نے چین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی اور گزشتہ روز انھیں ایم بی بی ایس کی ڈگری سے نوازہ گیااس قبل اسی خاندان کےعظیم سپوت ڈاکٹر محمد مطلوب زمان جوکہ چوھدری محمدزمان کے لخت جگہ ہیں آپ نے بھی چین سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی الحمداللہ ڈاکٹر مطلوب زمان نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد کراچی میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ھوےعوام کی خدمت کے لیےابن زمان کے نام سے ہسپتال بنایا جہاں پر آپ بڑے احسن انداز میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر مطلوب زمان اور ڈاکٹر مہتاب سلیم انتہائی محنتی باصلاحیت اور اپنے کام سے لگن اور دلچسپی رکھنے والے انسان ہیں*
*میری دعا ہے‘رب کائنات آپ کو اورآپ جیسے ہزاروں فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے ہاتھ میں تاثیر مسیحائی دے آمین

10/07/2024

09/07/2024

غربت حاٸل رہی میری خواہشات کی راہ میں
خواب تو میری ماں نے بھی دیکھے تھے بہت










🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹














فتح پور تھکیالہ۔لائن آف کنٹرول سے ملحقہ گاؤں ڈبسی سے تعلق رکھنے والے محنتی،قابل اور ملنسار انسان چوھدری عبدالرحمان اسٹیٹ...
08/06/2024

فتح پور تھکیالہ۔
لائن آف کنٹرول سے ملحقہ گاؤں ڈبسی سے تعلق رکھنے والے محنتی،قابل اور ملنسار انسان چوھدری عبدالرحمان اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان میں زونل ھیڈ اسلام آباد زون ترقیاب ہوے
انکی اس کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

نکیال اولی کے سپوت چوھدری محمد  شبیر اولوی نے و کالت کا لائسنس حاصل کر لیا ۔موصوف چوھدری محمد گلزار مرحوم کے صاحبزادے مع...
06/06/2024

نکیال اولی کے سپوت چوھدری محمد شبیر اولوی نے و کالت کا لائسنس حاصل کر لیا ۔موصوف چوھدری محمد گلزار مرحوم کے صاحبزادے معروف قانون دان سیاسی و سماجی شخصیت چوھدری محمد رفیق اولوی ایڈووکیٹ معروف صحافیوں ممتاز شمیم چوھدری اورجاوید تبسم کے برادر حقیقی ریٹائرڈ معلم اعلی ا اخلاق بے پناہ اوصاف و صلاحیتوں کے مالک ھیں۔ چوھدری محمد شبیر اولوی کا کہنا ھیکہ مظلوموں کی حمایت حقدار کو حق دلانے میں اپنا بھرپور کردار و جد وجہد کرونگا.

جس زمانے میں ٹیلی فون نہیں تھا اور ٹیلیویزن نہیں تھا تو خبریں یہاں سے پھیلتی تھی😅
24/05/2024

جس زمانے میں ٹیلی فون نہیں تھا اور ٹیلیویزن نہیں تھا تو خبریں یہاں سے پھیلتی تھی😅

09/05/2024

اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اور عوام کے درمیان ہونے والی کشیدہ صورتحال 😌

Address

Gam Kotli

Telephone

+923465260274

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to نکیال ٹی ۔وی Nakyal TV:

Videos

Share

Category