Fast News

Fast News A Group OF Fast News Kotli
1فاسٹ نیوز-----2فاسٹ نیوز کوٹلی آزادکشمیر بھر کی مستند خبروں کا چینلز ہیں.

21/01/2024

حلقہ فتح پور تھکیالہ ۔۔۔کنڈا زیریں کے رھائشی محسن ذوالفقار کے قاتلوں کو کسی صورت نہیں بچ سکتے تفتیش جاری ھے وزیر حکومت ظفر اقبال ملک صاحب ھمراہ سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ساجد ملک ایڈووکیٹ لائن آف کنٹرول پر متاثرین کے گھر پہنچ گے اگر قاتلوں کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ ھو تو وہ اس نمبر پر رابطہ کرے 03005593534

راج محل یونین کونسل قمروٹی (سلطان محمود ملک سے) عوامی مفاد کی خاطر حاجی لعل حسین نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار براۓ ڈس...
20/11/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی (سلطان محمود ملک سے) عوامی مفاد کی خاطر حاجی لعل حسین نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار براۓ ڈسٹرکٹ کونسلر محمد اشفاق ملک کی کھل کر حمائت کا اعلان کر دیا۔
آزاد پینل کے زمہداران برسراقتدار پارٹی کے نمائیندے ہونے کے باوجود پینل بنانے کا مقصد بیان کریں۔
تفصیل کیمطابق
آزاد جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما حاجی لعل حسین نے سلطان محمود ملک کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حکومت نے تیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے راستے ہموار کر کے الیکشن کروا رہی ہے خوش آئند بات ہے, یہ تحریک انصاف آزادکشمیر کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقلی عام عوام کے لیے فائدے مند ہے,
میری یونین کونسل قمروٹی آج بھی ہم لوگ پتھر کے زمانے میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں عوام علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم تعلیم صحت انفاسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے۔
میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کا شکر گزار ہوں جھنوں نے محمد اشفاق ملک کو ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ دیا ,
ایک سوال کے جواب میں حاجی لعل حسین ملک نے کہا کہ آزاد پینل کے زمہداران سے ایک سوال پوچھتا ہوں کے یہ پینل بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی مجھے خود افسوس ہوا کے زمہدار پینل برسر اقتدار پارٹی کے نمائندے ہوتے ہوۓ آزاد پینل کو تشکیل دیا جبکہ پارٹی کا ٹکٹ اور نمائندگی موجود تھی , اور باقی کوئی پارٹی قمروٹی میں الیکشن لڑنے کے لیے متحرک نہیں تھی۔
ستر سال سے قمروٹی کو ہر دور حکومت میں سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا اس حکومت کے ابھی چار سال باقی ہیں, اس حکومت کو بھی دیکھ لینا چاہیے تھا۔ آزاد پینل الیکشن جیت کر عوامی کام کس سے کروائیں گے۔ اب حکومت نے آزاد پینل کے مدمقابل اپنا نمائندہ اشفاق ملک کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ عوام سے التماس ہے کہ ملک اشفاق کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ موجودہ حکومت سے قمروٹی کی محرومیوں کا ازالہ کروا سکیں۔ آزاد پینل اپنا موقف بتا رہے ہیں کے سیٹ جیت کر حکومت کو پیش کریں گے۔
حکومت اپنی پالیسی واضع کر چکی ہے کہ ہمارے خلاف جو الیکشن لڑے گا اسے شو کاز نوٹس جاری ہو جائیگا۔
میں متعدد بار اپنے بیان میں بتا چکا ہوں جس سفر کی منزل نہیں وہ سفر بیکار ہے اور جس جینے کا مقصد نہیں وہ زندگی بیکار ہے۔ یہ قمروٹی کی بدنصیبی ہے کہ عوام علاقہ کو حزب اختلاف میں کھڑا کر کے مزید پانچ سال پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔
یہاں پر روزانہ بڑے لکھار مفسر اور مفکر بن کر آزاد پینل کے فوائد بڑھا چڑھا کر سادہ عوام کو بےوقوف بنایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو اس سازش کا بخوبی اندازہ ہو چکا, اب وہ کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے, اور صرف حکومتی نمائندوں اور ٹکٹ حولڈر کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گی۔
عوام علاقہ قمروٹی کےمفادات کے لیے ایک بار پھر متحد ہونا پڑھے گا , گرلز کالج,بوائز کالج قمروٹی مین روڈ , رورل ہیلتھ سینٹر قمروٹی کی لنک سڑکیں یہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہم متحد ہو کر تحریک انصاف کے منتخب ٹکٹ ہولڈرز کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے, اشفاق ملک کوئی غیر نہیں ستر سالوں سے آپ آزاد پینل والوں کے کہنے پر ووٹ دیتے رہے اور قمروٹی کا کوئی کام یہ لوگ نہیں کروا سکے, میں کسی رشتہداری کی بنا پر اشفاق ملک کو سپورٹ نہیں کر رہا مجھے قمروٹی کی محرومیاں دیکھ کر رونا آتا ہے خدارہ اپنی جیب پر توجعہ مرکوز نہ کریں اجتمائی مفاد کا سوچیں , قمروٹی کا سوچیں , ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوچیں ۔
اشفاق ملک میرا بھتیجا اور غلام غوث میرا بھانجا ہے دونوں صورتوں میں متصادم میرا قبیلہ ہے, دعا ھیکہ اللہ میاں حق و سچ کی جیت کرے اور 27 نومبرکو مظلوم عوام کے لیے آزادی کا سورج طلوع ہو۔
میری وزیر ہائیرایجوکیشن ظفر اقبال ملک سے استدعا ھیکہ عوام علاقہ قمروٹی کے جہاں تک ممکن ہو سکیں مطالبات پورے کریں , جس میں گرلز و بوائیز ڈگری کالج مین روڈ قمروٹی تا سلون رورل ہیلتھ سینٹر اور لنک روڈز شامل ہیں یہ تمام کام شروع کروا کر شکریہ کا موقع دینگے

اظہار تعزيتاللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل پر آجر عظیم عطا فرمائے آمین
06/11/2022

اظہار تعزيت
اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل پر آجر عظیم عطا فرمائے آمین

میرا یار پردیس میں شدید بیمار ہے دعاؤں کی اپیل زوہیب ستار کشمیری اس وقت انگلینڈ کے ایک نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وا...
06/11/2022

میرا یار پردیس میں شدید بیمار ہے دعاؤں کی اپیل
زوہیب ستار کشمیری اس وقت انگلینڈ کے ایک نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں.
اہل خانہ , دوست احباب کی جانب سےدعا کی اپیل کی گئی ہے.
سوشل ایکٹیویسٹ , سوشل ورکر زوہیب ستار کا تعلق کوٹلی قمروٹی سے ہے کچھ ماہ قبل ہی یہ انگلینڈ بسلسلہ اعلی تعلیم گے تھے
اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ان کے لیے خصوصی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین....ٹیم فاسٹ نیوز بھی اپنے چاہنے والوں سے دعا کی التجا کرتی ہے

05/11/2022
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ."اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے،،۔
05/11/2022

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ.
"اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے،،۔

مظفرآباد(پی آئی ڈی)04نومبر 2022 آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات2022کے لیے امیدواران کی جانب سے دستبردا...
05/11/2022

مظفرآباد(پی آئی ڈی)04نومبر 2022

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات2022کے لیے امیدواران کی جانب سے دستبرداری / ریٹائرمنٹ اور بلامقابلہ انتخاب کے بعد امیدواران کی تعداد کی تفصیل جاری کر دی۔ ترجمان آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن کے مطابق 42امیدواران بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ کل 10556امیدوار مدمقابل ہیں۔ضلع کونسل کی نشستوں پر کل1825، یونین کونسل کی نشستوں پر7275، ٹاؤن کمیٹی کی نشستوں پر 275، میونسپل کمیٹی پر 381 جبکہ میونسپل کارپوریشن 800امیدوار مد مقابل ہیں۔ ضلع نیلم سے کل 529امیدوار، جہلم ویلی سے 544، مظفرآباد سے 1643،باغ سے1249،سدھنوتی سے 880،حویلی کہوٹہ سے372، پونچھ سے 1082، کوٹلی سے 2131،میرپور سے1024،بھمبر سے1102امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضلع کوٹلی سے 16، مظفرآباد سے 15، جہلم ویلی سے4، میرپور سے3، حویلی کہوٹہ اور نیلم سے ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہواہے۔جن میں سے 38امیدوار یونین کونسلز کی نشستوں،2سے امیدوار ٹاؤن کمیٹیز،ایک امیدوار میونسپل کمیٹی اور ایک امیدوار میونسپل کارپوریشن سے بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ ضلع نیلم میں ضلع کونسل کی نشستوں پرپر 83، یونین کونسل پر 422، ٹاؤن کمیٹی پر15 جبکہ میونسپل کمیٹی پر 9 امیدوارمدمقابل ہیں۔ ضلع جہلم ویلی میں ممبر ضلع کونسل کے 101، یونین کونسل 422، ٹاؤن کمیٹی 8، میونسپل کمیٹی ممبر کے 13 امیدوار ہیں۔ ضلع مظفرآبادمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر 274، یونین کونسل 1078، ٹاؤن کمیٹی 54، میونسپل کمیٹی 21، میونسپل کارپوریشن پر 216 امیدوار ہیں۔ ضلع باغ میں ضلع کونسل کے ممبر کیلئے 225، یونین کونسل 905، ٹاؤن کمیٹی26، میونسپل کارپوریشن 93 امیدوار ہیں۔ ضلع سدھنوتی میں ممبرضلع کونسل کیلئے144، یونین کونسل 632، ٹاؤن کمیٹی54 اور میونسپل کمیٹی پر 50 امیدوار ہیں۔ ضلع حویلی کہوٹہ میں ضلع کونسل کی نشستوں پر61،یونین کونسل302، میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر9امیدوار ہیں۔ ضلع پونچھ میں ضلع کونسل کی نشستوں پر 150، یونین کونسل 659، ٹاؤن کمیٹی74، میونسپل کمیٹی 30، میونسپل کارپوریشن پر169امیدوار ہیں۔ ضلع کوٹلی میں ضلع کونسل کی نشستوں پر430، یونین کونسل 1553، ٹاؤن کمیٹی 15، میونسپل کمیٹی 47، میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر86 امیدوار ہیں۔ ضلع میرپورمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر143، یونین کونسل 510، میونسپل کمیٹی 135، میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر236امیدوار ہیں۔ ضلع بھمبرمیں ضلع کونسل کی نشستوں پر214، یونین کونسل 792، ٹاؤن کمیٹی 29، میونسپل کمیٹی کی نشستوں پر 67 امیدوار ہیں۔
٭٭٭٭٭

آصف شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا جس میں وزیر ہائر  ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کو باعزت بری کیا جبکہ قمر بشیر ملک کو دس سال...
05/11/2022

آصف شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا جس میں وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کو باعزت بری کیا جبکہ قمر بشیر ملک کو دس سال قید بامشقت سنایا گیا اور حافظ رنگزیب اور عمران منشا کو 14' 14سال قید بامشقت کا فیصلہ سنایا گیا

راج محل یونین کونسل قمروٹی :مکڑال وارڈ سے دو امیدواروں کے درمیان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کھینچا تانی انجام کو ...
01/11/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی :
مکڑال وارڈ سے دو امیدواروں کے درمیان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے لیے کھینچا تانی انجام کو پہنچی۔ (رپورٹ سلطان محمود ملک سے)
ملک گلداد خان نے ملک ظفر اور پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوۓ خود ٹکٹ شوکت علی کو جاری کروا دیا, ٹکٹ جاری کروانے میں اور دستبرداری میں کردار ادا کرنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں , ملک گلداد خان کا پینتیس سالہ سیاسی مستقبل اور تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری نہ کرنا, عوامی اکثریتی راۓ نے تحریک انصاف کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوۓ تحریک انصاف کے لیے نقصان داہ قرار دیا ہے, ٹکٹ جاری ہوتے ہی گلداد خان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر گلداد خان کی حمائت میں میدان میں اتر گے دوسری طرف شوکت علی ملک نامزدہ امیدوار ممبر کونسل تحریک انصاف نے اپنے گھر ایک میٹنگ بلائی جس میں گلداد خان سمیت بیشتر افراد نے شوکت علی کی غیر مشروط حمائت کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے ملک گلداد خان اپنے پولنگ اسٹیشن میں جوڑ توڑ کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں , گلداد خان ملک پیپلزپارٹی سے منسلک رہے ہیں اور ایک خاصا مقام بھی پارٹی اندر رکھتے تھے پیپلزپارٹی کو اپنا پولنگ اسٹیشن جتوانے میں ہمیشہ ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہتے ہوۓ گلداد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوۓ ملک ظفر کو بھی اچھے خاصے ووٹ دلواۓ تھے۔
گلداد ملک نے دانشمندی کا مظاہر کرتے ہوۓ اپنے محلے کے امن و سکون برقرار رکھتے ہوۓ ٹکٹ کی دوڑ میں ملک شوکت علی کے حق میں میں دستبردار ہو گے۔

"یونین کونسل قمروٹی سے ضلع کونسل کے متفقہ امیدوار ، سیاسی وسماجی سیاست کا تقابلی جائزہ (تحریر اعظم طاہر)ہر شخصیت کا اپنا...
29/10/2022

"یونین کونسل قمروٹی سے ضلع کونسل کے متفقہ امیدوار ، سیاسی وسماجی سیاست کا تقابلی جائزہ (تحریر اعظم طاہر)
ہر شخصیت کا اپنا اپنا رنگ اور ڈھب ہوتا ہے۔ اسی کے مطابق اپنے حصّے کا کام کرکے وہ اس دنیا سے رخصت ہوجاتی ہیں۔ کوئی کم کوئی اورزیادہ۔ کسی کو کسی جماعت یاتحریک کے لیے ناگزیر نہیں کہاجاسکتا۔ لیکن کچھ شخصیتیں ایسی بھی ضرور ہوتی ہیں، جو اپنے اندر بعض ایسی انفرادیتیں رکھتی ہیں، جن کی وجہ سے انھیں دیرتک یاد رکھاجاتاہے۔ ہمارے بزرگ رہنما نمبردار ملک سخی ولائت مرحوم اپنے رنگ، ڈھب اور زندگی کے رویّے کے اعتبار سے ایک ایسی ہی شخضیت کے مالک کے تھے، جو ہمارے حافظے میں دیر تک محفوظ رہیں گے۔ ان کے انداز واطوار، رفتار وگفتار اور ان کی شفقت و محبت کو دیر تک فراموش نہ کیاجاسکے گا۔

البتہ گاؤں کے لوگ اپنی شادی،غمی اور لڑائی جھگڑے کے موقعوں پر ان کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ بل کہ کچھ زیادہ ہی رہا۔ اس لیے کہ انھیں اللہ تعالیٰ نے مسائل کو سمجھنے سمجھانے اورمعاملات کو حل کرنے کی بہترین صلاحیتوں سے نوازاتھا۔ وہ طرفین کی باتوں کو بہت توجہ سے سنتے اور حسب موقع انھیں ان کی غلطی کی طرف متوجہ کرتے تھے۔ کبھی ان کی گفتگو سے کسی فریق کی جانب داری کی بو بھی نہیں محسوس ہوتی تھی
مختصراً بات کو سمیٹتے ہوئے ان کے صاحب زادے اور موضع قمروٹی اتحاد پینل کے ڈسٹرکٹ کونسل کے متفقہ امیدوار ملک غلام غوث کی سیاسی وسماجی شخصیت بھی آنے والے دن ان کی سیاست کو مزید گہرائی اور وسعت دیں گے۔ اور وہ بہت جلد اپنے خاندانی علم و فضل اور سوزِ فن سے چار چاند لگائیں گے۔
ملک غلام غوث 1983 میں بلدیاتی انتخابات میں بی ڈی ممبر منتخب ہوئے تھے
موضع قمروٹی کے اکابرین و عمائدین کے اجتماعی دانش کے بہترین استعمال سے انہیں ایک بار پھر اقتدار کے اُفق پر لے آئی ہے۔ ان کی سیاست ہر قسم کے حرص، لالچ، نفرت اور کینہ و انتقام سے مبرا ہے، اسی لئے ایک دائمی سکون و اطمینان ان کی شخصیت کو اور بھی سحر انگیز بناتا ہے۔ ان کی سیاست ایک فلاحی سیاست ہے، اسی لئے ان میں ایک درویشی و فیاضی جھلکتی ہے۔ ان کی عجز و انکساری اور تواضع پسندی میں ایک سر مستی اور ٹھہراو¿ ہے، جس میں کوئی بھی چیز بے چینی اور اضطراب پیدا نہیں کرتی ، سوائے عوام کے دکھ اور پریشانی کے، ان کا وسیع سیاسی تجربہ، مزدور اور عام انسان سے قلبی لگاو¿، روایت پسند اور ترقی پسند طبقات میں یکساں مقبولیت اور ارادے کی پختگی یونین کونسل قمروٹی کی ترقی اور قدرو منزلت کی نوید سناتی ہے
سیاست کا پیشہ ایسے ہی عظیم لوگوں سے مزید معزز اور باوقار ہوگا اور یونین کونسل قمروٹی اپنی اصل منزل ڈھونڈ لے گی۔ انشااللہ!

قمروٹی ۔۔۔(سلطان محمود ملک)مغل برادری اور بھٹی برادری نے بلدیاتی الیکشن میں ایکتا کر لی۔دونوں برادریوں کیمطابق ہم نے ابھ...
28/10/2022

قمروٹی ۔۔۔(سلطان محمود ملک)
مغل برادری اور بھٹی برادری نے بلدیاتی الیکشن میں ایکتا کر لی۔
دونوں برادریوں کیمطابق ہم نے ابھی تک کسی آزاد امیدوار اور نہ کسی پارٹی سے اتحاد کیا ہے ۔
جس کیساتھ بھی اتحاد کرنا ہوا مل بیٹھ کے مشاورت سے کریں گے ۔
مغل برادری اور بھٹی براری نے مشاورت سے اپنا سربراہ فیصل بھٹی کو مقرر کر دیا.
مغل برادری کی جانب سے سربراہ اعظم مغل نے فیصل بھٹی پر اعتماد کا اظہار کیا,

عرب امارات۔۔ محمد اشفاق ملک کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری ہوتے ہی دیرہ دوبی میں ان کے کاروباری پوا...
28/10/2022

عرب امارات۔۔
محمد اشفاق ملک کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری ہوتے ہی دیرہ دوبی میں ان کے کاروباری پوائنٹ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا , مٹھایاں تقسیم
یونین کونسل قمروٹی سے کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد نیک خواہشات کا اظہار

راج محل یوسی قمروٹی: (سلطان محمود ملک سے) یونین کونسل قمروٹی سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری۔ملک محمد اشفاق کو تحریک انصاف ...
28/10/2022

راج محل یوسی قمروٹی: (سلطان محمود ملک سے)
یونین کونسل قمروٹی سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری۔

ملک محمد اشفاق کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل قمروٹی سے ٹکٹ جاری۔
حلقہ احباب و قمروٹی , عرب امارت میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔

ملک محمد اشفاق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت، جناب وزیر ھائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ،جناب ملک محمد اکرم خان ،ممبران پارلیمانی بورڈ ، کارکنان، ذمہ داران اور صدر حلقہ راج محل آپ سب کا مشکور ھوں جنھوں میرے اوپر اعتماد کرتے ھوئے مجھے یونین کونسل قمروٹی سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری کیا۔

پناگ شریف : ساجد ملک ایڈووکیٹ کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل پناگ شریف سے ٹکٹ جاری۔ حلقہ احباب و اہل...
27/10/2022

پناگ شریف : ساجد ملک ایڈووکیٹ کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل پناگ شریف سے ٹکٹ جاری۔
حلقہ احباب و اہلیان پناگ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔
ساجد ملک ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت، جناب وزیر ھائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ،جناب ملک محمد اکرم خان ، پارلیمانی بورڈ ، کارکنان، ذمہ داران اور صدر حلقہ راج محل آپ سب کا مشکور ھوں جنھوں میرے اوپر اعتماد کرتے ھوئے مجھے یونین کونسل پناگ شریف سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا ٹکٹ جاری کیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندرپاکستانیوں کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی۔قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکن...
26/10/2022

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندرپاکستانیوں کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی۔

قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ کے دوران پی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے ایف بی آر کو اوورسیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی ہے۔

حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ذاتی استعمال کے فون پر رجسٹریشن کی چھوٹ دی ہے۔ پی ٹی اے سمندر پاکستانیوں کا موبائل فون 60 روز بعد بلاک نہیں کرے گا۔

راج محل یونین کونسل قمروٹی بلدیاتی انتخابات 2022 امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر اشفاق ملک کی نوجوانوں کے ہمراہ  اہم پریس کانفرنس۔...
26/10/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی
بلدیاتی انتخابات 2022
امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر اشفاق ملک کی نوجوانوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس۔
اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ دہائیوں سے عوام کے نمائندوں نے جان بوجھ کر انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر میں آتے ہی بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوئی
بلدیاتی انتخابات 2022 کے کامیاب انعقاد کی صورت میں نہ صرف سیاسی جمود ٹوٹے گا بلکہ نئی سیاسی قیادت سمیت موروثی سیاست کا خاتمہ اور عوام کے ووٹ سے ان کی طاقت بحال ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عوام بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے علاقے سے تحریک انصاف کے منتخب امیدواروں کا انتخاب کریں
ایک بیان میں اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بلا تفریق عوام کے خادم ہیں۔ ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کو یونین کونسل قمروٹی کے لوگوں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غیور لوگوں کی سپورٹ سے ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن جیت کر لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کروائیں گے۔

26/10/2022

قمروٹی۔۔۔
بلدیاتی انتخابات 2022
امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر قمروٹی اشفاق ملک کی نوجوانوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس۔

"ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی منشیات اسمگلروں ومنشیات کے دھندہ میں ملوث اور انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف ...
26/10/2022

"ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی منشیات اسمگلروں ومنشیات کے دھندہ میں ملوث اور انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف ایک اور بڑا ایکشن،منشیات کی دنیا کے دو بڑے ڈان،نثار بٹ عرف TTاورحبیب شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔06کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد گاڑی ضبط اہم انکشافات کی توقع"
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور DIGریجن میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان کی ہدایات پر ایس پی کوٹلی ریاض مغل نے ضلع کوٹلی کی پولیس کو منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا تھا۔جس کے تناظر میں تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے گزشتہ ماہ منشیات کی بھاری کھیپ جس میں چرس، ہیروئن، افیون، آئس شامل تھی پکڑی گئی تھی جس میں اس TTگینگ کے 02ملزمان گرفتار ہوئے تھے اس گینگ کا اصل سرغنہ نثار بٹ عرف TTجو کہ قبل ازیں منشیات کے مختلف 07مقدمات میں مطلوب اشتہاری تھا جو فرار ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ منشیات کے06مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم حبیب شاہ بھی قابل گرفتاری تھا۔جنکی گرفتاری کے لئے SHOتھانہ پولیس سٹی کوٹلی انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری اور ان کی ٹیم گزشتہ ہفتوں سے مسلسل کوشش کر رہی تھی۔جس پر DSPسٹی سردار فاروق کی نگرانی میں SHOتھانہ پولیس سٹی کوٹلی اور ان کی ٹیم نے فرض شناسی و انتہائی محنت،جان فشانی اور دلیری /جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔(۱)ملزم نثار بٹ عرف TTولد بشیر قوم کشمیری ساکن پلتہرکوٹلی(۲)فیصل ولد انورقوم آفریدی ساکن کوئی مندوخیل تحصیل جمرود ضلع خبیرپشاور(۳)بہرام خان ولد سید حسین قوم آفریدی ساکن سر بندسموزئی پشاورکو کلٹس گاڑی سمیت گرفتار کرتے ہوئے۔اور ملزمان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی 06کلو مزید چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اور تفتیش جاری ہے۔جبکہ اس کے ساتھ دوسری کارروائی میں منشیات کے06مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری (ڈان)ملزم حبیب شاہ ولدرشید شاہ قوم سید سکنہ کنجیری بلوچ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔اہم انکشافات کی توقع ہے۔پولیس تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی ان کارروائیوں میں محمد شہزاد چوہدری انسپکٹرSHO/،اشتیاق علی SI، محمد جمیل،سیف الاسلام IHC،محمد بوستان DFC،حسنین شبیر،صفدر صادق،عابد شاہ،رفاقت،تصور،فواز،محمد رمیض کانسٹیبلان پولیس کی کارگزاری نہایت ہی عمدہ اور قابل ستائش پائی گئی ہے ان آفیسران اور اہلکاران کو تعر یفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔کوٹلی شہر اور گرد ونواح میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورک کو پولیس کی دن رات کی محنت سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔کوٹلی کی سر زمین منشیات فروشوں کے لئے تنگ کر دی گئی ہے۔اس ناسور کے خلاف کوٹلی کی جملہ پولیس اور بالخصوص SHOتھانہ پولیس سٹی کوٹلی اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔کوٹلی کی پولیس محدودوسائل کے اندر شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔شہریوں کو بھی اس ناسور کے خلاف پولیس سے تعاون کرناہو گا

26/10/2022
شہید ہمارے سر کا تاج 25 اپریل 1922 یوم پیدائش نائیک سیف علی خان جنجوعہ شہید ہے۔26 اکتوبر 1948ء کو آزاد جموں وکشمیر کا سب...
26/10/2022

شہید ہمارے سر کا تاج

25 اپریل 1922 یوم پیدائش نائیک سیف علی خان جنجوعہ شہید ہے۔

26 اکتوبر 1948ء کو آزاد جموں وکشمیر کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’ہلال کشمیر‘‘ حاصل کرنے والے واحدسپوت نائیک سیف علی خان جنجوعہ نے جام شہادت نوش کیا۔

نائیک سیف علی خان جنجوعہ 25 اپریل 1922ء کو قندباز تحصیل نکیال آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے تھے۔ 18 مارچ 1941ء کو وہ برٹش انڈین آرمی میں رائل کور آف انجینئرز میں شامل ہوئے۔ 1947ء میں وہ اپنے وطن واپس آئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے۔

یکم جنوری 1948ء کو حیدری فورس کو شیر ریاستی بٹالین کا نام دے دیا گیا اور اس کا کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شیر خان کو بنایا گیا۔ اس بٹالین میں سیف علی خان جنجوعہ کو نائیک کو عہدہ دیا گیا اور انہیں بدھا کھنہ کے مقام پر دشمن سے دفاع کا حکم دیا گیا جہاں وہ 26 اکتوبر 1948ء کو شہید ہوگئے۔

نائیک سیف علی خان جنجوعہ کی شہادت کے ساڑھے چار ماہ بعد14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ڈیفنس کونسل نے انہیں بعدازمرگ ہلال کشمیر کا اعزاز دیئے جانے کا اعلان کیا۔ یہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ہے۔

30 نومبر 1995ء کوحکومت پاکستان نے ہلال کشمیر کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حیدر کے مساوی تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

قمروٹی امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یو سی قمروٹی ملک اشفاق کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد جانچ ...
25/10/2022

قمروٹی
امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یو سی قمروٹی ملک اشفاق کے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد جانچ پڑتال میں درست قرار دیے گٸے
جلد ہی پی ٹی آٸی پارلیمانی بورڈ کی مشاورت سے میرٹ پر ٹکٹ جاری کر دیے جاٸیں گے۔

ملک اشفاق کا کہنا تھا کہ کارکن اپنا ورک جاری رکھیں ان شاء اللہ جیت ہماری ہی ہو گی,
ملک اشفاق یونین کونسل قمروٹی میں کافی متحرک نظر آ رہے ہیں جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے۔

25/10/2022

ارشد شریف کا چھوٹا بیٹا آیئرپورٹ پر اپنے والد صاحب کا انتظار کرتے انکے جزبات سنئیے کیا کہتا ھے

25/10/2022

Copyright Disclaimer under Section 107 of the copyright act 1976, allowance is made for fair use for purposes such as criticism, comment, news reporting, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favour of fair use.

Paid Contents
24/10/2022

Paid Contents

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک) پڑھی لکھی نوجوان قیادت شوکت علی ملک نے بھی مکڑال وارڈ سے ممبر کونسل کے کاغ...
22/10/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک) پڑھی لکھی نوجوان قیادت شوکت علی ملک نے بھی مکڑال وارڈ سے ممبر کونسل کے کاغذات پارٹی ٹکٹ کے لیے ضلعی پارلیمانی بورڈ تحریک انصاف سیکرٹریٹ بلدیاتی الیکشن ضلع کوٹلی میں جمع کروا دئیے ,
اس موقع پر ممبرز پارلیمانی بورڈ ، سابق سیکریٹری آزاد کشمیر ملک اکرم تحصیل صدر پی ٹی آٸی نعیم اصغر , ڈاکٹر شہنواز , اشفاق ملک ,بشیر ملک , ملک بوستان, قیوم انجم , عارف ملک , غلام مرتضی بھٹی , زوہیب محبوب, ذیشان یوسف , زوالفقار ملک و دیگر موجود تھے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے نوجوان قیادت کو تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے الیکشن لڑنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
حلقہ احباب کی جانب سے شوکت ملک کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے کاغزات نامزدگئی جمع کروانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
امیدوار ممبر کونسل شوکت علی نے نمائندہ فاسٹ نیوز کو بتاتے ہوۓ کہا کہ قمروٹی کی محرومیوں کو دیکھ کرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اترونگا۔

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک) سیاسی و سماجی معروف کاروباری شخصیت ملک گلداد خان نے مکڑال  وارڈ سے ممبر کو...
22/10/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک) سیاسی و سماجی معروف کاروباری شخصیت ملک گلداد خان نے مکڑال وارڈ سے ممبر کونسل کے کاغذات پارٹی ٹکٹ کے لیے ضلعی پارلیمانی بورڈ تحریک انصاف سیکرٹریٹ بلدیاتی الیکشن ضلع کوٹلی میں جمع کروا دئیے ,
اس موقع پر ممبر پارلیمانی بورڈ , ضلعی صدر ملک یوسف ، سابق سیکریٹری آزاد کشمیر ملک اکرم تحصیل صدر پی ٹی آٸی نعیم اصغر , ملک صفدر , ملک طبیر , ملک سلیمان ملک آزاد , اعظم ملک , محمد نثار و دیگر کثیرتعدار میں افراد موجود تھے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے گلداد خان کو تحریک انصاف کے پلیٹ فورم سے الیکشن لڑنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
حلقہ احباب کی جانب سے ملک گلداد خان کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے کاغزات نامزدگئی جمع کروانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

راج محل یونین کونسل قمروٹی رہنما تحریک انصاف امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر اشفاق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نااہل...
21/10/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی
رہنما تحریک انصاف امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر اشفاق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نااہلی کیس انتہائی بددیانتی اور بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں عمران خان کے ساتھ مقابلہ کرنا اور جیتنا جب مشکل سے ناممکن ہو گیا تو توشہ خانہ کو جواز بنا کر نا اہل کرنا پی ڈی ایم الیکشن کمیشن اور خاص کر حاجی صاحب کی واضح شکست ہے
ان شاء اللہ کروڑوں مسلمانوں کی ترجمانی کرنے والا ہمارا عالمی لیڈر ان سارے بحرانوں سے نکلے گا اور دوبارہ نئے سورج کی طرح چمکے گا ایک بار پھر پاکستان کی خودارادیت کا علم بلند کرے گا۔

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک) سیاسی و سماجی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد اشفاق ملک امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل...
21/10/2022

راج محل یونین کونسل قمروٹی۔ (سلطان محمود ملک)
سیاسی و سماجی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد اشفاق ملک امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر کی قیادت میں کالی کھوڑی وارڈ سے خالد بشیر نے ممبر کونسل کے کاغذات پارٹی ٹکٹ کے لیے ضلعی پارلیمانی بورڈ تحریک انصاف سیکرٹریٹ بلدیاتی الیکشن ضلع کوٹلی میں جمع کروا دئیے , اس موقع پر ممبر پارلیمانی بورڈ سابق سیکریٹری آزاد کشمیر ملک اکرم تحصیل صدر پی ٹی آٸی نعیم اصغر ملک سعید , اشفاق ملک اور دیگر موجود تھے۔
حلقہ احباب کی جانب سے خالد بشیر کا وارڈ کالی کھوڑی سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغزات نامزدگئی جمع کروانے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

جن امیدواران نے ابھی تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے وہ اتوار اور سوموار کے دن بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہ...
21/10/2022

جن امیدواران نے ابھی تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے وہ اتوار اور سوموار کے دن بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،

اتوار اور سوموار کے دن تو چھٹیاں ہیں،لیکن ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر کھلے رکھیں گے،بدستور کاغذات نامزدگی وصول کرینگے،
(نوٹیفکیشن جاری)

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھاویب ڈیسکالیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کیس ک...
21/10/2022

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا
ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نا اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ پانچ رکنی کمیشن کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی دستاویز کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ 20 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کے تحائف حاصل کیے جب کہ 30 ہزار روپے مالیت سے زائد کے تحائف ادائیگی کرکے حاصل کیے۔
عمران خان نے ان تحائف کے 3 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار روپے ادا کیے اور 8 لاکھ مالیت کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی۔ عمران خان کی اہلیہ نے 58 لاکھ 59 ہزار روپے کے ہار، بُندے، انگوٹھی اور کڑا 29 لاکھ 14 ہزار روپے وصول کیے جب کہ عمران خان نے گھڑی ،کف لنکس، پین، انگوٹھی 2کروڑ 27 لاکھ روپے دے کر حاصل کیے۔
ریفرنس دستاویز میں عمران خان کی حاصل کی گئی گھڑی کی اصل مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ ،کف لنکس کی اصل مالیت 56 لاکھ روپے، پین کی اصل مالیت 15 لاکھ اور انگوٹھی کی اصل مالیت 87 لاکھ ہے۔

Address

Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fast News:

Videos

Share