Digital Kashmir

Digital Kashmir ہر خبر پر نظر

اے دست جفا، سر ہیں یہ اہل وفا کے  کٹ جائیں تو کٹ جائیں جھکائے نہیں جاتے
30/11/2022

اے دست جفا، سر ہیں یہ اہل وفا کے
کٹ جائیں تو کٹ جائیں جھکائے نہیں جاتے

غریب کی آواز مزید مضبوط ہو جائے گی. بلدیاتی انتخابات سے اقتدار نچلی سطح پر آئے گا اور عام عوام کی طاقت میں اضافہ ہو گا. ...
26/11/2022

غریب کی آواز مزید مضبوط ہو جائے گی. بلدیاتی انتخابات سے اقتدار نچلی سطح پر آئے گا اور عام عوام کی طاقت میں اضافہ ہو گا. عام آدمی کی آواز موثر ہو گی.عوام ساتھ دیں،برادریوں اور جھانسوں سے باہر نکلیں اہنے بچوں کا مستقبل آپکے ہاتھ میں ہے،عوام سے مل کر ترقی کی نئی بنیاد رکھیں گے،
انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات سے تبدیلی آئے گی اور اقتدار کی منتقلی سے عوام کے چھوٹے بڑے تمام کام ہونگے اور مسائل حل ہونگے، آزادکشمیر کے موجودہ وزیر اعظم داد کے مستحق ہیں...

امتاز‌بٹ امیدوار بلدیاتی انتخابات لوکل کونسلر.....
مندیاڑی سیداں

انشاءاللہکل،بروز،سوموار24اکتوبر کو بی ڈی ممبر یونین کونسل دہمول مندیاڑی،سے کاغزات نازمزدگی جمع کروانے ہیں تمام دوست دعاو...
23/10/2022

انشاءاللہ
کل،بروز،سوموار24اکتوبر کو بی ڈی ممبر یونین کونسل دہمول مندیاڑی،سے کاغزات نازمزدگی جمع کروانے ہیں تمام دوست دعاوں میں یاد رکھیں،آپکی ووٹ اور سپورٹ،ہماری حوصلہ افزائی ہو گی،

10/10/2022

ایک جانب مال میں آگ لگی ہوئی تھی اور دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بھائی بیٹے اور گارڈز نے ڈی سی اسلام آباد سے ساتھ تلخ کلامی کی جس کی وجہ سے گارڈز کو اسلام آباد پولیس نے زیر حراست لے لیا

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آت_ شز_د_گی کا واقعہ  سینٹورس مال سے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا سلسلہ جاری  بڑی تعداد ...
09/10/2022

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آت_ شز_د_گی کا واقعہ سینٹورس مال سے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا سلسلہ جاری بڑی تعداد میں لوگوں کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا
آگ کی شدت سے عمارت کے شیشے اور دیگر اشیا گرم ہوکر گر_نے لگی ہیں آ_گ کی شدت اوپرکے فلورز کی طرف بڑھ رہی ہے

نکیال کی بیٹی ریاستی مدد کی منتظر میرے کزن فلاں شاہ نے میرے ساتھ زیادتی کی مجھے بچاو||معاشرے کے اندر جنسی ہراسگی کی شرح ...
09/10/2022

نکیال کی بیٹی ریاستی مدد کی منتظر میرے کزن فلاں شاہ نے میرے ساتھ زیادتی کی مجھے بچاو||معاشرے کے اندر جنسی ہراسگی کی شرح میں آئے روز اضافہ||
پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی،معمول بن گیا،زیادتی کرنے والے کوئی اور نہیں ریسرچ میں یہ بات واضح سامنے آئی ہے کہ یہ چاچا،کزن،ماموں
استاد،جیسے رشتوں نے ہی،اس مقدس رشتوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عورتوں کا اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے،ایسی ہی ایک کہانی کی کھوج میں ہمیں آج کئی روز گزر گے نکیال ہوا کی بیٹی نے ریاست کو اپنی مدد کے لیے پکارا،مگر افسوس،ڈپٹی کمشنر کوٹلی،ڈی ایس پی کوٹلی ایس پی کوٹلی،ایس ایچ او نکیال،کو تمام تر ثبوت مہیا کرنے کے باوجود،کئی روز گزر گے مگر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ایسا کیوں ہے اس کا جواب ایس ایس پی کوٹلی ریاض مغل،ہی بہتر دے سکتے ہیں،جبکہ ہم نے صاف صاف بتایا کہ لڑکی کو ریسکیو کیا جائے اور مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ بیان قلمبند کیے جائیں اگر مناسب سمجھیں تو لڑکی کا میڈیکل کروانا بھی مناسب ہوگا تاکہ ہوا کی بیٹی کو درندوں سے بچایا جاسکے،ڈی آئی جی میرپور آزاد کشمیر کو بھی اس معاملہ میں آگاہ کیا جا چکا ہے،زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2دن سے لڑکی اپنے گھر میں موجود نہیں ہے،اس کی وجہ بھی نکیال پولیس بہتر بتا سکتی ہے،وزیراعظم سردار تنویر الیاس،آئی جی آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر واقعہ کا نوٹس لیں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو//

09/10/2022

[تمام احباب کو جشن عید میلادالنبی مبارک ہو]

بریکنگ نیوز | سرساوہسہنسہ حاجی آباد سے گن پوائنٹ پر گاڑیوں اور موٹرسائکل کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوں کے گروپ کو سرساو...
07/10/2022

بریکنگ نیوز | سرساوہ
سہنسہ حاجی آباد سے گن پوائنٹ پر گاڑیوں اور موٹرسائکل کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوں کے گروپ کو سرساوہ چوکی پولیس نے سرساوہ سے گرفتار کرلیا

07/10/2022

سہنسہ حاجی آباد چوری کی بڑی واردات
آج 8:30Pmڈڈیال کراس میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو لوٹ کر چور رفو چکر...موقع واردات پر عوام کا جم غفیر جمع

06/10/2022

پی ٹی آئی مزید تقسیم
تنویر الیاس ، پی ٹی آئی کا “چراغ بیگ” ہیں۔۔۔
میں ایسی معذرت پر لعنت بھیجتا ہوں ۔۔۔
سابق وزیر اعظم اور ممبر حکمران جماعت پی ٹی آئی قیوم نیازی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنی حکومت اور وزیر اعظم پر برس پڑے مزید سنئیے انہی کی زبانی۔۔۔۔۔

05/10/2022

(افسوس ناک خبر)
(امتیاز بٹ سے)کوٹلی شہید چوک خافظ اسلم روڈ سے مصطفی نامی شخص کی اپنی ہی دکان سے پنکھے سے ل_ٹ_ک_ی ل_ ا_ش_ ں برآمد، مرحوم عرصہ30سال سے کوٹلی میں بمعہ فیملی مقیم تھااور باربر کاکام کرتا تھا،وجہ خو_د_ک_ش_ی بتائی جارہی ہے(تفصیلات)آج صبح 8بجے کے قریب محمد مصطفی مرحوم کا ملازم جب دکان پر آیا تودکان کا تالاکھلا تھا،شٹر اٹھایا تو ل_ا_ش_ں دیکھ کر شور مچایا،عوام کا جم غفیر اکٹھا ہو گیا،اطلاع ملنے کے بعد پولیس،اور ورثاء بھی موقع پر پہنچ گئے،sho تھانہ پولیس کوٹلی شہزاد چوہدری نے ورثاء اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں،محکمانہ کاروائی کے بعد ل_ا_ش_ں کو نیچے اتارا،گھنٹوں انتظار کےباوجود کوٹلی انتظامیہ(مجسٹریٹ) موقع پر نہ پہنچ سکے،لواحقین گھنٹوں لاش کے پاس بیٹھے مجسٹریٹ کا انتظار کرتے رہے،جوایک سوالیہ نشان ہے؟آخر3گھنٹے تاخیر کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جائے وقوعہ پر پہچ ہی گئے,ضروری کاروائی کے بعد ل_ا_ش_ں ورثاء کے حوالے کردی گئی،لواحقین اور سول سوسائٹی نے مختلف ویلفیئر تنظیموں کو ایمبولینس سروس کے لیےکا ل کی مگر ہر طرف سے نہ میں ہی جواب ملا،جو ایک سوالیہ نشان ہے؟ریسکیو1122کی گاڑی بھی لاش کو وہی چھوڑ کر غائب ہو گئی،وزیراعظم آزاد کشمیر فوری نوٹس لیں
جائے وقوعہ سے مرحوم کی طرف سے ایک وصیت بھی پولیس کو ملی،جس پر مرحوم نے واضح طور پر اپنی فیملی کےنام لکھا تھا،
[مجھے معاف کر دیں میں مجبور تھا،آپکو کما کر نہیں دے سکتا تھا میں گھر والوں پر بوجھ تھا مجھے معاف کر دیں میرا اللہ بھی مجھے معاف کرے میرے گھر والے سب اچھے ہیں میں ہی بوجھ تھا مجھے معاف کر دیں]
شہر کی ہوا سوگوار،تاجر،سول سوسائٹی،نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کا ذمہ دار حکومت وقت کو ٹھرایا،مہنگائی کی وجہ سے زندگی سسکنے،لگی،عام آدمی کا جینا محال ہو گیا،لوگ زندگیاں خ_ت_م کرنے لگے جو لمحہ فکریہ ہے

04/10/2022

فہیم ربانی کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے اعلی اخلاق اور جرات کے مناظر اللہ اس ملک کو جاہلوں کے چنگل سے آزاد کروا||سنیے شاندار گفتگو

01/10/2022

||کوٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش یا اللہ ہم پر رحم فرما||

01/10/2022

‏عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

ٹائیفائڈ سے بچاو کی مہم 3 تا 15 اکتوبر 2022  سے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ  سے بچاو ٹیکے لگائے جائیں گے... ...
01/10/2022

ٹائیفائڈ سے بچاو کی مہم 3 تا 15 اکتوبر 2022 سے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو ٹیکے لگائے جائیں گے... مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کوٹلی ساجد اسلم نے کیا.

کوٹلی (امتیاز بٹ سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی کی جانب سے ٹائیفائڈ سے بچاو کی مہم 3 تا 15 اکتوبر 2022 تک ہو گی. جس میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے. جس کا افتتاح باقاعدہ ڈپٹی کمشنر کوٹلی ساجد اسلم نے کر دیا. اس تقریب میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی سردار نصراللہ صادق ،اے ڈی ایچ او مظہر اقبال، انفارمیشن افسر ملک شوکت علی، ڈی ایس پی سردار فاروق. اورکشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کے صحافیوں نے شرکت کی... اس کا مقصد ہے 9 ماہ سے 15 سال تک بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچانا ہے. یہ مہم شہری علاقوں تک محدود ہے. محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت متعدد افراد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی. ڈی ایچ او کوٹلی سید شفقت شاہ نے کہا کے بچوں کی زندگیوں کو بچانا ہے. اسکے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی. اس مہم میں میرا محکمہ ہراول دستے کا کام کر رہا ہے. اس مہم کو ہم نے شہریوں کے تعاون سے مل کر کامیاب بنانا ہے. 131 ٹیمیں کام کریں گی، اس کےلیے محکمہ تعلیم پہلے بھی ساتھ دے رہا تھا اب مزید تعاون جاری رکھیں گے. ہمیں حفاظتی اقدامات کرنے ہونگے تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے. ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی سردار نصراللہ خان نے کہا کے بچے ہمارے مستقبل کے ہیرو ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے. محکمہ صحت کے ساتھ شہریوں کومل کر کام کرنا ہو گا. تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے باقی نہ رہے... ڈپٹی کمشنر کوٹلی ساجد نے کہا کے بچے ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں. ان کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، جس طرح محکمہ صحت اور ڈی ایچ کوٹلی سید شفقت شاہ کام کر رے ہیں لائق تحسین ہیں. ہمیں مل کر محکمہ کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ کوئی بچہ اس مہم میں باقی نہ رہے..

01/10/2022

ٹائیفائیڈ سے بچاو کے سلسلہ میں DHOآفس کوٹلی میں تقریب کا انعقاد،3ماہ سے 15سال تک ٹیکہ لازمی لگوائیں
براہ راست دیکھیں

بڑے پیمانے پرغیرریاستی باشندوں کوازادکشمیرکے جعلی ب فارمز، شناختی کارڈز اورپاسپورٹ جاری ہونے کے انکشافات. رولاکوٹ پولیس ...
01/10/2022

بڑے پیمانے پرغیرریاستی باشندوں کوازادکشمیرکے جعلی ب فارمز، شناختی کارڈز اورپاسپورٹ جاری ہونے کے انکشافات. رولاکوٹ پولیس نے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کرلیا.
یہ گروہ غیرقانونی طریقے سے غیرریاستی لوگوں کے منظم انداز میں پاسپورٹ، شناختی کارڈز اور ب فارمز بناتا تھا،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ اہم انکشافات متوقع. کیا دیگر اضلاع میں بھی ادارے حرکت میں آئیں گے. سوال تو بنتا ہے.

29/09/2022

پریس ریلز"
"تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی شہرکے اندر بڑے منشیات فروشوں (۱) مصطفی شکور ولد محمد شکور،(۲)محتشم ولد یوسف(۳)نثار بٹ ولد محمد بشیر کے خلاف زبردست کارروائی،بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس وزنی21کلو 524گرام، افیون وزنی 02کلو 270گرام، ہیر وئن وزنی 525گرام، آئس وزنی 520گرام،منشیات تیاری کا سامان وغیرہ برآمد:۔
سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع کوٹلی محمد ریاض مغل نے کوٹلی شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران بتلایا ہے کہ گزشتہ کافی عرصہ سے کوٹلی شہر کے اندرمنشیات فروشی کی شکایات موصول ہو رہی تھی۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جناب انسپکٹر جنرل پولیس،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپورنے بھی سخت کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO/تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کو ان مشہور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت ہوئی تھی جس پر SHOصاحب نے اپنے ماتحت افسران و اہلکاران کے ہمراہ ان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کل 02منشیات فروشوں (۱)ملزم مسمی محتشم ولد یوسف قوم ملک ساکن پرتھان کوٹلی (۲)مسمی مصطفی شکور ولد محمد شکور قوم آرائیں ساکن جیل روڈ کوٹلی کو گرفتار کرتے ہوئے۔ کل21کلو524گرام چرس،آئس وزنی 520گرام۔ افیون وزنی 02کلو 270گرام، ہیروئن وزنی 525گرام اور منشیات کی تیاری کا سامان الیکٹرک کانٹا، مومی پیکٹ، ربڑ بینڈوغیرہ ضبط کرتے ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزمان سے مزید باریک بینی سے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے تفتیش پر پایا گیا ہے ہر دو ملزمان مسمی نثار بٹ ولد محمد بشیر قوم بٹ ساکن پلہتر کوٹلی جو کہ بڑا منشیات فروش ہے کہ حقیقی بھانجے ہیں جو کہ اس نیٹ ورک کا سر غنہ ہے اور خودگینگ چلا رہا ہے جس کے خلاف قبل ازیں متعدد مقدمات میں چالا ن ہو کر زیر سماعت عدالت مجاز ہے۔تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر تے ہوئے اس نیٹ ورک کومنطقی انجام کو پہنچایا جائے گا۔گزشتہ دنوں بھی تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے شہر کے اندر تین بڑے منشیات فروشی کے اڈوں پر بھرپور کارروائی کی گئی۔بڑے پیمانے پر منشیات زیر ضبطی لائی۔بالا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO/، اشتیاق علی، شہباز علی سب انسپکٹران،محمدجمیل چوہدری، سیف الاسلام،تفتیشی ہیڈ کانسٹیبلان،محمد بوستان DFC،رفاقت علی، عابد شاہ،صفدر صادق،حسنین خان، عمار،محمدشہباز،عاطف اقبال،محمد رمیض، محمد شبیر،سیف عالم، بدر مجید،فواز نواز اور امجد بیگ کنسٹیبلان نے نہایت محنت،ایمانداری اوردلیری کا مظاہرہ کیاہے جوکہ احسن کارگزاری ہے۔جن کو علیحدہ سرٹیفکیٹ اور انعامات دیئے جا رہے ہیں۔SHOتھانہ سٹی کوٹلی نے حالیہ دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انشاء اللہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضلع پولیس کوٹلی دن رات کوشاں رہے گی
[Imtiaz Butt]

28/09/2022

مشیر امور کشمیر گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی کشمیر الیکٹرانک‌میڈیاایسوسی‌ایشن کوٹلی سے گفتگو ،کشمیریوں کے ساتھ ہمارا اچھا رشتہ ہے. اور کشمیریوں کو سپورٹ ہر جگہ پر کریں گے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کو بند کرے، عدم اعتماد پر صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کے عدم اعتماد لانے یہاں کی سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہی ہونگے، اس سے ہمارا تعلق نہیں ہے یہاں پاکستان پیپلزپارٹی ہے وہ جو فیصلے کرے گی وہی ہو گا. ،. وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جو نازیبا الفاظ استعمال کیے ان پر افسوس ہوا ہے. لطیف اکبر ایک سینئر سیاست دان ہیں ان کے لیے ایسے الفاظ اچھے نہیں تھے..

بریکنگ نیوز ۔مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ کی کوٹلی آمد انجمن تاجراں کوٹلی کا احتجاجی مظاہرہ کوٹل...
28/09/2022

بریکنگ نیوز ۔مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری قمر زمان کائرہ کی کوٹلی آمد انجمن تاجراں کوٹلی کا احتجاجی مظاہرہ کوٹلی ڈیم کی بجلی کوٹلی کے عوام کا حق ہے انجمن تاجراں کا مطالبہ ۔۔انجمن تاجراں نے مشیر امور کشمیر کو بزریعہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کھولا خط لکھ دیا ۔

||غریب روٹی کے لیے ترسے اور سرکاری کے کتے بھی راج کریں||
28/09/2022

||غریب روٹی کے لیے ترسے اور سرکاری کے کتے بھی راج کریں||

28/09/2022

[حضور نبی پاکؐ کی شان میں خوبصورت نعت] ماشاءاللّٰه‎
||چل چلئیے مدینے نوں ساواں دا پتہ کوئی نئ||
لازمی شیئر کریں

کچھ تو ہے؟
28/09/2022

کچھ تو ہے؟

منشیات فروشوں کے خلاف کوٹلی پولیس کی بڑی کاروائیاں. مشہور زمانہ متعدد منشیات فروش گرفتار
27/09/2022

منشیات فروشوں کے خلاف کوٹلی پولیس کی بڑی کاروائیاں. مشہور زمانہ متعدد منشیات فروش گرفتار

آبشار چوک کوٹلی الیکٹرانکس شاپ کے باہر سے پھیری والا سامان چراتے پکڑا گیا،شناختی کارڈ چیک کرنے پر پھیری والا افغانی نکلا...
27/09/2022

آبشار چوک کوٹلی الیکٹرانکس شاپ کے باہر سے پھیری والا سامان چراتے پکڑا گیا،

شناختی کارڈ چیک کرنے پر پھیری والا افغانی نکلا،تاجر حضرات نے پھیری والے کو پولیس کے حوالے کردیا،

کوٹلی آزاد کشمیر                 SHO  تھانہ سٹی شہزاد چودھری کا شہر کے اندر زبردست آپریشن ۔۔۔۔۔۔ پھیری کا کاروبار کرنے و...
26/09/2022

کوٹلی آزاد کشمیر
SHO تھانہ سٹی شہزاد چودھری کا شہر کے اندر زبردست آپریشن ۔۔۔۔۔۔ پھیری کا کاروبار کرنے والے متعدد اشخاص۔۔۔۔۔پیشہ ور بھکاری خواتین۔۔ ۔۔غیر رجسٹرڈ کرایہ داران اور ون ویلنگ کرنے والے منچلے گرفتار۔۔مقدمات درج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *تفصیلات کے مطابق* ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سردار فاروق کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی چودھری شہزاد کی قیادت میں پولیس پارٹی اور DFCs کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن ۔منچلے نوجوانوں کو حوالات کی ہوا کھانی پڑی بڑی تعداد میں ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا جب کے دوسری کارروائی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر مقامی افراد کو تھانہ پولیس سٹی ٹیم نے دھر لیاغیر مقامی پھیری کرنے والے (30) افراد کو گرفتار کرلیا،زیر استعمال موٹرسائیکل، گاڑیاں بھی ضبط کرڈالی گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج، جبکہ تیسری کارروائی پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون15 پیشہ ور خواتین بھکاری گرفتار.گرفتار بھکاریوں کے خلاف مقدمہ درج ایس ایچ او سٹی شہزاد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایس پی کوٹلی ریاض مغل صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر کو منشیات فروشوں چوروں، نوسربازوں بدمعاشوں سے پاک کریں گے ون ویلنگ کرنا قانونی جرم ہے ۔ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مزید کاروائی کرینگے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہامعاشرے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سٹی پولیس کے شکنجے میں جکڑے گے۔ہمیشہ معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ غیر مقامی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔غیر رجسٹرڈ افراد کو کسی صورت بھی معافی نہیں ملے گئی ۔۔جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر غیر ریاستی افراد کو اپنے گھر مکان اور کوٹھیاں کرایہ پر دے رکھی ہیں ان کے خلاف بھی کرایہ داران ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی سٹی کوٹلی میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں سٹی کوٹلی سے غیر مقامی کا انخلاء یقینی بنانا ہمارا فرض ہے ۔۔۔۔۔۔

Address

Shaheed Chowk
Gam Kotli
11100

Telephone

+923556606921

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Kashmir:

Videos

Share



You may also like