24/12/2024
کوٹلی (اے جے کے نیوز) وزیراعظم کے دعوے ٹھاہ ،شیر دل کی شیری ایک تو چور اوپر سے سینہ زور محکمہ برقیات سہنسہ کا ملازم چوہدری شیر دل سند یافتہ چور کو محکمہ برقیات سہنسہ کا دوبارہ سٹور کیپر برقیات کا چارج مل گیا ،
وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر یہ بتائیں کہ ماضی میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان برقیات سٹور سہنسہ سے خرد برد کرنے کے ساتھ فروخت کرنے پر شیر دل نہ صرف نوکری سے معطل ہوا تھا بلکہ تھانہ سہنسہ میں چوری کی FIR نے شیر دل کو سرٹیفائیڈ چور ثابت کر دیا
دوسری طرف محکمانہ طور پر سزا کی مد میں شیر دل کی تین سال کی ترقیوں کو بھی بند کر دیا گیا اس کے پشتبان کون ہیں شیر دل کن محکمانہ افسران کی آنکھ کا تارا ہے یا کس حکومتی وزیر کا راج دلارا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر سوال تو بنتا ہے جواب کون دے گا اس کا انتظار ہے ؟
یاد رہے کچھ عرصہ قبل شیر دل کو نوکری پر بحال ہوتے ہی دوبارہ چارج کا حکم ہوا صحافی برادری کو پتہ چلنے پر میڈیا ٹرائل ہوا کچھ عرصہ خاموشی کے بعد شیر دل کے حامی جو شیر دل کو اپنی ATM مشین سمجھتے ہیں دوبارہ چپکے سے اس ATM مشین کو دوبارہ سہنسہ میں برقیات سٹور کیپر تعینات کر دیا اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے بلکہ نہانے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ صحافیوں نے پھر سے کھوج لگا لی
،شیر دل جیسے بندے کو دوبارہ سٹور کیپر لگانا نہ صرف چوروں ٹھگوں کو پروموٹ کرنا ہے بلکہ وزیراعظم کا اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے ؟عوام علاقہ سول سوسائٹی نے وزیراعظم کا آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شیر دل کے ساتھ ساتھ اس کے پشتبانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیر دل کو فوری طور پر سٹور کیپر سے ہٹائیں بصورت دیگر عوام علاقہ سول سوسائٹی اس ظلم و زیادتی اور کھلم کھلا کرپشن کے خلاف اختجاجی صدا بلند کریں گے شیر دل کے خلاف کاروائی تک اختجاج جاری رہے گا۔