06/04/2024
*پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں "ڈانس ” کے احکامات جاری،،،*
*تعلیم کا شعبہ این جی اوز کے رحم و کرم پر آ گیا*
*وزارت تعلیم بھی تعلیم کے نام پر ڈانس پارٹیوں کا حصہ بن گئی* *وفاقی نظامت تعلیمات کو غیر سرکاری تنظیم یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا* *25 مئی کو افریقہ ڈے پر ایجوکیشن ڈانس ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،* جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیو شئیر کریں نوٹیفکیشن وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ،پاکستان نیشنل کمیشن فار یونیسکو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،اسکے بعد دوسرا نوٹفکیشن 2 اپریل کو حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 25 مئی کو تعلیمی اداروں میں ڈانس والے نوٹفکیشن پر عملدرآمد کیا جائے،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بچیوں اور بچوں سے ڈانس پرفارم کروائیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کریں،اسلامی اقدار سے متصادم نوٹیفکیشن کے اجرا ءپر والدین شدید تشویش میں مبتلا ہیں..