Daily Kashmir News

Daily Kashmir News کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سب سے پہلے آپ تک۔

09/07/2022

اینکر عمران ریاض کو رہا کر دیا گیا

‎  ‏اٹک کے بعد لاہور میں بھی پولیس کا عمران ریاض خان کے خلاف مقدمہ عدالت نے خارج کردیا ۔۔۔
09/07/2022


‏اٹک کے بعد لاہور میں بھی پولیس کا عمران ریاض خان کے خلاف مقدمہ عدالت نے خارج کردیا ۔۔۔

03/07/2022

تازہ ترین ۔ 03 جولائی2022ء) جس کا کوئی نہیں اٴْس کا خدا‘ کے مصداق جنوب مشرقی افغانستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کا مصمم ارادہ کرکے سائیکل پر روانہ ہونے والا افغان شہری بالآخرجہاز کے ذریعے سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ۔افغان صوبہ غزنی کے ضلع قرع باغ کے چھوٹے گاؤں لائق کے رہائشی نور محمد ماہ مئی کے اوائل میں اپنے گھر سے مقدس شہرمکہ مکرمہ پہنچنے اور حج کرنے کے لیے 6,000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے سائیکل پر روانہ ہوا۔
جب وہ افغانستان سے سائیکل پر روانہ ہوا تو طالبان کے ایک عالم دین اور رہنما نے انہیں ہوائی جہاز کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی لیکن 48 سالہ نورمحمد نے اس مقدس فریضے کو پورا کرنے کے لیے انکار کر دیا مگر جب وہ تین ہفتوں کے بعد سرحدی شہر خرم شہر میں عراقی ویزا حاصل کرنے کی کوشش میں ایران میں پھنس گیاتو نورمحمد نے اٴْس عالم دین شیخ حماسی سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیاجنہوں نے ایک افغان تاجر کی مدد سے ایران میں قیام اور کابل واپس آنے میں بہت مدد کی جس کے بعدکابل میں انہیں فوری طور پر حج کی تیاری کے لیے کہا کیا گیا۔عرب نیوز کے مطابق مبینہ طور پر ان کی پرواز کا بندوبست قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کیا، جو انس حقانی کے قریبی ساتھی اور طالبان کے سینئر رہنما ہیں۔اور یوں سائیکل پر حج کا ارادہ کرنے والے افغان شہری نورمحمدنے گزشتہ ہفتہ منگل کے روز کابل سے سعودی عرب کے لئے اڑان بھری جہاں وہ دیگر ھاجہوں کے ساتھ مل کرجدہ سے مکہ مکرمہمیں فریضہ حج کی ادائیگی کرے گا۔وزارت حج اور مذہبی امور کے ایک اہلکار، مولوی اسرارالحق نے عرب نیوز کو بتایا کہ تمام تر ضروری کاروائی کے بعد نورمحمد کا نام پہلی پرواز میں ڈالا گیا۔

03/07/2022

نگلورو( 03 جولائی2022ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی طرف سے نصابی کتب میں تبدیلیوں کے خلاف ’’نیشنل سٹوڈنٹس یونئین آف انڈیا‘‘ ( این ایس یو آئی )کے رہنمائوں اور ارکان نے سخت احتجاج کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کیرتی گنیش نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترمیم شدہ نصابی کتب کے ذریعے طلباء کے ذہنوں میں فرقہ پرستی کے بیج ہو رہی ہے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلارہی ہے۔

03/07/2022

(تازہ ترین ۔ 03 جولائی2022ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںکا ایک وفد گزشتہ روز آزادکشمیر کے علاقے میں میر پور میں انتقال کرنے والے حریت پسند فاروق احمد شاہ المعروف اشفاق احمدکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے لئے سوپور کے علاقے نہرپورہ میں ان کے گھر گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد خان سوپوری، امیر حمزہ، شبیر احمد ڈار، فاروق توحیدری اور دیگر شامل تھے۔

03/07/2022
03/07/2022

Address

355
Gam Kotli

Telephone

+923356633635

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share