ڈگری کے پی ایس 48 پر عوامی تحریک کے نامزد امیدوار امیر بخش جروار کی انتخابی مہم کی سرگرمیاں تیز اس سلسلے میں عوامی تحریک کے صدر لال جروار نے پریس کلب ڈگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کہ سندھ کی زمینوں پر قبضے کے خلاف 28 جنوری کو ڈگری سے فضل بھنبھرو تک شارٹ مارچ کیا جائے گا لال جروار کا کہنا تھا کہ قادر مگسی ایاز پلیجو کو ہم قومپرست نہیں سمجھتے کیوں کہ وہ انتخابات اپنے پارٹی نشان سے نہیں لڑرہے لال جروار نے کہا کہ گورکھ میں 2 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین پر حق وہاں کے لوگوں کا ہے یہ زمین گورک ہل اتھارٹی کو دینے کا فیصلہ عوام کے حقوق سلف کرنے کے مترادف ہے نگران حکومت الیکشن پر توجہ دینے کی بجائے سندھ کی کروڑوں کی زمینیں اور وسائل بیچنے میں مصروف ہے۔
الیکٹرونک میڈیا کوریج
ٹاٸیم نیوز/راحیل جروار
ڈگری:شدید دھند کا راج نظام زندگی متاثر ہوگٸی علاقے کی بجلے بند
ڈگری:شہر اور گردونواح شدید دھند کا راج دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر صبح کے اوقات میں اسکول جانے والے بچوں اور آفس جانے والے ملازمین کو دشواری کا سامنا شدید دھند کے باعث بجلی بند نظام زندگی مفلوج۔
ڈگری:مسلم لیگ نواز میرپورخاص کے رہنما عاطف جمیل اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کوالوداع کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کا سال نو کے موقع پر پیغام۔
ڈگری:حلقہ این اے ٢١٢ میرپورخاص ٹو کے امیدوار فیصل کاچھیلو اسکروٹنی عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا ٹاک کررہے ہیں۔
ڈگری:فائونڈیشن اسسٹڈ خان پبلک اسکول میں اسپورٹس ویک کا آغاز ہوگیا سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے قائم خان پبلک اسکول میں اسکول کے پرنسپل راجیش کمار صوفی اور اساتذہ نے ربن کاٹ کر کھیلوں کا آغاز کر دیا۔ کھیلوں میں فٹبال کے مقابلے۔کرکٹ کے مقابلے۔سائیکل ریس۔ ٹگ آف وار۔ رننگ ریس۔چھوٹی کلاسز کے لیے رنگ رن گیم۔ میوزیکل چیئر۔ اسپوں رن و دیگر ایکٹیوٹیز کی جائیں گی راجیش کمار صوفی نے کہا کہ اسپتال ویران اور میدان آباد کرنا چاہتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کا تعلقہ ہسپتال ڈگری کا دورہ
ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ کر رہے ہیں جس میں مردوں کے وارڈ ، خواتین کے وارڈ ، ڈینٹل وارڈ، اسٹور، الٹراسائونڈ ، ای پی آئی وارڈ ، لیبر روم ، دل کے وارڈ اور دیگر وارڈ شامل ہیں
تعلقہ ہسپال میں بجیٹنگ ، اسپیشل ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے . ایم ایس کی ڈی سی کو آگاہی
ڈگری ۔نادرا آفیس میں عوام کی تذلیل اور ایجنٹ مافیہ کے ذریعہ ٹوکن کی فروخت فروخت کے خلاف سیاسی وسماجی رہنماء احسان جروار ۔سابق چیر مین یوسی خدا بخش محمد علی کلوئی رازق ڈنو کلوئی اور دیگر کی قیادت میں احتجاج۔
ڈگری ۔۔یوسف آباد کالونی کے رہائشی صادق علی کپری نے پریس کلب ڈگری میں نادرا آفیس عملے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نادرا میں ایجنٹ مافیا پسیوں کے عیوض ٹوکن فراہمی میں مصروف ہے جبکہ مجھ جیسے غریب کو ٹوکن نہیں دیا جاتا ۔صادق علی کے مطابق وہ اج دوسرے روز بھی علی الصبح چار بجے لائن میں کھڑا ہوا لیکن اسے ٹوکن نہیں ملا ۔صادق علی نے اعلی حکام۔سے نوٹس لینے کا۔مطالبہ کیا
ڈگری:ڈاکٹر فریدہ جروار کے الشفإ میڈیکل سینٹر میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناک,کان,جلد,چھاتی ودیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے مرد ،خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، اور فری ادویات فراہم کیں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں نے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کو اپنا معاٸنہ کروایا۔
ڈگری:گورنمنٹ پراٸمری اسکول عبدالرشید ابڑنگ میں ثقافتی تقریب کے لاٸیو مناظر
ڈگری:گورنمنٹ بواٸز پراٸمری اسکول اشاعت القرآن میں سندہ کا ثقافتی دن منایا گیا جہاں پر طلبإ و طالبات عبدالصمد,صدام,حادی,شایان و دیگر نے سندہ کی ثقافت کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادٸے اور دھرتی ماں سے بے پناہ محبت کا اظھار کیا ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے اسکول کی ہیڈمسٹریس حرا خان لغاری,مس عاٸشہ عزیز,ارم آراٸین,کشف رمیز و دیگر کا کہنا تھا کہ سندہ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ثقافت ہے جس پر ہم فخر کرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندہ کی عوام نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں زیادہ سے زیادہ تعلیم دینی چاہیٸے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔
ڈگری:گورنمنٹ پراٸمری اسکول صوفن شاہ میں ثقافتی تقریب منعقد کی گٸی
ڈگری:سندہ کا ثقافتی دن منایا گیا مزید تفصیل بتارہے ہیں نماٸندہ ٹاٸیم نیوز راحیل جروار اپنی اس رپورٹ میں۔