A
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
جمیعت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے دیھ 160 میں غیر مسلم کمیونٹی میں راشن اور نقدی تقسیم کی
اور صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ جے یو آئی پاکستان میں کسی بھی غیر آئینی اور غیر اسلامی بل کی حمایت نہیں کرے گی بلکہ وہ اپنا ٹرانسجینڈر بل تیار کر رہے ہیں جو بہت جلد کیبنٹ میں پیش کیا جاۓ گا.
B
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
یوسی کنگور میں قائم ڈیوائس سینٹر میں بینظیر انکم سپورٹ کے تحت رقوم دینے کا سلسلہ جاری ہے
مختلف سینٹروں پر کٹوتی کی خبریں سننے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بشیر نے کنگورو یوسی ڈیوائس سینٹر کا وزٹ کیا اور ایوان صحافت ڈگری کے نائب صدر اعجاز سردار اور جمن قمبرانی کو بتایا کہ یہاں سارا پراسیس شفاف طریقے سے ہو رہا ہے
بینظیر انکم سپورٹ. پروگرام
وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم
20 سے زائد کٹوتی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج، جس میں ایک خاتون بھی شامل،
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے کے سنگین کرائم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا: شازیہ مری
20 سے زائد کٹوتی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، شازیہ مری
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے بارش اورسیلاب متاثرین کوفی خاندان 25 ، 25 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے: شازیہ مری
اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس پوری مشق کا آغاز کردیا ہے، شازیہ مری
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے فوری طور پر متاثرین میں رقم کی تقسیم کرنے کا اعادہ کیا۔ شازیہ مری
پورے ملک میں متاثرین میں رقم کی تقسیم کی سرگرمی جاری ہے: شازیہ مری
متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم دو بینکیں ایچ بی ایل کنیکٹ اور بینک الفلاح کے ذریعے کی جاری ہے، شازیہ مری
پنجاب، سندھ، بلوچستان میں ایچ بی ایل کنیکٹ اور کے پی کے میں بینک الفلاح رقم تقسیم کر رہی ہیں ،شازیہ مری
ہمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوتی کی خبریں موصول ہو رہی ہے، شازیہ مری
جو متاثرہ عورتوں اور گھرانوں کو دی جانے وا
F
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
سابقہ چیرمین کنگورو یوسی حاجی خالد آرئیں اور برادرز نے اپنی مدد اپ کے تحت کنگورو میں میڈیکل کیمپ لگوایا اور سیلاب متاثرین اور غریب عوام کو فری علاج اور فری ادوایات فراہم کی جا رہی ہے
ایوان صحافت کی ٹیم کو میڈیکل کیمپ کے وزٹ کے دوران بتایا کہ عورتوں اور مردوں کے لیے الگ الگ کیمپ لگاے گئے ہیں اور جن مریضوں کی طبیعت ذیادہ ناساز ہے انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے
ایوان صحافت ڈگری
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
ٹنڈو غلام علی روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا روڈ پر پیدل چلنا مشکل عوام پریشان ٹریفک پولیس روڈ کو کلیر کرائے روڈ پر سبزی اور فروٹ کے گاڑے اور رکشے کھڑے ہوئے ہیں ان کو ہٹایا جائے تاکہ روڈ ٹریفک اور عام پبلک کے لیے بحال ہو سکے
اس روڈ پر شہر کا مین گرلز ہائی اسکول بھی ہے اور اسکول کی چھٹی کے وقت ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے بچیاں اور والدین پریشان ہوتے ہیں
اسکول کی چھٹی کے وقت روڈ کو کلئیر کرایا جائے تاکہ
بچیاں أسانی سے روڈ کراس کر سکیں
Relif camp digri
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
اج بروز بدھ بتاریخ 31/8/2022 کو ایس ڈی ایم ڈگری آصف خاصخیلی نے گورنمنٹ بوائز مین پرائمری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور کیمپ میں جن سیلاب متاثرین کی طبیعت ناساز تھی ان کے لیے فورأ ڈاکٹر کو بلوایا اور ہدایت جاری کی کہ انہیں فی الفور طبی سہولیات مہیا کی جاۓ اس کہ علاوہ سیلاب متاثرین سے معلومات لی کہ کیا وہ تمام سہولیات سے مطمین ہے اور سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کو درپیش مسائل کو ہر ممکن حل کی کوشش کی جاے گی
گل خاتون واقعہ
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
کل بروز منگل بتاریخ 30/8/2022 کو گل خاتون نے ایوان صحافت کو بیان دیا کہ ایجینٹ نے میرے 25000 روپے مکمل نکلوا لیے ہیں مجھے نہیں دیے جارہے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان چلنے کے بعد پولیس نے فورأ ایکشن لیا اور اس واقعے پر ایس ایچ او ڈگری انسپکٹر آفتاب رند نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ خاتون کے اکاٶنٹ میں 25000 رقم منتقل ہی نہیں ہوئے تھے اور اے ٹی ایم رسید ریکارڈ کے مطابق آخری بار اکاٶنٹ میں رقم کی منتقلی 21/06/2021 کو 2 ہزار روپے ہوٸ تھی بینک ریکارڈ کے مطابق اس کے بعد کوٸ رقم نہ منتقل ہوٸ نہ ہی نکلوائی گٸ ہے
مذکورہ خاتون نے ایوان صحافت کو دوبارہ اپنے بیان میں بتایا کہ اسے غلط فہمی ہو گئی تھی مگر اب تمام تحقیقات کہ بعد وہ مطمین ہے
ریلیف کیمپ
ایوان صحافت ڈگری
رپورٹ اعجاز سردار
اج ایم پی اے ڈگری میر طارق خان ٹالپر ، چیرمین ڈگری ڈاکٹر میر ذولفقار خان ٹالپر نے گورنمینٹ بوائز مین پرائمری اسکول میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور ان کے حکم پر سیلاب متاثرین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے میر طارق خان ٹالپر اور میر ذولفقار خان ٹالپر نے کھانے کا معیار چیک کرنے کے لیے پہلے خود کھانا چکھا اور پھر تقسیم کروایا
نیلم ویلی
آزاد کشمیر نیلم ویلی کیل شونٹھر نریل نالہ خونی نالہ بن گیا فل فو ر نیلم انتظامیہ پل تعمیر کرے ایک خاتون کے بہہ جانے کے بعد علاقے میں خوف ہراس ابھی تک پل کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا عوام علاقہ پرشان