Tezz Dera

Tezz Dera Welcome to Tezz Dera on Facebook - for the stories that matter to you.

‏1937 میں انگلینڈ میں - چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن ک...
24/01/2021

‏1937 میں انگلینڈ میں - چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا میچ 60 ویں منٹ میں شدید دھند کی وجہ سے رک گیا۔ لیکن چارلٹن کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15 منٹ بعد بھی گول کے اندر موجود تھے-
کیونکہ اس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم ‏کی وجہ سے ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی۔ وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کرکے گول پوسٹ پر کھڑا رہا- غور سے آگے دیکھتا رہا- پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اس کے پاس پہنچا اور اسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا ‏گیا ہے- تو سام برترم نے شدید غم کے ساتھ کہا-

”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جن کے دفاع کے لئے میں کھڑا تھا- وہ مجھے بھول گئے“-

زندگی کے میدان میں کتنے ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلۓ ہم نے اپنے وقت ,صلاحیت اور تواناٸ صرف کۓ ہوتے ہیں- لیکن حالات کی دھند میں وہ ہمیں بھول جاتے ہیں۔
منقول

ڈی آئ خان تازہ ترینسٹی مسجد مہانیاں کے قریب فائرنگ صفدر جاں بحق کانسٹیبل نجیب سمیت دو زخمی،  ملزم سہیل پسٹل سمیت گرفتار ...
17/10/2020

ڈی آئ خان تازہ ترین
سٹی مسجد مہانیاں کے قریب فائرنگ صفدر جاں بحق کانسٹیبل نجیب سمیت دو زخمی، ملزم سہیل پسٹل سمیت گرفتار زرائع

ڈیرہ اسماعیل خان ۔نعمان اکبر خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص کوریج کے خل...
19/09/2020

ڈیرہ اسماعیل خان ۔نعمان اکبر خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافات میں ٹیلی نار کمپنی کی ناقص کوریج کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کنزیومر پروٹکشن کورٹ میں اپنی رٹ دائر کر دی جس میں چیرمین ٹیلی نار اور باقی آفیسرز کو اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

اگر کوئی شخص آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرے یا آپ کو آپکے پرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز) کو لیک آؤٹ کرنے کی دھمکی دے تو اس...
05/09/2020

اگر کوئی شخص آپ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرے یا آپ کو آپکے پرسنل ڈیٹا (تصاویر/ ویڈیوز) کو لیک آؤٹ کرنے کی دھمکی دے تو اس صورت میں ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے رابطہ کریں.
سائبر ہریسمنٹ ہیلپ لائن۔
0800-39393
یا FIA کی ویبسائٹ وزٹ کریں
آفیسر کو ڈائریکٹ کمپلین کرنے کیلیے یہ نمبر ڈائل کرئیے

O51-9330717

یہ آپکی شناخت بنا سامنے لائے آپکی شکایت درج کرانے میں نہ صرف آپکی مدد کریں گے بلکہ محکمہ FIA اس شکایت پر سخت کاروائی بھی کرے گا.
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور ہماری ان بہنوں/بھائیوں کی مدد کریں جو اس پریشانی میں مبتلا ہیں.
ڈریں مت خوف سے چپ رہنا بے بسی ہے اور بےبسی،بزدلی مجرموں کی جیت ہے۔
جزاک اللہ۔۔
copy

یہ قدیم مسلم تاجروں کی روایت تھی کہ وہ صبح دکان کھولنے کے ساتھ ایک چھوٹی سی کرسی دکان کے باہر رکھتے تھے جوں ہی پہلا گاہک...
03/09/2020

یہ قدیم مسلم تاجروں کی روایت تھی کہ وہ صبح دکان کھولنے کے ساتھ ایک چھوٹی سی کرسی دکان کے باہر رکھتے تھے جوں ہی پہلا گاہک آتا دکاندار کرسی اس جگہ سے اٹھاتا اور دکان کے اندر رکھ دیتا تھا.

لیکن جب دوسرا گاہک آتا دکاندار اپنی دکان سے باہر نکل کر بازار پر اک نظر ڈالتا جس دکان کے باہر کرسی پڑی ہوتی وہ گاہک سے کہتا کہ تمہاری ضرورت کی چیز اس دکان سے ملے
گی،میں صبح کا آغاز کرچکا ہوں.

کرسی کا دکان کے باہر رکھنا اس بات کی نشانی ہوتی تھی کہ ابھی تک اس دکاندار نے آغاز نہیں کیا ہے.

یہ مسلم تاجروں کا اخلاق اور محبت تھی نتیجتا ان پر برکتوں کا نزول ہوتا تھا.

عربی سے ترجمہ

25/08/2020

تازہ ترین ڈی آئ خان
ٹانک روڑ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کا محاصرہ جاری ہے۔ زرائع

بسلسلہ شہادت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ یکم محرم الحرام 1442 ھجری کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن ...
20/08/2020

بسلسلہ شہادت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
یکم محرم الحرام 1442 ھجری کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

آج صبح میرعلی بازار شمالی وزیرستان سے گزر رہا تھا کیا  دیکھ رہا ہوں کہ ایک دکاندار نےبیچنے کےلئے پانچ چھ جھنڈے لگائے تھے...
14/08/2020

آج صبح میرعلی بازار شمالی وزیرستان سے گزر رہا تھا کیا دیکھ رہا ہوں کہ ایک دکاندار نےبیچنے کےلئے پانچ چھ جھنڈے لگائے تھے شام کو واپسی پر وہی پانچ چھ جھنڈے نظر آنے لگے ، گاڑی روک کر دکاندار سے پوچھا کہ آج تو جشن آزادی ہے ، خوب جھنڈے بیچ دئے ہونگے، دکاندار نے سر ہلا کے کہا کہ جھنڈے کا کسی نے پوچھا بھی نہیں ، آپ بیچنے کی بات کررہے ہو، میں نے دکاندار سے آفسردگی سے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اور تسلی دی کہ جھنڈوں کو محفوظ رکھو شاید لوگوں کو مسمار شدہ گھروں اور بازاروں کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر سے فرصت مل کر آنے والی جشن آزادی منائے کا موقع ملے اور اگر یہ ممکن نہ ہوسکا تو کسی سرکاری سکول کا گاہک لگنے کی سو فیصد توقع کی جاتی ہے۔ (دکاندار بہت خوش مزاج بندہ تھا)

گند نکال کر اہلکار غائب بدبو سے مسجد میں نماز پڑھنا محالڈیرہ اسماعیل خان:متعلقہ محکمے غائب نمازی و شہری پریشان،تفصیلات ک...
10/08/2020

گند نکال کر اہلکار غائب بدبو سے مسجد میں نماز پڑھنا محال

ڈیرہ اسماعیل خان:متعلقہ محکمے غائب نمازی و شہری پریشان،تفصیلات کے مطابق احمد علی مہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تھویا سیال میں جامع مسجد المعصوم کے سامنے گندی کے ڈھیر لگ چکے ہیں لیکن متعلقہ محکمے و ذمہ دار صفائی کرنے میں مسلسل سستی برت رہے ہیں کئی بار شکایت بھی کیں لیکن کوئی نہیں آتا، مسجد میں آنے والے نمازیوں کا مسجد کے دروازے پر موجود گندی سے گزرنا اور نماز کی ادائیگی مشکل ہو چکی ہے لہذا ضلعی انتظامیہ،متعلقہ محکمے اور سیاسی نمائندے فوری اصلاح احوال کریں،

گمشدگی بٹواڈی آئ خان شہر میں ایک سٹوڈنٹ کا بٹوا گم ہو گیا ہے. اس میں شناختی کارڈ یونیورسٹی فیس کی رسیدیں بھی تھیں جو  بی...
07/08/2020

گمشدگی بٹوا
ڈی آئ خان شہر میں ایک سٹوڈنٹ کا بٹوا گم ہو گیا ہے. اس میں شناختی کارڈ یونیورسٹی فیس کی رسیدیں بھی تھیں جو بینک میں جمع کرانے کے بعد یونیورسٹی میں سکالرشپ کے لئے جمع کرانی تھیں. براہ مہربانی جسکو ملے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں نوجوان کے مستقبل کا سوال ہے
03481876003

حلال فوڈ کی پراسرار خاموشی عوام مضر صحت اشیاء کھانے پر مجبور شہریوں کی جانب سے کئی بار شکایات کے باوجود گلشن بیکری عوام ...
21/07/2020

حلال فوڈ کی پراسرار خاموشی عوام مضر صحت اشیاء کھانے پر مجبور شہریوں کی جانب سے کئی بار شکایات کے باوجود گلشن بیکری عوام کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے لگی ۔۔۔ عوام کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر سے گلشن بیکری کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ.

‏یہ ہیں پاکستان کے اصل ہیرو کانسٹبل عابد اور کانسٹیبل رفیق جنہوں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگری کے حملے کو ناکام بنات...
29/06/2020

‏یہ ہیں پاکستان کے اصل ہیرو کانسٹبل عابد اور کانسٹیبل رفیق جنہوں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگری کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار دہشتگردوں کو مار گرایا
پورا پاکستان آپ کو سلام پیش کرتا ہے.

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر انفرادی قربانی کو محدود کرنے پر غوراسلام آباد: حکومت عیدالاضحیٰ کے موقع پر نئے اسٹینڈرڈ آپری...
28/06/2020

وفاقی حکومت کا عیدالاضحی پر انفرادی قربانی کو محدود کرنے پر غور

اسلام آباد: حکومت عیدالاضحیٰ کے موقع پر نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کے تحت سڑکوں پر انفرادی طور پر جانوروں کی قربانی کو محدود کرنے پر غور کررہی ہے جسے 30 جون کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ایس او پیز کے لیے رائے طلب کرنے کے بعد صوبوں کی جانب سے تجاویز آنا شروع ہوگئی ہیں جنہوں نے شہری علاقوں میں مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کی مخالفت کی ہے۔

تاہم وزارت مذہبی امور کو مذہبی رہنماؤں سے مذاکرات میں مشکل کا سامنا ہے جو اجتماعی قربانیوں اور جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے مدارس کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور محمد عمران نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے سخت طریقہ کار موجود ہے اور مذہبی رہنماؤں نے پابندیاں ہٹانے اور مدارس میں اجتماعی قربانیوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

14/04/2020

کورونا وائرس کے باعث وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی منظوری دے دی۔
ملک میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے بعد کھلنے والے شعبوں سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کرلیے گئے ہیں۔حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کی کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عوامی اجتماعات،شادی ہالز،سینما اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافہ کی سمری موخر کر دی۔احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بریفنگ دی۔جبکہ احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم سپورٹ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیات تبدیلی کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔قبل ازیں ملک بھر میں مزید 10 دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر قومی رابطہ کمیٹی کا اتفاق ہو ا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے کی تجویز کو زیر بحث لایا گیا جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی نے مزید 10 روز تک لاک ڈاؤن میں توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔
بتایا گیا کہ اجلاس میں 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ دو مراحل میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے کہ وفاقی حکومتی تمام فیصلے سندھ کی تجاویزکو مدنظررکھ کر کرے۔جس پر قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کرمشترکہ فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔

ڈی آئی خان۔ گلی گھوسائیا ں والی میں مشتبہ کرونا کا مریض اسلام آباد ہسپتال میں داخل احتیاطاً انتظامیہ نے گھر اور گلی سیل ...
13/04/2020

ڈی آئی خان۔ گلی گھوسائیا ں والی میں مشتبہ کرونا کا مریض اسلام آباد ہسپتال میں داخل احتیاطاً انتظامیہ نے گھر اور گلی سیل کر دی ہے

مفتی محمود چوک بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد نواز خان نے ...
11/04/2020

مفتی محمود چوک بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد نواز خان نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری ہسپتال روانہ کردیا

09/04/2020

مجاہد نگر میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد اگ لگ گئی زرایع

خدا کے لیے کئی بار انتظامیہ کوبتایا ہے کہ پتنگ اڑانے اور بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ورنہ ...
09/04/2020

خدا کے لیے کئی بار انتظامیہ کوبتایا ہے کہ پتنگ اڑانے اور بنانے والوں کے خلاف کاروائی کریں لیکن کسی نے توجہ نہیں دی ورنہ یہ حالت نہ ہوتی پیلز شیر پوسٹ

آج مورخہ 09-04-2020  ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ کی زیر صدارت کروناوائرس کی موجود...
09/04/2020

آج مورخہ 09-04-2020 ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ کی زیر صدارت کروناوائرس کی موجودہ صورتحال،احساس کفالت پروگرام کی تقسیم کے آغاز کے سلسلہ میں سیکورٹی کا جائزہ اور OG-38روز مرہ کرائم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹینگ میں ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود،ضلعی پولیس سربراہ ٹانک عارف خان،ضلعی پولیس سربراہ ساؤتھ وزیرستان شوکت علی،ایس پی تفتیش ڈیرہ و ٹانک نے شرکت کی۔
ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے حالیہ ایام میں پولیس کی جانب سے انتظامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اوراس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری لاک ڈاؤن پر سختی عمل درآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف زیر دفعہ 188-PPCکے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ڈیوٹی پرمعمور افسران و اہلکاران کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ SOP پرعمل پیرا ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں خصوصاً قرنطینہ سنٹر میں سیکورٹی ڈیوٹی پرمعمور اہلکار کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں ساتھ ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نکلنے سے مکمل گریز کریں اور ہرطرح سے خود کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط برتیں خصوصاً عوامی میل جول سے مکمل گریز کیا جائے۔
مزید برآں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کل سے احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب عوام میں حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے اس حوالے مقرر جگہوں پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے اورایک منظم پلان کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ لوگوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا ہو ضلع ڈیرہ میں 98,000کے قریب افراد کوا احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم فراہم کی جائے گی اسی سلسلہ میں پولیس لائن میں دوریزرو انٹی رائیٹ پلاٹون تیار حالت میں کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مقرر کی جائیں۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے ماہ مارچ 2020کے کرائم کا جائزہ لیا تینوں اضلاع کے پولیس سربراہان اس حوالے سے ریجنل پولیس چیف کو تفصیلی طورپر آگاہ کیا جس پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے اپنی پکڑ بنائیں رکھیں خصوصاً سود اور منشیات کے لین دین میں ملوث افراداور قبضہ مافیا کے خلاف بھر کاروائی عمل میں لائیں اور PO'sکی گرفتاری کے لیے خصوصی طور پر مہم کا آغاز کیا جائے اور قحبہ خانوں یا ان کی سرپرستی کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور کسی بھی تھانہ کی حدود میں اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائی۔

پیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، مختلف فیڈرز پر 10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، کم سے کم لوڈ شیڈنگ ...
07/04/2020

پیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، مختلف فیڈرز پر 10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، کم سے کم لوڈ شیڈنگ سٹی 2 فیڈر پر 5 گھنٹے کی ہو گی جبکہ مریالی2 فیڈر پر 10 گھنٹے، کمشنری بازار فیڈر پر 9 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، جبکہ توپانوالہ اور مسلم بازار فیڈر پر 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان: آغاز ماہ رمضان المبارک 24 اپریل سے متوقع ، مسجد کلاں کی انتظامیہ نے علماء کرام کا مصدقہ نقشہ اوقات سحر...
06/04/2020

ڈیرہ اسماعیل خان: آغاز ماہ رمضان المبارک 24 اپریل سے متوقع ، مسجد کلاں کی انتظامیہ نے علماء کرام کا مصدقہ نقشہ اوقات سحر و افطار جاری کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے قرنطینہ گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ ایک بار پھ...
05/04/2020

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے قرنطینہ گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ ایک بار پھر زائرین پر بپھر گئے اور زائرین کو دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد زائرین کا قرنطینہ سنٹر میں ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ کے ناروا سلوک اور رپورٹس میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ جاری، مبینہ طور پر کورنٹائن سنٹر گومل میڈیکل کالج میں انچارج ڈاکٹر ماجد سلیم استرانہ نے زائرین کو گالیاں دیں اور کہا کہ جس کو رپورٹ کرنی ہے کر لو میرا کچھ نہیں بگڑ سکتا۔ میں جب چاہوں جس کو چاہوں کورٹین سنٹر رکھوں گا، ادھر زائرین کا اعلیٰ حکام کو الٹی میٹم ، اعلیٰ حکام کے نہ آنے پر زائرین نے قرنطینہ سنٹر سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔

05/04/2020

ڈی آئی خان۔ صحافتی تنظیموں کا پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف مشاورتی اجلاس اور علامتی احتجاج کے بارے میں خصوصی رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان  #پولیسڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن ریٹائرڈ   کی ہدایات پر ضلع بھر میں قیام امن اور انسداد جرائم کے لیے موث...
05/04/2020

ڈیرہ اسماعیل خان #پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن ریٹائرڈ کی ہدایات پر ضلع بھر میں قیام امن اور انسداد جرائم کے لیے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس چیکنگ کے تسلسل انچارج اسپیشل برانچ ڈیرہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش علی زمان ولد محمد حسین قوم بٹنی سکنہ ابھایا پل علاقہ تھانہ گمل یونیورسٹی کو گیلانی مارکیٹ میں نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 535 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج رجسٹر کیا۔اور ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

ژوب۔۔۔ڈی آئی خان روڈ قومی شاہراہ دانہ سرکے مقام پر پہاڑی تودہ لوڈ ٹرک پرگرگیا.پہاڑی تودہ گرنے سے ٹرک میں سوار بال بال بچ...
04/04/2020

ژوب۔۔۔ڈی آئی خان روڈ قومی شاہراہ دانہ سرکے مقام پر پہاڑی تودہ لوڈ ٹرک پرگرگیا.پہاڑی تودہ گرنے سے ٹرک میں سوار بال بال بچ گئے.کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.بلکہ مالی نقصان زیادہ ہوا.زرالع.

خیبر پختونخواہ میں 9 ہزار مزید پولیس بھرتی کرنے کا فیصلہ.. ڈی آئی خان کی صرف 97 بھرتیاں جو کہ ناانصافی ہےنوٹیفکیشن جاری
04/04/2020

خیبر پختونخواہ میں 9 ہزار مزید پولیس بھرتی کرنے کا فیصلہ.. ڈی آئی خان کی صرف 97 بھرتیاں جو کہ ناانصافی ہے
نوٹیفکیشن جاری

04/04/2020

ڈی آئی خان: تفتان سے 29 افراد پر مشتمل زائرین کا قافلہ گومل میڈیکل کالج کورنٹین سنٹر پہنچ گیا۔ زرائع

ڈی آئی خان: زائرین کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے۔ زرائع

ڈی آئی خان: زرائع کے مطابق تفتان سے 116 زائرین کا قافلہ کوئٹہ پہنچا

ڈی آئی خان: زرائع کے مطابق 29 زائرین کو ڈیرہ اسماعیل خان بھیجا گیا

ڈی آئی خان: زرائع کے مطابق 25 زائرین کو سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے سکردو پہچایا گیا

ڈی آئی خان: زرائع کے مطابق 87 زائرین کا تعلق سندھ اور پنجاب سے تھا جن کو متعلقہ صوبوں کو روانہ کیا گیا۔

114 زرین جن کا تعلق خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں سے ہے جن میں اسلام آباد (3) ، گوجرانوالہ (3) ، مری (1) ، راولپنڈ...
04/04/2020

114 زرین جن کا تعلق خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں سے ہے جن میں اسلام آباد (3) ، گوجرانوالہ (3) ، مری (1) ، راولپنڈی (1) ، جھنگ (1) کی مدت پوری ہونے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں کوارٹن ٹاؤن سنٹر سے رہا کیا گیا ہے ، الحمدللہ وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے کے پی اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین کی بہترین نگہداشت ڈیرہ پولیس انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے سہولیات کو یقینی بنایا۔ یہ قومی مسئلہ ہے اور ہم مل کر اسے شکست دیں گے انشاء اللہ اور جیت ہماری ہو گئی
114 زائرین نے مدت پوری کردی ہے ، وہ صحت یاب ہوچکے ہیں ، اور اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں!
اس دوران زائرین نے اچھی انتظامات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان: لاک ڈائون میں شہر کے بڑے اور میگا سٹورز کھلے ہیں تاہم سرکلر روڈ پر چھوٹے سٹور اور گلی محلے کی سطح پر گ...
03/04/2020

ڈیرہ اسماعیل خان: لاک ڈائون میں شہر کے بڑے اور میگا سٹورز کھلے ہیں تاہم سرکلر روڈ پر چھوٹے سٹور اور گلی محلے کی سطح پر گروسری اور کریانہ کی دکانیں بند کروائی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹے کاروبار سے وابستہ دکانداروں کو حکومتی قوانین کے مطابق دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دینا ہو گی ، بڑے اسٹورز کے لیے الگ قانون اور چھوٹی دکانوں کے لیے الگ قانون سے نہ صرف چھوٹے دکانداروں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے بلکہ بڑے اسٹورز پر عوام کے ہجوم سے کورونا کے خلاف سماجی دوری کے اصول کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔

ڈی آئی خان ٹانک روڈ گومل کے قریب موٹر کاروں میں تصادم ایک بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل
30/03/2020

ڈی آئی خان ٹانک روڈ گومل کے قریب موٹر کاروں میں تصادم ایک بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tezz Dera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share