13/10/2024
جمیعت علمائے اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی نئی ضلع عاملہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جے ائی کے تمام کارکنان نے پارٹی قیادت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئی عاملہ کو مبارکباد دی اور ضلعی عاملہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،
جمعیت علمائے اسلام کی نئی ضلعی عاملہ میں ضلعی امیر مولانا لطف الرحمن ، سینیئر نائب امیر مولانا عبید الرحمن , نائب امیر قاری کفایت اللہ کاظمی ,نور اصغر وزیر ,ڈاکٹر محمد یعقوب اور تحسین اللہ خان گنڈاپور ،ناظم عمومی چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ڈپٹی ناظم عمومی مولانا محمد یعقوب شیرانی , اسی طرح نائب نظماء میں مولانا قاضی محمد اسد ,قاری محمد امین نعمانی،مولانا قسمت اللہ گنڈاپور قاری محمد اعجاز فاروقی ،حاجی عبداللہ شاہجہان عبدالماجد دھب ایڈوکیٹ ,ناظم اطلاعات لال محمد خان خروٹی اور ڈپٹی ناظم اطلاعات طاہر رشید خان،ناظم مالیات حاجی عبدالباسط خان گوگا خیل ڈپٹی مالیات قاری عصمت اللہ نعمانی ,معاونین ناظم عمومی مولانا محمد اسلام گل ، شیخ محمود الحسن ,سعید اللہ بلوچ ملک محمد اصف نواز اور قاری محمد زبیر، انصار الاسلام سالار سیف اللہ مجاہد ڈپٹی سالار اکرم خان ناصر، ڈیجیٹل میڈیا سیل کواڈنیٹر حافظ محمد ظریف ڈپٹی کواڈی نیٹر مقصورالرحمن معاون فدا خان دوتانی جبکہ سرپرست حاجی امان الحق غزنی خیل، شیخ الحدیث مفتی محمد اشرف علی ،حاجی عبدالرشید دھپ اورمولانا خواجہ حافظ عبدالقیوم اور ناظم دفتر حاجی محمد امین المعروف لالا جانی اور قاری محمد طاہر کمبوہ شامل ہیں جی یو ائی ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام کارکنان نے پارٹی قائدین کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اور عالمی حالات واقعات نے ثابت کر دیا ہے اس وقت مولانا فضل الرحمن عالم اسلام کے لیڈر ہیں اور اللہ تعالی کے بعد پاکستان کی عوام اور حکمرانوں کی تمام امیدیں مولانا فضل الرحمان سے وابستہ ہیں ہمارے قائد اندھیروں میں روشنی کی کرن ہیں۔ ہم جے یو آئی کی نئی ضللعی عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔