Information desk

Information desk helping and promote local artists
(1)

23/02/2024

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب آف پاکستان سپریم کورٹ

جناب عالی،

گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کیجاۓ شکریہ

1. بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2. کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
3. کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 . کون سیے فیول کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5. بجلی کے یونٹس کی قیمت (جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6. ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں..
7. جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9. جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10. کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11. ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب؛ صارفینِ بجلی، آل پاکستان

نوٹ: سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے.

06/01/2024

ڈیرہ اسماعیل خان حلقہ این اے 44 کے امیدوار وقار احمد خان کا خصوصی انٹرویو

06/01/2024

پی ٹی آئی یا جمیعت!

ڈیرہ اسماعیل خان ( )پاکستان کے انتہائی اہم انتخابی حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون میں سیاست کا سیاسی رخ بدلنے کو ہے ...
06/01/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ( )پاکستان کے انتہائی اہم انتخابی حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون میں سیاست کا سیاسی رخ بدلنے کو ہے تیار۔ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون کے انتخابی دنگل میں بڑے بڑے سیاسی کھلاڑی جن میں مولانا فضل الرحمان، فیصل کریم کنڈی، اور وقار احمد خان پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں تفصیلات کے مطابق8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کے انتہائی اہم انتخابی حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون کی سیاست کا سیاسی رخ بدلنے کو تیار ہو گیا۔ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان ون کے اس انتخابی دنگل میں بڑے بڑے سیاسی کھلاڑی جن میں مولانا فضل الرحمان، فیصل کریم کنڈی، اور وقار احمد خان پنجہ آزمائی کر رہے۔ جہاں دیگر سیاسی کھلاڑی اپنا داؤ پیچ لگا رہے ہیں وہاں سابق سینٹر وقار احمد خان بھی سیاسی گیم تبدیل کرنے کے پتے کھیلنا شروع کر دیے ہیں۔ زرائع کے مطابق مولانا، کنڈی اور گنڈاپور کے مدمقابل امیدوار وقار احمد خان نے سٹی ون اور سٹی ٹو کے 50 کے قریب بلج ناظمین سٹی ون اور سٹی ٹو کے اور 15 تحصیل ممبر کو اپنے ساتھ لانے کو ہیں تیار۔سٹی ون اور سٹی ٹو کےناظمین اور تحصیل ممبر کی وقار احمد خان کے ساتھ شمولیت ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک طرف تو سخت سردی کے موسم میں سیاسی ماحول کو گرما گی جبکہ وقار احمد خان کی ڈیرہ کی سیاست میں آمد کے بعد سیاسی حریفوں کی نیندیں اڑانے والا وقار احمد خان بہت جلد اپنیے حریفوں کو دے گا ٹف ٹائم۔ اس بار ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست اور مقامی سیاست میں وقار احمد نئے ہفتے میں اپنے حریفوں کو دیں گے بڑے بڑے سرپرائز جس میں ہوں گے مقام سیاست کے بڑے بڑے نام شامل۔ وقار احمد خان کے ساتھ سٹی ون اور سٹی ٹو کے 50 کے قریب بھی لے ناظمین اور 15 تحصیل ممبر نے مکمل حمایت کا اعلان اور سپورٹ کریں گے۔ وقار احمد خان اگلے ایک دو روز تمام میں
سٹی ون اور سٹی ٹو کےناظمین اور تحصیل ناظمین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے دوسری طرف بڑی جماعتوں کے بڑے خاندانوں نے بھی وقار خان سے حمایت لینے کے لیے رابطوں میں تیزی شروع کر دی ہے

05/01/2024
ڈیرہ اسماعیل خان جمیعت کے جھنڈے تلے کفیل نظامی کا قافلہ بڑھنے لگا ، سٹی ون کے سرد موسم میں سیاسی رنگ بھڑک اٹھے ۔ گزشتہ ر...
05/01/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
جمیعت کے جھنڈے تلے کفیل نظامی کا قافلہ بڑھنے لگا ، سٹی ون کے سرد موسم میں سیاسی رنگ بھڑک اٹھے ۔ گزشتہ روز بھی ظفرآباد کی کئی اہم شخصیات نے کفیل نظامی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ پہلی کارنر میٹنگ اسلم قریشی کی رہائش گاہ پر جبکہ دوسری کارنر میٹنگ سابقہ کونسلر محمد جمشید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ان کارنر میٹنگ میں علاقے کے معززین سمیت ہارون اعوان ، سمیع گنڈہ پور ، جمشید مغل اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اور کفیل نظامی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان قیادت کفیل نظامی کو اپنا نمائندہ منتخب کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

02/01/2024

سابق سینیٹر وقار خان کی اہم پریس کانفرنس

کراچی مہندی ڈیزائینرز 03459216446
18/10/2023

کراچی مہندی ڈیزائینرز 03459216446

17/10/2023

مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
ڈی آئی خان:گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،ٹانک میں میرے چچا زاد بھائیوں نےمیری زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،ان لوگوں کے خلاف ٹانک انتظامیہ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی درخواست دے چکا ہوں لیکن ان درخواستوں پر کوئی عمل نہیں ہوا،اعلی حکام سے تحفظ کی اپیل۔گوہر شاہ کی پریس کانفرنس

23/09/2023

10 سالہ ننھی آرتی جو امراض قلب میں مبتلا
گھر میں غربت کے ڈیرے
بچی کے بیمار ہونے کے باعث والدین پر کڑی آزمائش
ننھی آرتی کسی مسیحا کی منتظروالد شاہد مسیح واسا میں ملازم گھر کرایہ کا ۔گلیوں اور روڈز کی صفائی کرکے عوامی خدمات میں مصروف عمل " 6 ماہ قبل میری بیٹی آرتی کے سینے میں درد محسوس ہوا تو ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر معلوم ہوا کہ بچی کے دل کی نالیوں میں خون جمتا ہے جسے درد اور دمہ کی شدید شکایت ہے علاج کے غرض سے ڈیرہ اور ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں اپنی تمام جمع پونجی لگا بیٹھا " لیکن علاج مکمل نا ہوسکا
شاہد مسیح کی انسانی فلاح و بہبود کی تنظیموں اور تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ بچی کے علاج کے لئے 3 لاکھ روپے کی خطیر رقم درکار ہے میری مدد کیجائے
شاہد مسیح موبائل رابطہ نمبر "
03376239604"

17/09/2023

*ڈی ایس پی سٹی و ایس ایچ او سٹی کی کامیاب کاروائی، چند روز قبل ہونیوالا ڈکیتی کیس ٹریس،واردات میں ملوث ملزم گرفتار،06 لاکھ 70 ہزار برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او خباب ولی بلوچ و انچارج انوسٹی گیشن عارف محمود نے چند روز قبل شہر کے گنجان آباد علاقہ میں دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کی واردات جس میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر رضوان نامی شخص سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم شیرنواز ولد نیک نواز قوم مروت سکنہ لکی مروت کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم سے 6لاکھ 70 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے ۔ایس ڈی پی او سٹی محمد عدنان نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں ملوث دیگر 02 ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے چھینی گئی بقایا رقم بھی ریکور کرلی جائے گی۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

07/09/2023
12/08/2023

لاہور پریس کلب میں علامہ سید حسین نجفی پرنسپل جامعہ مصطفی ناموس صحابہ بل پر بات کرتے ہوئے

06/08/2023

SHOHDAA. E POLICE

02/08/2023

ہفتہ شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر حاضری وسلامی
ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ نے ایس ایچ اوز ڈیرہ ٹاؤن فہیم عباس ، یارک ذیشان اقبال اور صدر ارسلان خان کے ہمراہ شہید پولیس محمد جہانگیر،محمد رمضان و دیگر شہداء پولیس کی قبور پر حاضری دی

30/07/2023

باجوڑ کے صدر مقام خار میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکہ 3 افراد شہید 30 سے زائد افراد زخمی ۔ہر طرف آہ وبکا زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہے پولیس ذرائع

26/07/2023

وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ڈیرo اسماعیل خان رتہ کلاچی اسٹیڈیم ڈیرo پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کیجانب سے پلان مرتب کیا گیا تھا جس میں مختلف جگہ کو پارکنگ کیلئے مختص کیا گیا
جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے
سکیورٹی کے حوالے سے سپیشل سکواڈز، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سنائپرز سمیت مجموعی طور 600 پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی

جاگو ڈیرہ سی ای او ۔اور ڈان نیوز کے رپورٹر عادل وقار کے گھر والوں کا میانوالی کے قریب ایکسیڈینٹ ہوا ہے حادثے میں اہل خان...
26/07/2023

جاگو ڈیرہ سی ای او ۔اور ڈان نیوز کے رپورٹر عادل وقار کے گھر والوں کا میانوالی کے قریب ایکسیڈینٹ ہوا ہے حادثے میں اہل خانہ کافی زخمی ہوئے آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست

22/07/2023

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
*ڈی پی او ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی کی ھدایت پر ڈی ایس پی سلیم بلوچ کا رات گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صدر سرکل کے مختلف ایریاز پلوں اور بلاکنگ روٹس کی چیکنگ
ڈی ایس پی سلیم بلوچ نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صدر سرکل نے رات گئے مختلف چیک پوسٹوں، پلوں، بلاکنگ روٹس کا وزٹ کیا وزٹ کےدوران ڈی ایس پی سلیم بلوچ نے صدر سر کل کےتمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس ناکہ بندیوں کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کھانے پینے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی مناسب ہدایات جاری کی اورالرٹ رہنے کےساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹ اورہیلمٹ استعمال کرنےکی سخت ہدایات جاری کیں انہوں نے سکورٹی پر موجود اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ دوران ڈیوٹی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کریں ،
عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دفعہ 144 کے تحت سٹی سرکل کی حدود تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ میں اسلحہ کی دکانیں سیل کردی گئیں ۔ت...
21/07/2023

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دفعہ 144 کے تحت سٹی سرکل کی حدود تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ میں اسلحہ کی دکانیں سیل کردی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ اوز گل شیر خان و سردار عظیم اللہ وزیر نے دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد سٹی سرکل کی حدود میں واقع تمام اسلحہ کی دکانوں کو سیل کردیا ۔ سیل کی گئی دکانیں 10 محرم الحرام تک بند رہیں گی ۔

تین دن پہلے کینٹ کی حدود سرکلر روڈ جنگلات دفتر کے سامنے اے ون بیکری میں اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والوں کو   ڈی ایس پی ...
20/07/2023

تین دن پہلے کینٹ کی حدود سرکلر روڈ جنگلات دفتر کے سامنے اے ون بیکری میں اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والوں کو ڈی ایس پی حافظ عدنان اور s h o کینٹ گل شیر خان کی نگرانی میں چوروں کو پکڑ کر عوام کے سامنے لے آئے اور متاثرہ بچے کو لوٹی ہوئی رقم واپس کر دی

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہوں کی کل تعداد  اور کس امام بارگاہ (تھلہ) کا کیا نام اور کونسا نمبر ہےذرائع کے مطابق...
19/07/2023

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہوں کی کل تعداد اور کس امام بارگاہ (تھلہ) کا کیا نام اور کونسا نمبر ہے

ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 89 امام بارگاہ ہیں جن میں 26 امام بارگاہ (تھلہ جات) رجسٹرڈ جبکہ 63 امام بارگاہ (تھلہ جات) روایتی ہیں
تھانہ کینٹ کی حدود میں 5 امام بارگاہ ہیں جن میں 2 رجسٹرڈ اور 3 روایتی ہیں۔ ان میں تھلہ نمبر 1 بستی استرانہ، تھلہ نمبر 2 بستی ڈیوالہ رجسٹرڈ ہیں جبکہ امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ، مکان سید عابد حسین شاہ تھویا فاضل اور مکان ارشاد حسین شاہ کچی پائندہ خان روایتی امام بارگاہوں میں شامل ہیں
تھانہ سٹی کی حدود میں 25 امام بارگاہ ہیں جن میں 17 رجسٹرڈ اور 3 روایتی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے رجسٹرڈ امام بارگاہوں میں امام بارگاہ تھلہ نمبر 3 محلہ قصابان، امام بارگاہ تھلہ نمبر 4 بی بی مہتاب، امام بارگاہ تھلہ نمبر 5 لعل شاہ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 6 شاہین، امام بارگاہ تھلہ نمبر 7 روشن چراغ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 8 سمندے والا، امام بارگاہ تھلہ نمبر 9 لوہارانوالہ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 10 سوہنڑا پنسار، امام بارگاہ تھلہ نمبر 11 پونگراں والا، امام بارگاہ تھلہ نمبر 12 پیر بموں شاہ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 13 بھورا شاہ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 14 یلہ شاہ، امام بارگاہ تھلہ نمبر 15 شرطی سیداں، امام بارگاہ تھلہ نمبر 16 حضرت عباس، امام بارگاہ تھلہ نمبر 17 مسجد لاٹو فقیر، امام بارگاہ تھلہ نمبر 18 گھائیانوالہ اور امام بارگاہ تھلہ نمبر 19 حیدر شاہ شیرازی شامل ہیں جبکہ 3 روایتی امام بارگاہوں میں امام بارگاہ امامیہ مسجد، امام بارگاہ بیٹھک فقیر شاہ اور امام بارگاہ احاطہ شامل ہیں
تھانہ صدر کی حدود میں کل 4 امام بارگاہ ہیں جو روایتی ہیں۔ ان امام بارگاہوں میں امام بارگاہ غلامے والا، امام بارگاہ جبار والا، امام بارگاہ بستی سیداں والی، امام بارگاہ مندھرہ کلاں شامل ہیں
تھانہ ڈیرہ ٹاون کی حدود میں کل 5 امام بارگاہ ہیں جو روایتی ہیں ان امام بارگاہوں میں امام بارگاہ حضرت امام حسین، امام بارگاہ نمبر 1 کوٹلہ سیداں، امام بارگاہ نمبر 2 کوٹلہ سیداں، امام بارگاہ نمبر 1 رکنو، امام بارگاہ نمبر 2 رکنو، امام بارگاہ بھگوانی جنوبی شامل ہیں
تھانہ ڈیرہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کل 9 امام بارگاہ ہیں جو روایتی ہیں ان امام بارگاہوں میں امام بارگاہ حاجی مورہ، امام بارگاہ فتح، امام بارگاہ کوٹلہ قائم شاہ، امام بارگاہ نواب، امام بارگاہ نون، امام بارگاہ روشن شاہ، امام بارگاہ شیخ راجو، امام بارگاہ جھوک جھیڈا اور امام بارگاہ بالو ہزارہ شامل ہے
تھانہ پہاڑپور کی حدود میں کل 25 امام بارگاہ ہیں جن میں 6 رجسٹرڈ جبکہ 19 روایتی امام بارگاہ ہیں۔ تھانہ پہاڑپور کی حدود میں رجسٹرڈ امام بارگاہوں میں تھلہ نمبر 1 امام حسین، تھلہ نمبر 2 حضرت علی، تھلہ نمبر 3 حضرت علی اکبر، تھلہ نمبر 4 امیر قاسم، تھلہ نمبر 5 حضرت عباس، تھلہ نمبر 6 حضرت زین العابدین شامل ہیں
جبکہ 19 روایتی امام بارگاہ میں تھلہ نمبر 1 ڈھلہ، تھلہ نمبر 2 ڈھلہ، امام بارگاہ کاٹھگڑھ، امام بارگاہ شاہداؤ، امام بارگاہ جج والا، امام بارگاہ چاہ سورے خیل، امام بارگاہ منڈرانوالہ، امام بارگاہ وانڈا دوست علی، امام بارگاہ خوشرانہ، امام بارگاہ جاڑہ، امام بارگاہ سیدعلیاں، امام بارگاہ بستی رحیم علی شاہ، امام بارگاہ مٹھاپور خرد، امام بارگاہ مٹھاپور کلاں، امام بارگاہ سیگری متوالہ شاہ، امام بارگاہ میاں وڈا، امام بارگاہ کچی کاٹھگڑھ، امام بارگاہ متوالہ شاہ اور امام بارگاہ چاہ نائی والا شامل ہیں
تھانہ کلاچی کی حدود میں کل 4 امام بارگاہ ہیں جن میں 1 رجسٹرڈ جبکہ 3 روایتی امام بارگاہ ہیں۔
ان امام بارگاہوں میں تھلہ نمبر 1 حضرت امام حسین رجسٹرڈ ہے جبکہ روایتی امام بارگاہوں میں تھلہ نمبر 2 حضرت عباس، تھلہ نمبر 3 عباس علمدار اور امام بارگاہ مرید شاہ چودہوان شامل ہیں
تھانہ پروا کی حدود میں کل 10 امام بارگاہ ہیں جو کہ تمام کے تمام روایتی امام بارگاہ ہیں جن میں امام بارگاہ خانہ شریف، امام بارگاہ ببرپکہ، امام بارگاہ ملیکھی، امام بارگاہ گرہ سانگھی، امام بارگاہ جھوک مکھا، امام بارگاہ جھوک جھنڈیر، امام بارگاہ لنڈا پاڑہ، امام بارگاہ گرہ عاشق، امام بارگاہ ہزارہ پکہ اور امام بارگاہ بھٹیسر شامل ہیں
تھانہ بندکورائی کی حدود میں کل 5 امام بارگاہ ہیں جو روایتی ہیں جن میں امام بارگاہ ٹھٹھ بلوچانوالہ، امام بارگاہ مبارک شاہ، امام بارگاہ سردارے والا، امام بارگاہ وانڈا خالق شاہ اور وانڈا نادر شاہ شامل ہیں
تھانہ کڑی خسیور کی حدود میں کل 2 امام بارگاہ ہیں جو کہ روایتی ہیں جن میں امام بارگاہ بلوٹ شریف اور امام بارگاہ خمینی کوٹ شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں ک...
19/07/2023

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دئی گئی ۔ نماز جناز میں لواحقین، ڈی پی او عبدالرؤف قیصرانی اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد سمیت بڑی تعداد میں سگواران شریک تھے۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل مبارک شاہ کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مڈی گیٹ سے گزر رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
شہید پولیس اہلکار کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بعد ازاں شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں شہید مبارک شاہ کے لواحقین ، ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل مبارک شاہ کو سلامی پیش کی ۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی۔
بعد ازاں شہید مبارک شاہ کی میت آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان  نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کروڑوں روپے  مالیت کاسامان برآمدتھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ایس ڈی ...
18/07/2023

ڈیرہ اسماعیل خان نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ
کروڑوں روپے مالیت کاسامان برآمد

تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی اوصدر محمدسلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے گاڑی نمبر LES_65 کوچیکنگ کی غرض سے روکا گاڑی کی چیکنگ کرنے پر کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان جس میں69عددسمرسیبل واٹر پمپ
پلاسٹک بیگ145کاٹن
سیگریٹ پیپر45کاٹن
شیمپو گلورین 13کارٹن
ڈونٹ کیک25کاٹن
ناگن جمبوکریم 90کاٹن
ہیئر کلر 50کاٹن
ٹافی 25کاٹن
کیک 17کاٹن
رضوی خمیر 44کاٹن
اعلیٰ کوالٹی کپڑا 6کاٹن
واٹمیکس شیمپو 40کاٹن برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا...

18/07/2023

تھانہ یارک پولیس کی کامیاب کاروائی،چوری کی واردات ملزم گرفتار،سرقہ شدہ سامان برآمد

کچھ عرصہ قبل تھانہ یارک کی حدود میں امان اللہ ولد عبدالرحمن قوم قصائی سکنہ روڑی خیل کی اراضیات پر نصب شدہ سولر ٹیوب ویل سسٹم کو نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے جس پر ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او یارک ذیشان اقبال،انچارج انوسٹی گیشن سمیت دیگر شامل تھے تحقیقاتی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرکے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم محمد شریف ولد گل محمد قوم بچھڑی سکنہ جٹہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے سرقہ شدہ سامان جس میں 29 عدد شمسی پلیٹس،01 عدد انورٹر اور 01 عدد بیٹری برآمد کرلی جبکہ واردات میں ملوث اسلم اور تاج محمد عرف تاجو ساکنائے روڑی خیل کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس

18/07/2023

kuch siyasi halka dar rahy hain ke PTI ko .....

جن لوگوں کے موٹرسائیکل چوری ہوئے ہیں یا گم ہوئے ہیں وہ ان میں اپنا نمبر تلاش کریں زیادہ تر نمبر ڈی ائی خان کے ہیں وہ فل ...
17/07/2023

جن لوگوں کے موٹرسائیکل چوری ہوئے ہیں یا گم ہوئے ہیں وہ ان میں اپنا نمبر تلاش کریں زیادہ تر نمبر ڈی ائی خان کے ہیں وہ فل فور تھانہ صدر بنوں سے رابطہ کریں

11/07/2023

ملتان ہسپتال میں داخل موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا
یہ بچی آرزو ہے جو 16 جون کو اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ دھپانوالا بند روڈ پر گومل یونیورسٹی کی ملکیتی ویونیورسٹی انتظامیہ کے زیر استعمال ایمبولینس (عینی شاہدین کے مطابق)جسے کوئی کمسن ڈرائیور چلا رہاتھا تھا بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی آگے نکل گئی اس حادثہ میں بچی کے والد شجاعت حسین موقع پر ہی جانبحق ہوگئے تھے جبکہ والدہ خالدہ بی بی بھی چار پانچ روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئیں تھیں ڈاکٹرز کے مطابق اس بچی کی ٹانگ کو جوڑنامشکل ہے خدشہ ہے کہ ٹانگ کاٹنی پڑے گی ۔ عینی شاہدین کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تھا تو اس وقت ڈرائیور اور ایمبولینس میں موجود افراد موقع سے فرار ہوگئے تھے جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ اعلی افسران کے زیر استعمال یہ ایمبولینس غیر قانونی طور پر یونیورسٹی سے باہر لائی گئی تھی جس کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے اس حادثے کو کو دبانے کے لیے گومل یونیورسٹی انتظامیہ قصور واروں کو سزا دلوانے کی بجائے بچانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے دوسری طرف تاحال ایمبولینس میںسوار افراد کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں آخری اطلاعات شامل تفتیش بنایا گیا ہے ۔ بچی کے علاج معالجے کے لیے ورثاء اپنی قیمتی اشیاء بیچ کر اس کا علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ اہلیان شہر نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں اس حادثہ کے اصل محرکات کو سامنے لائیں ورنہ عوام یہ کہنے اور سمجھنے میں حق بجانب ہونگے کہ امیر اور بااثر افراد کے لیے قانون اور ہے اور غریب کے لیے اور ہے
See less

09/07/2023

پاکستان میں پہلی امریکن HOT ROAD JEEP نوجوان کا شاہکار کارنامہ، کتنا خرچہ اور لاگت آئی؟ جانیے ویڈیو میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلے شہید سردار حقنواز خان گنڈہ پور کے فرزند نورنگ خان گنڈہ پور نے 45-NA ڈیرہ اسماعیل خان 2 سے ال...
07/07/2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلے شہید سردار حقنواز خان گنڈہ پور کے فرزند نورنگ خان گنڈہ پور نے 45-NA ڈیرہ اسماعیل خان 2 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923005946634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information desk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Information desk:

Videos

Share